Tag: جمعیت علما اسلام

  • موجودہ حکومت کیخلاف جمعیت علما اسلام کا کراچی میں دھرنا دینے کا اعلان

    موجودہ حکومت کیخلاف جمعیت علما اسلام کا کراچی میں دھرنا دینے کا اعلان

    جمعیت علما اسلام کی جانب سے موجودہ حکومت کے خلاف کراچی میں 2 مئی کو دھرنا دینے کا اعلان کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق راشد محمود سومرو کا کہنا تھا کہ جے یو آئی نے 2018 کے انتخابات تسلیم نہیں کیے تھے، 2024 کے انتخابات بھی تسلیم نہیں ہیں، اب فیصلے میدان میں ہونگے۔ سندھ میں امن وامان کی صورتحال خراب ہے۔

    جے یو آئی کے مرکزی رہنما راشد محمود سومرو نے سجاول میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ معصوم پریا کماری سمیت 800 سے زائد معصوم لوگ کچے میں ڈاکو کے پاس ہیں۔ انھیں برہنہ کر کے مارا جارہا ہے ان سے زیادتیاں کرکے ویڈیو بنائی جارہی ہیں۔

    رہنما جے یو آئی نے کہا کہ وزیراعظم کی موجودگی میں کچے میں جوائنٹ آپریشن کا مطالبہ کیا تھا۔ اس وقت کے وزیراعلیٰ نے میری مخالفت کی تھی۔ اب وزیراعلیٰ خود فرما رہے ہیں کہ حیران ہوں ان کے پاس ہتھیار کہاں سے آرہے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ کچے کے پولنگ اسٹیشنز میں جماعتوں کو ووٹ نہ ہونے کے برابر پڑے۔ کچے کے تمام پولنگ اسٹیشنز پر پیپلز پارٹی کو سب سے زیادہ ووٹ ملے ہیں۔

    اگر ڈاکو پی پی سے کنکشن نہیں رکھتے تو وہ کچے میں آپریشن کیلئے سنجیدہ کیوں نہیں۔ کچے کے پولنگ اسٹیشنز کے نتائج بتارہے ہیں ڈاکو پیپلز پارٹی کے رحم وکرم پر ہیں۔ پیپلزپارٹی کچے میں ڈاکوؤں کی سرپرستی کر رہی ہے۔

    راشد سومرو نے کہا کہ اسمبلی میں بیٹھے پیپلز پارٹی کے نواب، سردار اور وڈیرے ڈاکو کی سرپرستی کررہے ہیں۔

    رہنما جے یوآئی نے کہا کہ جب تک بےرحمانہ آپریشن نہیں ہوگا تب تک ڈاکوؤں سے نجات نہیں ملے گی۔ پی ٹی آئی والے ہمارے گھر آئے ہم ان کے گھر گئے تھے، مولانا نے ان کو ویلکم کیا۔ ہمارے پی ٹی آئی کے ساتھ نظریاتی اختلافات ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا جومؤقف ہے ہم سمجھتے ہیں وہ بیرونی ایجنڈے پر لیکر چل رہے ہیں۔ اب ان کے مؤقف میں کوئی تبدیلی آئی ہے تو یہ وضاحت تو ان کی جماعت کو دینی ہوگی۔

    راشد سومرو نے کہا کہ اگر اب بھی ان کا موقف وہی ہے تو شاید جے یو آئی کا ان کے ساتھ چلنا ممکن نہیں ہوگا۔

  • شہرِ اقتدار میں بارش، آزادی مارچ کے شرکا مشکلات کا شکار

    شہرِ اقتدار میں بارش، آزادی مارچ کے شرکا مشکلات کا شکار

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش شروع ہوگئی جس کی وجہ سے آزادی مارچ کے شرکا شدید مشکلات کا شکار ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیز ہواؤں کے ساتھ اچانک موسلا دھار بارش شروع ہوئی جس کے بعد درجہ حرارت میں کمی ہوئی اور  ٹھنڈ بڑھ گئی۔

