Tag: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ

  • جعلی ویزوں والے خبردار، آسٹریلوی پولیس سے ملنے والے جدید آلات کا استعمال شروع

    جعلی ویزوں والے خبردار، آسٹریلوی پولیس سے ملنے والے جدید آلات کا استعمال شروع

    کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے ایمیگریشن کو جدید آلات سے لیس کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بارڈر سیکیورٹی کو محفوظ بنانے، جعلی ویزے اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ایف آئی اے ایمیگریشن جدید ترین آلات کا استعمال شروع کر دیا ہے۔

    آسٹریلین فیڈرل پولیس کی جانب سے ایف آئی اے ایمیگریشن کراچی کو 17 عدد جدید آلات کا تحفہ دیا گیا ہے، ایئرپورٹ پر میگنیفائر، الٹرا وائلٹ ریڈیئیشن لائٹ اور سیکیورٹی لیمنیٹ ویریفائر کے ذریعے پاسپورٹ اور ویزے کی جانچ پڑتال کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

    جدید آلات کے ذریعے جعلی پاسپورٹ اور ویزے کے حامل مسافروں کی نشان دہی ممکن ہو سکے گی، ان آلات کے ساتھ انٹرنیشنل ڈپارچر اور ارائیول پر ایف آئی اے کے عملے نے کام شروع کر دیا ہے۔

    اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے امیگریشن محمد راشد بھٹی کے مطابق گزشتہ دنوں آسٹریلین فیڈرل پولیس کے دورہ کراچی کے موقع پر ایف آئی اے کو یہ جدید آلات بطور تحفہ دیے گئے تھے۔

  • بیرون ملک سے کراچی آنے والے 3 مسافروں میں منکی پاکس کی تشخیص

    بیرون ملک سے کراچی آنے والے 3 مسافروں میں منکی پاکس کی تشخیص

    کراچی : بیرون ملک سے کراچی آنے والے 3 مسافروں میں منکی پاکس کی تشخیص ہوئی، تینوں افراد کو سہولت صحت برائے متعدی بیماری میں داخل کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر محکمہ صحت سندھ کی سرویلنس ٹیم نے کارروائی کی، اس دوران لیبیا سے کراچی پہنچنے والے 3 مسافروں میں مونکی پوکس کی تشخیص ہوئی ۔

    ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ نے میڈیا کو بتایا کہ تینوں مسافر پاکستانی شہری ہیں ، جن کی عمریں 30 سے 45 سال کے درمیان ہیں ، مسافروں کو متعدی امراض کے اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ لیبیا سے کراچی پہنچنے والے 3 مسافروں میں منکی پاکس کی علامات تھیں ، جس پر تینوں مسافروں کومحکمہ صحت ٹیموں نے گھر جانے سے روک دیا۔

    ذرائع محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ تینوں مسافر لیبیاسےڈی پورٹ ہوکرکراچی پہنچے تھے، مسافروں کےجسم پرسرخ دانے،منکی پاکس کی علامات ہیں۔

  • برطانیہ جانے والے مسافروں کے لئے اچھی خبر

    برطانیہ جانے والے مسافروں کے لئے اچھی خبر

    کراچی : برطانیہ سے تحفے میں ملنے والی جدید اسکیننگ مشین جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نصب کردی گئی ، جس سے برطانیہ جانےوالی پروازوں کی اضافی سیکیورٹی کی ضرورت نہیں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ سے تحفے میں ملنےوالی جدیداسکیننگ مشین جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نصب کردی گئی ، برطانیہ جانیوالے مسافروں کے سامان کو جدید مشین کےذریعے اسکین کیا جائے گا۔

    کراچی:برطانوی سفیر کچھ دیر میں جناح ایئرپورٹ پر اسکیننگ مشین کا افتتاح کریں گی
    کراچی ائیرپورٹ پر جدید بیگیج سرچ مشین کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، کراچی ایئرپورٹ پرمشین کا افتتاح برٹش ہائی کمشنر نے کیا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ جدید مشین کی تنصیب سےبرطانیہ جانےوالی پروازوں کی اضافی سیکیورٹی کی ضرورت نہیں ہوگی اور جدید مشین کے ذریعے سامان کی سرچنگ کا عمل تیز ہوگا۔

