Tag: جناح اسپتال

  • مبینہ طور پر نشے میں اوور ڈوز ہو کر مرنے والی لڑکی کو جناح اسپتال چھوڑ کر لڑکا لڑکی فرار

    مبینہ طور پر نشے میں اوور ڈوز ہو کر مرنے والی لڑکی کو جناح اسپتال چھوڑ کر لڑکا لڑکی فرار

    کراچی جناح اسپتال میں کار سوار لڑکا لڑکی 18 سالہ لڑکی کی لاش چھوڑ کر فرار ہوگئے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے ابتدائی طور پر موت نشے کے اوور ڈوز کی وجہ سے ہوئی ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق 18 سالہ لڑکی عائشہ کو کچھ دیر قبل شیری نامی لڑکی اور جبران نامی لڑکا اسپتال لے کر پہنچے تھے جہاں ایمرجنسی میں ڈاکٹرز کو بتایا گیا کہ اس کی طبیعت خراب ہے معائنہ کر لیں لیکن چیک کرنے پر پتہ چلا کہ لڑکی مرچکی تھی۔

    پولیس نے بتایا کہ ابتدائی معائنے میں ایسا بھی لگ رہا ہے کہ لڑکی انتہائی نشے میں تھی لڑکی کے بارے میں موت کا سنتے ہیں دونوں لڑکا لڑکی اسپتال سے بھاگ گئے بظاہر لگتا ہے ان کے ہمراہ تیسرا بھی کوئی شخص موجود تھا جو گاڑی چلا رہا تھا۔

     پولیس حکام کے مطابق لڑکی کو پنجاب چورنگی سے ڈیفنس موڑ جاتے ہوئے نامعلوم بنگلے سے لایا گیا تھا اور ابتدائی تفتیش کے مطابق لڑکی کی موت ڈانس پارٹی کے دوران نشے میں اوور ڈوز ہونے کی وجہ سے ہوئی، پولیس کے مطابق میڈیکل ہونے کے بعد مزید تفصیلات سامنے آ سکیں گی۔

  • جناح اسپتال سے نومولود بچی کے اغوا کا مقدمہ درج، وارڈ سیکیورٹی انچارج گرفتار

    جناح اسپتال سے نومولود بچی کے اغوا کا مقدمہ درج، وارڈ سیکیورٹی انچارج گرفتار

    کراچی: جناح اسپتال کے گائنی وارڈ سے نومولود بچی کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    کراچی میں جناح اسپتال سے جمعے کی رات نومولود بچی کو اغوا کرلیا گیا تھا، جناح اسپتال سے نو مولودبچی کے اغوا پر اہلخانہ نے احتجاج کیا تھا، اہلخانہ کا کہنا تھا کہ ماں کی آنکھ لگ گئی اس دوران اغواکار نامعلوم خاتون بچی کو اٹھا کر لے گئی۔

    جناح اسپتال کراچی سے نومولود بچی اغوا

    اس حوالے سے ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا نے کہا کہ نومولود بچےکے واقعےکا مقدمہ گزشتہ روز صدر تھانے میں درج کیا گیا تھا جس کے بعد گائنی وارڈ کی سیکیورٹی انچارج رضوانہ کو گرفتار کرلیاگیا۔

    پولیس نے بتایا کہ مقدمہ میں بچی کے اہلخانہ نے وارڈ سیکیورٹی انچارج، اسٹاف نرس کو نامزد کیا تھا، والدین نے کہا کہ بچی کو جناح اسپتال کے اسٹاف کے تعاون سے اغوا کیا گیا۔

  • جناح اسپتال کراچی سے نومولود بچی اغوا

    جناح اسپتال کراچی سے نومولود بچی اغوا

    کراچی : جناح اسپتال سے نومولود بچی کو اغوا کرلیا گیا ،بچی کی ولادت گزشتہ روز ہوئی تھی، پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے خاتون کی تلاش جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں جناح اسپتال کے زچہ بچہ وارڈ سے نومولود بچی کو اغوا کرلیا گیا ، بچی کے اغوا کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔

    فوٹیج میں خاتون کو اسپتال کے مین گیٹ سے نکلتے دیکھا جاسکتا ہے، بچی کو رات 2 بجے کے قریب ایک خاتون اپنے ساتھ لے گئی۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ بچی کی ماں بلدیہ یوسف گوٹھ کی رہائشی ہے، واقعہ کے حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے خاتون کی تلاش جاری ہے۔

    جناح اسپتال سے نو مولودبچی کے اغوا پر اہلخانہ نے احتجاج کیا ، اہلخانہ کا کہنا تھا کہ ماں کی آنکھ لگ گئی اس دوران نامعلوم خاتون بچی کواٹھاکرلےگئی، خاتون نے گارڈز کو بتایا کہ میں ان کی رشتہ دار ہوں۔

