Tag: جناح ایئرپورٹ

  • کراچی: جناح ایئرپورٹ سے آج 40 پروازوں کی آمد و روانگی منسوخ

    کراچی: جناح ایئرپورٹ سے آج 40 پروازوں کی آمد و روانگی منسوخ

    کراچی: پاک بھارت بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر جناح ایئرپورٹ سے آج 40 پروازوں کی آمد و روانگی منسوخ کی گئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق جناح ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ جرمنی، ترکی، یواے ای اورسعودی عرب جانے والی پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

    ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق فلائٹ آپریشن بند ہونے سے حج پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے۔

    دوسری جانب واضح رہے کہ پاک بھارت بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر تین غیر ملکی ایئر لائنز نے دونوں ممالک کے لیے پروازیں معطل کر دی ہیں۔

    عرب میڈیا کے مطابق بھارت کے پاکستان پر حملے کے بعد پاک بھارت کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ اس صورتحال میں خلیجی فضائی کمپنیوں نے جنوبی ایشیا کے لیے کئی پروازیں منسوخ کر دی ہیں یا ان کا رخ تبدیل کر دیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اتحاد، امارات اور قطر ایئر ویز سمیت ایئر لائنز نے دبئی، ابوظہبی اور دوحہ ہوائی اڈوں سے بھارت اور پاکستان کے ہوائی اڈوں کے لیے پروازیں فوری طور پر روک دیں یا تاخیر کا شکار کر دیں۔

    اب ایمرٹس، اتحاد اور قطر ایئر ویز نے 10 مئی تک پاکستان کے لیے اپنی پروازیں معطل کر دی ہیں۔ ایمرٹس کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال کے تناظر میں پروازیں معطل کی گئی ہیں۔ صورتحال کو قریب سے مانیٹر کر رہے ہیں۔

    اتحاد نے کہا کہ اس نے 6 مئی کو پاکستان جانے والی پروازوں کو واپس بلایا۔ اس کے علاوہ 7 مئی کو کراچی (EY297)، لاہور (EY285) اور اسلام آباد (EY303) کے لیے پروازیں منسوخ کر دی تھیں۔

    ایئر لائنز کی ویب سائٹ کے مطابق ایمریٹس نے دبئی اور پاکستان میں سیالکوٹ، لاہور، اسلام آباد اور پشاور سمیت دیگر مقامات کے درمیان پروازیں بھی معطل کر دی ہیں۔

    پاکستان کی سلامتی کےلیے مندروں میں گھنٹیاں بج اٹھیں

    قطر ایئر ویز نے کہا کہ اس نے فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے پاکستان کے لیے پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی ہیں۔

  • غیر قانونی کرنسی ایکسچینج  چلانے والا 24 سالہ ملزم گرفتار

    غیر قانونی کرنسی ایکسچینج چلانے والا 24 سالہ ملزم گرفتار

    اسلام آباد : غیر قانونی کرنسی ایکسچینج چلانے والے 24سالہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم عمر کی اس سے قبل اسلام آباد میں بی کیٹیگری ایکسچینج کمپنی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کا غیرقانونی ایکسچینج آپریٹرز اور حوالہ ہنڈی ڈیلرزکیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

    ایف آئی اے نے جناح ایئرپورٹ کراچی کے پارکنگ ایریا میں چھاپہ مار کر غیر قانونی کرنسی ایکسچینج چلانے والے 24سالہ ملزم عمر کو گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم سے 1 لاکھ  20ہزار ڈالر،2 موبائل فون اور ایک لیپ ٹاپ برآمد کرلیا ہے، ملزم عمر کی اس سے قبل اسلام آباد میں بی کیٹیگری ایکسچینج کمپنی تھی۔

    ایف آئی اے اسلام آبادسرکل نے چھاپہ مار کراس کا لائسنس ختم کرکے مقدمہ درج کیا تھا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم غیرملکی کرنسی کی غیرقانونی خریدوفروخت میں ملوث پایا گیا ہے۔

  • جدہ  جانیوالے 6 مسافروں سے بڑی تعداد میں سگریٹ کے پیکٹس برآمد

    جدہ جانیوالے 6 مسافروں سے بڑی تعداد میں سگریٹ کے پیکٹس برآمد

    کراچی : جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدہ جانیوالے 6مسافروں سے بڑی تعداد میں سگریٹ کے پیکٹس برآمد کر لیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کسٹمز نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سگریٹ سمیت ممنوعہ اشیا کی اسمگلنگ ناکام بنا دی۔