    سی اے اے حکام نے بتایا کہ اسٹیٹ آف دی آرٹ مشین برطانیہ کی جانب سے سی اے اے کے حوالے کی گئی ، لاہورائیرپورٹ پر بھی اسی ٹیکنالوجی کی مشین نصب کی جائے گی۔

  • جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام ، مسافر سے  23ہزار ڈالر برآمد

    جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام ، مسافر سے 23ہزار ڈالر برآمد

    کراچی : جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر کسٹمز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے مسافر سے 23ہزار ڈالر برآمد کرلئے، جو پاکستانی روپے میں 66لاکھ مساوی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر کسٹمز حکام نے منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

    کٹریٹ آف کسٹمز جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کراچی کے انٹرنیشنل ڈپارچر لاؤنج پر تعینات کسٹمز کے عملے نے ترکش ایئر لائن کی فلائٹ نمبر TK 709 سے امریکہ جانے والے مسافر کے سامان کی تلاشی لی تو اس کے قبضے سے 23 ہزار 550 امریکن ڈالر برآمد کرلئے جو کہ 66 لاکھ پاکستانی روپے کے مساوی ہیں۔

    حکام کا کہنا تھا کہ مسافر نے برآمد شدہ ڈالر اپنے شولڈر بیگ میں چھپائے ہوئے تھے ، مسافر کے خلاف کسٹم ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی، مزید تفتیش جاری ہے۔

    حکومت پاکستان/ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لئے 5000 ڈالر فی مسافر کی حد مقرر ہے۔

  • ایک کروڑ مالیت کے آئی فون اور الیکٹرانک اشیا کی اسمگلنگ ناکام

    ایک کروڑ مالیت کے آئی فون اور الیکٹرانک اشیا کی اسمگلنگ ناکام

    کراچی: ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ ایئرپورٹ کراچی نے 1کروڑ  روپے مالیت کی الیکٹرانک اشیاء کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

    تفصیلات کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شارجہ سے آنے والے دو پاکستانی مسافروں معیز علی اور کاشف بٹ کے سامان کو چیک کیا گیا جس کے پاس سے موبائل فونز اور الیکٹرانک اشیاء  برآمد ہوئی ہیں۔

     کسٹمز ترجمان کے کے مطابق مسافروں کے سامان کی مکمل ایگزامینیشن کے دوران بھاری تعداد میں موبائل فونز ،موبائل ٹیبلیٹ، اسمارٹ واچز، اسمارٹ ریسٹ بینڈ اور فوڈ اسٹف برآمد کیا گیا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ اسمگل شدہ موبائل الیکٹرونک اشیاء کی کسٹم ڈیوٹی اور ٹیکسز  52 لاکھ روپے بنتی ہیں، برآمد شدہ سامان کو ضبط اور دونوں مسافروں کو گرفتار کر کے کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    حکام نے بتایا کہ مسافروں کا مجاز عدالت سے ریمانڈ حاصل کر کے مزید تفتیش کی جارہی ہے، جب کہ اس کے علاوہ دوسری کاروائی میں انٹرنیشنل ڈپارچر لاونج میں کسٹمز عملے نے دبئی جانے والے مسافر کے سامان  سے مقدار سے زیادہ کپڑا برآمد کر کے ضبط کیا ہے۔

  • جعلی ویزے پر ترکی اور پولینڈ جانیوالے 2 مسافر  گرفتار

    جعلی ویزے پر ترکی اور پولینڈ جانیوالے 2 مسافر گرفتار

    کراچی : ایف آئی اے نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جعلی ویزے پر ترکی اور پولینڈ جانیوالے 2 مسافروں کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے ایمیگریشن نے کارروائی کی ، جعلی ویزے پر ترکی اور پولینڈ جانیوالے 2 مسافروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ابراہیم نامی مسافر ابراہیم غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے استنبول جانا چاہ رہا تھا ، جب ایف آئی اے امیگریشن نے سفری دستاویز اور ویزا چیک کیا تو جعلی نکلے۔

