Tag: جمہوری نظام

  • ووٹرزڈےمنانےکا مقصد ووٹ کی اہمیت‘ افادیت اجاگرکرنا ہے‘ شہبازشریف

    ووٹرزڈےمنانےکا مقصد ووٹ کی اہمیت‘ افادیت اجاگرکرنا ہے‘ شہبازشریف

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف کا کہنا ہے کہ جمہوری نظام کی مضبوطی میں ووٹ بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ووٹرزڈے پر اپنے پیغام میں کہا کہ ووٹرزڈے منانے کا مقصد ووٹ کی اہمیت، افادیت اجاگرکرنا ہے۔

    شہبازشریف نے کہا کہ جمہوری نظام میں رائے دہندگان کی اہمیت اپنی جگہ مسلمہ ہے، عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے اقتدار کا فیصلہ کرتے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جمہوری نظام کی مضبوطی میں ووٹ بنیادی اہمیت کا حامل ہے، جس معاشرے میں رائے عامہ کو اہمیت دی جاتی ہے وہی پنپتے ہیں۔

    دوسری جانب پشاورمیں ووٹرزڈے پرتقریب سےگورنر خیبرپختونخواہ اقبال ظفرجھگڑا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس دن پرنئے ووٹرکواپنے ووٹ کےاندارج کا موقع ملے گا۔

    اقبال ظفرجھگڑا نے کہا کہ میڈیا اور دیگرادارے ووٹرز ڈے پراپنا کردارادا کریں، الیکشن کمیشن کی قومی سطح پرآگاہی مہم قابل تحسین ہے۔


    عوام کی خدمت کوہمیشہ عبادت کا درجہ دیا‘ شہبازشریف


    یاد رہے کہ دو روز قبل لاہور میں منتخب نمائندوں سے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عوام کی خدمت کوہمیشہ عبادت کا درجہ دیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • عدالت کو سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیئے، اعتزازاحسن

    عدالت کو سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیئے، اعتزازاحسن

    اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کہتے ہیں عمران خان کے مطالبات غیر آئینی نہیں، عدالت کو گذشتہ روز جیسے فیصلے نہیں دینے چاہیئں۔

    اےآروائی نیوزکی خصوصی ٹرانسمیشن میں بات کرتےہوئےپیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری اعتزاز احسن کا کہنا ہے عمران خان کے مطالبات میں غیرآئینی نہیں،عدالت کو سیاست پر فیصلےنہیں دینےچاہئیں، اعتزاز احسن نے امریکی سفیر سے ملاقات کا احوال بھی بتایا۔

    اعزاز احسن نے وکلا بحالی کے لانگ مارچ کا بھی بتادیا،جنرل کیانی کا فون نوازشریف کو نہیں بلکہ انھیں آیا تھا، نوازشریف تو ساتھ بیٹھے تھے، اعتزاز احسن کا کہنا تھا اب عمران خان اور طاہر القادری کا امتحان ہے، لانگ مارچ میں ایک شیشہ بھی ٹوٹنا نہیں چاہئے۔

  • حکمران پیپلزپارٹی سے کچھ سیکھ لیں اورمارچ ہونے دیں، اعتزازاحسن

    حکمران پیپلزپارٹی سے کچھ سیکھ لیں اورمارچ ہونے دیں، اعتزازاحسن

    اسلام آباد: اعتزاز احسن کہتے ہیں حکمران پی پی سے کچھ سیکھ لیں،عمران خان اور طاہرالقادری کومارچ کرنے دیں، حکومت کو کچھ نہیں ہونے والاہے۔

    سینیٹ کے اجلاس کے دوران اعتزاز احسن کا  کہناتھا کہ تصادم ہوا تو سیٹی بجے گی اورریفری کوئی اور ہو گا ،سیٹی بجانے والے طاہر القادری کو آگے نہیں لانا چاہتے،حکومت خود ان کو موقع دے رہی ہے ،اعتزاز احسن نے دوٹوک الفاظ میں کہا جمہوری نظام کو خطرہوا تو پیٹھ نہیں دکھائیں گے لیکن ساتھ ہی انہوں نے حکومت کوانتخابی دھاندلی پرلچک دکھانے اور طاہرالقادری اور عمران خان کومارچ کی اجازت دینے کامشورہ بھی دیا، اعتزازاحسن نے بتایا توڑ پھوڑ کرنے والوں کوسیاسی نقصان ہوگا، ان کاکہناتھا اگر حکومت نے بھی ریلی نکالی تو پھر اللہ ہی حافظ ہے۔

  • ہانگ کانگ:جمہوریت کے حق میں ہزاروں مظاہرین کی ریلی

    ہانگ کانگ:جمہوریت کے حق میں ہزاروں مظاہرین کی ریلی

    ہانگ کانگ میں جمہوری نظام کے تحفظ کے لیے ہزاروں شہری سڑکوں نکل آئے، مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ چینی حکومت انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش نہ کرے۔

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت دو ہزار سترہ میں ہونے والے انتخابات کے نتائج پراثرانداز ہوسکتی ہے، جمہوریت ریلی میں بڑی تعداد میں شریک مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔

    جس میں ہانگ کانگ میں جمہوری نظام کی پاسداری کیلئے نعرے درج تھے، ریلی میں شریک مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ ہانگ کانگ میں مکمل طور پر جمہوری نظام کا نفاذ چاہتے ہیں۔

    مظاہرین نے چین کی جانب سے دو ہزار سترہ کے انتخابات میں امیدواروں کے تعین کے فیصلے کومسترد کر دیا، واضح رہے کہ چینی حکومت نے ہانگ کانگ میں دو ہزار سترہ میں انتخابات کرانے کا اعلان کر رکھا ہے۔