    کسٹمز حکام کا کہنا تھا کہ جدہ جانیوالے 6 مسافروں سے بڑی تعداد میں سگریٹ پیکٹس برآمد کرلیے۔

    حکام نے کہا کہ دوران تلاشی مجموعی طور پر28 ہزارسے زائد سگریٹ پیکٹس برآمد کئے گئے، پکڑے گئے سگریٹ کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے۔

    ڈپٹی کلکٹر کسٹمز حکام کا کہنا تھا کہ جدہ جانیوالے مسافر سے ممنوعہ اشیا نسوار کے 1 ہزار 710پیکٹس بھی برآمد کرلئے۔

  • ہیڈ کوارٹر ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس نے جناح ایئرپورٹ کا پری آڈٹ شروع کردیا

    ہیڈ کوارٹر ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس نے جناح ایئرپورٹ کا پری آڈٹ شروع کردیا

    کراچی: ہیڈ کوارٹر ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس کی آڈٹ ٹیم نے جناح ائیرپورٹ کا پری آڈٹ شروع کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی ہوابازی کی تنظیم اکاو یونیورسل سیکیورٹی کے کراچی ایئرپورٹ کی آڈٹ کے معاملات کے تحت ہیڈ کوارٹر ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس کی آڈٹ ٹیم نے جناح ائیرپورٹ کا پری آڈٹ شروع کردیا ہے۔

    اے ایس ایف ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ایوی ایشن سیکیورٹی اے ایس ایف کا مینڈیٹ ہے۔ اے ایس ایف 5 دہائیوں سے ایئرپورٹس پر املاک اور مسافروں کی حفاظت کررہی ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ ہیڈ کوارٹرز اے ایس ایف نے ایوی ایشن سیکیورٹی آڈٹ ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ ٹیمیں ملک بھرکے ایئرپورٹس پرایوی ایشن سیکیورٹی کا پری آڈٹ کریں گی۔

    اےایس ایف حکام نے کہا کہ ایوی ایشن سیکیورٹی آڈٹ ٹیموں نے جناح ایئرپورٹ پر ایوی ایشن سیکیورٹی آڈٹ کا آغاز کردیا ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ آڈٹ کا مقصد ایئرپورٹ سیکیورٹی معیار کی انٹرنیشنل اسٹینڈرڈز کے مطابق ہونے کی جانچ کرنا ہے۔

  • جناح ایئرپورٹ پر مسافر کے سامان سے کروڑوں کی منشیات برآمد

    جناح ایئرپورٹ پر مسافر کے سامان سے کروڑوں کی منشیات برآمد

    کراچی: جناح ایئرپورٹ پر کسٹمزحکام نے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مسافرکے سامان سے کروڑوں روپے کی منشیات برآمد کرلی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کلکٹر کسٹمز نے اس حوالے سے بتایا کہ جدہ جانیوالے مسافرکے سامان سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی ہے۔

    کلکٹر کسٹمز کے مطابق مسافر نے ایم فیٹا مائن منشیات سوٹ کیس میں چھپائی ہوئی تھی،برآمد کی گئی منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت 6 کروڑ روپے ہے۔ ملزم کوکسٹم اورنارکوٹکس ایکٹ کے تحت ایف آئی آردرج کرکے گرفتارکرلیاگیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کسٹمز انٹیلی جنس انویسٹی گیشن کراچی نے اربوں روپے کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 10ارب پچا س کروڑ سے زائد مالیت کی اسمگل شدہ اشیا پکڑی تھیں۔

    کسٹمز انٹیلی جنس کراچی کی جانب سے اسمگل شدہ اشیا اور درآمدات کی خلاف ورزیوں پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔

    کسٹمز انٹیلی جنس انویسٹی گیشن کراچی نے اربوں روپے کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی تھی جبکہ رواں مالی سال کے 5 مہینوں میں 10ارب پچا س کروڑ سے زائد مالیت کی اسمگل شدہ اشیا کو پکڑا گیا۔

    انڈر انوائسنگ اورمراعات کے غلط استعمال کے خلاف کارروائیوں سے 5 ارب40کروڑ ریونیوحاصل ہوا اور 5 ماہ میں 5 ارب روپے سے زائد مالیت کی اسمگل شدہ اشیا ضبط کیں۔

    گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 74 کروڑ 70لاکھ روپے کی اسمگل شدہ اشیا ضبط کی گئی تھی جبکہ رواں سال اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں 570 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    کسٹمز نے اربوں مالیت کا اسمگل شدہ سامان ضبط کیا

    بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں پرتمام درآمدی اور برآمدی کسٹمز کلیئرنس کی نگرانی کو بڑھایا گیا اور ڈالر کا غیر قانونی لین دین اورمنی لانڈرنگ کے پانچ کیسز پکڑے گئے۔

  • جناح ایئرپورٹ پر کھانے میں سنڈی، نجی کمپنی کا سیل کیا گیا لاؤنج دوبارہ کھل گیا

    جناح ایئرپورٹ پر کھانے میں سنڈی، نجی کمپنی کا سیل کیا گیا لاؤنج دوبارہ کھل گیا

    کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کھانے میں سنڈی نکلنے پر سیل کیا گیا نجی کمپنی کا لاؤنج جرمانے کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر مسافر کے کھانے سے کیڑا نکلنے کے معاملے میں بارڈر ہیلتھ سروسز نے نجی کمپنی کے لاؤنج پر ایک لاکھ روپے کا جرمانہ کیا، جسے کمپنی نے ادا کر دیا ہے۔

    نجی کمپنی کا سیل کیا گیا لاؤنج دوبارہ کھول دیا گیا ہے، ڈی جی سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ مسافروں کی سہولت کے لیے لاؤنج کو عارضی طور پر کھولا گیا ہے اور اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    انھوں نے کہا تحقیقاتی رپورٹ آنے کے بعد مضر صحت کھانے اور کیڑے نکلنے کے شواہد پائے گئے تو مذکورہ کمپنی کا لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا، کھانے میں سے کیڑا برآمد ہوا ہے اس لیے تمام پہلوؤں سے تحقیقات کر رہے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/unhealthy-food-at-karachi-airport/

    ڈی جی سی اے اے کے مطابق سلاد میں سے نکلنے والی سنڈی کھانے میں کیسے آئی، اس کی تحقیقات جاری ہیں، لاؤنج میں ہیلتھ اینڈ سیفٹی کے بنیادی اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اقدامات کیے گئے ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دن مسافر کے کھانے سے کیڑا نکلنے اور مضر صحت کھانا پیش کرنے پر نجی کمپنی کا لاؤنج سیل کر دیا گیا تھا۔

     

  • کسٹم حکام  کی بڑی کارروائیاں ،  کروڑوں روپےمالیت کی اشیا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    کسٹم حکام کی بڑی کارروائیاں ، کروڑوں روپےمالیت کی اشیا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    کراچی : کسٹم حکام نے جناح ایئرپورٹ اورپوسٹ آفس میں بڑی کارروائی میں کروڑوں روپےمالیت کی اشیااسمگل کرنےکی کوشش ناکام بنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق کسٹمز حکام نے جناح ایئرپورٹ اورپوسٹ آفس میں اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں کیں اور کروڑوں روپےمالیت کی اشیاءکی اسمگلنگ ناکام بنادی۔

    کسٹمزحکام نے کہا کہ شاہراہ فیصل پرپوسٹ آفس میں پارسل سےقدیم اورنایاب قیمتی سکےبرآمد ہوئے ، قیمتی سکوں سےبھراپارسل چنیوٹ سے شارجہ بھیجا جارہا تھا، نایاب سکوں کی مالیت کیلئےمحکمہ آرکیالوجی کےماہرین کی خدمات طلب کرلی ہے۔.

    ایک اورکارروائی میں ہانگ کانگ بھیجنےجانےوالےپارسل سےممنوعہ دوائیں برآمد ہوئیں ، حکام نے بتایا کہ ہانگ کانگ کاپارسل گلبرگ لاہورپوسٹ آفس سےبک کرایاگیاتھا ، پوسٹ آفس میں تعینات کسٹمز عملے نے پارسل تحویل میں لے لیے اور تفتیش جاری ہے۔

    کسٹمزحکام نے جناح ائیرپورٹ پردبئی سےآئے مسافرکے قبضےسےکمرشل ممنوعہ سامان بر آمد کرلیا ، سامان میں دس ہزارمیموری کارڈ، نقلی زیورات اورپتھرشامل ہیں، ضبط کیے گئے سامان کی مالیت پانچ کروڑ رو پے ہے۔

  • جناح ایئر پورٹ پرنصب پسنجربورڈنگ برج خطرناک قرار

    جناح ایئر پورٹ پرنصب پسنجربورڈنگ برج خطرناک قرار

    کراچی: شہر قائد کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر نصب پسنجر بورڈنگ برج کو مسافروں کے لیے خطرناک قرار دے دیا گیا، ایئرپورٹس پرنصب برجز کا معائنہ اسلام آباد ایئرپورٹ کا برج گرنے کےبعد شروع کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق جناح ایئر پورٹ پر نصب پسنجر برج کی فوری تبدیلی کی سفارش سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیکنیکل کمیٹی نے انتظامیہ سے کی ہے ۔