    اہلخانہ نے مطالبہ کیاکہ گارڈزنےکیسےجانےدیاتحقیقات کی جائے، سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز بھی نہیں دکھائی جارہی۔

    بلدیہ یوسف گوٹھ کے رہائشی محمداسماعیل کی بچی کی ولادت گزشتہ روز ہوئی تھی۔

  • ڈاکٹر سیمی جمالی کی زندگی پر ایک نظر

    ڈاکٹر سیمی جمالی کی زندگی پر ایک نظر

    کراچی: جناح اسپتال کے سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر سیمی جمالی آج دنیا سے رخصت ہوگئیں،کراچی میں دہشت گردی اور کرونا وبا کے درمیان انہوں نے کیسے اپنے فرائض سرانجام دئیے؟ ان کی پروفیشنل زندگی کا مختصر احوال جانئے۔

    پروفیشنل کیرئیر

    ڈاکٹر سیمی جمالی 19 اگست 1961 میں پیدا ہو ئیں  انہوں  نے انیس سو چھیاسی میں نواب شاہ( ضلع بے نظیر آباد) سے ایم بی بی ایس پاس کیا، انیس سو چورانوے میں تھائی لینڈ سے ماسٹر آف پبلک ہیلتھ کی ڈگری حاصل کی، سال دو ہزار گیارہ میں امریکا سے پوسٹ ڈاکٹر فیلو کیا۔شعبہ طب میں مایہ ناز خدمات سر انجام دینے والی ڈاکٹر سیمی جمالی انتقال کر  گئیں - Pakistan - AAJپروفیشنل ذمے داریوں کا تذکرہ کیا جائے تو ڈاکٹر سیمی جمالی نے ایم بی بی ایس کے بعد سول اسپتال کراچی میں ہاؤس جاب کی، ٹھیک ایک سال بعد انیس سو ستاسی میں وہ قومی امراض قلب میں کارڈیک سرجری یونٹ کی رجسٹرار بنی، انیس سو اٹھاسی میں جناح اسپتال میں میڈیکل آفیسر مقرر ہوئیں۔

    انیس سو نواسی میں جناح اسپتال میڈیس وارڈ میں رجسٹرار مقرر ہوئیں، انیس سو نوے سے 1997 تک جناح اسپتال کے شعبہ حادثات کی انچارج رہیں۔Seemi Jamali passes away in Karachi - Pakistan - SAMAAاسی سال انہیں شعبہ حادثات کا ڈپٹی ڈائریکٹر مقرر کیا گیا،اس کے بعد سال دوہزار سات میں انہیں جناح اسپتال کے شعبہ حادثات کا ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر کیا گیا۔

    سال دو ہزار دس میں وہ جناح اسپتال کی جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر بنی، سال دوہزار سولہ میں وہ جناح اسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر بن گئیں۔

    ڈاکٹرسیمی جمالی کو کراچی میں بم دھماکوں کے بعد جناح اسپتال کی آئرن لیڈی کے نام سے بھی جانا جاتا تھا کیونکہ دہشت گرد واقعے کے فوری بعد اسپتال پہنچ کر زخمیوں کے علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرتی رہیں۔ARY NEWS on Twitter: "#JPMC's Dr Seemi Jamali on how you can protect  yourself from #Chikungunya Watch Here: https://t.co/M3v92hhtcj  https://t.co/tTZEiaK1sq" / Twitterعالمی وبا کرونا کے درمیان شاندار خدمات سرانجام دینے پر عالمی ادارہ صحت نے انہیں ہیرو قرار دیا۔

    اعزازات وایوارڈ

    انیس سو ننانوے میں ہیومین رائٹس کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ایوارڈ دیا گیا۔

    دو ہزار سولہ میں لیڈی آئرن کو گورنر سندھ نے انجل ایوارڈ عطا کیا، اسی سال سندھ پولیس کی جانب سے ان کی خدمات کے اعتراف گولڈ میڈل دیاگیا جبکہ صوبائی اسمبلی کی جانب سے بھی انھیں معمار وطن ایوارڈ سے نوازا گیا۔Dr. Asim Hussain (SI, NI) on Twitter: "Chairman, Sindh Higher Education  Commission, Dr. Asim Hussain presenting the award to Dr. Seemi Jamali,  Executive Director of JPMC for receiving awards from the Governmentسیمی جمالی کو سال دو ہزار سترہ میں پاکستان چیمبر آف کامرس کی جانب سےذکریا لائف ٹائم اچیومنٹ اور گورنر سندھ کی جانب سے وویمن اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

