Tag: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ

  • بارشوں کی پیش گوئی، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہائی الرٹ جاری

    بارشوں کی پیش گوئی، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہائی الرٹ جاری

    کراچی : شہر قائد میں بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ، جس میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تیز بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر جناح انٹر نیشنل ائرپورٹ پر الرٹ جاری کردیا اور محکمہ فائر کے عملے کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔

    ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق بارشوں کی پیش گوئی اور ممکنہ طور پرتیز ہواوں کے چلنے کے امکان کے حوالے سے جناح ٹرمینل اور ٹرمینل ون پر اقدامات کیے گئے ہیں، بارشوں کے باعث رن وے پر طیاروں کے سلپ ہونے کے امکانات ہوتے ہیں۔

    ایئرپورٹ منیجر کا کہنا ہے کہ سی اے اے کے محکمہ فائر میں ہائی الرٹ کی واررننگ دی گئی ہے اور چھوٹے سائز کے فکس ونگ (طیاروں )اور روٹری ونگ (ہیلی کاپٹرز) کے ساتھ اضافی وزن لگانے کی ہدایت کی ہے۔

    مزید پڑھیں : کراچی والے تیار ہوجائیں! اتوار کی رات موسلادھار بارش، اربن فلڈ کا خطرہ

    ایئرپورٹ منیجر کے مطابق کچھ طیاروں کو ہواؤں کی شدت سے بچانے کے لیے ہینگر میں منتقل کیا جائے ، طیاروں کی حفاظت کے پیش نظر ہر قسم کے پروسیجر لیے گئے ہیں۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ائیرپورٹ اور اطراف میں نالوں کی صفائی کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔

    یاد رہے کراچی میں اتوار کی رات گرج چمک کیساتھ بارش کاامکان ہے ، اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا ہے اور کہا
    پیر ،منگل کو موسلادھار بارش سےکراچی،ٹھٹھہ،حیدرآباد،بدین میں اربن فلڈکاخطرہ ہے، تمام ادارے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں

  • کراچی ایئرپورٹ پر سروسز بہتر کرنے کے لیے سول ایوی ایشن کا اہم فیصلہ

    کراچی ایئرپورٹ پر سروسز بہتر کرنے کے لیے سول ایوی ایشن کا اہم فیصلہ

    کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کی سہولت میں اضافے اور جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سروسز بہتر کرنے کے لیے اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کی سہولت میں اضافے اور جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سروسز بہتر کرنے کے لیے فیصلہ کیا ہے کہ مسافروں کو بہتر سہولت نہ دینے والے کانٹریکٹرز کے خلاف کارروائی ہوگی۔

    سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر مہنگی اشیا، مسافروں سے بدتمیزی کرنے اور اضافی رقم کی وصولی پر کارروائی ہوگی۔ اس سلسلے میں ایئرپورٹ سروس بہتر کرنے کے لیے جرمانوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

    اتھارٹی کے مطابق سروسز پوری نہ کرنے پر 4 ہزار سے 1 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا، جرمانے جناح ٹرمینل پر کام کرنے کے لیے لائسنس لینے والوں پر عائد ہوں گے۔ ایئرپورٹ پر سروسز پوری نہ دینے پر جرمانے 3 سطحوں میں طے کیے گئے ہیں۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر کام کے دوران موبائل کے استعمال پر 4 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔ یونیفارم نہ پہننے اور مسافروں سے نامناسب رویے پر 4 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔

    سی اے اے کے مطابق دوسرے لیول میں جرمانے کی حد 12 ہزار روپے ہوگی۔ ایئرپورٹ پر صفائی نہ ہونے اور ریٹ لسٹ نہ لگانے پر 12 ہزار روپے جرمانہ ہوسکتا ہے۔ تیسرے لیول میں جرمانوں کی حد 15 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

    ایئرپورٹ پر آدھے گھنٹے سے زائد سروسز کی بندش پر بھی جرمانہ ہوگا جبکہ زائد المیعاد سامان رکھنے پر 1 لاکھ روپے جرمانہ اور لائسنس منسوخ ہوگا۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مسلسل شکایت ملنے پر لائسنس کی منسوخی کا عمل بھی ہو سکتا ہے۔

  • اے آر وائی نیوز کی خبر کے بعد کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کے لیے بڑی سہولت

    اے آر وائی نیوز کی خبر کے بعد کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کے لیے بڑی سہولت

