Tag: جمعیت العلمائے اسلام ف

  • نادیدہ قوتیں انتخابات کے نتائج تبدیل کرتی ہیں، فضل الرحمان

    نادیدہ قوتیں انتخابات کے نتائج تبدیل کرتی ہیں، فضل الرحمان

    نوشہرہ: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ نادیدہ قوتیں انتخابات کے نتائج تبدیل کرتی ہیں اسی وجہ سے ملک میں روایتی سیاست کرنے والے زوال کا شکار ہیں۔

    نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ روایتی سیاست کرنے والوں پر مفادات کا غلبہ ہے کیونکہ کچھ نادیدہ قوتیں انتخابات کے نتائج تبدیل کردیتی ہیں اور یہی چیز ہمارے راستے میں رکاوٹ کا باعث ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ’’ہماری جماعت دوسری پارٹیوں سے منفرد ہے، ہماری نظر میں مفادات کی کوئی اہمیت نہیں، ہماری سیاست ملک میں قرآن اور سنت کے نفاذ کے لیے ہی ہے، جمعیت علمائے اسلام فرقہ واریت پر یقین نہیں رکھتی‘‘۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تمام مکاتب فکر اور فرقے کے لوگوں کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں، ہم ملک میں اقلیتوں کے تحفظ کے خواہش مند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی عمل کے ذریعے آگے بڑھنا چاہتے ہیں اور پاکستان کے آئین و قانون کے تحت ہی اپنی سیاست کرتے ہیں۔

    سربراہ جے یو آئی ایف نے کہا کہ ’’ہم نے سیاسی عمل کے ذریعے آگے بڑھتے ہوئے ملک میں تبدیلی آئین، قانون، شریعت اور نظام کی اصلاح چاہتے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ ‘‘دنیا میں جو جنگ جاری ہے اس کے ذریعے اسلام کے چہرے کو گرد آلود کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس مشکل وقت میں ہم سب کو اسلامی کی ترجمانی کرنی ہوگی۔

  • لندن: جے یو آئی ف اور پی ٹی آئی کارکنان میں تصادم

    لندن: جے یو آئی ف اور پی ٹی آئی کارکنان میں تصادم

    لندن: لندن کے علاقے ساوتھ ہال میں جمعیت علمائے اسلام ف کے رکن ڈاکٹر خالد سومرو مرحوم کے تعزیتی اجلاس کے اختتام پر پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے کارکنان کے درمیان تصادم ہوگیا۔

    جے یو آئی کے اجلاس کے بعد مولانا فضل الرحمٰن کی واپسی پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے گو ڈیزل گو اور گو نواز نواز گو کے نعرے لگانے شروع کردئے جس پر جے یو آئی ف کے کارکن مشتعل ہوگئے اور انھوں نے بھی عمران خان کے خلاف نعرے لگائے۔

    جس کے بعد دونوں پارٹیوں میں تصادم شروع ہوگیا۔ جے یو آئی ف کے کارکنان مولانا فضل الرحمٰن کو محفوظ راستے سے باہر لے گئے۔

  • ڈاکٹر خالد محمود سومرو کا قتل، سیاسی و مذہبی رہنماوں کی شدید مذمت

    ڈاکٹر خالد محمود سومرو کا قتل، سیاسی و مذہبی رہنماوں کی شدید مذمت

    سکھر/لاڑکانہ/کراچی: جے یو آئی فے کے رہنما خالد محمود سومرو کے قتل پر سیاسی و مذہبی رہنماوں نے شدید مذمت کی ہے اور واقعے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

    جمعیت العلمائے اسلام ف کے رہنما ڈاکٹر خالد سومرو کے قتل پر سیاسی و مذہبی رہنماوں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے خالد محمود سومرو کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن سمیت اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماخورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سیاست میں خالد سومرو کا خلہ پر کر نا نہ ممکن ہے۔ سابق امیر سید منور حسن اور امیر جے آئی کراچی کے رہنما حافظ نعیم الرحمان نے بھی ڈاکر خالد محمود سومرو کے قتل کی پُرزور الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    سابق وزیر اعلیٰ سندھ سردار علی محمد نے ڈاکٹر خالد محمود سومرو کی شہادت افسوس کا اظہار کیا ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے بھی جے آئی فے کے رہنما ڈاکٹر خالد سومرو کے قتل کی مذمت کی ہے۔

    سکھر میں پاکستان علما کونسل کے چیئرمین طاہراشرفی نے خالد سومرو کا قتل حکومت کی ناکامی کہتے ہوتے ہوئے ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

    سینیر صوبائی وزیر نثار کھوڑو، ایم پی اے خورشید جنیجو سمیت فریال تالپور کی جانب بھی خالد محمود سومرو کے قتل کی مذمت کی ہے۔ چودھری شجاعت حسین سمیت چودھری پرویر الہی نے بھی خالد سومرو کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