    بارش کے باعث مارچ کے شرکا مشکلات کا شکار ہوئے کیونکہ وہ کھّلے آسمان تلے رات گزارنے پر مجبور ہیں جبکہ دھرنے کے مقام پر جے یو آئی کی جانب سے لگائے جانے والے بیشتر خیمے بارش کا مقابلہ نہیں کرسکتے، اسی وجہ سے شرکا بستر لے کر محفوظ مقام تلاش کررہے ہیں۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ اسلام آبادمیں طوفانی بارش کے بعد سے دھرنےکےشرکاکاخیال آرہا ہے کیونکہ برسات کی وجہ سےدھرنےمیں شریک لوگ مشکلات سےدوچار ہیں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ بےچارےدھرنےوالےمصیبت میں اور قیادت آرام سے اپنے گھروں پر ہے، بارش کے بعد دھرنےوالوں کے لیے انتہائی افسوسناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    یاد رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد کے پشاور پوائنٹ پر 31 اکتوبر سے دھرنا دے رکھا ہے، آج شام پنڈال میں جے یو آئی کی ذیلی تنظیم انصار السلام کے کارکنان ہی نظر آئے جبکہ بقیہ واپس گھروں کو چلے گئے۔

  • مولانا کو بڑا دھچکا، آزادی مارچ کے حوالے سے پاکستان علما کونسل کا بڑا اعلان

    مولانا کو بڑا دھچکا، آزادی مارچ کے حوالے سے پاکستان علما کونسل کا بڑا اعلان

    گوجرانولہ: پاکستان علما کونسل کے چیئرمین طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ مساجد اور مدارس کسی بھی انتشار اور فساد کی حمایت نہیں کریں گے اور نہ ہی آزادی مارچ کے لیے کسی طالب علم یا استاد کو کوئی چھٹی دی جائے گی۔

    گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ مدارس کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں، مسجد اور مدرسے ماضی میں کسی انتشار اور فساد میں شامل ہوئے اور نہ مستقبل میں ایسا ہوگا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ کے لیے مدارس کے طالب علموں کو کوئی چھٹی نہیں دی جائے گی اور نہ ہی کوئی بچوں کو زبردستی مارچ میں شریک کرسکتا ہے۔مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ انتشارپھیلانےوالوں کوعوام کے ساتھ مل کر روکیں گے اور 27 اکتوبر کو بھارت کےخلاف ملکی سطح پر یوم سیاہ منایا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: جامعہ بنوریہ نے فضل الرحمان کے آزادی مارچ کی مخالفت کر دی

    یاد رہے کہ گزشتہ روز  جامعہ بنوریہ نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کی مخالفت کا اعلان کیا، مفتی نعیم کا کہنا تھا کہ دینی طلبہ کو سیاست میں استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    اُن کا کہنا تھا کہ دینی طلبہ کو سیاست میں استعمال نہ کیا جائے کیونکہ اس سے دنیا کو اچھا تاثر نہیں جائے گا، مدارس غیر سیاسی ہوتے ہیں لہذا انہیں کوئی بھی شخص سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کرے۔ جامعہ بنوریہ کے مہتمم کا مزید کہنا تھا کہ تمام مدارس سے درخواست ہے کہ اپنے طلبہ کو مارچ یا دھرنے میں شریک نہ کریں۔

  • فضل الرحمان کو بڑا دھچکا، نوازشریف کا آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے انکار

    فضل الرحمان کو بڑا دھچکا، نوازشریف کا آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے انکار

    لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی نوازشریف سے اُن کی رہائش گاہ جاتی امرا میں 2 گھنٹے طویل ملاقات ہوئی جس میں حکومت مخالف حکمت عملی اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    دونوں رہنماؤں کی اس اہم ملاقات میں مسلم لیگ ن کے سینیٹر پرویز رشید، رانا تنویر، زاہد حامد اور اکرم خان درانی بھی شامل تھے، اجلاس میں حکومت کے خلاف ترتیب دی جانے والی حکمت عملی کے مختلف پہلو بیان کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے نوازشریف کو اے پی سی میں شرکت کرنے پر قائل کرنے کی کوشش بھی کی۔

    مزید پڑھیں: نوازشریف، زرداری، فضل الرحمان ٹھگوں کا ٹولہ ہے: فواد چوہدری

    ذرائع کے مطابق فضل الرحمان نوازشریف کو آل پارٹیز کانفرنس پر آمادہ کرنے میں ناکام رہے اسی وجہ سے سابق نااہل وزیراعظم نے شرکت کرنے سے صاف انکار کردیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے بلائی جانے والی اے پی سی میں مسلم لیگ ن کا وفد تو شرکت کرے گا مگر نوازشریف کا کی شرکت کا کوئی امکان نہیں ہے۔

    دوسری جانب جے یو آئی ( ف) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس نے بھی ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال سے متعلق اجلاس کا انعقاد کیا جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال سمیت اے پی سی کے انعقاد کا جائزہ لیا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں: حکومت سے این آر او کیوں مانگوں گا، مشرف سے بھی نہیں مانگا تھا، آصف زرداری