    ڈاکٹر سیمی جمالی کو ان کے پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی میں حکومت پاکستان نے تئیس مارچ دو ہزار اٹھارہ میں تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔

    جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کی سابقہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو سندھ پبلک سروس کمیشن (ایس پی ایس سی ) کا رکن بھی مقرر کئے جانے کا اعزاز بھی حاصل رہا۔

  • کراچی :  جناح اسپتال میں بم کی اطلاع، پولیس حکام کی دوڑ لگ گئیں

    کراچی : جناح اسپتال میں بم کی اطلاع، پولیس حکام کی دوڑ لگ گئیں

    کراچی : جناح اسپتال میں بم کی اطلاع ملی ، جس کے بعد پولیس حکام کی دوڑ لگ گئیں تاہم بم ڈسپوزل یونٹ نے جناح اسپتال کو کلیئر قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے جناح اسپتال کی ایمرجنسی میں نامعلوم شخص نے بم ہونے کی اطلاع دی اور فون کرنے والے شخص نے اپنا نمبر بند کر دیا۔

    جس کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا ، بم ڈسپوزل یونٹ نے ایمرجنسی کی سرچنگ کی ، ایمرجنسی کے باہر پارک غیر ضروری گاڑیوں اور افراد کو ہٹا دیا گیا۔

    جس کے بعد بم ڈسپوزل یونٹ نے جناح اسپتال کوکلیئر قرار دے دیا اور کلیئرنس رپورٹ بھی جاری کردی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ بم کی اطلاع پر جناح اسپتال ایمرجنسی کی سرچنگ کی گئی، نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈہیلتھ کےاطراف بھی سرچنگ کی گئی۔

    پولیس نے کہا کہ بم کی اطلاع نامعلوم شخص کی جانب سے15پردی گئی تھی، جھوٹی اطلاع دینےوالےشخص کےخلاف کارروائی کی جائے گی۔

  • جناح اسپتال سے پر اسرار طور پر خاتون کے لاپتہ ہونے کے واقعے کا مقدمہ درج

    جناح اسپتال سے پر اسرار طور پر خاتون کے لاپتہ ہونے کے واقعے کا مقدمہ درج

    کراچی : پولیس نے جناح اسپتال میں گائنی وارڈ سے پر اسرار طور پر خاتون کے لاپتہ ہونے کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے جناح اسپتال میں گائنی وارڈ سے پر اسرار طور پر خاتون کے لاپتہ ہونے کا واقعے کا مقدمہ خاتون کے شوہر وسیم کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

    مدعی نے بتایا کہ گزشتہ روز علاج کے غرض سے جناح اسپتال آئے تھے، میری بہن نے فاطمہ کو کھانا کھلانے کے بعد گائنی وارڈتک چھوڑا، میری بیوی فاطمہ گائنی وارڈ میں داخل ہونے کے بعد سے لاپتہ ہے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ مقدمے میں اغوا کی دفعات شامل کی گئی ہے اور خاتون کی تلاش شروع کردی ہے۔

    دوسری جانب جناح اسپتال سے مبینہ طور پر خاتون کے لاپتہ ہونے کے واقعے میں اسپتال کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔

    24 سالہ خاتون کو اسپتال کے احاطےمیں دیکھا جا سکتا ہے ، مبینہ طورپر لاپتہ خاتون فیملی ممبرکیساتھ صبح8بجے گائنی وارڈ کی طرف جا رہی ہے۔

    اہل خانہ کا کہنا تھا کہ خاتون گائنی وارڈ گئی، دوپہر کا کھانا کھانے باہر آئی ، خاتون کھانا کھاکر ایک بجے دوبارہ گائنی وارڈ گئی، واپس نہیں آئی۔

    اسپتال انتظامیہ نے کہا ہے کہ گائنی وارڈکے اندر لیبر روم کے سامنے سی سی ٹی وی بند رکھتے ہیں، خاتون کی جمعرات کے روز گائنی وارڈ میں انٹری موجود نہیں۔

  • کراچی : جناح اسپتال کے قریب میڈیکل اسٹور پر چھاپہ، بڑی تعداد میں جعلی اور غیر رجسٹرڈ دوائیں برآمد

    کراچی : ایف آئی اے نے جناح اسپتال کے قریب میڈیکل اسٹورپر چھاپہ مار کر 4 ملزمان کو گرفتار کرکے بڑی تعدادمیں جعلی اور غیر رجسٹرڈ دوائیں برآمد کرلیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں جناح اسپتال کے قریب میڈیکل اسٹورپر ایف آئی اے نے چھاپہ مارا ، اس موقع پر اینٹی کرپشن سرکل کےہمراہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی ٹیم بھی موجود تھی۔

    ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ کارروائی کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ، ملزمان جعلی اور غیر رجسٹرڈ دوائیں بیچنے میں ملوث تھے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ چھاپوں کےدوران بڑی تعدادمیں جعلی،غیررجسٹرڈدوائیں برآمدکرلی گئیں ہیں ، کارروائیاں رفیقی ایچ جے روڈ کراچی میں مختلف میڈیکل اسٹورز پر کی گئیں۔

    ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمان کیخلاف ڈرگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

  • جناح اسپتال کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگا کر مریض نے خود کشی کر لی

    جناح اسپتال کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگا کر مریض نے خود کشی کر لی

    لاہور: جناح اسپتال کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگا کر مریض نے خود کشی کر لی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق 40 سالہ مریض نے لاہور کے جناح اسپتال کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی ہے۔

    میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جناح اسپتال ڈاکٹر امجد محمود نے بتایا کہ 40 سالہ سلمان جناح اسپتال کے میڈیکل یونٹ 2 میں داخل تھا، مریض الٹراساؤنڈ کروا کر چوتھی منزل پر ڈاکٹر کو چیک کروانے گیا تھا۔

    ایم ایس کا کہنا تھا کہ مریض ڈاکٹر کو بتا کر واش روم چلا گیا، وہاں سے واش روم کی کھڑکی کھول کر مریض نے چھلانگ لگا دی۔

    میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ مریض کے گردے کام کرنا چھوڑ گئے تھے، ڈاکٹرز نے مریض کو ڈائلسز کروانے کا مشورہ دیا تھا۔

    میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جناح اسپتال ڈاکٹر امجد محمود کا مزید کہنا تھا کہ مریض کے لواحقین نے کوئی بھی کارروائی کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

  • لاہور: جناح اسپتال کے آپریشن تھیٹر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

    لاہور: جناح اسپتال کے آپریشن تھیٹر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

    لاہور : جناح اسپتال کے آپریشن تھیٹرمیں آگ لگ گئی تاہم مریضوں کو وارڈز سے نکال کر دوسرے وارڈز میں منتقل کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں جناح اسپتال کے آپریشن تھیٹر میں اچانک آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے دوسری منزل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    آگ لگنے سے اسپتال کے تمام وارڈز میں دھواں پھیل گیا اور مریضوں کو وارڈز سے نکال کر دوسرے وارڈز میں منتقل کیا گیا۔

    ریسکیو کی بارہ گاڑیوں نے آگ پر قابو پایا اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔

    وزیراعلی ٰپنجاب پرویز الہیٰ نے جناح اسپتال کے آپریشن تھیٹر میں آگ لگنے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل کیئر سے رپورٹ طلب کرلی۔

    پرویز الہیٰ نے غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کی بھی ہدایت جاری کی۔

  • آنکھوں‌ اور دماغ کے قریب سے گزرنے والی تیز دھار چھری کیسے نکالی گئی؟

    آنکھوں‌ اور دماغ کے قریب سے گزرنے والی تیز دھار چھری کیسے نکالی گئی؟

    کراچی: شہر قائد کے بڑے سرکاری اسپتال جناح میں ایک انتہائی حساس آپریشن کے ذریعے ایک نوجوان کی آنکھ اور دماغ کے قریب سے چہرے کے اندر گھسنے والی چھری کو کامیابی سے نکال لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک جھگڑے کے دوران 32 سالہ نوجوان کی بائیں کن پٹی پر آنکھ کے بالکل قریب بھنوئیں میں چھری چہرے کے اندر تک گھس گئی، جسے فوری طور شہید بے نظیر انسٹی ٹیوٹ آف ٹراما سینٹر لایا گیا، تاہم کیس کی حساس نوعیت کو دیکھ کر زخمی شخص کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    جناح اسپتال کے سرجنوں نے یہ حساس آپریشن کر کے بڑا کارنامہ انجام دیا، تیز دھار چھری کا لمبا پَل آنکھوں‌ اور دماغ کے قریب سے گزر کر اندر جبڑے تک اتر گیا تھا۔

    جناح اسپتال کے ترجمان ڈاکٹر اجمل خان یوسفزئی نے بتایا کہ یہ آپریشن ساڑھے چار گھنٹے جاری رہا، اور آپریشن میں 3 ڈاکٹروں اور 3 نرسوں نے حصہ لیا۔

    ترجمان کے مطابق 32 سالہ مریض کا کامیاب آپریشن کر کے انھیں اب آنکھوں کے وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    انتظامیہ کے مطابق نجی اسپتالوں میں اس طرح کے آپریشن پر لاکھوں روپے کے اخراجات آتے ہیں، جسے جناح اسپتال میں مفت انجام دیا گیا ہے۔