پشاور: بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ آج گورنر ہاؤس میں جمہوریت کی لاش پر حلف اٹھایا گیا، حلف اٹھاکر جمہوری روایات کی نفی کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق مشیرِ اطلاعات کے پی بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت الیکشن کمیشن کی غلط بیانی کی مذمت کرتی ہے، اسپیکر صوبائی اسمبلی نے حلف برداری منسوخ نہیں کی، حلف برداری کورم پورا نہ ہونے کے باعث 24 جولائی تک ملتوی کی گئی۔
‘مریم نواز ترقیاتی کاموں کیلئے علی امین گنڈاپور سے ٹیوشن لیں، بیرسٹر سیف کا مشورہ
تحریکِ انصاف کے رہنما نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں حلف اٹھاکر جمہوری روایات کی نفی کی گئی، الیکشن کمیشن جعلی وفاقی حکومت کے اشاروں پر چل رہا ہے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ الیکشن کمیشن جعلی وفاقی حکومت کے کہنے پر پی ٹی آئی کو ختم کرنے کے درپے ہے، غیرقانونی اور غیرآئینی تمام اقدامات کا مکمل ذمہ دارالیکشن کمشنر ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ آئین وقانون کے ساتھ جو کھلواڑ کیا جارہا ہے اس کی مثال نہیں ملتی، ذمہ داروں کو بہت جلد آئین وقانون کی پامالیوں کا حساب دینا ہوگا۔
https://urdu.arynews.tv/khyber-pakhtunkhwa-assembly-members-took-oath-on-25-reserved-seats/