    ایف آئی اے کی دوسری کارروائی میں پولینڈ جانیوالے تنویر احمد نامی ملزم کو گرفتار کرلیا ، ملزم دوحہ براستہ پولینڈ جارہا تھا، ایف آئی اے امیگریشن نے مسافر کا پاسپورٹ چیک کیا تو پاسپورٹ پر موجود ویزا جعلی نکلا۔

    ایف آئی اے ایمیگریشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف بلوچ نے دونوں مسافروں کو مزید کارروائی کے لئے ایف آئی اے پاسپورٹ سرکل منتقل کر دیا ہے۔

    گذشتہ ماہ ایف آئی اے امیگریشن نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی ویزے پر جرمنی جانے والے مسافرکو گرفتار کرلیا تھا۔

    مسافرقیصر منیر قطر ایئر ویز کی پرواز کیو آر605کے ذریعے دوحہ بذریعہ جرمنی جانا چاہ رہا تھا، ایف آئی اے امیگریشن کے عملے نے مسافر کے سفری دستایزات چیک کئے تو جرمنی کا ویزا جعلی نکلا۔

  • جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے  جعلی ویزے پر جرمنی جانے والا مسافر گرفتار

    جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے جعلی ویزے پر جرمنی جانے والا مسافر گرفتار

    کراچی : ایف آئی اے امیگریشن نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جعلی ویزے پر جرمنی جانے والے مسافر کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی ویزے پر جرمنی جانے والے مسافرکو گرفتار کرلیا۔

    مسافرقیصر منیر قطر ایئر ویز کی پرواز کیو آر605کے ذریعے دوحہ بذریعہ جرمنی جانا چاہ رہا تھا، ایف آئی اے امیگریشن کے عملے نے مسافر کے سفری دستایزات چیک کئے تو جرمنی کا ویزا جعلی نکلا۔


    اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف بلوچ نے بتایا کہ مسافر کو آف لوڈ کرکے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    ایف آئی اے نے گذشتہ روز بھی کارروائی کے دوران بیلجیئم جانے جعلی دستاویزات پر مسافر کو گرفتار کیا تھا ،مسافر جعلی پاسپورٹ ، ورک ویزہ پر بیلجیئم جانا چاہتا تھا، مسافر کو آف لوڈ کرکے گرفتار کیا گیا تھا۔

  • کراچی سے دبئی جانے والے 2 مسافروں سے کروڑوں روپے کی غیرملکی کرنسی برآمد

    کراچی سے دبئی جانے والے 2 مسافروں سے کروڑوں روپے کی غیرملکی کرنسی برآمد

    کراچی : ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے کراچی سے دبئی جانے والے 2 مسافروں سے کروڑوں روپے کی غیرملکی کرنسی برآمد کرلی ، غیرملکی کرنسی میں یورو اور ڈالر شامل تھے۔

    تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 2 مسافروں گرفتار کرکے کروڑوں روپے کی غیرملکی کرنسی برآمد کرلی، گرفتارمسافرمیں خاتون بھی شامل ہیں۔

    حکام نے بتایا کہ مسافرغیرملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے 605کےذریعےدبئی جارہےتھے ، مسافروں کےسامان کی تلاشی لی گئی تو ان سے یورواورڈالر برآمد ہوئے۔

    ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے مسافروں کومزیدقانونی کارروائی کیلئے کسٹم کے حوالے کردیا ہے۔

    یاد رہے گذشتہ ہفتے کسٹمز حکام نے لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک جانے والے مسافر سے 4 لاکھ 40 ہزار سعودی ریال برآمد کرلئے تھے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ مسافر حسن علی پی آئی اے کی پروازسے دبئی جارہا تھا ، بورڈنگ سے قبل مسافرکی جیکٹ سےغیرملکی کرنسی برآمدہوئی۔

  • جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کرونا وائرس سے متاثر مسافروں کی تعداد میں اضافہ

    جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کرونا وائرس سے متاثر مسافروں کی تعداد میں اضافہ

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مزید 5 مسافروں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوگئی، ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے کرونا مریضوں کی تعداد 30 ہوچکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

    غیر ملکی ایئر لائن کے ذریعے دبئی سے کراچی پہنچنے والے 5 مسافروں کے کرونا ٹیسٹ مثبت نکلے، 100 سے زائد مسافروں کے ریپڈ ٹیسٹ کیے گئے تھے جن میں سے 5 مسافر کرونا وائرس سے متاثر نکلے۔

    ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ مسافروں کو قرنطینہ میں منتقل کیا جائے گا۔

    ذرائع نے مزید بتایا کہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مجموعی طور پر 30 مسافروں کے کووڈ 19 ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

    دوسری جانب ملک بھر میں کرونا کیسز اور اموات میں اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 104 اموات ریکارڈ کی گئیں جبکہ 3 ہزار 200 سے زائد کیسز سامنے آئے۔

    این سی او سی کے مطابق کرونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار 856 تک پہنچ گئی ہے جبکہ مجموعی مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 80 ہزار 362 ہوچکی ہے۔

    ملک بھر میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 66 ہزار 377 ہے جبکہ اب تک 7 لاکھ 99 ہزار 951 افراد کرونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

  • کراچی ایئرپورٹ کی لفٹ میں ناخوش گوار واقعہ

    کراچی ایئرپورٹ کی لفٹ میں ناخوش گوار واقعہ

    کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی لفٹ اچانک خراب ہوگئی، جس کے باعث غیر ملکی مسافر اندر پھنس گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر مینٹننس نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز لفٹ خراب ہونے کے واقعات میں اضافہ ہو گیا ہے، آج بھی جناح ایئر پورٹ کی ایک لفٹ اچانک خراب ہوگئی اور غیر ملکی مسافر اندر پھنس گئے۔

    لفٹ خراب ہونے پر مسافر 7منٹ سے زائد لفٹ میں پھنسے رہے، لفٹ میں ایمرجنسی کا بٹن بھی کام نہیں کر رہا تھا، جس پر غیر ملکی مسافروں نے لفٹ میں شور کرنا شروع کر دیا۔

    ایئر پورٹ انتظامیہ نے بھی آئے روز لفٹس خراب ہونے کا اقرار کر لیا، ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق کنکورس ہال کے پاس لفٹ میں آج 9 بج کر 5 منٹ پر اچانک خرابی پیدا ہوئی تھی، لفٹیں پرانی ہونے کی وجہ سے اکثر ان میں خرابی پیدا ہو جاتی ہے۔

    ملکی ایئر پورٹس پر سیلف چیک اِن سسٹم کو ایک سال ہو گیا، تاحال غیر فعال

    بتایا گیا کہ سی اے اے کے عملے نے ایئر پورٹ پر نصب کیمرے کی مدد سے دیکھا کہ مسافر لفٹ میں پھنسے ہوئے ہیں، جس پر ان کا عملہ فوری طور پر لفٹ کے پاس پہنچا اور مسافروں کو لفٹ سے باہر نکالا گیا۔

    ایئرپورٹ منیجر نے بتایا کہ واقعے کے بارے میں معلوم ہونے کے بعد ٹیکنیکل عملے نے فوری طور پر لفٹ کا دروازہ کھولا اور اس میں پھنسے ہوئے مسافروں کو باہر نکالا۔

    انھوں نے بتایا کہ لفٹ کی روزانہ کی بنیادوں پر مینٹننس کی جاتی ہے، آج لفٹ نمبر 2 میں خرابی پیدا ہوگئی تھی، لفٹ لیول 1 سے لیول 2 جا رہی تھی جب اس میں خرابی پیدا ہوئی۔