Tag: جماعت اسلامی

  • جماعت اسلامی کراچی کا نیا امیر کون ہوگا؟  اعلان اگلے ہفتے متوقع

    جماعت اسلامی کراچی کا نیا امیر کون ہوگا؟ اعلان اگلے ہفتے متوقع

    کراچی : جماعت اسلامی کراچی کے نئے امیر کا اعلان اگلے ہفتے ہونے کا امکان ہے، نئے امیر کے لیے منعم ظفر ، سیف الدین ایڈووکیٹ اور ڈاکٹر واسع شاکر کے نام زیر غور ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کراچی کے نئے امیر کا اعلان اگلے ہفتے متوقع ہے ، جماعت اسلامی کراچی کی شوریٰ نے امیر کیلئے 3 نام تجویز کیے ہیں.

    شوریٰ نے منعم ظفر ، سیف الدین ایڈووکیٹ اور ڈاکٹر واسع شاکر کے نام تجویز کئے ہیں ، کراچی کے امیر کیلئے ارکان کی رائے کا آج آخری روز ہے، مرکزی امیر کو رائے سے آگاہ کرنے کے بعد نئے امیر کا اعلان کیا جائے گا۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ حافظ نعیم الرحمان کو امیر جماعت اسلامی پاکستان منتخب کیا گیا تھا، اس سے قبل حافظ نعیم الرحمان کراچی کے امیر تھے۔

    نئے امیر کے انتخاب کے لیے ملک بھر سے 45 ہزار ارکان نے ووٹنگ میں حصہ لیا تھا اور ٹرن آؤٹ 82 فی صد رہا۔

    جے آئی کی مرکزی شوریٰ نے ارکان کی رہنمائی کے لیے سراج الحق، حافظ نعیم الرحمان اور لیاقت بلوچ کے نام پیش کیے تھے، اس سے پہلے سراج الحق مرکزی امیر تھے۔

  • جماعت اسلامی کی عید بعد وزیراعلیٰ ہاؤس پر دھرنا دینے کی دھمکی

    جماعت اسلامی کی عید بعد وزیراعلیٰ ہاؤس پر دھرنا دینے کی دھمکی

    امیر جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعلیٰ سندھ سے استعفے کا مطالبہ کردیا اور  کہا اسٹریٹ کرائم پر قابو نہ پایا تو عید کے بعد وزیراعلیٰ ہاؤس پر دھرنا دیں گے۔

    امیر جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جو لوگ بھی ان دہشتگردوں کو مینڈیٹ دے رہے ہیں دنیا آخرت میں برباد ہونگے، پوری قوم کی رائے کیخلاف ان لوگوں کو مسلط کیا گیا لیکن عوام کا کام ہے اب خاموش نہ بیٹھیں۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور اعلیٰ حکام سے پوچھتا ہوں عوام کا تحفظ کہاں ہے، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ کرنا حکومت اور قانون نافذ کرنے والوں کا کام ہے، یہاں پر کتنی پٹرولنگ ہوتی ہے تھانوں کو کچھ پتا ہی نہیں ہوتا۔

    حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ جو یہ تباہی کررہے ہیں وہ بھگتیں گے مگر عوام کا کیا قصور ہے، کراچی کے شہریوں کا قصور کیا ہے عوام کے بچے محفوظ نہیں ہیں، والدین بچوں سے کہتے ہیں کوئی موبائل مانگے تو دے دینا، ہمارا کیا قصور ہے کہ ڈاکوؤں کو ہم پر مسلط کردیا جائے۔

    حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم پر قابو نہ پایا تو عید کے بعد وزیراعلیٰ ہاؤس پر طویل دھرنا دیں گے، اب عوام کو نکلنا پڑے گا جلد لائحہ عمل کا اعلان کرینگے، یہاں تھانے بکتے ہیں، وزیراعلیٰ کو یہ نہیں معلوم ڈاکوؤں کے پاس توپیں کہاں سے آئیں۔

     ان کا کہنا تھا کہ تھانے میں کوئی اچھا ایس ایچ او ہو بھی تو وہ مجبور ہوتا ہے، ہم نہیں چاہتے کہ جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی ہوں، نوجوانوں کو اسلحہ لائسنس دیں تاکہ وہ خود اپنا تحفظ کریں، گلیوں میں رکاوٹیں لگائیں تو کوئی ہٹانے نہ آئے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ٹیکسز سے ادارے اور انکی نوکریاں چلتی ہیں، پیپلز پارٹی حکومت کا 16واں سال ہے پولیس میں کیاکیاہے، پولیس کی اکثریت مقامی لوگوں پر مسلط ہوتی ہے، وزیرداخلہ بتائیں اس شہر کے کتنے لوگوں کی پولیس میں نمائندگی ہے۔

