Tag: جمرود

  • شوق سے اسلام آباد آئیں اور ایک ہفتہ دھرنا دے کر دکھا دیں، وزیراعظم کا زرداری کو چیلنج

    شوق سے اسلام آباد آئیں اور ایک ہفتہ دھرنا دے کر دکھا دیں، وزیراعظم کا زرداری کو چیلنج

    جمرود : وزیراعظم عمران خان نے کہا زرداری کو چیلنج کرتاہوں اسلام آبادمیں ایک ہفتہ دھرنادےکردکھادیں، کنٹینربھی دیں گےاورکھانابھی دیں گے، جتنے جلسے، دھرنے دینے ہیں سن لیں آپ کوجواب دیناہوگا، اقتدارمیں آیاہی اس لیےتھاکہ ان چوروں کااحتساب کروں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے جمرود میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا 1948 میں قبائلی عوام نے کشمیریوں کا بھرپور ساتھ دیا، قبائلیوں نے بہت مشکلات کا سامنا کیا، نقل مکانی کرنا پڑی، قبائلیوں نے کن مشکلات کا سامنا کیا،جانتا ہوں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا دہشت گردی کےخلاف جنگ میں قبائلیوں نے بے پناہ قربانیاں دیں، کوشش کروں گا قبائلیوں کے کاروبار چلیں، جتنا نقصان ہوا اس کاازالہ ہو، نوجوانوں کوبغیرسود کے قرضے فراہم کریں گے، تاکہ وہ اپنا کاروبارکرسکیں۔

    عمران خان نے کہا طور خم بارڈر24 گھنٹے کھولنے کی ہدایت کی ہے، افغانستان کو مشورہ دیا الیکشن سے پہلے نگراں حکومت قائم کریں، افغانستان کےلوگوں کو اپنا بھائی سمجھتے ہیں، ہاتھ اٹھا کر اللہ سے دعا کرتاہوں، افغانستان میں امن ہو اور لوگوں کو امن ملے۔

    افغانستان کومشورہ دیاالیکشن سےپہلےنگراں حکومت قائم کریں

    ان کا کہنا تھا افغانستان میں 40 سال سے تباہی ہورہی ہے، انسانیت کے ناطے چاہتے ہیں افغانستان میں امن قائم ہو، ایک بھائی اپنے تجربے سے دوسرے بھائی  کو مشورہ دے رہا ہے، افغان عوام ایسے نیوٹرل امپائر سے الیکشن کرائیں تاکہ وہ نتیجہ مانیں، الیکشن کا نتیجہ نہیں مانیں گےتو دوبارہ انتشار پھیلےگا۔

    وزیراعظم نے کہا افغانستان کےخیرخواہ ہے،تجارت سےدونوں ملکوں کوفائدہ ہوگا، افغان بھائیوں کومشورہ دےرہےہیں نہیں مانتےتونہ مانیں ، ہم صرف مشورہ دے رہے ہیں مداخلت تو نہیں کررہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا پورےعلاقےمیں پانی کےمسئلےکوحل کریں گے، علاقے میں12 ڈیم بنائیں گے، جس سے کاشتکاری میں اضافہ ہوگا، واٹر سپلائی اور 12 بائی پاس وزیراعلیٰ کو بنانے کی ہدایت کروں گا، بجلی اورگیس سے متعلق کوشش کروں گا، وعدہ نہیں کروں گا۔

    انھوں نے کہا ہر سال ایک سوارب روپے آئندہ 10سال قبائلی علاقوں پرخرچ ہوگا، خوشی ہوئی نوجوانوں نےمطالبہ کیا یونیورسٹی چاہیے، قبائلی نوجوان یونیورسٹی ، تھری جی اورفورجی سروس مانگ رہے ہیں، قبائلی نوجوانوں کامستقبل روشن ہے۔

    ہر سال ایک سوارب روپے آئندہ 10سال قبائلی علاقوں پرخرچ ہوگا

    وزیراعظم کا کہنا تھا قبائلی علاقوں میں تعلیم سےمتعلق خصوصی توجہ دیں گے، کھیلوں کے زیادہ میدان بنائیں گے، پاکستان کی تاریخ کاسب سےمشکل معاشی مرحلہ آج ہے، کبھی بھی ملک کے اتنےمشکل معاشی حالات نہیں تھے۔

