Tag: جناح اسپتال

  • چیف جسٹس کا جناح اسپتال کا دورہ

    چیف جسٹس کا جناح اسپتال کا دورہ

    کراچی: چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے جناح اسپتال کا دورہ کیا، چیف جسٹس کو دیکھ کرمریضوں نے شکایات کےانبار لگا دیے

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف سپریم کورٹ میاں ثاقب نثار آج کراچی پہنچے۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چند مقدمات کی سماعت کے بعد چیف جسٹس جناح اسپتال جا پہنچے ۔


    مریضوں سے ملاقات


    اسپتال کے دوران چیف جسٹس نے مختلف وارڈز کا دورہ کیا جبکہ مریضوں سے بھی ملاقات کی۔ چیف جسٹس کو دیکھ کر مریضوں نے شکایات کے انبار لگا دیے۔

    چیف جسٹس کی آمد کے موقع پر ایک خاتون ان کے سامنے ہاتھ باندھ کر کھڑی ہوگئی اور رو رو کر اپیل کی کہ میرے بیٹے کو جعلی مقابلے میں مارا گیا۔ مجھے انصاف دلایا جائے۔

    اسپتال کے ہنگامی دورے کے بعد چیف جسٹس واپس سپریم کورٹ کراچی رجسٹری روانہ ہوگئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کراچی: جناح اسپتال سے نومولود بچی اغواء کرنے والی دوخواتین گرفتار

    کراچی: جناح اسپتال سے نومولود بچی اغواء کرنے والی دوخواتین گرفتار

    کراچی : پولیس نے جناح اسپتال کے گائنی وارڈ سے نومولود بچی کے اغواء میں ملوث دو خواتین کو گرفتا ر کرکے بچی کو بازیاب کرالیا، ملزمہ کے مطابق وہ آٹھ سال سے بے اولاد ہے۔

    پولیس ذرائع سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق کراچی کے جناح اسپتال میں نومولود بچی کا باپ اسے سامنے بیڈ پر موجود ناہید نامی خاتون کے حوالے کرکے کسی کام سے بلڈ بینک چلا گیا تھا۔

    موقع پاکر ناہید بچی کو لے کر فرار ہوگئی، کافی دیر ڈھونڈنے کے باوجود نہ ملنے پر باپ نے ون فائیو کو اطلاع دی۔

    پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ ناہید اور اس کی ساتھی آمنہ کو حراست میں لے کر مغوی بچی کو بازیاب کرالیا، بچی کی آج صبح پیدائش ہوئی تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اغواء میں ملوث خاتون ناہید کی آٹھ سال قبل شادی ہوئی تھی اور تاحال اس کی کوئی اولاد نہیں ہے، بازیاب ہونے والی بچی کو اس کے والدین کے حوالے کردیا گیا ہے۔


    مزید پڑھیں : کراچی: قطراسپتال سے نومولود بچی اغوا، ایک گھنٹے میں بازیاب


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • کراچی : جناح اسپتال کے قریب فائرنگ، دو سگے بھائی زخمی

    کراچی : جناح اسپتال کے قریب فائرنگ، دو سگے بھائی زخمی

    کراچی : جناح اسپتال کےقریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے،دو نوں زخمی افراد آپس میں سگے بھائی ہیں، پولیس کو اہم شواہد مل گئے، صوبائی وزیرداخلہ نے واقعے کانوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کاحکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق جناح اسپتال کےقریب موٹرسائیکل سواردو مسلح ملزمان کی فائرنگ سےدو سگے بھائی زخمی ہوگئے، ملزمان نے مذکورہ افراد کو جناح اسپتال سے صدر آنے والے پل پر فائرنگ کرکے زخمی کیا۔

    واقعے کے بعد جناح اسپتال کے میں روڈ پر ٹریفک جام ہوگیا، پولیس کے مطابق ملزمان نے دونوں افراد کو چار گولیاں ماریں، جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کےخول ملے ہیں۔

    ایس پی صدر توقیر کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہرزاویے جانچ پڑتال کریں گے۔ ایس پی صدر کے مطابق پل کے اوپر سےایک خول اور چلی ہوئی گولی کاسکہ ملا ہے۔

    اس کے علاوہ دو مختلف مقامات سے دو چپلوں کی جوڑیاں بھی ملی ہیں، انہوں نے بتایا کہ ایک شرٹ کا ٹکڑا ملا ہے، لگتا ہے کہ واردات کے موقع پر مزاحمت بھی ہوئی، مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ایک زخمی سندھ میڈیکل یونیورسٹی کا طالب علم ہے، علاوہ ازیں صوبائی وزیرداخلہ سہیل انورسیال نےواقعے کانوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو تحقیقات کاحکم دے دیا ہے۔

