Tag: جمشید پور

  • طیارہ اڑان بھرنے کے بعد پراسرار طور پر لاپتا ہو گیا

    طیارہ اڑان بھرنے کے بعد پراسرار طور پر لاپتا ہو گیا

    بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے علاقے جمشید پور میں ایک تربیتی طیارہ پرواز کے کچھ ہی دیر بعد لاپتا ہو گیا ہے، جس میں 2 افرد سوار تھے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جھارکھنڈ کے شہر جمشید پور میں واقع سوناری ایئرپورٹ سے الکیمسٹ ایوی ایشن کا ایک دو سیٹوں والا تربیتی طیارہ منگل کے روز پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد لاپتا ہو گیا۔

    بتایا جا رہا ہے کہ طیارہ آمدا پہاڑی والے جنگلی علاقے میں حادثے کا شکار ہو گیا ہے، اس طیارے میں پائلٹ کے علاوہ ایک ٹرینی پائلٹ سوار تھا جن کی تلاش زور و شور سے جا رہی ہے۔

    ایئر ٹریفک کنٹرول کے مطابق طیارے کا آخری لوکیشن جمشید پور کے ڈیم کے پاس ملا تھا۔ ریسکیو آپریشن کی نگرانی کرنے والے ایک سینئر افسر کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انھوں نے طیارے کو پانی میں گرتے دیکھا، ہو سکتا ہے کہ وہ چندیل ڈیم میں گر کر تباہ ہو گیا ہو اور گہرے پانیوں میں جا کر دھنس گیا ہو۔

  • بھارت، 3 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل، 2 ملزمان گرفتار

    بھارت، 3 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل، 2 ملزمان گرفتار

    نئی دہلی: بھارتی ریاست جھارکنڈ میں 3 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست جھارکنڈ میں ٹاٹا نگر ریلوے پلیٹ فارم پر ماں بیٹی سوئی ہوئی تھیں کہ ملزمان 3 سالہ بچی کو اغوا کرکے لے گئے اور زیادتی کے بعد قتل کردیا، ملزمان نے معصوم بچی کے قتل کا اعتراف کرلیا۔

    رپورٹ کے مطابق ماں کی جانب سے شور مچانے کے بعد پولیس نے بچی کی تلاش شروع کی تو بچی کی لاش اسٹیشن سے چار کلو میٹر دور سے ملی، پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    بچی کی والدہ رنکو شاہ کا کہنا ہے کہ مجھے شبہ ہے کہ بیٹی کے قتل میں میرا ایک ساتھی ملوث ہے، پولیس نے ماں کی نشاندہی پر ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

    پولیس کے مطابق بچی کی والدہ 36 سالہ رنکو شاہ نے شکایت درج کرائی جس کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی، ملزمان کی شناخت 38 سالہ کیلاش کمار اور ساہا کی نام سے ہوئی ہے، ملزم نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے معصوم بچی کی لاش کو بیگ میں ڈال کر اسٹیشن سے چار کلو میٹر سنسان جگہ پر دفنا دیا تھا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ 2012 میں بھارتی ریاست نئی دہلی میں ایک طالبہ کو چلتی بس میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے بعد وہ زندگی کی بازی ہار گئی تھی۔