  • جماعت اسلامی کا نیا امیر کون ہوگا؟

    جماعت اسلامی کا نیا امیر کون ہوگا؟

    اسلام آباد: جماعت اسلامی پاکستان کے انٹرا پارٹی انتخابات میں اس بات کا فیصلہ ہوگا کہ پارٹی کا آئندہ امیر کون ہو گا۔

    نئے امیر جماعت اسلامی کیلئے 3 امیدواروں کو نامزد کیا گیا۔ انٹرا پارٹی انتخابات میں پارٹی کی مرکزی شوریٰ نے اراکین کی رہنمائی کے لیے سراج الحق، لیاقت بلوچ اور حافظ نعیم الرحمان کو نامزد کیا ہے۔

    جماعت اسلامی کے ملک بھر میں موجود 50 ہزار پارٹی ممبران ووٹ کاسٹ کرچکے ہیں جبکہ ووٹوں کی گنتی کے بعد آئندہ امیر کا نام سامنے آئے گا۔

    نئے امیر کو 5 سال کے لیے منتخب کیا جائے گا۔ جماعت اسلامی پاکستان کے نئے امیر کا اعلان اسی ہفتے ہونے کا امکان ہے۔

  • کمشنر راولپنڈی کا انتخابی دھاندلی کا اعتراف، جماعت اسلامی کا رد عمل

    کمشنر راولپنڈی کا انتخابی دھاندلی کا اعتراف، جماعت اسلامی کا رد عمل

    لاہور/پشاور: کمشنر راولپنڈی کی جانب سے انتخابی دھاندلی کے اعتراف پر جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ یہ اس کے مؤقف کی تائید ہے۔

    ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف نے کہا ہے کہ کمشنر راولپنڈی کے الزامات جماعت اسلامی کے مؤقف کی تائید ہے، سراج الحق چیف الیکشن کمشنر کے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کر چکے ہیں، انھوں نے الیکشن میں دھاندلی کی پوری تفصیلات سامنے رکھی تھیں۔

    ترجمان نے کہا مجلس شوریٰ اجلاس میں کمشنر راولپنڈی کے الزامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا، اور بڑی احتجاجی تحریک برپا کی جائے گی۔

    قوم کو کمشنر راولپنڈی کے بیان سے متعلق سچ و جھوٹ سے آگاہ کیا جائے: پیپلز پارٹی

    سینیٹر مشتاق احمد نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ کیا کمشنر راولپنڈی کے بیان پر چیف الیکشن کمشنر جواب دیں گے؟ چیف الیکشن کمشنر اپنے اوپر الزامات کی وضاحت اور فوری جواب دیں، اب بیوروکریسی بھی اس جعلی الیکشن کا پول کھول رہی ہے۔

    کمشنر راولپنڈی کا تہلکہ خیز اعتراف: جے یو آئی ف کا الیکشن کالعدم قرار دے کر دوبارہ انتخابات کرانے کا مطالبہ

    انھوں نے کہا جعلی الیکشن کو کالعدم کرنے، ذمہ داروں کا تعین اور سزا دیے بغیر نظام نہیں چلے گا، کمشنر راولپنڈی کے بعد تمام سرکاری افسران آگے آئیں اور حقائق بتائیں، اب سپریم کورٹ کا فرض بنتا ہے کہ الیکشن پر اسٹے دے۔

    کمشنر راولپنڈی کے تہلکہ خیز اعتراف ، تحریک انصاف کا اہم بیان آگیا

    واضح رہے کہ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ کے انتخابی دھاندلی سے متعلق لگائے گئے الزامات کو الیکشن کمیشن نے مسترد کر دیا ہے، اور تحقیقات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے کسی عہدیدار نے الیکشن نتائج تبدیلی کے لیے کمشنر کو کبھی ہدایات جاری نہیں کیں، کسی بھی ڈویژن کا کمشنر نہ تو ڈی آر او، آر او یا پریذائیڈنگ آفیسر ہوتا ہے، کمشنر کا الیکشن کے انعقاد میں کوئی براہ راست کردار نہیں ہوتا۔

  • حکومت سازی کیلئے کوششیں تیز : لطیف کھوسہ اور عامر ڈوگر کا جماعت اسلامی کے رہنماؤں سے رابطہ

    حکومت سازی کیلئے کوششیں تیز : لطیف کھوسہ اور عامر ڈوگر کا جماعت اسلامی کے رہنماؤں سے رابطہ

