Tag: جماعت اسلامی

  • آرمی چیف بتائیں کہ بلوچستان، کراچی اور وزیرستان آپریشن سے کیا حاصل ہوا ، منورحسن

    آرمی چیف بتائیں کہ بلوچستان، کراچی اور وزیرستان آپریشن سے کیا حاصل ہوا ، منورحسن

    اسلامی جمعیت طلبہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی سید منورحسن کاکہناتھا وزیرستان میں آپریشن جاری ہے ،بنگلادیش بھی اسی طرح کے آپریشن کا نتیجہ تھا،بلوچستان ، کراچی اور وزیرستان آپریشنز سے کیا کھویا کیا پایا آرمی چیف کو عوام کے سامنے رپورٹ پیش کرنی چاہیے۔

    ان کاکہناتھاجدید سیکولرازم صرف دھوکا ہے جس کی وجہ سے یورپ اور امریکا میں بھی غربت میں اضافہ ہوا، آج کی ایسٹ انڈیا کمپنی آئی ایم ایف ہے، سید منور حسن کاکہناتھا امریکا کو یورپ میں ایسی شکست ہوئی کہ جیسی روس کوبھی افغانستان میں نہیں ہوئی لیکن دنیاکونہیں بتایاگیا، ان کاکہناتھا افغانستان کے کئی صوبوں میں طالبان حکومت قائم کرچکے ہیں،  سید منورحسن کاکہناتھابھارت سے دوستی کرنی چاہیےلیکن کشمیرپر سودے بازی نہیں کی جائے۔

  • جماعت اسلامی نے بھی بلدیاتی ایکٹ کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

    جماعت اسلامی نے بھی بلدیاتی ایکٹ کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

    سندھ بلدیاتی آرڈیننس کے خلاف ایم کیوایم سراپا احتجاج ہے تو دوسری جانب وفاق میں حکمران جماعت ن لیگ کے بعد جماعت اسلامی نے بھی لوکل گورنمنٹ ایکٹ کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔ تحفظات کے باوجودالیکشن کمیشن کی جانب سے انتظامی امورشیڈول کے مطابق جاری ہیں۔

    حکومت سندھ کے بلدیاتی آرڈیننس نے صوبے کی دیرینہ مخالف سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لاکھڑاکیاہے۔ حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے بعد جماعت اسلامی نے بھی سندھ حکومت کے بلدیاتی قانون میں ترمیم کے مسودے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کی جانب سے دائر درخواست مین موقف اختیارکیا گیاہے کہ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے ۔آئین اور قانون کے ماورا اس بل پر فاضل عدالت نوٹس لے۔

    حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں ان کی جماعت بھرپور حصہ لے گی۔ سیاسی جماعتوں کے تمام تر تحفظات اور مطالبوں کے باوجود صوبے میں بلدیاتی انتخاب کےلئے انتظامی مراحل شیڈول کے مطابق جاری ہیں۔الیکشن کمیشن نے سندھ بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کا طریقے کار جاری کردیا۔ جبکہ گیارہ لاکھ کاغذات نامزدگی سندھ بھر کے متعلقہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کو فراہم کردیئے گئے ہیں۔

     

  • عبدالقادرملا نے پاکستان کیلئے اپنی جان قربان کردی،منور حسن

    عبدالقادرملا نے پاکستان کیلئے اپنی جان قربان کردی،منور حسن

    جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن نے کہا ہے کہ عبدالقادرملا نے پاکستان کیلئے اپنی جان قربان کردی، آئندہ فوج کا ساتھ دینے والے کئی بار سوچیں گے۔ 

    لاہور میں صحافیوں سے گفتگو میں امیر جماعت اسلامی سید منورحسن کا کہنا تھا کہ عبدالقادرملا نے پاکستان کیلئے اپنی جان قربان کی، آئندہ فوج کا ساتھ دینے والے کئی بار سوچیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے اتفاق کے باوجود حکومت طالبان سے مذاکرات سے گریزاں ہے، طالبان سے مذاکرات کے لئے شاید حکومت امریکی سگنل کا انتظار کررہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے حکومت کے پاس کوئی لائحہ عمل نہیں ہے، ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں جماعت اسلامی اور تحریک انصاف ایک ہی نشان پر بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیں گی۔

    جماعت اسلامی انتخابات کے بائیکاٹ سے ہونے والے نقصانات سے آگاہ ہے، منور حسن کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے اتحاد سے اہل کراچی کے مسائل کا ازالہ ہوگا۔
       

  • جماعت اسلامی سندھ لوکل باڈیز آرڈیننس عدالت میں چیلنج کرے گی، حافظ نعیم

    جماعت اسلامی سندھ لوکل باڈیز آرڈیننس عدالت میں چیلنج کرے گی، حافظ نعیم

    جماعت اسلامی کراچی نے سندھ کےبلدیاتی آرڈیننس کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کے مطابق سندھ بلدیاتی آرڈیننس دو ہزار تیرہ عوام کی توہین اور جمہوریت کی نفی ہے ، جس میں پینل کا نظام متعارف کروا کر فلور کراسنگ اور ہارس ٹریڈنگ کا راستہ کھولا گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ سندھ بلدیاتی آرڈیننس کے ذریعے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے اختیارات سلب کیے گئے ہیں۔