    کراچی: اے آر وائی نیوز کی خبر کے بعد کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کے لیے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کی سہولت کے لیے ایک اہم قدم اٹھا لیا، جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر بین الاقوامی میعار کے ٹینسا بیرئیر لگا دیے گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمایندے کے مطابق بیرون ملک جانے والے مسافروں کو امیگریشن کے لیے اب لمبی قطاروں میں انتظار نہیں کرنا پڑے گا، نئے ٹینسا بیرئیر لگنے سے امیگریشن کی لائن میں کوئی دوسرا مسافر بغیر لائن کے دا خل نہیں ہو سکے گا۔

    ایف آئی اے عملے کی کمی، کراچی ایئر پورٹ پر مسافروں کا رش لگ گیا

    ائیر پورٹ مینجر عمران خان کا کہنا ہے کہ کراچی ائیر پورٹ پر مسافروں کے بڑھتے ہوئے رش کی وجہ سے امیگریشن کاؤنٹر پر لمبی قطاریں لگ جاتی تھی، جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا رہتا تھا، امیگریشن ایریا میں بیرئیر سی اے اے نے اپنی مدد آپ کے تحت لگائے ہیں۔

    مینجر عمران کا کہنا تھا کہ سی اے اے نے بیرئیر پر لاکھوں روپے کی بچت کی ہے، ان بیرئیر کا مقصد امیگریشن کے عمل کو سہل بنانا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ دسمبر میں اے آر وائی نیوز نے کراچی ایئرپورٹ کے امیگریشن کاؤنٹر پر مسافروں کے رش کی خبر چلائی تھی، جس کے بعد امیگریشن کاؤنٹرز کی تعداد میں اضافہ بھی کیا گیا تھا، تاہم رش کا مسئلہ حل نہیں ہو سکا تھا۔

  • کراچی ایئر پورٹ کے لاؤنج میں بائیک سمیت گھسنے والا فرانس کا شہری نکلا

    کراچی ایئر پورٹ کے لاؤنج میں بائیک سمیت گھسنے والا فرانس کا شہری نکلا

    کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ میں ایک مشکوک موٹر سائیکل سوار گھس گیا، تاہم اے ایس ایف نے بر وقت کاروائی کرتے ہوئے مشتبہ شخص کو قابو کر کے حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ایئر پورٹ کے ارائیول لاؤنج میں حیرت انگیز طور پر ایک مشکوک شخص موٹر سائیکل سمیت گھس آیا، اے ایس ایف اہل کاروں نے اسے بر وقت قابو کر لیا۔

    [bs-quote quote=”تلاشی کے دوران موٹر سائیکل سوار سے فرانس کا ویزہ لگا پاسپورٹ بھی برآمد ہوا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_job=”ایئر پورٹ ذرائع”][/bs-quote]

    موٹر سائیکل سوار کے گھسنے سے ائیر پورٹ میں ہر طرف بھگدڑ مچ گئی۔

    ذرائع کے مطابق مذکورہ مشکوک شخص فرانس کا شہری ہے، نشے کا عادی ہے، فرانس میں بھی مار پیٹ کر چکا ہے۔

    ایئر پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے شخص کی شناخت عادل رحمان کے نام سے ہوئی ہے، مشتبہ شخص موٹر سائیکل پر مخالف سمت سے ائیر پورٹ کے ڈراپ لائن پر گھسنے کی کوشش کر رہا تھا، اے ایس ایف کے اہل کار نے مشتبہ شخص کو روکنے کی کوشش کی لیکن وہ نہ رکا۔

    ذرایع نے بتایا کہ اے ایس ایف اہل کار نے فوری طور پر کوئیک ریسپانس فورس کو اطلاع کر دی، کوئیک ریسپانس فورس نے مشتبہ شخص کو ڈراپ لائن کے برآمدے ہی سے حراست میں لے لیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  نیو اسلام آباد ایئرپورٹ منصوبے میں مالی بد عنوانیاں: پی اے سی میں رپورٹ پیش

    ذرایع نے مزید بتایا کہ مشتبہ شخص سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے، مشتبہ شخص کی موٹر سائیکل اور اس کا ریکارڈ سی پی ایل سی سے طلب کر لیا گیا ہے۔

    ذرایع نے انکشاف کیا ہے کہ جناح ٹرمینل کے بین الاقوامی آمد لاؤنج میں بائیک سمیت داخل ہونے والا شخص فرانس کا شہری ہے، تلاشی کے دوران بائیک سوار سے فرانس کا ویزہ لگا پاسپورٹ بھی برآمد ہوا۔

    کہا جا رہا ہے کہ زیرِ حراست شخص ذہنی مریض ہے، 2018 میں فرانس سے پاکستان پہنچا، ملزم فرانس میں بھی کئی مرتبہ مار پیٹ کر چکا ہے، اور نشے کا عادی ہے۔

