Tag: جمعہ کے خطبات

  • سعودی عرب: حرمین سے جمعہ کے خطبات 15 زبانوں میں نشر ہوں گے

    سعودی عرب: حرمین سے جمعہ کے خطبات 15 زبانوں میں نشر ہوں گے

    سعودی عرب میں حرمین کے شعبہ دینی امور کی جانب سے جمعہ کے خطبے کو براہ راست 15 زبانوں میں نشر کرنے کے حوالے سے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ادارہ امور حرمین نے ابتدائی مرحلے میں اس بات کا انتظام کیا ہے کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی الشریف سے نماز جمعہ سے قبل دیئے جانے والے خطبوں کو براہ راست یوٹیوب پر نشر کیا جائے گا۔

    رپورٹس کے مطابق ابتدائی مرحلے میں آج بروز جمعہ 15 زبانوں میں براہ راست حرمین میں دیئے جانے والے خطبات جمعہ کو یوٹیوب پر براہ راست نشر کرنے کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

    ادارہ حرمین کے مطابق مرحلہ وار خطبات کے ترجمہ دیگر زبانوں میں بھی پیش کیے جائیں گے۔ مرحلہ وار ترجموں میں اضافہ کرتے ہوئے 30 عالمی زبانوں میں اس کی سہولت فراہم کی جائے گی تاکہ مختلف ممالک میں لوگ ان خطبات سے مستفیض ہوں۔

    دوسری جانب سعودی عرب حرمین شریفین میں زائرین کے بچے اکثر اپنے والدین سے بچھڑ جاتے ہیں، عام طور سے والدین حرمین ذمہ داران سے رابطہ کرکے اپنے بچوں کو حاصل کرلیتے ہیں۔ انتظامیہ نے اس مرحلے کو مزید آسان بنانے کے لئے ایک نئی سروس کا آغاز کیا ہے۔

    مسجد الحرام کے گیٹ نمبر 3 اور گیٹ نمبر79 پر انتظامیہ کی جانب سے بچوں کے لیے مخصوص کڑے فراہم کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

    بچوں کو فراہم کئے جانے والے ان مخصوص کڑوں پر والدین کا رابطہ نمبر اور اہم معلومات فیڈ (درج) کی جاتی ہیں۔اس مہم کو“آپ کا بچہ مسجد الحرام میں محفوظ ہے”کا عنوان دیا گیا ہے۔

    حرمین ٹرین سے سعودی عرب کے دلفریب اور نا قابل فراموش قدرتی نظارے

    انتظامیہ کی ٹیم بچے کے گم ہونے کی صورت میں کڑے پر درج والدین کے نمبر پر فون کرکے ان سے فوری رابطہ قائم کرلیتی ہے۔

    انتظامیہ نے حرمین شریفین آنے والے زائرین سے کہا ہے کہ مسجد الحرام آتے وقت بچوں کے لیے حفاظتی کڑے حاصل کرنا نہ بھولیں۔ کیونکہ اس سے آپ کا بچہ محفوظ ہوجائے گا۔

  • سعودی عرب، جمعہ کے خطبات سے متعلق اہم ہدایات جاری

    سعودی عرب، جمعہ کے خطبات سے متعلق اہم ہدایات جاری

    سعودی وزیر اسلامی امور و دعوت و رہنمائی شیخ ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے مملکت میں جمعہ کے خطبات سے متعلق اہم ہدایات جاری کردی ہیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب کی تمام مساجد میں آج 3 نومبر 2023 کو جمعہ کے خطبات غزہ پٹی کے فلسطینی بھائیوں کے لیے جاری عطیات مہم میں حصہ لینے کے موضوع پر ہوں گے۔

    سعودی وزیر اسلامی امور و دعوت و رہنمائی شیخ ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے مملکت میں جامع مساجد کے خطیبوں کو تحریری طور پر ہدایت دی ہیں کہ وہ تمام لوگوں کو عطیات مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دیں، جبکہ جمعے کا خطبہ فلسطینیوں کی مدد کے موضوع پر دیں۔

    سعودی عرب میں اعلی قیادت کی ہدایت پر‘ساھم‘ (حصہ لیجئے) پلیٹ فارم پر عطیات مہم جاری کی ہے۔

    واضح رہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے 30 ملین جبکہ ولی عہد کی جانب سے 50 ملین ریال عطیہ کیے گئے ہیں۔ سعودی شہری اورمملکت میں مقیم غیرملکی بھی عطیہ مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لے رہے ہیں۔

    دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت کا سلسلہ تاحال جاری ہے، رہائشی آبادیوں پر ہونے والے حملوں کے باعث شہداء کی تعداد 9 ہزار سے بھی تجاوز کرگئی، اسرائیلی فوج نے البریج پناہ گزین کیمپ پر بھی بم برسا دیے، جس کے باعث بڑے پیمانے پر شہادتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

    اسرائیلی طیاروں نے غزہ کے القدس اسپتال کے قریب بھی بم برسائے، اسرائیل نے شاطئی کیمپ میں اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کے تحت چلنے والے اسکول کو بھی نشانہ بنایا۔

    اسرائیلی بمباری کے باعث 3 ہزار 7 سو سے زائد بچوں سمیت شہید فلسطینیوں کی تعداد 9 ہزار 2 سو ہوگئی ہے جبکہ 24 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں اس کے علاوہ متعدد لاپتہ ہیں۔

    اسرائیل کے غزہ میں جبالیہ کیمپ پر 3 دن میں تیسرے حملہ کے بعد گزشتہ تین روز میں ہوئے حملوں میں شہدا کی تعداد 2 سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ، 7 سو سے زیادہ زخمی اور 100 سے زائد افراد لاپتا ہوگئے ہیں۔