  • جناح اسپتال میں مریضہ کی ہلاکت: وزیر اعلیٰ پنجاب سخت برہم

    جناح اسپتال میں مریضہ کی ہلاکت: وزیر اعلیٰ پنجاب سخت برہم

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف لاہور کے جناح اسپتال میں خاتون کے بیڈ نہ ملنے کے باعث ٹھنڈے فرش پر تڑپ تڑپ کر جاں بحق ہونے کے واقعے پر برہم ہوگئے۔ انہوں نے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق جناح اسپتال لاہور میں مریضہ کے جاں بحق ہونے کے واقعے کی ابتدائی رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیش کردی گئی۔

    وزیر اعلیٰ نے جناح اسپتال میں مناسب علاج معالجہ نہ ہونے پر مریضہ کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ، افسوس اور شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے غفلت، کوتاہی اور نااہلی پر سخت ایکشن لے لیا۔

    شہبازشریف نے جناح اسپتال کے ایم ایس کو فوری معطل کرنے کا حکم دیتے ہوئے دیگر ذمہ دار ڈاکٹروں اور عملے کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی ہدایت کردی۔

    وزیر اعلیٰ نے فرش پر مریضہ کو لٹانا بدترین نا اہلی اور فرائض سے غفلت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ذمہ داروں کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی ہوگی۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ باتوں سے کام نہیں چلے گا، اس واقعہ میں غفلت کا مظاہرہ کرنے والوں کو عبرت کی مثال بنا دیں گے۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل قصور کی رہائشی 60 سالہ زہرہ بی بی کو دل کی تکلیف ہونے پر لاہور کے جناح اسپتال لایا گیا تھا۔ اسپتال کی انتظامیہ نے ایمرجنسی یا وارڈ میں مریضہ کو بستر دینے سے انکار کردیا جس کے باعث خاتون کو راہداری میں ٹھنڈے فرش پر ہی لٹا دیا گیا۔

    سردی لگنے کے باعث مریضہ کی حالت بگڑ گئی اور 10 گھنٹے بعد وہ دم توڑ گئی۔

    اس دوران اے آر وائی نیوز نے سب سے پہلے یہ خبر نشر کرتے ہوئے صوبائی مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے لے کر اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر ظفر تک سب سے رابطے اور انہیں خاتون کی حالت زار سے آگاہ کرنے کی کوشش کی لیکن اعلیٰ حکام میٹنگ کا بہانہ کر کے معاملے سے دور رہے۔

  • لاہور: جناح اسپتال میں بوڑھی مریضہ کا ٹھنڈے فرش پر علاج، مریضہ دم توڑ گئی

    لاہور: جناح اسپتال میں بوڑھی مریضہ کا ٹھنڈے فرش پر علاج، مریضہ دم توڑ گئی

    لاہور: پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے جناح اسپتال میں مریضہ نے فرش پر تڑپ تڑپ کر جان دے دی۔ اے آر وائی نیوز نے توجہ دلائی لیکن حکام میٹنگ میں مصروف رہے۔

    تفصیلات کے مطابق قصور کی رہائشی زہرہ بی بی کو رات ساڑھے 3 بجے دل میں تکلیف محسوس ہونے لاہور کے جناح اسپتال لایا گیا۔ اسپتال کی انتظامیہ نے ایمرجنسی یا وارڈ میں مریضہ کو بستر نہ دیا اور خاتون کو راہداری کے فرش پر تڑپتا چھوڑ دیا۔

    بوڑھی خاتون کے اہلخانہ دہائیاں دیتے رہے۔ روتی، بلکتی فریاد کرتی بیٹی کی دہائیوں نے سب کو رلا دیا لیکن اسپتال انتظامیہ کو ترس نہ آیا۔

    تقریباً ساڑھے 3 گھنٹے بعد صبح ساڑھے 6 بجے علاج کے نام پر ایک ڈرپ خاتون کو اسپتال کے فرش پر ہی لگادی گئی۔ عزیر و اقاراب کو کچھ قرار آیا مگر حالت بدستور تشویش ناک رہی۔

    اےآر وائی نیوز نے صوبائی مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے لے کر اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر ظفر تک سب سے رابطے کی کوشش کی، لیکن گڈ گورننس کا راگ الاپنے والے میٹنگ کا بہانہ کر کے معاملے سے دور رہے۔

    بالآخر اسپتال میں 10 گھنٹے دل کا درد براداشت کرتی زہرہ پر موت کو ترس آگیا اور موت نے اسے آ لیا۔