  • ڈالر چوری کے واقعے سے اے ایس ایف کا کوئی تعلق نہیں، ترجمان

    ڈالر چوری کے واقعے سے اے ایس ایف کا کوئی تعلق نہیں، ترجمان

    کراچی : اے ایس ایف حکام نے کہا ہے کہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے مبینہ طور پر چرائے جانے والے واقعے سے اے ایس ایف کا کوئی تعلق نہیں ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تمام معاملے کو باریک بینی سے دیکھا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی میں پراسرار انداز میں مسافر کے بیگ سے سات ہزار سے زائد ڈالر مبینہ طور پر چرانے جانے کے الزام پر اے ایس ایف ترجمان نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ جناح ٹرمینل پر مسافر عثمان صدیقی کے ڈالرز چوری ہونے کے واقعے سے اے ایس ایف کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تمام معاملے کو باریک بینی سے دیکھا گیا ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا ہے کہ مذکورہ مسافر اپنی اہلیہ اور دوبچوں کے ہمراہ اے ایس ایف کاؤنٹر پر پہنچا۔

    مسافر نے اپنی ہاتھ میں موجود بیگ کی زپ خود کھول کر چیک کروائی، مسافر اے ایس ایف کے چیکنگ کاؤنٹر پر صرف دو منٹ تلاشی کے عمل کے لیے رکا، سی سی ٹی وی فوٹیج سے واضح ہے کہ مسافر لاؤنج میں بیٹھ کر بیگ سے تین لفافے نکالتا ہے، بعدازاں مسافر اٹھ کر واش روم کی جانب جاتا دکھائی دیا ہے۔

    لاؤنج میں دوران انتظارمسافر عثمان صدیقی ایک مرتبہ پھر پانی کی بوتل خریدنے اسٹال کی طرف جاتا دکھا ئی دیا تھوڑی دیر بعد مسافر کی فلائٹ اناؤنس ہوجاتی ہے اور وہ اپنی فیملی کے ہمراہ جہاز پر چلا جاتا ہے۔

    ترجمان اے ایس ایف کا کہنا ہے کہ مسافر عموماً چوری سمیت کسی بھی واقعے کی مجاز اتھارٹی کو شکایت درج کرواتے ہیں، اس واقعے کو مزید مختلف پہلوؤں سے بھی دیکھا جارہا ہے۔

    یاد رہے کہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے امریکا پہنچنے والے پاکستانی مسافر عثمان صدیقی نے وزیر اعظم سٹیزن پورٹل اور امریکا میں پاکستانی سفارت خانے کو شکایت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ23جنوری کو کراچی سے امریکہ روانہ ہوا۔

    مسافر عثمان صدیقی نے بتایا کہ طیارے میں بیٹھتے ہی چوری کا علم ہوا تو ٹرکش ایئرلائنز حکام کو آگاہ کیا لیکن اس وقت تک طیارہ اڑان بھر چکا تھا۔

  • کراچی ایئرپورٹ: 1 کروڑ روپے کی ہیروئن و زیورات ضبط، مرد اور عورت گرفتار

    کراچی ایئرپورٹ: 1 کروڑ روپے کی ہیروئن و زیورات ضبط، مرد اور عورت گرفتار

    کراچی: کسٹم نے ایئرپورٹ پر دو مختلف کارروائیوں میں ہیروئن اور سونے کے زیورات برآمد کرکے ایک مرد اور ایک عورت کو گرفتار کرلیا، ضبط شدہ سامان کی مجموعی مالیت ایک کروڑ روپے سے زائد ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کسٹمز پریونٹو نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر اسمگلرز کے خلاف دو کارروائیاں کی ہیں جن میں ہیروئن اور سونے کے زیورات پکڑے گئے ہیں۔

    نائیجرین مسافر گرفتار،ہیروئن برآمد

    ڈپٹی کلکٹر کسٹمز واصف ملک کا کہنا ہے کہ ائر پورٹ کے ڈپارچر سے ہیروئین اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے نائجیریئن مسافر سے 600 گرام اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئین برآمد کرلی گئی ہے ضبط شدہ ہیروئین کی مالیت انٹرنیشنل مارکیٹ میں 50 لاکھ روپے سے زائد ہے۔

    واصف ملک کے مطابق غیر ملکی مسافر کو خفیہ اطلاع پر حراست میں لیا گیا، مسافر کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغار کردیا گیا ہے، مسافر غیر ملکی ائرلائن کی پرواز ٹی کے 709 سے نائجیریا جارہا تھا۔

