Tag: جماعت الدعوۃ

  • مسئلہ کشمیریواین اوکی قراردادوں کےمطابق حل ہوناچاہیئے،حافظ سعید

    مسئلہ کشمیریواین اوکی قراردادوں کےمطابق حل ہوناچاہیئے،حافظ سعید

    لاہور : سربراہ جماعت الدعوۃ حافظ سعید نے کہا ہے کہ کشمیر کے مسئلے کا حل نکالے بغیر خطے میں امن نہیں ہوگا،کشمیر کا مسئلہ یو این او کی قرار دادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔

    لاہور میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے حافظ سعید نے کہا کہ امریکا اور بھارت پاکستان کے خلاف مسلسل سازشیں کررہے ہیں اور شاہراہ ریشم کو کاٹ کر پاکستان کا چین سے تعلق ختم کرنے کی کوششیں ہورہی ہیں۔

    حافظ سعید نے کہا کہ وزیر اعظم بنگلہ دیش بھارت کی کٹھ پتلی ہیں اور بھارت ہی کی ایما پروہاں پاکستان سے محبت کرنے والے لوگوں کو پھانسیاں دی جارہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ امریکا افغانستان میں شکست کھانے کے بعد پاکستان میں اڈے بنا چکا ہے، کشمیر کا مسئلہ یو این او کی قرار دادوں کے مطابق حل ہونا چاہئیے اورحکومت کو کشمیریوں کی اخلاقی مدد کرنی چاہیئے۔

  • مذاکرات مسئلہ کشمیر کو پس پشت ڈال کر نہیں ہو نے چاہیئے، حافظ سعید

    مذاکرات مسئلہ کشمیر کو پس پشت ڈال کر نہیں ہو نے چاہیئے، حافظ سعید

    لاہور: جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف سارک کانفرنس میں اپنے بھارتی ہم منصب سے ملاقات اور مذاکرات ضرور کریں لیکن مسئلہ کشمیر کو پس پشت نہیں ڈالنا چاہیئے۔

    جامعہ القادسیہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید نے اعلان کیا کہ ان کی جماعت نظریہ پاکستان کے تحفظ اور اتحاد امت کیلئے 4 اور 5 نومبر کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں اجتماع کرے گی، جس کیلئے حکومت سے اجازت حاصل کر لی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس اجتماع میں ملک کو درپیش مسائل کے حل کیلئے قومی کانفرنس بھی بلائی جائے گی، جس میں تمام مذہبی اور سیاسی جماعتوں کو مدعو کیا جائے گا۔

    جماعت الدعوۃ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پرتشدد ذہنیت کا مالک ہے، نواز شریف ان سے مذاکرات ضرور کریں لیکن کسی دباؤ کے تحت نہیں اور بات چیت میں مسئلہ کشمیر کو سرفہرست رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ داعش کا معاملہ مسائل سے صرف نظر کیلئے اٹھایا جا رہا ہے۔

    جماعت اسلامی کے سابق امیر منور حسن کی جانب سے قتال فی سبیل اللہ کے بیان پر ان کا کہنا تھا کہ جماعت الدعوۃ صرف اس جہاد پر یقین رکھتی ہے، جس سے مظلوموں کو آزادی ملے۔

  • جماعت الدعوۃ سمیت کئی تنظیمیں کالعدم قرار

    جماعت الدعوۃ سمیت کئی تنظیمیں کالعدم قرار

    اسلام آباد: اقوامِ متحدہ کے دباؤ پرحکومت نے جماعت الدعوہ سمیت متعدد تنظیموں کوکالعدم قراردے دیا گیا ہے۔

     جماعت الدعوہ کا نام حکومت نے امریکی دباؤ پر کالعدم تنظیموں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری کی گئی نئی فہرست میں چوبیس تنظیموں کو کالعدم قرار دیا گیا ہے، نئی فہرست میں تحریکِ طالبان پاکستان، لشکر جھنگوی، حزب التحریر سمیت سپاہ محمد، سپاہ صحابہ، جیش محمد، جماعت الفرقان، ملت اسلامیہ اور خیرانساء انٹرنیشنل ٹرسٹ شامل ہیں۔

    جمعیت الانصار، تحریکِ نفاذ شریعت محمد، لشکرِ طیبہ، تحریکِ جعفریہ اور اسلامی تحریک خدام الاسلامیہ، اسلامک اسٹوڈنٹس موومنٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے جبکہ سنی تحریک کو زیرِنگرانی رکھا گیا ہے۔

  • مودی کی جانب سے امداد کی پیشکش مذاق کے مترادف ہے، حافظ سعید

    مودی کی جانب سے امداد کی پیشکش مذاق کے مترادف ہے، حافظ سعید

    پنجاب :جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ بھارت نے پانی چھوڑنے کی پیشگی اطلاع نہ دے کر آبی جارحیت کی، مودی کی جانب سے امداد کی پیشکش مذاق کے مترادف ہے۔

    رانا ٹاؤن شاہدرہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ بھارت نے پیشگی اطلاع کے بغیر پانی چھوڑا، جس سے پنجاب میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی ہے، بھارت آبی جارحیت سے باز نہیں آ رہا، مقبوضہ کشمیر میں 62 ڈیمز بنائے جا رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت ہر سال بغیر اطلاع پانی چھوڑ کر پاکستان کو معاشی طور پر تباہ کر رہا ہے لیکن عالمی برادری کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی، اگر اب بھی بھارت کو آبی جارحیت سے نہ روکا گیا تو پھر بڑی تباہی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    حافظ سعید نے کہا کہ بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کی امداد کی پیشکش مذاق ہے، مقبوضہ کشمیر میں آزاد کشمیر سے زیادہ تباہی آئی ہے، جہاں کے متاثرہ بھائیوں کے لئے امدادی سامان بھیجا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ یہ سیاسی اختلافات کا وقت نہیں، ہر ایک کو متاثرین سیلاب کی مدد کرنی چاہیئے، اختلافات حل کرنے کیلئے پارلیمنٹ اور عدلیہ موجود ہیں۔