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ نے جماعت اسلامی رہنما لیاقت بلوچ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، جس میں پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے اتحاد سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت سازی کیلئے پی ٹی آئی نے کوششیں تیز کردیں ، بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر تحریک انصاف کا ہم خیال جماعتوں کے ساتھ رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور نومنتخب رکن قومی اسمبلی لطیف کھوسہ نے جماعت اسلامی رہنما لیاقت بلوچ سے رابطہ کیا۔

    سردار لطیف کھوسہ نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ، جس میں کہا کہ اشتراک عمل پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا موقف اصولی ہے، اشتراک عمل صرف کےپی کی سطح پر نہیں وفاقی سطح پر بھی کیا جاناچاہیے۔

    لطیف کھوسہ نے لیاقت بلوچ سے گفتگو میں کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی سے میری ملاقات ہے، ملاقات کے بعد جماعت اسلامی سے رابطہ کروں گا، جس پر لیاقت بلوچ نے کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں میں مذاکرات کا راستہ ہمیشہ کھلا رہتا ہے۔

    پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم کی آج جماعت اسلامی قیادت سے ملاقات کا بھی امکان یے، پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر نے جماعت اسلامی کے ترجمان قیصر شریف سے رابطہ کیا۔

    عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ اسد قیصر کی سربراہی میں مذاکراتی ٹیم جماعت اسلامی کی قیادت سے ملنا چاہتی ہے ، جس پر ترجمان جماعت اسلامی نے کہا کہ ملاقات کا وقت اور جگہ قیادت سے مشاورت کے بعد بتا دیا جائے گا۔

  • اسلام آباد میں کسی بھی غیر قانونی اجتماع کی اجازت نہیں: اسلام آباد پولیس

    اسلام آباد میں کسی بھی غیر قانونی اجتماع کی اجازت نہیں: اسلام آباد پولیس

    ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں کسی بھی غیر قانونی اجتماع کی اجازت نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے اس لیے یہاں کسی بھی غیر قانونی اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی۔

    اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ پُرامن احتجاج سب کا بنیادی حق ہے مگر غیر قانونی عمل کی اجازت نہیں دینگے، اس کے ساتھ پُرتشدد رویہ اختیار کرنے یا اکسانے والوں کے خلاف  کارروائی کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز جماعت اسلامی نے الیکشن میں دھاندلی کیخلاف آج وفاقی دارالحکومت میں دھرنا دینے کا اعلان کیا تھا۔

    دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے 11 فروری سے وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 فافذ کر رکھا ہے، پولیس نے کہا تھا کہ غیرقانونی اجتماع کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، کچھ افراد الیکشن کمیشن، دیگر سرکاری اداروں کے اطراف غیر قانونی اجتماعات پر اکسا رہے ہیں۔

  • جماعت اسلامی کا دھاندلی کیخلاف اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان

    جماعت اسلامی کا دھاندلی کیخلاف اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان

    اسلام آباد: جماعت اسلامی نے الیکشن میں دھاندلی کیخلاف جمعہ کو وفاقی دارالحکومت میں دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے ترجمان قیصر شریگ نے کہا ہے کہ الیکشن کا انعقاد پرامن ہوا تاہم رات کو نتائج روک کر دھاندلی کی گئی، یہ معاملہ صرف ہار جیت کا نہیں بلکہ  ووٹ کے تقدس کا ہے۔

    ترجمان جماعت اسلامی نے کہا کہ نگراں حکومت دھاندلی کے مسئلے پر چیف جسٹس کے ذریعے عدالتی کمیشن تشکیل دے، بڑے پیمانے پر دھاندلی کے باوجود الیکشن کمیشن خاموش ہے اس لیے جماعت اسلامی دھاندلی کے خلاف جمعہ کو اسلام آباد میں دھرنادے گی۔

     ترجمان قیصر شریف نے کہا کہ حلقوں میں دھاندلی سے متعلق شکایات الیکشن کمیشن کو جمع کرائیں گے، نگران حکومت ڈھٹائی سے الیکشن کمیشن کو تحفظ فراہم کررہی ہے، کراچی میں جماعت اسلامی کا مینڈیٹ چوری ہوا، کے پی میں ہمارے امیدواروں کو دھاندلی کے ذریعے ہرایا گیا۔

    ترجمان جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ جیتی ہوئی سیٹیں ہرانے کی کوشش کی جا رہی رہی ہے، اپناحق  بچانے کے لیے تمام آئینی اور قانونی  راستے اختیار کریں گے، ملک کو آگے لے جانے کیلئے دھاندلی کی شکایات کا فی الفور ازالہ کیا جائے۔

