Tag: جمہوری وطن پارٹی

  • الیکشن کمیشن نے شاہ زین بگٹی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا

    الیکشن کمیشن نے شاہ زین بگٹی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا

    کوئٹہ: الیکشن کمیشن نے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ شاہ زین بگٹی کی کامیابی کا نوٹیفیشن کالعدم قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹریبونل میں جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، الیکشن کمیشن نے شاہ زین بگٹی کی کامیابی کا نوٹٰفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔

    [bs-quote quote=”الیکشن کمیشن نے این اے 259 کے 29 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دے دیا” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    الیکشن کمیشن نے این اے 259 کے 29 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دے دیا۔

    واضح رہے کہ کوئٹہ کے طارق محمد کیتھران نے شاہ زین بگٹی کی کامیابی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

    یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں سریم کورٹ نے بلوچستان کے حلقہ 259 میں دھاندلی کے معاملے پر کھیتران کی درخواست پر الیکشن کمیشن اور کامیاب امیدوار شاہ زین بگتی کو نوٹسز جاری کیے تھے۔

    خیال رہے کہ طارق محمد کیتھران نے دھاندلی پر الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی جسے مسترد کردیا گیا تھا پھر انہوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

    عام انتخابات 2018 میں این اے 259 ڈیرہ بگٹی سے جمہوری وطن پارٹی کےسربراہ شاہ زین بگٹی کامیاب ہوئے تھے۔

  • شاہ زین بگٹی نے عمران خان کی حمایت کا اعلان کر دیا

    شاہ زین بگٹی نے عمران خان کی حمایت کا اعلان کر دیا

    اسلام آباد: رہنما جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی حمایت کا اعلان کر دیا.

    تفصیلات کے مطابق بنی گالا کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ زین بگٹی نے کہا کہ وزیراعظم کا ووٹ عمران خان کو دیں گے.

    اس موقع پر شاہ زین بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں اسپتال نہیں، تعلیمی ادارے نہ ہونے کے برابر ہیں، وہاں ترقی کی ضرورت ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نےآئی ڈی پیزکی واپسی کی یقین دہانی کرائی ہے، پی ٹی آئی قیادت سےبنیادی سہولتوں کی فراہمی پربات کی ہے.

    ملاقات میں عمران خان نے کہا کہ شاہ زین بگٹی اور ان کی جماعت کو ہر ممکن معاونت فراہم کریں گے،  بلوچستان کی محرومیوں کا ازالہ ترجیحات میں سرفہرست ہے۔

    قبل ازیں جمہوری وطن پارٹی کے رہنماشاہ زین بگٹی کی بنی گالہ آمد ہوئی، جہاں‌ شاہ محمودقریشی، جہانگیر ترین نے ان کا استقبال کیا.

    واضح رہے کہ وزیر اعظم کا انتخاب ممکنہ طور پر 15اگست کو پارلیمنٹ میں ہو گا، جہاں عمران خان کا مقابلہ اپوزیشن کے متفقہ امیدوار مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے ہے۔

    یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ ان کی پارٹی سادہ اکثریت سے  زیادہ ارکان کی حمایت حاصل کر چکی ہے۔

  • بگٹی قبائل کی وزیراعظم سے وابستہ امیدیں دم توڑ گئیں، نوابزادہ شازین بگٹی

    بگٹی قبائل کی وزیراعظم سے وابستہ امیدیں دم توڑ گئیں، نوابزادہ شازین بگٹی

    کوئٹہ : جمہوری وطن پارٹی کے صدر نوابزادہ شازین بگٹی نے کہا ہے کہ قبائلی عوام نے  وزیر اعظم میاں نواز شریف سے جو امیدیں وابستہ کی تھیں وہ ان کے وزارت عظمیٰ میں آنے کے بعد دم توڑ گئی ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں اور قبائلی عمائدین کے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    انہوں نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں ڈیڑھ لاکھ بگٹی قبائل ڈیرہ بگٹی سے ہجرت کرکے ملک کے مختلف علاقوں میں مہاجرین بن گئے تھے جن کی دوبارہ آباد کاری کے لئے میاں نواز شریف نے ساتھ دینے کا وعدہ کیا تھا،

