Tag: جمیز میٹس

  • امریکی میڈیا سےمجھے کوئی مسئلہ نہیں‘جیمزمیٹس

    امریکی میڈیا سےمجھے کوئی مسئلہ نہیں‘جیمزمیٹس

    ابوظہبی :امریکی وزیردفاع جمیزمیٹس کا کہناہےکہ انہیں امریکی میڈیاسےکوئی پریشائی نہیں ہے،ذرائع ابلاغ جمہوری عمل کاحصہ ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی وزیردفاع جیمزنےمیڈیا کے خلاف امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی جنگ سے خودکو الگ کردیا۔ابوظہبی میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ انہیں امریکی میڈیا سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

    دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے دوروزقبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں سی این این نیویارک ٹائمز اوردیگرچینلز کوآڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاتھا کہ جعلی نیوزمیڈیا میرا نہیں امریکی عوام کا دشمن ہے۔

    امریکی سینیٹرلنزے گراہم نے ڈونلڈٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئےکہا ہےکہ ٹرمپ نےمیڈیا کو جھوٹا، بے ایمان، کرپٹ اور امریکیوں کا دشمن قرار دے رکھا ہے۔

    لنزے گراہم نے کہاکہ امریکیوں کا دشمن میڈیا نہیں بلکہ روس،ایران اور شدت پسند ہیں،انہوں نے کہا ہےکہ ڈونلڈ ٹرمپ کا انداز آمرانہ ہے۔

    مزید پڑھیں:روسی فوج کے ساتھ تعاون کے لیے تیار نہیں‘جمیز میٹس

    یاد رہےکہ اس سےقبل گزشتہ دنوں امریکی وزیردفاع کاکہناتھاکہ ہم فی الوقت روسی فوج کے ساتھ تعاون کے لیے تیار نہیں تاہم سیاسی رہنماؤں کا آپس میں رابطہ رہےگا۔

    مزید پڑھیں:میڈیا سچ کو سامنے نہیں لانا چاہتا‘ڈونلڈ ٹرمپ

    واضح رہےکہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیاپر تنقید کرتے ہوئے کہاتھاکہ میڈیا سچ کو سامنے نہیں لاناچاہتااس کا اپنا ہی ایجنڈا ہے۔

  • روسی فوج کے ساتھ تعاون کے لیے تیار نہیں‘جمیز میٹس

    روسی فوج کے ساتھ تعاون کے لیے تیار نہیں‘جمیز میٹس

    برسلز: امریکی وزیردفاع جیمز میٹس کا کہناہےکہ ہم فی الوقت روسی فوج کے ساتھ تعاون کے لیے تیار نہیں تاہم سیاسی رہنماؤں کا آپس میں رابطہ رہےگا۔

    تفصیلات کےمطابق نیٹو سمٹ میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئےامریکی وزیردفاع جمیز میٹس کا کہنا تھا کہ ‘فی الوقت ہم فوجی سطح پر روس سے شراکت کے لیے تیار نہیں ہیں۔

    امریکی وزیردفاع سے قبل روسی وزیردفاع سرگئی شوئگو نے ماسکو میں اعلان کیا تھا کہ وہ پینٹاگون سے تعاون دوبارہ شروع کرنے پر رضامند ہیں۔

    مزید پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ کےقومی سلامتی کےمشیرعہدے سےدستبردار

    خیال رہےکہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کےبیانات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں،جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی مہم کے ارکان اور روس کے درمیان کشیدہ تعلقات کا سامنا ہے۔

    سابق میرین جنرل اور پینٹاگون چیف جیمز میٹس کہتے ہیں کہ روس کو پہلے اپنے آپ کوثابت کرنا ہوگا جبکہ بین الاقوامی قانون کی پاسداری کرنی ہوگی،جس کے بعد ہی روس سے امریکہ اور نیٹو قریبی تعلقات کا سوچیں گے۔

    واضح رہےکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ روسی صدر کی تعریف اور ماسکو کے ساتھ بہتر تعلقات کی بات کرتے رہے ہیں،جس میں شام میں دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جنگ بھی شامل ہے۔