    زندگی میں تو زہرہ کو بیڈ نہ ملا لیکن دم توڑتے ہی اسپتال والوں نے زہرہ بی بی کو اسٹریچر پر ڈال دیا۔

    اے آر وائی نیوز نے اسپتال میں دم توڑنے والی خاتون کے فرش پر علاج کی خبر سب سے پہلے چلائی۔ معاملے پر ایکشن کے لیے حکام سے مسلسل رابطے کی کوشش کی گئی، لیکن صوبائی وزیر رابطے پر آئے اور نہ اسپتال انتظامیہ کے کسی فرد نے کان دھرا۔

    اے آر وائی نیوز مسلسل حکام کو معاملے سے آگاہ کرتا رہا لیکن کسی نے نوٹس نہ لیا۔

  • بلاول بھٹو کی جناح اسپتال آمد، ٹرین حادثے کے زخمیوں کی عیادت

    بلاول بھٹو کی جناح اسپتال آمد، ٹرین حادثے کے زخمیوں کی عیادت

    کراچی: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جناح اسپتال کراچی میں ٹرین حادثے کے زخمیوں عیادت کرتے ہوئے کہا کہ میں سندھ حکومت سے کہوں گا کہ وہ جاں بحق افراد کو زمین دیں اور زخمیوں کی مالی مدد کریں۔

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی جناح اسپتال میں ٹرین حادثے کے زخمیوں کی عیادت کی۔ زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ مینڈیٹ کا مطلب یہ نہیں کہ عوام کو جواب نہ دیا جائے۔

    bilawal-new-2

    bilawal-new-3

    bilawal-new-4

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ حکومت سے کہوں کا کہ جاں بحق افراد کو زمین دی جائے اور زخمیوں کی مالی مدد کی جائے۔ ہم دہشت گردی اور حادثات پر سیاست نہیں کرتے۔

    انہوں نے زخمیوں کی دیکھ بھال اور علاج معالجے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسٹاف اور ڈاکٹرز زخمیوں کا بہترین علاج کر رہے ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں مانتا ہوں کہ پیپلز پارٹی 8 سال حکومت میں رہی، اس سے قبل میری والدہ دو بار حکومت میں آئیں، اس سے پہلے میرے نانا بھی وزیر اعظم رہے، ہم نے جو کام کیے وہ سب کے سامنے ہیں لیکن مجھے اعتراف ہے کہ ابھی بھی بہت سے کام باقی ہیں۔

    بلاول بھٹو زرداری جناح اسپتال میں ٹرین حادثے کے زخمیوں کی عیادت کرنے آئے تھے۔ آج علیٰ الصبح ہونے والا یہ حادثہ دو ٹرینوں کے ٹکرانے کے باعث پیش آیا تھا جس میں اب تک 20 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

    جناح اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کے بعد بلاول بھٹو پنجاب کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔

  • کراچی: نیشنل بینک آف پاکستان کے سینئر نائب صدر قتل

    کراچی: نیشنل بینک آف پاکستان کے سینئر نائب صدر قتل

    کراچی: شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں نیشنل بینک آف پاکستان کے سینئر نائب صدر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

    تفصیلات کےمطابق شارع فیصل پولیس کا کہنا ہے کہ51 سالہ محمد صادق صدیقی کو گلستان جوہر میں مشتبہ ڈاکوؤں نے ڈکیتی میں مزاحمت پر قتل کیا۔

    سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) گلشن ڈاکٹر فہد احمد کا کہنا تھا کہ محمد صادق گلستان جوہر میں واقع راڈو بیکری میں کچھ خریدنے کے لیے گئے تھے،جہاں 2 ڈاکوؤں نے ان سے کار چھیننے کی کوشش کی۔

    مزید پڑھیں: کراچی فائرنگ ، اکاؤنٹنٹ جنرل بلوچستان زخمی

    ڈکیتی کی کوشش پر محد صادق نے مزاحمت کی جس پر ڈاکوؤں نے انہیں گولی مار کر شدید زخمی کردیا اور ان کی گاڑی چھین کر فرار ہوگئے۔

    نیشنل بینک آف پاکستان کے سینئر نائب صدر محمد صادق صدیقی زخموں کی تاب نہ لاسکے اور دم توڑ گئے۔

    واضح رہے کہ نیشنل بینک آف پاکستان کے سینئر نائب صدر کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

