Tag: جمیعت علمائے اسلام

  • آئین اور اسلام سے متصادم ہر قانون کیخلاف آواز اٹھائیں گے، مولانا فضل الرحمٰن

    آئین اور اسلام سے متصادم ہر قانون کیخلاف آواز اٹھائیں گے، مولانا فضل الرحمٰن

    لاہور: جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ آئین اور اسلام سے متصادم کوئی بھی قانون سازی ہو گی تو اس کیخلاف آواز اٹھائیں گے۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمیعت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ نیب سے متعلق جتنے بھی معاملات ہیں، ان سے کوئی تعلق نہیں، اگر حکمران جماعت نے بھی نیب پر تحفظات کا اظہار کیا ہے تو سوچنے کی بات ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آئین اور اسلام سے متصادم کوئی بھی قانون سازی ہو گی تو اس کیخلاف آواز اٹھائیں گے، اسلامی اقدارکے خلاف قوانین کی مخالفت کرتے رہیں گے، ان کا کہنا تھا کہ فریاد ہمیشہ متاثرہ فریق ہی کرتا ہے۔

  • عمران خان سولہ دسمبر کی تاریخ دہرانا چاہتے ہیں، مولانا فضل الرحمٰن

    عمران خان سولہ دسمبر کی تاریخ دہرانا چاہتے ہیں، مولانا فضل الرحمٰن

    سکھر: جمیعت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن نے الزام عائد کیا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی خیبر پختونخواہ میں ہوئی جہاں عمران خان کی حکومت ہے۔

    سکھرمیں جے یو آئی کی مجلس عاملہ کےاجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان سولہ دسمبر کی تاریخ دہرانا چاہتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ خالد محمود کی شہادت کا واقعہ ہم سب کیلئے بڑا سانحہ ہے۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا میں جنگ امریکا کا ایجنڈا ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکا 21ویں صدی کو اپنی صدی کہتا ہے اور امریکا نے 2001سے مذہبی جماعتوں کو نشانہ بنا رکھا ہے۔

    مولانا نے کہا کہ مجرموں کو پکڑنا حکومت کا کام ہے یا کہہ دیں کہ وہ بے بس ہیں اور انھوں نے کہا کہ جےیوآئی کا ہرکارکن مظلوم ہے اور احتجاج ہمارا حق ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ قانون کےدائرے میں رہتے ہوئے پرامن احتجاج پر یقین رکھتے ہیں۔

    مولانا نے مزید کہا کہ مسئلہ پوری قوم کا ہے سب سے یکجہتی کی درخواست ہے۔ جے یو آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ موجودہ صورت حال اس لئے پیدا کی جارہی ہے کہ جمہوریت کی بساط کو لپیٹا جا سکے۔

    ،جے یو آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ 20 سے 40 لوگ دھماکوں میں مارے جاتے ہیں اور بلیک واٹر پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔ مولانانے کہا کہ ایک سفیر نےبلیک واٹر کے700ایجنٹس کو ویزے جاری کئے ہیں۔

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ صرف طالبان کو دہشتگرد قراردینے سے ریاستی ذمہ داری پوری نہیں ہوتی ہے۔

  • مفتی عثمان قتل: سمیع الحق، فضل الرحمن، الطاف حسین اور وزیرَاعلی سندھ کی مذمت

    مفتی عثمان قتل: سمیع الحق، فضل الرحمن، الطاف حسین اور وزیرَاعلی سندھ کی مذمت

    جمعیت علما  اسلام کے رہنما مولانا سمیع الحق نے مفتی عثمان یار پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا 

    جمعیت علما اسلام کے رہنما مولانا سمیع الحق کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت عام لوگوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہوگئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مفتی عثمان یار خان کی شہادت علمی دنیا کا بڑا سانحہ ہے ۔۔مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ کراچی میںکوئی محفوظ نہیں علما کرام  کو بھی قتل کیا جارہا ہے انہوں نے بتایا کہ مفتی عثمان مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری اورسندھ کےامیرتھے۔