    یاد رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ دنوں متحدہ مجلس عمل کی طرف سے حکومت کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کیا تھا، جمعیت علماء اسلام نے اس ضمن میں سیاسی جماعتوں سے رابطے بھی شروع کردیے۔

    ایک روز قبل لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ’اگر مولانا نے اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی تو میں اور دیگر لوگ شرکت ضرور کریں گے‘۔

  • مولانا فضل الرحمان کی ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کو حلف لینے کی ہدایت

    مولانا فضل الرحمان کی ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کو حلف لینے کی ہدایت

    اسلام آباد: جمعیت علمائےاسلام ( ف) کے مولانا فضل الرحمان کی ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کوحلف لینے کی ہدایت کر دی.

    تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کی مرکزی مجلس شوریٰ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی. مولانا فضل الرحمان اپنے مطالبے سے پیچھے ہٹ گئے.

    مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کو حلف لینے کی ہدایت کی.

    شوریٰ کا موقف ہے کہ ضمنی الیکشن لڑ کر قومی اسمبلی میں آنے کی بھرپورکوشش کریں گے، مولانا فضل الرحمان ضمنی الیکشن لڑکر قومی اسمبلی جانے کی کوشش کرسکتے ہیں.

    شوریٰ نے رائے دی کہ فضل الرحمان کے اسمبلی آنے کے لئے پی پی، ن لیگ سے بات کی جائے.

    ارکان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں حلف اٹھانے کو تیار ہیں تو ہم باہر کیوں رہیں.

    مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تمام جماعتوں سے مشاورت کاعمل جاری ہے، سب مل کرآئین کی جنگ لڑیں گے.

    واضح رہے کہ آج پیپلزپارٹی کے وفد نے شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی، جس میں پیپلزپارٹی نے تمام جماعتوں کو حلف اٹھا کر پارلیمانی فورم سے جنگ لڑنے کے لیے قائل کیا تھا۔


    پیپلزپارٹی نے اپوزیشن جماعتوں‌ کو حلف اٹھانے پر راضی کر لیا، جنگ پارلیمنٹ میں لڑنے کا عزم


  • خالد سومرو کے قاتل گرفتار نہ ہوئےتوسندھ بند کردینگے، جے یو آئی

    خالد سومرو کے قاتل گرفتار نہ ہوئےتوسندھ بند کردینگے، جے یو آئی

    سکھر: خالد محمود سومرو کے صاحب زادے راشد محمود سومرو کا کہنا ہے کہ ان کے والد کی ذمے دار سندھ حکومت اور وزیر اعلیٰ سندھ ہیں، اگر ستائیس دسمبر تک قاتل گرفتار نہ ہوئے تو جے یو آئی سندھ کو بندکردے گی۔

    جے یو آئی کے صوبائی رہنماءخالد محمود سومرو کے صاحبزادے راشد محمود سومرو نے سکھر میں پریس کانفرس کر کے پولیس انتظامیہ عدم اعتماد کا اظہار کیا۔ انکا کہنا تھا کہ نو دن گزرنے کے با وجود سندھ اسمبلی کے کسی ممبر یا وزیر نے رابطہ نہیں کیا۔

    جے یو آئی سند ھ کی جانب سے مدرسہ منزل گاہ سکھر میں اہم اجلاس کیا گیا جس میں دو ٹیمیں تشکیل دے گئی جس میں سے ایک ٹیم آئی جی سندھ اور وزیر اعلیٰ سندھ سے روزانہ کی بنیاد پر ملاقات کرے گی اور دوسری ٹیم سکھر کی انتظامیہ سے ملاقات کرے گی۔

  • جےیو آئی کا بینظیر بھٹوکی برسی پرلاڑکانہ بندکرنےکااعلان

    جےیو آئی کا بینظیر بھٹوکی برسی پرلاڑکانہ بندکرنےکااعلان

    کراچی: جے یو آئی نے ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر ستائیس دسمبر کو گڑھی خدا بخش جانے والے راستے سیل کر نے کا اعلان کر دیا۔

    ،جے یو آئی کی کال پر ملک بھر کی طرح لاڑکانہ میں بھی شہید ڈاکٹر خالد محمود سو مرو کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے بیٹے ناصر محمود سو مرو کا کہنا تھا خالد محمود سو مرو کی شہادت کے بعد سندھ حکومت کاکوئی نمائندہ تعزیت کے لیے نہیں آیا اور نہ ہی کسی نے رابطہ کیا، ان کا کہنا تھا سندھ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ۔