    عمران خان نے کہا جب حکومت ملی ملکی معاشی صورتحال آپ کےسامنے ہے، نوجوانوں میں شعورآجائےتووہ قوم کوبلندی پرلےجاتی ہے، پیپلزپارٹی دورکےبعدتجربہ کارن لیگ آئی، ہم سمجھتےتھے ن لیگ کاتجربہ معاشی لحاظ سےہے، ن لیگ کاتجربہ توچوری میں تھا۔

    ہم سمجھتےتھےن لیگ کاتجربہ معاشی لحاظ سےہے، ن لیگ کاتجربہ توچوری میں تھا

    ان کا کہنا تھا پیپلزپارٹی دورختم ہواتوقرضہ6ہزارارب ڈالرتھا، ن لیگ ملکی قرضےکو6ہزارارب سے30ہزارارب ڈالرپرلےگئی، ہرسال قرض کی قسط کی مد میں 2ہزار ارب ڈالر دیتے ہیں، قرض واپس کرنےکیلئےگھراپنےآمدنی بڑھاتاہےاورخرچہ کم کرتاہے، آج پاکستان میں سرمایہ کاری ہورہی ہے،برآمدات بڑھارہےہیں، یقین کریں اس مشکل وقت میں چندماہ کے بعد نکل جائیں گے۔

    یقین کریں اس مشکل وقت میں چندماہ کے بعد نکل جائیں گے

    وزیراعظم نے کہا پیپلزپارٹی کےجلسےمیں لوگوں کو100،200روپےدےکرلایاگیاتھا،جب لوگوں کے مسئلے کیلئے دھرنا دیتے ہیں تو ڈی چوک پر 4ماہ گزار دیتے ہیں، جب اپنی کرپشن بچانےکیلئے نکلتے ہیں تو لوگوں کو پیسے دے کر نکالناہوتاہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کل باپ بیٹےنےدھمکی دی ہم اسلام آبادملین مارچ کرنےآرہےہیں، شوق سےاسلام آبادآئیں کنٹینربھی دیں گے اور کھانا بھی دیں گے، چیلنج کرتاہوں اسلام آباد میں ایک ہفتہ دھرنا دے کر دکھا دیں، زرداری صاحب حکومت کہیں نہیں جائےگی آپ جیل جائیں گے۔

    زرداری صاحب حکومت کہیں نہیں جائےگی آپ جیل جائیں گے

    انھوں نے کہا وہ لیڈرنہیں بن سکتاجوایک پرچی دکھاکرکہتا ہے پارٹی وراثت میں مل گئی، فضل الرحمان بھی ملین مارچ کی دھمکیاں دےرےہیں، فضل الرحمان کی تو الیکشن میں وکٹ ہی اڑگئی ہے، فضل الرحمان وہ ہیں جو سارا دن فیلڈنگ کریں اور پہلی بال پر وکٹ اڑجائے، فضل الرحمان کی دوبارہ باری نہیں آنے والی۔

    فضل الرحمان وہ ہیں جوسارادن فیلڈنگ کریں اورپہلی بال پروکٹ اڑجائے

    وزیراعظم کا کہنا تھا ہمیں حکومت کرتے ہوئے7ماہ ہوئے ہیں، آپ نے جو 5سال میں ملک کا حال کیاہم سے7ماہ میں ٹھیک کرنےکی امید کرتے ہیں، آپ ہمیں کہہ رہے ہیں حکومت فیل ہوگئی، یہ ہم پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ انہیں کسی طرح این آر او مل جائے۔

    عمران خان نے کہا اسحاق ڈار باہر بھاگاہوا ہے اور وہاں سے بیانات داغ رہاہے، نواز شریف کا ایک بیٹا6 ارب کےگھرمیں رہتاہے، پوچھو پیسہ کہاں سے آیا تو کہتے ہیں وراثت میں ملاہے، شہباز شریف کا ایک بیٹااور داماد بیرون ملک فرار ہوگیا ہے، ان سے پوچھو تو بیرون ملک جاکر بیٹھ جاتےہیں۔

    نوازشریف کاایک بیٹا6ارب کےگھرمیں رہتاہے

    ان کا کہنا تھا مجھ سےپوچھاتوایک سال تک سپریم کورٹ کوجواب دیتارہا، مجھ سےسوال پوچھاگیا تو کبھی نہیں کہا جمہوریت کو خطرہ ہے، ان سے سوال پوچھو تو کہتے ہیں جمہوریت خطرے میں ہے، سندھ کارڈ کھیلتے ہیں، کہتے ہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایاجارہاہے۔

