Tag: جمعۃ الوداع

  • بھارت: جمعۃ الوداع اور عید کی نمازوں سے متعلق بڑی پابندی عائد

    بھارت: جمعۃ الوداع اور عید کی نمازوں سے متعلق بڑی پابندی عائد

    بھارت میں ہندو فاشزم کی انتہا کرتے ہوئے رمضان المبارک کے جمعۃ الوداع اور عید کی نمازوں سے متعلق بڑی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

    بھارت کی ریاست اترپردیش کے علاقے سنبھل میں عید اور جمعۃ الوداع کی نماز سڑکوں پر ادا کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سنبھل میں ایس ڈی ایم کی زیر صدارت میٹنگ ہوئی جس میں اے ایس پی شری چندر اور سی ای او انوج چوہدری نے بھی شرکت کی۔

    رپورٹ کے مطابق اس میٹنگ کے بعد ایس ڈی ایم نے مسلمانوں سے واضح لفظوں میں کہا کہ عید اور الوداع جمعہ کی نماز کسی بھی صورت میں نہ تو سڑکوں پر ہوگی اور نہ ہی مکانوں کے چھتوں پر جب کہ جامع مسجد کے چبوترے کے باہر بھی نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    ایس ڈی ایم نے اس پابندی کی وجہ انتہائی مضحکہ خیز بیان کرتے ہوئے کہا کہ عین ممکن ہے نماز کے وقت کافی لوگ جمع ہو جائیں اور چھت دھنس جائے۔ اس لیے چھت پر نماز ادا کرنے پر پابندی عائد کی ہے۔

    دوسری جانب میٹنگ میں شریک سنبھل سی او انوج چوہدری نے مسلم دشمنی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اس پابندی لگانے کے فیصلے میں کچھ بھی غلط نہیں ہے۔ اگر کسی کو غلط لگتا ہے تو وہ عدالت جا سکتا ہے اور اس کے لیے انہیں سزا بھی دلوا سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ سنبھل ضلع میں مسلم دشمن اقدامات کئی ماہ سے جاری ہیں۔ اس دوران ہندو انتہا پسند بلوائی کئی مسلمانوں کو شہید کر چکے ہیں۔

    یہاں مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی پابندی عائد کی جا چکی ہے جب کہ گزشتہ دنوں مسجد سے لاؤڈ اسپیکر پر افطاری کا اعلان کرنے کے بعد امام مسجد سمیت کئی افراد کو بھی گرفتار کرلیا گیا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/india-mosque-imam-arrested/

  • جمعۃ الوداع اور یوم القدس مذہبی جوش وجذبےسےمنایاگیا

    جمعۃ الوداع اور یوم القدس مذہبی جوش وجذبےسےمنایاگیا

    ملک بھر میں جمعۃ الوداع مذہبی جوش وجذبےسےمنایاگیا، ملکی استحکام اور مسلم امہ کیلئےکی یکجہتی کیلئےخصوصی دعائیں کی گئیں۔ حساس مقامت پرسکیورٹی ہائی الرٹ دیکھی گئی۔ ملک بھرمیں جمعۃ الوداع روایتی مذہبی جوش وجذبےسےمنایاگیا۔ نمازجمعہ کےاجتماعات میں ملکی استحکام اورسلامتی کراچی اورفلسطین میں امن کی بحالی کیلئےخصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

    صوبائی دارالحکومت سمیت صوبہ بھرمیں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔ لاہور میں بڑےاجتماعات بادشاہی مسجد، داتا دربار، مرکز القادسیہ، جامعہ اشرفیہ، جامعہ نعیمیہ، جامعۃ المنتظر، مسجد شہدا، جامعہ رحمانیہ سمیت دیگر مقامات پر ہوئے۔ جمعۃ الوداع کےموقع پرعلماءوخطیب حضرات نےجمعہ کے اجتماعات میں دینی موضوعات کے علاوہ ملکی مجموعی صورتحال خصوصا فلسطین کے حالات کوبھی موضوع بنایا۔مساجد اور امام بارگاہوں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔ اہم مساجد میں نمازیوں کو واک تھرو گیٹس سےگزارکراندرداخل ہونے دیا گیا۔

    علاوہ ازیں پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمان جمعۃ الوداع ’’ یوم القدس‘‘ کے طور پر منا رہے ہیں ۔فلسطینیوں سے اظہار یکجہنی کیلئے ملک بھر میں آج یوم القدس منایا جا رہا ہے،اس سلسلہ میں ملک بھرکے چھوٹے بڑےشہروں میں مذہبی جماعتوں کی جانب سےاحتجاجی ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔ کراچی میں القدس ریلی میں ہزاروں افرادشریک تھے۔ریلی کےباعث راستوں کوکنٹینرز لگا کر بندکیاگیا۔