          جمعیت علما ئے اسلا م( ف ) کی جانب سے ملک کے بیشتر شہروں میں مولانا فضل الرحمان پر حملے اور خالد سومرو کے قتل کے خلاف مظا ہرے کئے گئے اسلام آباد مظا ہرے کی قیا دت عبدالغفور حیدری نے کی مو لانا عند الغفور حیدری نے مطا لبہ کیا کہ دونوں واقعات میں ملو ث ملزمان کو بے نقاب کیاجائے، لا ہور میں سینیٹر خالد محمود سومرو کے قتل کے خلاف مال روڈ پر مسجد شہدا کے باہر مظا ہرہ کیا گیا۔

    احتجاج کے باعث مال روڈ پر ٹریفک جام ہو گیا ،عمرکوٹ، جعفر آباد ،مٹھی، پشاور ،میر پور خاص ،سکھر ،شکار پور، سانگھڑ ، نوابشاہ ، سکھر ، نو شہرو فیروز اور لاڑکانہ میں بھی کا رکنوں نے مظا ہرے کئے جے یو آئی ف سندھ کے رہنما وں نے اعلان کیا کہ وہ ستائیس دسمبر بے نظیر شہید کی برسی کے موقع پر سندھ سمیت لاڑکانہ کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر دھرنا دیکر شاہراہوں کو بند کیا جائیگا۔

    دوسری جانب جے یو آئی کے رہنما ڈاکٹر خالد سومرو کے قتل کی تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، پولیس نے دو اہم ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، لاڑکانہ میں جے یو آئی کے رہنما ڈاکٹر خالد سومرو کے قتل کی تفتیش کے دوران پولیس نے دو اہم ملزمان سمیت بارہ افراد کو ریر حراست لے لیا۔ملزمان کا تعلق لاڑکانہ کے علاقے وارہا سے ہے۔ مولانا فضل الرحمان پر قاتلانہ حملے اور ڈاکٹر خالد سومرو کے قتل کے خلاف کئی شہروں میں احتجاجی مظاہر ے کئے گئے۔

  • ڈاکٹر خالد سومرو کےقتل کیخلاف ملک کےچھوٹے شہروں میں ہڑتال

    ڈاکٹر خالد سومرو کےقتل کیخلاف ملک کےچھوٹے شہروں میں ہڑتال

    سکھر: ملک کے چھوٹے شہروں میں جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی کال پر ہڑتال ہے ۔ ہڑتال کی کال پر ڈاکٹر خالد سومرو کےقتل کے خلاف دی گئی ۔جمعیت علما اسلام کے رہنما ڈاکٹر خالد سومرو کےقتل پر ملک کے بیشتر چھوٹے شہروں میں ہڑتال دیکھنے میں آئی ۔

    حیدر آباد میں قتل کے خلاف مکمل شٹر ڈاون ہے ۔لاڑکانہ ، ٹنڈو محمد خان ٹنڈوآدم،سانگھڑ،شہداد پور اور نوآباد میں شٹر ڈاون ہڑتال رہی ۔گھو ٹکی، احمدپور سیال ، شہداد کورٹ ،ڈہرکی، اوباڑو،میر پور ماتھیلو،دادو،کندھ کوٹ ، کشمور، تنگوانی، بدین ، نور پور تھل اور دیگر اضلاع میں بھی شٹرڈاون ہڑتال ہے۔

    ڈی آئی خان اور گرد نواح میں جمعیت علماء اسلام کی کال پر کاروباری مراکز بند اور ٹریفک کی روانی معطل ہے ۔’ڈنڈا بردار کارکنوں نے ٹاؤ ن ہال اور قریشی موڑ پر پنجاب و سندھ جانے والی ٹریفک بند کر دی’ گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں ـ

    ڈیرہ مراد جمالی ،شکار پور میں ہرتال ٹریفک معمول سے کم دیکھنے میں آیا۔احتجاج پر کوہاٹ سے انڈس ہائی وے کوبند کردیاگیا۔ میں خالد محمود کے قتل کے خلاف مکمل شٹر ڈاون اور پہیہ جام ہڑتال کے ساتھ پیڑول پمپ بند رہے ۔

    غوث پور سمیت دیگر شہروں میں کاروباری سرگرمیاں بند ہیں ۔ چارسدہ، ژوب ،گوادر ،حب اور گردونواح میں صوبائی رہنما کے قتل کے خلاف پرزور احتجاج کیا ۔