    وزیراعظم نے واضح کہا جتنے جلسے، دھرنے دینے ہیں سن لیں آپ کوجواب دینا ہوگا، جیلوں سے بچنا ہے تو صرف ایک طریقہ ہےملک کاپیسہ واپس کرو، سزا سے بچنا ہے نوجوانوں کاپیسہ واپس کروتاکہ ملک پر لگا سکیں، اقتدار میں آیا ہی اس لیے تھا کہ ان چوروں کا احتساب کروں۔

    جیلوں سے بچنا ہے توصرف ایک طریقہ ہےملک کاپیسہ واپس کرو

    عمران خان کا کہنا تھا معاشی کوریڈوربنائیں گےتاکہ خیبرکےلوگوں کوروزگارملے، آپ میں تفرقہ ڈالنےکی کوشش کی جائےگی کہ فاٹا کا انضمام نہ ہو، نوجوانوں آپ سب فیصلہ کریں میرے ساتھ کھڑے ہوناہے۔

  • خیبر ایجنسی سے تین لاشیں برآمد

    خیبر ایجنسی سے تین لاشیں برآمد

    خیبر ایجنسی : پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی سے تین افراد کی لاشیں ملی ہیں جن کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے.

    تفصیلات کے مطابق خیبرایجنسی کے علاقے جمرود سے تین افراد کی لاشیں ملی ہیں. تینوں کی عمریں 25 سے 30 سال کے درمیان ہیں اور ان میں سے دو کے جسموں پر گولیوں کے علاوہ تشدد کے بھی نشانات ہیں جبکہ تیسرے کو گولی مار کر قتل کیا گیا ہے.

    پولیٹکل انتظامیہ کےمطابق اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ان تینوں افراد کو کس نے مارا ہے اور یہ لاشیں یہاں لائی گئی ہیں یا انہیں اسی جگہ پر قتل کیا گیا ہے.

    پولیٹکل انتظامیہ کے اہلکاروں نے بتایا کہ تینوں افراد کی لاشیں جمرود اسپتال پہنچا دی گئی ہیں.

    *نوشہرہ میں تین افراد کی لاشیں برآمد

    یاد رہےکہ خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے قریب گزشتہ روز بھی تین افراد کی لاشیں ملی تھیں جنہیں گولیاں مار کرقتل کیا گیا تھا.ان میں سے ایک امام مسجد بتائے گئے تھے.

    واضح رہے کہ گزشتہ روزقتل ہونے والے امام مسجد کا تعلق نوشہرہ کے قریبی علاقے اکوڑہ خٹک سے بتایا گیا تھا.

  • جمرود: فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 4شدت پسند ہلاک

    جمرود: فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 4شدت پسند ہلاک

    جمرود: غنڈی میں سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپوں میں چار افراد ہلاک ہوگئے، واقع کے بعد علاقے میں کرفیو نافذ کردیا گیا۔

    جمرود میں سکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن جاری ہے، جمرود کے علاقے غنڈی میں سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپوں میں چار شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    انتظامیہ کے مطابق علاقے میں غیر معینہ مدت تک کیلئے کرفیو نافذ کر دیا گیا، علاقے میں سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ۔ تاہم خیبر ایجنسی میں چوک کے قریب سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

    ادھر بنوں کے علاقے جانی خیل سے تین افراد کی لاشیں ملی ہیں، سیکورٹی ذرائع کے مطابق مقتولین کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے جبکہ پولیس ذرائع کے مطابق تینوں افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے اور تینوں سنگین وارداتوں میں بھی مطلوب تھے۔

  • الطاف حسین کی جمرود میں سکیورٹی فورسز پر حملے کی مذمت

    الطاف حسین کی جمرود میں سکیورٹی فورسز پر حملے کی مذمت

    لندن:  متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین نے جمرود میں سکیورٹی فورسز پر حملے کے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

     ایم کیو ایم کے قائد نے کہا ہے کہ پاک افواج جس بہادری سے شمالی وزیر ستان میں شدت پسندوں کو ناکام بنا رہی ہے، اس پر پوری قوم اور ایم کیوایم افواج پاکستان کے ساتھ ہے۔

    الطاف حسین نے جمرود میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونیوالے تمام سیکورٹی ا ہلکاروں کے سوگوار اہل خانہ سے دلی تعزیت وہمدردی اظہار کر تے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی، انہوں نے شہید ہونے والے اہلکاروں کی مغفرت کے لئے دعا کی۔