    لاہور میں امامیہ ا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور مجلس وحدت المسلمین کےزیراہتمام القدس ریلی نکالی جا رہی ہے۔اسلام آبادمیں مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے یوم القدس کےموقع پر احتجاجی ریلی نکالی جا رہی ہے۔ علامہ راجہ ناصر عباس ریلی کی قیادت کر رہے ہیں۔ ریلی کےشرکااسرائیلی جارحیت کےخلاف شدید نعرہ بازی کر رہے ہیں۔

    راولپنڈی میں جماعت اسلامی تحریک انصاف مجلس وحدت المسلمین اور دیگر مذہبی تنظیموں کی جانب سےفلسطینی بھائیوں اور اسرائیلی بربریت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ اٹک میں جماعت اسلامی کےزیر انتظام اسرائیلی جارحیت کےخلاف فلسطینیوں سےاظہار یکجہتی کے لئےاحتجاجی ریلی نکالی جا رہی ہےجس میں ہزاروں افراد شریک ہیں۔میاں چنوں میں شیہ علما کونسل کی جانب سےاسرائیل کی جارحیت کے خلاف ڈی چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔

    ساہیوال میں مجلس وحدت المسلمین کے زیراہتمام یوم القدس ریلی نکالی جا رہی ہے۔ جس میں شرکا امریکا اور اسرائیل کیخلاف نعرے بازی کر رہے ہیں۔ سیالکوٹ میں فلسطینیوں کےقتل عام کےخلاف تحریک جعفریہ کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی جا رہی ہے۔ چیچہ وطنی میں فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مجلس وحدت المسلمین کی احتجاجی ریلی میں ہزاروں افراد شریک ہیں۔

  • حماس کا جمعۃ الوداع یوم الغضب کے طور پر منانے کا اعلان

    حماس کا جمعۃ الوداع یوم الغضب کے طور پر منانے کا اعلان

    فلسطین: حماس نے جمعۃ الوداع کو اسرائیلی جارحیت کےخلاف یوم الغضب کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔

    مرکزاطلاعات فلسطین حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مشکل کی گھڑی میں فلسطین کے تمام علاقوں سے تعلق رکھنے والے عوام دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن جاتے ہیں۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس آج جمعۃ الوداع کو اسرائیلی جنگی جرائم کے خلاف "یوم الغضب” کے طور پر منائے گی تاکہ مغربی کنارے کے تمام شہروں میں اسرائیل کے خلاف عوامی احتجاج کو مزید منظم کیا جا سکے۔

  • برکتوں،رحمتوں،توبہ واستغفار کا افضل ترین دن جمعۃ الوداع آج منایا جارہا ہے

    برکتوں،رحمتوں،توبہ واستغفار کا افضل ترین دن جمعۃ الوداع آج منایا جارہا ہے

    آج دنیا بھر کے مسلمان رمضان المبا رک کے آخری جمعہ کو جمعۃ الوداع کےطور پر مناتے ہیں، اس دن کی فضیلت و رحمتیں کسی سے پو شیدہ نہیں۔

    ایام اور مہینوں کے فضائل و مراتب میں رمضان الکریم کا آخری جمعہ ة المبارک برکتوں،رحمتوں،تو بہ و استغفار میں افضل ترین ہے جو فضلیت ہفتہ کے باقی دنوں کے مقابلے میں جمعہ کے دن کو حاصل ہے، وہی فضیلت سال بھر کے ایام کے مقابلے میں رمضان المبارک کے آخری جمعہ یعنی جمعۃ الوداع کو حاصل ہے۔

    دنیا بھر کے مسلمان یہ دن انتہائی عقیدت و احترام سے مناتے ہیں،اِس دن کی فضیلت و اہمیت کو رب تعالی نے قرآن مجید فرقان حمید کے سورة الجمعہ کے نام سے نازل کرکے اہل اسلام کے لئے رہتی دنیا تک مسلم کر دیا۔

    اس مرتبہ جمعہ الوداع ایک ایسے موقع پر منایا جا رہا ہے، جب اسرا ئیل کی درندگی سے سیکڑوں فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، گذشتہ کئی عشروں سے مسلمان جمعۃ الوداع کو یوم القدس کے طور پر بھی مناتے ہیں۔