    دبئی سے آنے والی خاتون گرفتار، زیورات ضبط

    انہوں نے مزید بتایا کہ ایک اور کارروائی میں دبئی سے آنے والی خاتون مسافر سے زیورات برآمد کر لیے گے، مسافر خاتون سمیہ آدم جی سے 50 لاکھ روپے مالیت کے ایک کلو 300 گرام سونے کے زیورات برآمد ہوئے ہیں خاتون مسافر فلائی دبئی کی پرواز 331 سے کراچی پہنچی تھی۔

    اس جرم پر خاتون مسافر کو حراست میں لے کر خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

  • کراچی ایئرپورٹ: مسافر سے کروڑوں‌ روپے کا نشہ آور کیمیکل برآمد

    کراچی ایئرپورٹ: مسافر سے کروڑوں‌ روپے کا نشہ آور کیمیکل برآمد

    کراچی : جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے بیگ سے نشہ آور کیمیکل برآمد ہوا ہے جس کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کسٹمز پروینٹو کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ ڈیپارچر پر تعینات عملے نے دوران چیکنگ قطرائیرلائن کی فلائٹ نمبر کیو آر 605 سے براستہ دوحہ سعودی عرب جانے والے مسافر سے نشہ آور کیمیکل برآمد کرلیا۔

    ترجمان کسٹم کا کہنا ہے کہ محمد اکرم نامی پاکستانی مسافر کے قبضہ سے 3 کروڑ روپے مالیت کی 3.1 کلو ایمفیٹامائن برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : اسلام آباد، جدہ جانے والے مسافر سے چار کلو ہیروئن برآمد

    ملزم نے ایمفیٹا مائن کو بڑی مہارت سے سوٹ کیسں کی تہہ میں چھپایا ہوا تھا، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • کراچی: ایف آئی اے کی کارروائی، 55مسافر آف لوڈ

    کراچی: ایف آئی اے کی کارروائی، 55مسافر آف لوڈ

    کراچی : جدہ جانے والے 55 مسافروں کو ایف آئی اے نے جہاز سے نیچے اتار دیا، جن میں عمرہ زائرین بھی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے 55 مسافروں کو آف لوڈ کردیا۔

    ذرائع کے مطابق آف لوڈ کیے جانے والے مسافر زائد المیعاد ویزے پر بیرون ملک جا رہے تھے، نجی ایئر لائن شاہین ایئر کی جانب سے پرواز سے جدہ جانے والے 22 سے زائد عمرہ زائرین کو ایف آئی اے نے آف لوڈ کیا۔

    ایف آئی اے نے پی آئی اے، شاہین ایئر، ایئربلو اور غیر ملکی ایئر لائنوں کو بھی نوٹس جاری کردیا ہے کہ تمام ایئر لائنز مسافروں کے زائد المیعاد ویزے ہونے کے باوجود بورڈنگ پاس جاری نہ کریں۔

    شکایات ملی ہیں کہ ایئر لائنز ویزے کی مدت ختم ہونے کے باوجود مسافروں کو بورڈنگ پاس جاری کررہی ہیں۔

    ایف آئی اے نے خبردار کیا ہے کہ ویزے کی میعاد ختم ہونے کے باجود بورڈنگ پاس جاری کیا گیا تو ذمہ دار ایئر لائن کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

  • سندھ کی اہم شخصیت کا فرنٹ مین فرار ہوتے ہوئے گرفتار

    سندھ کی اہم شخصیت کا فرنٹ مین فرار ہوتے ہوئے گرفتار

    کراچی : جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ سےحساس ادارے نے سندھ کی اہم سیاسی شخصیت کےفرنٹ مین محمد علی شیخ کو گرفتار کرلیا.

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کیا جانے والا شخص دبئی کے راستے امریکہ فرار ہونا چاہتا تھا ۔

    محمد علی شیخ کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ سندھ کی اہم سیاسی شخصیات کا فرنٹ مین تھا اور اس کے تمام غیر قانونی کاموں کو سر انجام دیتا تھا ۔ محمدعلی شیخ کو حساس اداروں نے صبح ایئرپورٹ سے گرفتارکیاتھا۔

    علاوہ ازیں نیب نے دس کروڑ روپے کی خورد برد میں ملوث سابق ٹی ایم او سجاول ممتاز زرداری کو گرفتارکرلیا۔

    نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ٹی ایم او سجاول نے دس کروڑ روپے کےفنڈزمیں ہیرا پھیری کی ہے۔ ممتاززرداری کئی میگا پروجیکٹس میں بھی کرپشن میں ملوث پا یا گیا ہے ،دوران تفتیش ممتاززرداری نےدیگرشخصیات کےنام بھی بتائےہیں۔