Tag: جمیعت علمائے اسلام فضل الرحمان

  • آئین اور اسلام سے متصادم ہر قانون کیخلاف آواز اٹھائیں گے، مولانا فضل الرحمٰن

    آئین اور اسلام سے متصادم ہر قانون کیخلاف آواز اٹھائیں گے، مولانا فضل الرحمٰن

    لاہور: جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ آئین اور اسلام سے متصادم کوئی بھی قانون سازی ہو گی تو اس کیخلاف آواز اٹھائیں گے۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمیعت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ نیب سے متعلق جتنے بھی معاملات ہیں، ان سے کوئی تعلق نہیں، اگر حکمران جماعت نے بھی نیب پر تحفظات کا اظہار کیا ہے تو سوچنے کی بات ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آئین اور اسلام سے متصادم کوئی بھی قانون سازی ہو گی تو اس کیخلاف آواز اٹھائیں گے، اسلامی اقدارکے خلاف قوانین کی مخالفت کرتے رہیں گے، ان کا کہنا تھا کہ فریاد ہمیشہ متاثرہ فریق ہی کرتا ہے۔

  • عمران خان سولہ دسمبر کی تاریخ دہرانا چاہتے ہیں، مولانا فضل الرحمٰن

    عمران خان سولہ دسمبر کی تاریخ دہرانا چاہتے ہیں، مولانا فضل الرحمٰن

    سکھر: جمیعت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن نے الزام عائد کیا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی خیبر پختونخواہ میں ہوئی جہاں عمران خان کی حکومت ہے۔

    سکھرمیں جے یو آئی کی مجلس عاملہ کےاجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان سولہ دسمبر کی تاریخ دہرانا چاہتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ خالد محمود کی شہادت کا واقعہ ہم سب کیلئے بڑا سانحہ ہے۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا میں جنگ امریکا کا ایجنڈا ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکا 21ویں صدی کو اپنی صدی کہتا ہے اور امریکا نے 2001سے مذہبی جماعتوں کو نشانہ بنا رکھا ہے۔

    مولانا نے کہا کہ مجرموں کو پکڑنا حکومت کا کام ہے یا کہہ دیں کہ وہ بے بس ہیں اور انھوں نے کہا کہ جےیوآئی کا ہرکارکن مظلوم ہے اور احتجاج ہمارا حق ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ قانون کےدائرے میں رہتے ہوئے پرامن احتجاج پر یقین رکھتے ہیں۔

    مولانا نے مزید کہا کہ مسئلہ پوری قوم کا ہے سب سے یکجہتی کی درخواست ہے۔ جے یو آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ موجودہ صورت حال اس لئے پیدا کی جارہی ہے کہ جمہوریت کی بساط کو لپیٹا جا سکے۔

    ،جے یو آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ 20 سے 40 لوگ دھماکوں میں مارے جاتے ہیں اور بلیک واٹر پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔ مولانانے کہا کہ ایک سفیر نےبلیک واٹر کے700ایجنٹس کو ویزے جاری کئے ہیں۔

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ صرف طالبان کو دہشتگرد قراردینے سے ریاستی ذمہ داری پوری نہیں ہوتی ہے۔