  • حکومت سازی : جماعت اسلامی کا پی ٹی آئی  کا ساتھ دینے کا عندیہ

    حکومت سازی : جماعت اسلامی کا پی ٹی آئی کا ساتھ دینے کا عندیہ

    لاہور : جماعت اسلامی رہنما لیاقت بلوچ کا کہنا ہے پی ٹی آئی کو مینڈیٹ ملا ہے تو آئینی طریقے سے ان کا ساتھ دینے کو تیار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی رہنما لیاقت بلوچ نے پی ٹی آئی کی جانب سے حکومت سازی کیلئے رابطوں کی تصدیق کردی، لیاقت بلوچ نے بتایا کہ پی ٹی آئی رابطوں کا ہماری طرف سے مثبت جواب دیا گیا، ہم ہر قسم کے تعاون کیلئے تیار ہیں۔

    رہنماجماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی بتائے کس قسم کا تعاون اور مدد چاہیے، ہر مدد کیلئےتیار ہیں، پی ٹی آئی کو مینڈیٹ ملا ہے تو آئینی طریقے سے ان کا ساتھ دینے کو تیار ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ لائحہ عمل طے ہونے کے بعد مشاورت کا عمل شروع کریں گے، پی ٹی آئی سے رابطہ ہوا ،تاحال کوئی حتمی فیصلے نہیں ہوئے

    نائب امیرجماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے آزادامیدوار عوامی مینڈیٹ رکھتے ہیں ، پی ٹی آئی کو مینڈیٹ تحفظ کیلئے جماعت اسلامی کی ضرورت پڑی تو خوش آمدیدکہیں گے اور عوامی مینڈیٹ کےاحترام میں اگرضرورت پڑی توجماعت اسلامی پی ٹی آئی کا ساتھ دے گی۔

  • جماعت اسلامی کے نئے امیر کے لیے 3 نام سامنے آگئے

    جماعت اسلامی کے نئے امیر کے لیے 3 نام سامنے آگئے

    لاہور : جماعت اسلامی کے نئے امیر کیلئے لیاقت بلوچ ،سراج الحق، حافظ نعیم کا نام سامنے آگئے ، لیاقت بلوچ کے قائمقام امیر جماعت مقرر ہونے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے نئے امیر کا انتخاب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، سراج الحق، لیاقت بلوچ اور حافظ نعیم الرحمان کے نام شامل
    ہیں۔

    ذرائع جماعت اسلامی نے کہا کہ مرکزی شوریٰ نے 17 فروری کو منصورہ میں اجلاس طلب کر لیا، شوریٰ کے اجلاس میں میں استعفے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور شوریٰ سراج الحق کا استعفیٰ منظور کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرے گی۔

    ذرائع جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اراکین جماعت اسلامی کسی اور رکن کی بطور امیر منصب کیلئے رائے دے سکتے ہیں۔

    جماعت اسلامی کے نئے امیر کیلئے انتخابی مراحل 31مارچ تک مکمل کئےجائیں گے، جماعت اسلامی کے نئے امیر کیلئے لیاقت بلوچ ،سراج الحق، حافظ نعیم کا نام تجویز کیا گیاہے۔

    ذرائع جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ لیاقت بلوچ کے قائمقام امیرجماعت مقرر ہونے کا امکان ہے۔

    صدرانتخابی کمیشن جماعت اسلامی راشد نسیم کا کہنا ہے کہ اپریل میں نئے امیر جماعت اسلامی اعلان ہوگا۔

    گذشتہ روز سراج الحق نے انتخابات میں ناکامی کوقبول کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا اور کہا تھا کہ بھرپو کوشش اور محنت کے باوجود انتخابات میں مطلوبہ کامیابی نہیں دلاسکا۔

  • جماعت اسلامی کا شہر کے 8 بڑے مقامات پر کل دھرنے کا اعلان

    جماعت اسلامی کا شہر کے 8 بڑے مقامات پر کل دھرنے کا اعلان

    کراچی: انتخابات میں دھاندلی کے خلاف جماعت اسلامی نے شہر کے اہم مقامات پرکل دھرنا دینے کا اعلان کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ نتائج بازیاب کروانے کیلئے جدوجہد کریں گے۔ کراچی کے 8 بڑے مقامات پر کل دھرنے دیں گے۔

    حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ فارم 45 جمع کرلیں، ہرمحاذ پر مینڈیٹ کیلئے لڑیں گے۔ جن غباروں میں زبردستی ہوا بھری گئی وہ جلد پھٹنے والے ہیں.

    شہر قائد میں جماعت اسلامی کے امیر کا کہنا تھا کہ کراچی والوں نے جاگیرداروں اور انکے آلہ کاروں کو مسترد کردیا ہے.

    انھوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اپنا فیصلہ واپس لینا ہوگا۔ کسی صورت مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دیں گے۔