Tag: جمعیت علمائے اسلام ف

  • این اے4 میں مسلم لیگ ن اورجے یوآئی ف کا مشترکہ امیدوارہوگا‘ گل نصیب

    این اے4 میں مسلم لیگ ن اورجے یوآئی ف کا مشترکہ امیدوارہوگا‘ گل نصیب

    پشاور: جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما گل نصیب کا کہنا ہے کہ این اے 4 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن اور جے یو آئی ف کا مشترکہ امیدوار ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پشاورمیں مسلم لیگ ن اور جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنماؤں کی مشترکہ پریس کانفرس میں جے یوآئی ف کے رہنما گل نصیب نے کہا کہ خیبرپختونخواحکومت نےاداروں کوتباہ کردیا۔

    گل نصیب نے کہا کہ این اے 4 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن اور جے یو آئی ف کا مشترکہ امیدوار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں پی ٹی آئی قوم کی رہنمائی سےمحروم رہےگی۔

    دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما امیرمقام نے کہا کہ جےیوآئی ف ہماری اتحادی جماعت ہے جبکہ این اے 4 کے ضمنی انتخاب میں سپورٹ کرنے پرجےیوآئی ف کے شکرگزارہیں۔

    امیر مقام کا کہنا تھا کہ تبدیلی کےدعوے کرنےوالوں کوعوام مسترد کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی کےنام پرعوام کودھوکہ دیا گیا الیکشن میں بھی پتہ لگ جائے گا۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام کا کہنا تھا کہ این اے4 کےضمنی انتخاب میں مشترکہ انتخابی مہم چلائیں گے، ہم پہلےسے اتحادی اورایوان میں ایک ساتھ بیٹھےہیں۔


    تحریک انصاف کےرکن قومی اسمبلی گلزارخان انتقال کرگئے


    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 28 اگست کو پشاور کے حلقہ این اے 4 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما گلزار خان علالت کے بعد انتقال کرگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سانحہ کوئٹہ کے خلاف جمعیت علمائے اسلام کا چمن میں مظاہرہ

    سانحہ کوئٹہ کے خلاف جمعیت علمائے اسلام کا چمن میں مظاہرہ

    کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام ف کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پولیس ٹریننگ سینڑ پر حملہ انتہائی افسوسناک اور ناقابل برداشت ہے اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چمن میں سانحہ کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر دہشت گردی کے واقع کے خلاف جمعیت علمائے اسلام (فضل الرحمن) کی جانب سے مظاہرہ وجلسہ کیاگیا، مظاہرے میں شریک شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر دہشت گردی کے خلاف نعرے درج تھے۔

    اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام (فضل الرحمن) کے رہنماؤں نے کہا کہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ ناقابل برداشت اور انتہائی افسوسناک ہے اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں معصوم اور بے گناہ لوگوں کا خون بہانے والے ظالموں کا اسلام یا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ہے، سانحہ کوئٹہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کیا ہے۔

    یاد رہے رواں ہفتے کوئٹہ میں واقعہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشت گردوں نے حملہ کر کے 62 کیڈیٹز کو جاں بحق اور متعدد کو زخمی کیا تھا تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سینٹر میں موجود محصور اہلکاروں کو حفاظت سے باہر نکالا۔

    وزیر داخلہ بلوچستان نے واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ کالعدم جماعت لشکر جھنگوی العالمی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے اور کارروائی کے دوران دہشت گردوں کو افغانستان سے ہدایات دی جارہی تھیں۔

  • ثابت ہوگیا کہ عمران خان سیاسی طورپرنا بالغ ہیں، مولانا فضل الرحمن

    ثابت ہوگیا کہ عمران خان سیاسی طورپرنا بالغ ہیں، مولانا فضل الرحمن

    اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے جوڈیشل کمیشن کے رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوے کہا کہ عمران خان کے الزامات جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوگئے ہیں آور وقت آگیا ہے کہ وہ قوم سے معافی مانگیں۔

    مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ثابت ہوگیا کہ عمران خان سیاسی طورپرنابالغ ہیں انہین سیاست سے دستبردار ہو جانا چاہیئے۔
    انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے رپورٹ کے بعد اب دھرنے کےاصل محرکات کی بھی تحقیقات ہونی چاہںں اور پتہ لگانا چاہے کہ لندن پلان کا ماسٹر مائینڈ کون تھا اور خان صاحب کن کے ایجنڈے پر عمل پیرا تھے۔

     انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اپنے شھید کارکنوں کے خاندانوں سے بھی معافی مانگنی چاہیے اور انکے نقصانات کا ازالہ کرنا چاہے۔

     انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کا ایک اور ہتھیار ناکام ہوا اور آیندہ بھی انشااللہ آزاد میڈیا اور سرگرم جمہوریت کے ہوتے ہوے اس قسم کے ھتکنڈے کامیاب نہں ہونگے۔

  • جنگ اور دہشتگردی مغربی ممالک کی ضرورت ہے، فضل الرحمان

    جنگ اور دہشتگردی مغربی ممالک کی ضرورت ہے، فضل الرحمان

    اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام فے کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ جنگ اور دہشتگرد ی مغربی ممالک کی ضرورت ہے، گستاخانہ خاکوں جیسے اقدامات سے دنیا کو تقسیم کیا جارہا ہے ۔

    جے یوآئی ایف کے زیراہتمام سیمینارسے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ وسائل ملکی سالمیت کیخلاف استعمال کئے جارہے ہیں۔ فضل الرحمان نے کہاکہ مسلمان دنیا کی آبادی کا ایک چوتھائی ہیں، گستاخانہ خاکوں سے ان کی دل آزاری ہوئی ہے۔

