Tag: جمال خاشقجی قتل

  • امریکی عدالت نے سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان کو بڑا ریلیف دے دیا

    امریکی عدالت نے سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان کو بڑا ریلیف دے دیا

    واشنگٹن : امریکی عدالت نے صحافی جمال خاشقجی قتل کے قتل پر سعودی ولی عہد کے خلاف مقدمہ خارج کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی عدالت نے سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان کو بڑا ریلیف دے دیا ، امریکی جج نے صحافی جمال خاشقجی کے قتل پر سعودی ولی عہد کے خلاف امریکہ میں مقدمہ خارج کر دیا۔

    عدالت نے امریکی حکومت کا محمد بن سلمان کو استثنی حاصل ہونے کا موقف تسلیم کر لیا۔

    امریکی ڈسٹرکٹ جج جان بیٹس نے کہا کہ محمد بن سلمان کے صحافی کے قتل میں ملوث ہونے کی مضبوط دلیل دی گئی لیکن سعودی ولی عہد استثنی کے حق دار ہیں۔

    جمال خاشقجی کیس خارج کیے جانے کے بعد سعودی ولی عہد اب آزادانہ امریکا جاسکیں گے۔

    واضع رہے سعودی صحافی جمال خاشقجی کو دوہزار اٹھارہ میں ترکیے میں واقع سعودی سفارتخانے میں قتل کردیا گیا تھا۔

  • دہشتگردوں کی مالی امداد کا الزام، سعودیہ بھی یورپی یونین کی فہرست میں شامل

    دہشتگردوں کی مالی امداد کا الزام، سعودیہ بھی یورپی یونین کی فہرست میں شامل

    برسلز/ریاض : یورپی یونین نے دہشت گردوں کو مالی امداد فراہم کرنے والے ممالک کی فہرست میں سعودی عرب کا نام بھی شامل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق یورپی یونین نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والے ممالک کی فہرست میں سعودی عرب کا نام بھی شامل کردیا ہے، یورپی یونین نے یہ اقدام ایسے وقت میں اٹھایا ہے جب سعودی عرب پر صحافی جمال خاشقجی کے بعد شدید عالمی دباؤ ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے ایجنسی کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کی مذکورہ فہرست میں سعودی عرب کے علاوہ افغانستان، شمالی کوریا، عراق، شام، اور ایران سمیت 16 ممالک شامل ہیں، ان ممالک کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) مرتب کردہ نئے قوانین کے تحت شامل کیا گیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کمیشن کی جانب سے یہ قوانین گزشتہ برس تیار کیے گئے تھے لیکن اس فہرست میں رواں ہفتے ترمیم کی گئی ہے جس میں سعودی عرب کا نام شامل کیا ہے۔

    سعودی عرب کے حکام کی جانب سے یورپی یونین کمشین کے اقدام پر فوری کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق مذکورہ اقدامات سعودی حکومت کی عالمی ساکھ کو نقصان پہنچا سکتے ہیں جس کے باعث ریاست میں غیر ملکی سرمایہ متاثر ہوسکتی ہے۔

    مزید پڑھیں : مائیک پومپیو کا دورہ سعودی عرب، جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق گفتگو ہوگی

    خیال رہے کہ سعودی صحافی اور کالم نویس جمال خاشقجی کو 2 اکتوبر کو استنبول میں واقع سعودی قونصلیٹ میں قتل کیا گیا تھا، جمال خاشقجی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی پالیسیوں کے باعث ان کے ناقد تھے۔

  • سی آئی اے سربراہ آج کانگریس کوسعودی صحافی کے قتل پربریفنگ دیں گی

    سی آئی اے سربراہ آج کانگریس کوسعودی صحافی کے قتل پربریفنگ دیں گی

    واشنگٹن : سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل پرسی آئی اے کی سربراہ جینا ہیسپل امریکی کانگریس کو بریفنگ دیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی خفیہ ادارے کی سربراہ جینا ہیسپل آج کانگریس کو سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق بریفنگ دیں گی۔

    سی آئی اے سربراہ جینا ہیسپل گزشتہ بفتے وزارت خارجہ اور دفاع کو دی جانے والی بریفنگ میں موجود نہیں تھیں جس پر کانگریس کے اراکین نے ناراضی ظاہر کی تھی۔

    امریکی میڈیا کے مطابق سی آئی اے کے پاس سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے سعود القحطانی سے رابطے کے شواہد موجود ہیں۔

    جمال خاشقجی قتل کے وقت سعودی ولی عہد نے پیغامات بھیجے، سی آئی اے کا دعویٰ


    خیال رہے کہ تین روز قبل امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے نے دعویٰ کیا تھا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جمال خاشقجی قتل کے وقت اسکواڈ اور اپنے مشیر کو 11 میسجز کیے۔

    جمال خاشقجی کے قتل میں محمد بن سلمان ملوث نہیں، امریکی وزیر خارجہ


    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتےامریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیوکا کہنا تھا کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ملوث نہیں ہیں، ایسے ثبوت نہیں ملے کہ سعودی ولی عہد واقعے میں براہ راست ملوث ہوں۔