Tag: جناح اسپتال

  • کچی شراب: دودن میں ہلاکتوں کی تعداد چوبیس ہوگئی

    کچی شراب: دودن میں ہلاکتوں کی تعداد چوبیس ہوگئی

    کراچی: کچی شراب پینے سے آج ہلاکتوں کی تعداد اٹھارہ ہوگئی ہے اور پندرہ مریض اسپتال میں زیرعلاج ہیں جبکہ دو دن میں کچی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد چوبیس ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں شراب پینے سے متعدد افراد جان کی بازی ہار گئے۔شراب پی کر جن افراد کی حالت خراب ہوئی ان میں زیادہ تر کا تعلق لانڈھی، کورنگی، بلال کالونی اور زمان ٹاؤن سے ہے جنہیں جناح اسپتال لایا گیا۔

    جناح اسپتال کی ڈائریکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ آج ہلاکتوں کی تعداد اٹھارہ ہوگئی ہے ،سیمی جمالی کا کہنا تھا کہ تین افراد کے ورثاء نے اپنے پیاروں کا پوسٹ مارٹم نہیں کرایا۔

    علاوہ ازیں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کراچی پولیس کے سربراہ سے واقعہ کی فوری طور پررپورٹ طلب کرلی ہے اور ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

  • کراچی:عوام کے ہتھے چڑھنے والے چار ڈاکو چل بسے

    کراچی:عوام کے ہتھے چڑھنے والے چار ڈاکو چل بسے

    کراچی : ڈاکوؤں کی شامت آگئی،کورنگی میں عوام کے ہاتھوں مار کھانےوالے دوڈاکواسپتال میں ہلاک ہو گئے۔جبکہ سبزی منڈی کے قریب دو ڈاکو پولیس سے مقابلے میں مارے گئے،سولجر بازار میں عوام نے ڈاکو کو مار مار کر ادھ موا کر دیا ۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں عوام اور پولیس کے ہاتھوں ڈاکوؤں کی شامت آگئی،کورنگی چارنمبرمیں دوڈاکولوٹ مارکرتے ہوئے شہریوں کےہتھےچڑھ گئے جنہیں فردا فرداہرشہری نے جی بھر کے مارا اور پھر پولیس کے حوالے کر دیا۔

    پولیس کےمطابق زخمی ڈاکوؤں کوطبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کیاگیاجہاں وہ ہلاک ہو گئے۔نئی سبزی منڈی کےقریب پولیس مقابلے میں دوڈاکومارےگئے۔

    سولجربازارمیں بھی ایک ڈاکوشہریوں کےہاتھ لگ گیا جس کی عوام نے پہلے تو خوب پٹائی کی پھر اسے پولیس کےحوالےکردیا، آئی آئی چندریگرروڈ پرشادی ہال کےباہردوموٹرسائیکلوں پرسوارڈاکوؤں کی لوٹ ماردیکھ کرشادی ہال کےگارڈنےہوائی فائرنگ کردی جس کےبعدڈاکوفرارہوگئے۔

    اجمیر نگری میں پولیس نےکارروائی کےدوران تین سالہ مغوی بچہ بازیاب کرالیا۔پولیس نےملزم کوگرفتارکرکےدس لاکھ روپےتاوان کی رقم اور اسلحہ بھی تحویل میں لےلیا۔