    انہوں نے کہا کہ ان کے وزارت عظمیٰ میں آنے کے بعد وہ اس وعدے پر پورے نہ اتر سکے جس کی وجہ سے ہماری امیدیں دم توڑ گئی ہیں۔

    انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے بگٹی مہاجرین کی دوبارہ آباد کاری کی بجائے ہمارے راستے روکے ۔

    ڈیڑھ لاکھ بگٹی قبائل اپنے ہی ملک میں در بدر اور ہجرت کی زندگی گزاررہے ہیں ،جس پر افسوس کے سوا کچھ نہیں کیا جاسکتا۔

     

  • رکن صوبائی اسمبلی گوہر نواز خان کا محافظوں کے ہمراہ نوجوان پر تشدد

    رکن صوبائی اسمبلی گوہر نواز خان کا محافظوں کے ہمراہ نوجوان پر تشدد

    ہری پور: رکنِ صوبائی گوہر نواز خان نے اپنے محافظوں کے ہمراہ مبینہ طور پر نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا،زخمی نوجوان کی درخواست پر ’’ایف آئی آر‘‘ درج کر لی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ہری پور سے قومی وطن پارٹی کے رکنِ اسمبلی نے اپنے محافظوں کے ہمراہ مبینہ طور پرایک نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا،زخمی نوجوان کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمی نوجوان کو طبی امداد دے کر ہسپتال سے خارج کردیا گیا۔

    اس موقع پرزخمی نوجوان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایم پی اے گوہر نواز اپنے محافظوں کے ساتھ مل کر گاڑی کو راستے نہ ملنے پر اس کو تشدد کا نشانہ
    بنایا،حالانکہ میں اپنی لین پر تھا،رکنِ اسمبلی نے نہ صرف مجھے تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ ٹریفک قوانین کی بھی خلاف ورزی کی ،قریبی تھانہ میں واقعہ کی ’’ایف آئی آر‘‘ درج کرادی گئی ہے۔

    رابطہ کرنے پرڈی ایس پی کوٹ نجیب اللہ اعجاز خان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ قانون سے بالا تر کوئی نہیں،زخمی نوجوان کی میڈیکل رپورٹ وصول ہونے کے مطابق قانونی کاروائی کی جائے گی۔

    دوسری طرف رکنِ اسمبلی کے خاندانی ذرائع نے کہا ہے کہ واقعے کے وقت ایم پی اے موجود نہیں تھے اور ایف آئی آر میں ان کا غلط نام دے کر اُن کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔

  • شاہ زین بگٹی اور کشمور انتظامیہ کے مذاکرات ناکام

    شاہ زین بگٹی اور کشمور انتظامیہ کے مذاکرات ناکام

    شاہ زین بگٹی کےقافلے کا دھرنا ختم کرانے کے لئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مذاکرات ناکام ہوگئے، ہفتے سے جاری دھرنے سے قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    جمہوری وطن پارٹی کے رہنما نواب شاہ زین بگٹی کی قیادت میں بگٹی مہاجرین کے قافلے کو ڈیرہ بگٹی کے قریب سے واپس بھیج دیا گیا تھا، ڈیرہ بگٹی اور کشمور ضلعی انتظامیہ نے بگٹی مہاجرین کے قافلے کو ڈیرہ بگٹی جانے کی اجازت نہیں دی۔

    جس پر کشمور ڈیرہ موڑ قومی شاہراہ پر بگٹی مہاجرین نے احتجاجا دھرنا دے دیا، ہفتے کی شام سے جاری دھرنےسے قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔

    انتظامیہ کے شاہ زین بگٹی سے احتجاج ختم کرانے کیلئے مذاکرات بھی ناکام رہے، شاہ زین بگٹی کا کہنا تھا کہ وزیراعلی بلوچستان آئیں تو پھر دھرنا ختم کرنے کا سوچیں گے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ قافلے کو ڈیرہ بگٹی جانے دیا جائے، سرد موسم میں ہماری خواتین، بچوں اور بزرگوں کو مشکلات جھیلنا پڑ رہی ہیں۔