    پسنجر بورڈنگ برجز کی فوری تبدیلی کے لئے لکھے گئے خط کی نقل اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی ہے ، برج کی جانچ پڑتال اسلام آباد انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر پسنجر بورڈنگ برج کو پیش آنے والے حادثے کے بعد تحقیقات شروع کی گئی تھی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سی اے اے کی ٹیکنیکل کمیٹی کی جانب سے بورڈنگ برج کی کارکردگی ،ان کی تنصیب اور مسافروں کی سیفٹی پر کئی سوالیہ نشان اٹھا ئے ہیں، جناح ٹرمینل کے پسنجر بورڈنگ برج کو فوری تبدیل نہ کیا گیا تو کسی بھی وقت جانی اور مالی نقصان کا اندیشہ ہے۔

    جناح ایئرپورٹٹیکنیکل کمیٹی نے پسنجر بورڈنگ برج نصب کرنے والی غیر ملکی کمپنی ایڈلٹی جے وی کو 14 جنوری کو طلب کرلیا ہے ، کراچی کے بین الاقوامی ایئر پورٹ پر ایڈلٹی جے وی کمپنی نے برج کی تنصیب کی تھی۔

    یاد رہے کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرغیرملکی ایئرلائن کے طیارے کے ساتھ پسنجر برج لگایا جا رہا تھا کہ برج گرگیا تھا ، جس کے نتیجے میں آپریٹر زخمی ہو ا تھا تاہم مسافر اور دیگر عملہ کسی قسم کے نقصان سے محفوظ رہے تھے۔

    اس واقعے کے چند دن بعد ڈائریکٹر انجینئرنگ نے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر پسنجر برج گرنے کے بعد ایئر پورٹ کے تمام بورڈنگ برج خطرناک قرار دے دیے تھے۔ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ایئر پورٹ کے تمام پسنجر بورڈنگ برج پہلے دن ہی سے خراب اور نقائص کا شکار ہیں۔

    انکوائری کمیٹی نے اسلام آباد ائیر پورٹ پروجیکٹ کے منیجمنٹ کنسلٹنٹ کی کارکردگی پر بھی تشویش کا اظہار کیا تھا اور کمیٹی نے تجویز دی تھی کہ ملک کے تمام ائیر پورٹس کے بورڈنگ برجز کا از سرِ نو معائنہ کیا جائے۔

  • سیاسی جماعت کےفرنٹ مین محمد علی شیخ کے دوران تفتیش اہم انکشافات

    سیاسی جماعت کےفرنٹ مین محمد علی شیخ کے دوران تفتیش اہم انکشافات

    کراچی : جناح ایئرپورٹ کراچی سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار ہونے والے سیاسی جماعت کے فرنٹ مین محمد علی شیخ نے دوران تفتیش اہم انکشافات کئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق محمد علی شیخ نے دوران تفتیش بتایا ہے کہ ہزاروں ایکڑ سرکاری زمین کوڑیوں کے دام خریدیں گئیں،جبکہ زمینوں پر قبضے کیلئے بھی سیاسی شخصیات اپنی طاقت استعمال کرتی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق محمد علی شیخ نے پورے گروپ سے متعلق تفصیلات بتادی ہیں جو سرکاری اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہیں، اورسرکاری محکموں سے کروڑوں روپے ماہانہ فنڈز کون کون لیتا تھا۔

    تفتیش میں نام بتادیے ہیں، گریڈ 21 سے لے کر 16 تک کے افسران کرپشن میں ملوث ہیں، اور مختلف محکموں میں بھاری رشوت لے کر تعیناتی بھی کروائی جاتی تھیں۔

    ذرائع کے مطابق محمد علی شیخ نے تفتیش کے دوران بتایا کہ سیاسی جماعت کی اہم شخصیت کے ساتھ مل کر انہوں نے محکمہ پولیس میں ڈی آئی جی سے لیکر ایس ایچ او رینک کے افسران کی تعیناتیاں کرائیں اور یہ افسران زمینوں پر قبضوں میں مدد کرتے تھے۔

    جبکہ ایرانی تیل کی اسمگلنگ سمیت آرگنائیز کرائم بھی کروایا کرتے تھے جس سے بھاری رقم وصول ہوتی تھی اور پولیس افسران کو باقاعدہ حصہ دیتے تھے ۔ محمد علی شیخ سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