Tag: جناح ٹرمینل

  • کراچی ایئر پورٹ پر پارکنگ فیس کی مد میں پرانی رسیدیں تھمانے کا انکشاف

    کراچی ایئر پورٹ پر پارکنگ فیس کی مد میں پرانی رسیدیں تھمانے کا انکشاف

    کراچی: جناح ٹرمینل جانے والے شہری ہوشیار ہو جائیں، کراچی ایئر پورٹ پر وزیٹرز کو پارکنگ فیس کی وصولی کے بعد پرانی رسیدیں تھمانے کا انکشاف ہوا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی ایئر پورٹ پر پارکنگ فیس کی رسیدوں میں گڑبڑ کی جا رہی ہے، یہ انکشاف کراچی ایئر پورٹ کے ایک ملازم نے کیا۔

    ایئر پورٹ ملازم نے کہا کہ جناح ٹرمینل سے نکلتے ہوئے پارکنگ فیس کی رسید ضرور حاصل کریں، اور رسید پر دی گئی رقم، تاریخ اور وقت کی بھی ضرور جانچ کر لیں۔

    ملازم نے بتایا کہ میں نے 90 روپے فیس دی جس کی رسید تو دی گئی مگر جب میں نے دیکھا تو وہ پرانی تھی، مجھے ایک دن پہلے کی رسید تھما دی گئی تھی۔

    ایئرپورٹ ملازم نے خدشہ ظاہر کیا کہ پرانی رسیدیں دینے کا مقصد ہے کہ یہ سارا پیسہ ان کے اپنے اکاؤنٹس میں جا رہا ہے۔

  • قومی ایئر لائن 80 مسافروں کا سامان جدہ ایئر پورٹ پر چھوڑ آئی

    قومی ایئر لائن 80 مسافروں کا سامان جدہ ایئر پورٹ پر چھوڑ آئی

    کراچی: قومی ایئر لائن کی ’با کمال سروس‘ نے ایک اور کمال دکھا دیا، 80 مسافروں کا سامان جدہ ایئر پورٹ پر چھوڑ کر آ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) جدہ سے کراچی آنے والی پرواز پی کے 732 کے مسافروں کا سامان جدہ ایئر پورٹ ہی پر چھوڑ آئی۔

    اے آر وائی نیوز کے نمایندے کے مطابق قومی ایئر لائن کی پرواز کے جناح ٹرمینل پر لینڈ کرنے کے بعد 80 مسافروں کا سامان جدہ ہی میں رہ جانے کا انکشاف ہوا، مذکورہ پرواز سے 195 کے قریب مسافر کراچی ایئر پورٹ پر پہنچے تھے۔

    تازہ ترین:  پروازوں کی منسوخی اور تاخیر، اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافروں کا احتجاج

    جدہ سے پرواز آج صبح کراچی پہنچی تھی، سامان نہ پہنچنے کے انکشاف پر مسافر سراپا احتجاج بن گئے، مسافروں کے احتجاج پر انھیں بتایا گیا کہ جہاز کم گنجایش والا تھا جس کی وجہ سے سامان کو جدہ ہی میں چھوڑنا پڑا۔

    ایئر پورٹ ذرایع کا کہنا تھا کہ سامان سے محروم مسافروں کو کل دوسری پرواز سے ان کا سامان پہنچانے کا دلاسا دیا گیا ہے۔

    دوسری طرف آج ریاض سے ملتان جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 730 موسم کی خرابی کے باعث کراچی ایئر پورٹ پر اتار لی گئی ہے، ترجمان قومی ایئر لائن کا کہنا تھا کہ موسم ٹھیک ہوتے ہی پرواز کو ملتان روانہ کر دیا جائے گا۔ ترجمان نے یہ بھی کہا کہ کراچی ایئر پورٹ پر پی آئی اے کا عملہ مسافروں کو تمام سہولت فراہم کر رہا ہے۔

  • کراچی جناح ٹرمینل پرفائرنگ کامقدمہ ایئرپورٹ تھانے میں درج

    کراچی جناح ٹرمینل پرفائرنگ کامقدمہ ایئرپورٹ تھانے میں درج

    کراچی : جناح ٹرمینل پر پی آئی اے ملازمین پر فائرنگ کامقدمہ ایئرپورٹ تھانے میں درج کرلیا گیا۔

    جوائنٹ ایکشن کمیٹی نےوفاقی وزیرپرویز رشید، سمیت مشاہد اللہ،شجاعت عظیم،بریگیڈئرریٹائرڈ آصف اورمقصود احمد عرف ماما کو نامزد کیاہے.

    ایف آئی آر میں ان پانچوں افراد پرواقعے کی سازش کا الزام لگایاگیاہے، پولیس کے مطابق ان پانچ افراد کےنام سازش مجرمانہ کےطور پر درج کرلئے گئےہیں

    ایف آئی آر میں قتل اقدام قتل اور دیگر دفعات کو شامل کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ دوفروری کو ہونے والے فائرنگ کے واقعے میں پی آئی اے دوملازمین عنایت رضا اور سلیم اکبر جاں بحق ہوئےتھے۔

    ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق مقدمہ عدالتی احکامات پر درج کیا گیا۔