  • کراچی : مزید 2 افراد میں کانگو وائرس کی تصدیق

    کراچی : مزید 2 افراد میں کانگو وائرس کی تصدیق

    کراچی: سائٹ ایریا سے تعلق رکھنے والے شاہد خان میں کانگو وائرس کی تصدیق کے بعد ایک ہی روز میں دوسرا کیس منظر عام پر آگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے جناح اسپتال میں داخل دو افراد میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، اسپتال کی سربراہ ڈاکٹر سیمی جمال نے کانگو وائرس کے مریضوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ’’کراچی کے علاقے سائٹ سے تعلق رکھنے والے مریض شاہد خان میں کانگو وائرس کے جراثیم مجود ہیں جو اس وقت جناح اسپتال میں زیر علاج ہیں‘‘۔

    پڑھیں: کراچی : کانگووائرس کا ایک اور کیس، تعداد 5 ہوگئی

    قبل ازیں بہاولپور سے تعلق رکھنے والے شخص کو بھی کچھ روز قبل جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے جس میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    مزید پڑھیں:   کانگو وائرس: علامات اور احتیاطی تدابیر

    یاد رہے رواں سال کانگو وائرس سے متاثرہ 6 افراد انتقال کرچکے ہیں۔  چند روز قبل بہاولپور کا 22 سالہ نوجوان اللہ دتہ قربانی کے جانور فروخت کرنے بہالپور سے کراچی مویشی منڈی سہراب گوٹھ پہنچا تھا جہاں اس کو اچانک طبیعت خراب ہونے کے بعد جناح اسپتال منتقل کیاگیا تھا، جو جانبر نہ رہتے ہوئے دم توڑ گیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں:  کانگو وائرس کے مریض کی ہلاکت، جناح اسپتال کے وارڈ میں صفائی

    واضح رہے یہ وائر س جانوروں میں موجود چیچڑ کے کاٹنے یا بیمار جانوروں سے انسانی جسم میں منتقل ہوتا ہے جس سے صحت مند آدمی بھی متاثر ہوجاتا ہے۔

  • ہائی الرٹ کے باوجود جناح اسپتال کی پولیس چوکی پرخانہ بدوش قابض

    ہائی الرٹ کے باوجود جناح اسپتال کی پولیس چوکی پرخانہ بدوش قابض

    کراچی : جناح اسپتال کی پولیس چوکی پر خانہ بدوشوں نے ڈیرے ڈال لئے، پولیس اور انتظامیہ نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ میں وزیراعلٰی تو تبدیل ہوگیا لیکن پولیس نہ بدل سکی، کوئٹہ کے سول اسپتال میں دہشت گردی کے واقعے کے بعد کراچی میں پولیس کو ہائی الرٹ کرنے کے باوجود کراچی کے سب سے بڑے اسپتال کی سیکورٹی ناقص ہی رہی۔


    شہر کے سب سے اہم جناح اسپتال کے مرکزی دروازے پر قائم پولیس چوکی پرتعینات اہلکار کافی عرصے سے غائب ہیں، جس کے باعث پولیس چوکی پرخانہ بدوشوں نے ڈیرے ڈال لیے ہیں، یہ افراد باری باری اپنی نیند پوری کرتے ہیں۔

    موجودہ صورتحال نے اسپتال کی سیکیورٹی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے اور خدا نخواستہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے۔

    یاد رہے کہ جناح اسپتال میں دو ہزار دس میں بم دھماکے اور دو ہزار بارہ میں رکشہ سواروں کی فائرنگ سے کئی افراد ہلاک اورزخمی ہوچکے ہیں۔ پولیس حکام نے چوکی تو بنادی لیکن اہلکاروں کی خیرخبررکھنا بھول گئے۔

     

  • پنجاب میں بھی آپریشن کے لئے رینجرز کوہونا چاہئے،عمران خان

    پنجاب میں بھی آپریشن کے لئے رینجرز کوہونا چاہئے،عمران خان

    لاہور: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ اسلام کانام استعمال کرکے دہشت گردی کرنا قابل مذمت ہے وقت آگیا ہے تمام صوبوں میں آپریشن کیا جائے۔

    لاہور کے جناح اسپتال میں عمران خان نے سانحہ لاہور کے زخمیوں کی عیادت کی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ تمام صوبوں میں بلا امتیاز دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا جائے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل کیا جانا چاہیے، نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردوں کے پیچھے جاناچاہیئے، دہشت گرد جہاں بھی ہیں ان کا پیچھا کیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ پولیس کو غیرسیاسی بنایا جائے،تمام صوبوں میں آپریشن کیا جائے، قانون بنانا حکومت اور عملدرآمد کرنا پولیس کا کام ہے، ملک میں سیکیورٹی ہوگی تو سرمایہ کاری اور خوشحالی بھی ہوگی۔