     

    وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے آج  مفتی عثمان یار خان کی گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ سے انکے ساتھیوں سمیت انکے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے انہوں نے سوگوار خاندانوں کے ساتھ اپنے رنج و دکھ کا اظہار کیا ہے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے مفتی عثمان یار خان اور انکی ساتھیوں کی شہادت کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سندھ کو معاملے کی چھان بین کرنے اور قاتلوں کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کے ہدایت کی ہے  اور اسکے ساتھ ساتھ انہوں نے شہر کی اہم شاہراہوں پر مزید گشت بڑھانے اور حساس اداروں کو اپنے نیٹ ورک کو مزید موئثر بنانے کی بھی ہدایت کی ہے تاکہ آئندہ اس قسم کے ناخوشگوار واقعات سے بروقت نمٹا جاسکے۔

     دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ایکسپریس ٹی وی چینل کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 3افراد کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے انہوں نے سوگوار خاندانوں اور ایکسپریس ٹی وی کی انتظامیہ کے ساتھ اپنے رنج و دکھ کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ایکسپریس ٹی وی چینل کی ٹیم کی شہادت کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سندھ سے فوری رپورٹ طلب کرتے ہوئے قاتلوں کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کے ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ واقع شہر میں امن و امان کو بگاڑنے کی ایک سوچی سمجھی سازش ہے  انہوں نے ٹی وی چینل کی انتظامیہ اور سوگوار خاندان کو انصاف مہیا کرنے کی بھی یقین دھانی کرائی۔


    متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے کراچی میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام( سمیع الحق گروپ )کے رہنمامفتی عثمان یارخان اوران کے دوساتھیوں کے بہیمانہ قتل کی شدیدمذمت کی ہے

     اپنے بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ حکومت سندھ کی جانب سے کراچی میں قیام امن کیلئے ٹارگٹڈآپریشن کے دعوے کئے جارہے ہیں لیکن حکومت کے تمام تردعووں کے باوجود شہرمیں روزانہ قتل اوردہشت گردی کے واقعات ہورہے ہیں۔ لیکن حکومت کی جانب سے کوئی سنجیدہ ایکشن نہیں کیاجارہاہے ۔الطاف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ مفتی عثمان یارخان اورانکے ساتھیوں کے بہیمانہ قتل کے واقعہ کی تحقیقات کرائی جائے اور قاتلوں کوفی الفورگرفتارکیا جائے۔

    دوسری جانب جمعیت العلمائے اسلام (فضل) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے بھی مفتی عثمان کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کل احتجاج کا اعلان بھی کیا ہے۔

  • دھرنوں سے سیاسی دکان چمکائی جارہی ہے، مولانا فضل الرحمٰن

    دھرنوں سے سیاسی دکان چمکائی جارہی ہے، مولانا فضل الرحمٰن

    مولانا فضل الرحمان نےکہا ہےکہ شمالی وزیرستان آپریشن میں مارے جانے والے بیشترعام شہری ہیں۔دھرنوں سے سیاسی دکان چمکائی جارہی ہے۔
     صحافیون سے گفتگو کرتے ہوئےجمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ فوج کو اپنا احتساب بھی کرنا چاہئے۔

    شمالی وزیرستان کے حالیہ فوجی آپریشن میں مارےجانے والے پینسٹھ افراد عام شہری تھے ، سانحہ پنڈی ملکی تاریخ کا بدترین واقعہ ہے ، جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ معیشت زبوں حالی کا شکار ہے، انڈیامیں ڈالرپپچپن ہے افغانی کرنسی بھی ہم سے طاقتور ہوگئی.

    فضل الرحمان نے کہا کہ دھرنوں سے سیاسی مفادات حاصل کئے جارہے ہیں۔ جےیوآئی کے سربراہ نے کہا کہ بھارت خودمختارکشمیرکے حق میں نہیں  مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لئے وزیراعظم نوازشریف ذاتی طور پر اقدامات اور مداخلت کریں۔