    انہوں نے کہاکہ ہم تاریخ اسلام کے مشکل دور سے گزر رہے ہیں، مغرب دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، گستاخانہ خاکوں جیسے اقدامات کے ذریعے دنیا کو تقسیم کیا جارہا ہے۔

     فضل الرحمان نے کہاکہ پہلے انتہا پسندی کے اقدامات مغربی ممالک کرتے ہیں مگراس پر ناراض ہونے والے مسلمانوں کو ہی انتہا پسند قرار دے دیا جاتا ہے۔

  • پٹرولیم کا بحران حکومت کے لیئے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمن

    پٹرولیم کا بحران حکومت کے لیئے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمن

    اسلام آباد: جمعیت علماءاسلام کے سر براہ مو لا نا فضل الرحمن نے زور دیا ہے کہ حکومت پٹرول کے بحران کے خاتمے کے لئے فوری اقدامات کرے تا کہ عوام کی قطاریں ختم ہوں اور ملک نئے بحران سے نجات پا سکے ۔

    مر کزی میڈیا سیل کے مطابق مو لا نا فضل الرحمن نے کہا کہ پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو ریلیف کا عمل شروع ہو ا ہے لیکن اس میں تیزی کی ضرورت ہے۔

    جمعیت علماءاسلام کے سر براہ کا کہنا تھا کہ مگر پٹرول کابحران حیران کن ہے، حقائق قوم کے سامنے لا ئے جائیں۔

     انہوں نے کہا کہ بجلی گیس کے بعد پٹرولیم کا بحران حکومت کے لیئے لمحہ فکریہ ہے ۔

    مو لانا فضل الرحمن نے کہا کہ مسلمان شان مصطفی ﷺ میں کسی قسم کی گستاخی بر داشت نہیں کر سکتا ہے۔

     انہوں نے کہا کہ فرانس کا یہ انداز مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے متراد ف ہے۔

  • حکومت فضل الرحمان کو اکیسویں آئینی ترمیم پرمنانے میں ناکام

    حکومت فضل الرحمان کو اکیسویں آئینی ترمیم پرمنانے میں ناکام

    اسلام آباد: فضل الرحمان کا کہناہے پرویز مشرف چوہدری نثا ر سے بہتر تھے، سابق صدر نے صرف دو فیصد مدرسوں سے متعلق تحفظات کااظہارکیاتھا۔

    قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سےگفتگومیں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ان کی تجاویز کو شامل نہ کیا گیا تو وہ اکیس ویں ترمیم پر رائے شماری میں حصہ نہیں لیں گے۔

    اس سے قبل قومی اسمبلی سے خطاب میں مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ نے نوے فیصد مدارس کیخلاف ایف آئی آرکٹوا دی ہے ان سے اچھے تو پرویز مشرف تھے جنہوں نے دو فیصد مدارس کو غلط کہا تھا، انکا کہنا تھا کہ یکجہتی کامظاہرہ نہ کیاتوپارلیمنٹ کااتفاق متنازع اور لوگ باہرآجائیں گے، مدارس سے متعلق شدید رد عمل آرہا ہے۔

     اس سے قبل پریس کانفرنس میں مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ انہوں نےاے پی سی میں بتا دیا تھا وہ اصولی طور پر ہم فوجی عدالتوں کے حق میں نہیں ،صرف قومی اتفاق رائے کیلئے فوجی عدالتوں کی حمایت کی، مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے مسودہ تیار کرنے میں اپوزیشن کوساتھ اور جے یو آئی کو بے خبررکھا ، اکیسو یں آئینی ترمیم پر مولانا فضل الرحمان سے وفاقی وزراء اسحٰق ڈار اور پرویز رشید کی ملاقات بے نتیجہ رہی،ملاقات اب منگل کو ہوگی۔

  • مولانا فضل الرحمان کا خالد سومرو کے قتل کیخلاف ملک گیر احتجاج اعلان

    مولانا فضل الرحمان کا خالد سومرو کے قتل کیخلاف ملک گیر احتجاج اعلان

    اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام کے رہنماخالد محمودسومروکے قتل پر جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کل ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔

    مولانافضل الرحمان نے خالد سومرو کے قتل کیخلاف کل ملک بھرکی شاہراہیں جام کرنے کا اعلان بھی کیا ہے، انھوں نے کہا ہے کہ ریاست تحفظ دینے میں بےبس نظرآتی ہے۔

    مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ تحقیقات کے نام پرمسائل کو ٹالا جاتا ہے  اور قانون ہاتھ میں لینے کا الزام دیا جاتا ہے۔

  • جمعیت علمائے اسلام ف کا حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ

    جمعیت علمائے اسلام ف کا حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ

    جمعیت علمائے اسلام ف نے حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آج جے یو آئی کے دو وزرا حلف اٹھائیں گے۔ جبکہ جے یو آئی کو تین سے چار وزارتیں دیے جانے کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف نے حکومت میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اور اس سلسلے میں وفاقی حکومت کے ساتھ معاملات طے پا گئے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا عبدالغفور حیدری اور اکرم درانی آج حلف اٹھا سکتے ہیں ، جن کی وزارتوں کا اعلان بھی حلف برداری کے ساتھ متوقع ہے۔ جے یو آئی ف کو تین سے چار وزراتیں دی جاسکتی ہے۔

    جے یو آئی نے وزارت مواصلات اور وزارت ہاؤسنگ کا مطالبہ کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا وزیر اعظم نواز شریف سے ٹیلیفون پر رابطہ ہوا ہے ، دونوں رہنماوں نے حکومت میں شمولیت اور طالبان کے ساتھ مذکرات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