Tag: جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ

  • جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    کراچی : اینٹی نارکوٹک فورس (اے این ایف) نے جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے قطر جانے والے دو مسافروں کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے بیرون ملک منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی ، اینٹی نارکوٹک فورس (اے این ایف) نے جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر کارروائی کی۔

    کارروائی کے دوران دوحہ قطر جانے والے 2 مسافروں کو گرفتار کرلیا، ترجمان نے بتایا کہ مسافروں کے پیٹ میں منشیات سے بھرے کیپسول کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ایکسرے رپورٹ میں مسافروں کے معدہ میں کیپسول کی موجودگی ظاہر ہوئی تاہم دونوں مسافروں کو مزید کارروائی کے لئے سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ میں داخل ہونے والے شخص سے پستول برآمد

    جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ میں داخل ہونے والے شخص سے پستول برآمد

    کراچی : جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ میں داخل ہونے والے شخص سے پستول برآمد کرلیا، گرفتار شخص کے پاس پستول کا لائسنس موجود نہیں تھا۔

    تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے کراچی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ میں داخل ہونے والے شخص سے پستول برآمد کرلیا۔

    گرفتار شخص احسان الحق کو ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس پولیس نے چیک پوسٹ نمبر ایک سے گاڑی سمیت حراست میں لیا۔

    گرفتار شخص کی گاڑی کی تلاشی کے دوران ایک عدد نائن ایم ایم پستول 19 راؤنڈ بھی برآمد ہوئے۔

    ذرائع کے مطابق گرفتار شخص کے پاس پستول کا لائسنس موجود نہیں تھا تاہم ابتدائی تفتیش کے بعد گرفتار شخص کو ایئر پورٹ پولیس اسٹیشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