Tag: جمی نیشم

  • نیوزی لینڈ کے جمی نیشم کا انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ نہ لینے فیصلہ

    نیوزی لینڈ کے جمی نیشم کا انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ نہ لینے فیصلہ

    نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈ جمی نیشم نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ انگلینڈ کے خلاف ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ نہیں لیں گے۔

    نیوزی لینڈ کرکٹ کا اس حوالے سے بیان سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فیملی کمٹمنٹ کی وجہ سے جمی نیشم انگلینڈ سے وطن واپس روانہ ہورہے ہیں۔

    انگلینڈ کے خلاف ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے جمی نیشم کی جگہ کول میکونچی کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بدھ کو چیسٹرلی اسٹریٹ میں کھیلا جائے گا۔

    جمی نیشن کا شمار نیوزی لینڈ کے بہترین آل راؤنڈرز میں ہوتا ہے، اس سے قبل انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف ایک ناقابل یقین چھکا لگایا تھا، جسے دیکھ کر شائقین کرکٹ حیران رہ گئے تھے۔


    یہ میچ کیوی آل راؤنڈر جیمز نیشم کے لئے یادگار بن گیا تھا، ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں پہلی بار نمبر چار پر بیٹنگ کے لئے آنے والے جیمز نیشم نے کریز پر آتے ہی مسلسل تین گیندوں پر لگاتار تین چھکے جڑ کر کینگروز پر اپنے عزائم ظاہر کئے۔

    جیمز نیشم نے میچ کے آخری لمحات میں 16 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 45 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اس اننگز میں چھ بلند وبالا چھکے اور ایک چوکا شامل تھا، اس اننگز میں ان کا اسٹرائیک ریٹ 281.25 رہا تھا۔

  • نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم نے نیٹ بال ورلڈ کپ جیت لیا، جمی نیشم جھوم اٹھے

    نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم نے نیٹ بال ورلڈ کپ جیت لیا، جمی نیشم جھوم اٹھے

    لندن: نیوزی لینڈ کی ٹیم نے آخرکار ورلڈ کپ جیت کر تاریخ رقم کردی۔

    تفصیلات کے مطابق انگلش سرزمین پر نیوزی لینڈ کی مرد ٹیم کو ورلڈ کپ نہ جیت سکی البتہ ان کی خواتین ٹیم نے نیٹ بال کا ورلڈ کپ جیت لیا۔

    کیوی ویمن نیٹ بال کی ٹیم کی کامیابی پر نیوزی لینڈ کے کرکٹرز بھی خوشی سے جھوم اٹھے۔

    کیوی کرکٹر جمی نیشم نے ویمنز نیٹ بال ٹیم کے ساتھ جیت کا بھرپور جشن منایا اور کرکٹ بھی کھیلی۔

    نیوزی لینڈ نیٹ بال ورلڈ کے فائنل میں آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 52-51 گول سے شکست دے کر تاریخ بنائی، نیوزی لینڈ نے پانچویں مرتبہ عالمی کپ جیتا ہے۔

    واضح رہے کہ آسٹریلوی ویمنزنیٹ بال ٹیم گیارہ مرتبہ عالمی چیمپئن رہ چکی ہے۔

    کیوی ویمن نیٹ بال ٹیم نے ٹاپ فور مرحلے میں انگلش ٹیم کو شکست سے دوچار کیا تھا، کیویز نے 47 اور انگلینڈ نے 45 گول اسکور کیے تھے۔

    تیسری پوزیشن کے لیے کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ ویمن نے جنوبی افریقہ ویمن کو ہرا کر کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

  • ورلڈ کپ فائنل کا سپر اوور جمی نیشم کے کوچ کی جان لے گیا

    ورلڈ کپ فائنل کا سپر اوور جمی نیشم کے کوچ کی جان لے گیا

    آکلینڈ: ورلڈ کپ فائنل کے سپر اوور میں کیوی کرکٹر جمی نیشم کے کوچ زندگی کی بازی ہار گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ فائنل کے سپر اوور نے نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر جمی نیشم کے اسکول ٹیچر اور کوچ ڈیوڈ گورڈن کی جان لے لی۔

    فائنل کے سپر اوور میں جب جمی نیشم نے انگلش فاسٹ بولر جوفرا آرچر کو چھکا مارا تو ڈیوڈ گورڈن کی سانسیں بھی ختم ہوگئیں۔

    نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر جمی نیشم کو خبر ہوئی تو انہوں نے بھی اپنے ابتدائی کوچ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر خراج عقیدت پیش کیا۔

    جمی نیشم کا کہنا تھا کہ ڈیوڈ گورڈن کھیل سے بہت پیار کرتے تھے اور ہم خوش قسمت ہیں کہ ان کی کوچنگ میں بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔

    جوابی ٹویٹ میں ڈیوڈ گورڈن کی بیٹی لیونی گورڈن نے کہا کہ ’شکریہ جمی، میں اور میری بہن آخری وقت میں اپنے والد کے ساتھ تھے اور وہ بہت خوشی منارہے تھے انہیں آپ پر بہت فخر تھا۔‘

    واضح رہے کہ لارڈز میں کھیلے گئے ورلڈ کپ فائنل کے آخری اوور میں انگلینڈ کو 15 رنز درکار تھے، بین اسٹوکس 14 رنز بناسکے اور میچ برابر ہوگیا تھا۔

    اس کے بعد سپر اوور میں میچ کا فیصلہ ہونا تھا، سپر اوور میں انگلینڈ نے 15 رنز بنا کر نیوزی لینڈ کو 16 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی 15 رنز بناسکی اور میچ برابر ہوگیا، زیادہ باؤنڈریز پر انگلینڈ کو ورلڈ کپ فائنل کا فاتح قرار دیا گیا تھا۔