Tag: جناح ہاؤس پر حملہ

  • جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والے 102 شرپسندوں کی شناخت، 13 خواتین شامل

    جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والے 102 شرپسندوں کی شناخت، 13 خواتین شامل

    لاہور: جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والے 102 شرپسندوں کی شناخت ہوگئی ، جس میں 13 خواتین شامل ہیں، شناحت ہونے والوں کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق انسدادہشت گردی عدالت لاہور میں جناح ہاؤس پر حملہ کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت کو بتایا گیا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کی شناخت ہوگئی ہے۔

    پولیس نے کہا کہ جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑمیں ملوث89 مرد اور 13 خواتین کی شناخت ہوئی، 102 افراد جناح ہاؤس حملہ کیس میں اور9 مئی کے واقعات میں ملوث ہیں۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتارملزمان کی شناحت جیل میں مجسٹریٹ کی موجودگی میں ہوئی، 13 خواتین میں خدیجہ شاہ، صنم جاوید، عالیہ حمزہ، ہما، ماہا ، ارم اور عائشہ مسعود ، طیبہ راجہ، خدیجہ، ممتاز اور مریم شامل ہیں۔

    پولیس کے مطابق آج انسداد دہشت گردی عدالت میں 126 ملزمان کوپیش کیا گیا، شناحت ہونے والے 89 مرد اور 13 خواتین کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی تاہم شناحت پریڈمیں شناحت نہ ہونے والے 24 افراد کو رہا کیے جانے کا امکان ہے۔

  • جناح ہاؤس پر حملہ : پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے فرحت فاروق  گرفتار

    جناح ہاؤس پر حملہ : پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے فرحت فاروق گرفتار

    لاہور: نو مئی کو جناح ہاؤس پر حملے میں ملوث پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے فرحت فاروق کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمہ شرپسندوں کو اکسا رہی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق : نو مئی کو جناح ہاؤس پر حملے میں ملوث افراد کی شناخت اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے، پولیس نے پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے فرحت فاروق کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کو جناح ہاؤس کے باہر شرپسندوں کو اکسانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

    اس کے علاوہ پولیس نے کورکمانڈرکی وردی پہننے والے ملزم کے ساتھ سیلفی لینے والے نوجوان کو بھی گرفتار کرلیا، ملزم اویس کوڈیجیٹل شواہدکی مدد سے ٹریس کیا گیا۔

    خیال رہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں ہونے والے ہنگاموں میں جناح ہاؤس کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔

    یاد رہے انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جناح ہاؤس کی توڑ پھوڑ کیس میں ملوث 16 شرپسندوں کو ملٹری ایکٹ کے تحت کمانڈنگ آفیسر کی تحویل میں دے دیا تھا۔

  • جناح ہاؤس پر حملہ کرنیوالے شرپسندوں اور سیاسی لیڈر شپ میں رابطے کے ثبوت مل گئے

    جناح ہاؤس پر حملہ کرنیوالے شرپسندوں اور سیاسی لیڈر شپ میں رابطے کے ثبوت مل گئے

    لاہور : جناح ہاؤس پر حملہ کرنیوالوں شرپسندوں اور سیاسی لیڈر شپ میں رابطے کے ثبوت مل گئے، نگراں وزیراعلیٰ نے بتایا کہ شرپسندوں اور سیاسی رہنماؤں کی بات چیت اور میسجنگ کے ٹھوس شواہد ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کااجلاس ہوا، جس میں 9مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کی گرفتاریوں، شناخت اور مقدمات پر بریفنگ دی گئی۔

    اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کیمروں کی مدد سے 542 چہروں، 305 گاڑیوں اور موٹرسائیکل کی شناخت کرلی گئی ہے اور جناح ہاؤس پر حملہ کرنیوالوں شرپسندوں،سیاسی لیڈر شپ میں رابطے کےثبوت مل گئے۔

    بریفنگ میں کہنا تھا کہ شرپسندوں اور سیاسی رہنماؤں کی بات چیت اور میسجنگ کے ٹھوس شواہد ہیں۔

    نگران وزیراعلیٰ نے دہشت گردی کے واقعات کے منصوبہ سازوں کیخلاف بھی کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عسکری تنصیبات اور مقامات پر حملہ کرنیوالے ہر دہشت گرد کو قانون کی گرفت میں لائیں اور جلاؤگھیراؤ ،توڑپھوڑ کرنیوالے مقامات کی جیو فینسنگ کا فوری مکمل کی جائے۔

    نگراں وزیراعلیٰ نے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیمزکی تشکیل کا عمل آج مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے آئی جی سےکیسزمیں شرپسندوں کی گرفتاریوں پر رپورٹ طلب کرلی۔

    محسن نقوی نے کہا کہ 9مئی کے واقعات کے کیسز کی مکمل شواہد ،ٹھوس انداز سے پیروی کی جائے، تمام کیسز ہمارے لئے ٹیسٹ کیس ہیں،انہیں منطقی انجام تک پہنچایا جائے اور محکمہ پراسیکیوشن تمام کیسوں کی بھر پور پیروی کرے۔

  • جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والے چند شرپسندوں کی شناخت کرلی گئی

    جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والے چند شرپسندوں کی شناخت کرلی گئی

    لاہور: قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے جناح ہاؤس میں حملہ کرنیوالےکچھ شر پسندوں کی شناخت کر لی ہے۔

    جناح ہاؤس اور دیگر فوجی تنصیبات پر حملہ کرنیوالے شر پسندوں کی شناخت کاسلسلہ جاری ہے، قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے حملہ کرنیوالےکچھ شر پسندوں کی شناخت کر لی جبکہ دیگرکی شناخت بھی جاری ہے۔

    جناح  ہاؤس کو جلانے، توڑ پھوڑ کرنے، قیمتی اشیاو دستاویزات چوری کرنیوالے شرپسندوں کیخلاف قانونی کاروائی کا آغاز ہوچکا ہے، کور کمانڈر ہاؤس کا جلاؤ گھیراؤ، توڑ  پھوڑ کی پرتشدد کارروائیوں میں حصہ لینے والوں میں اب تک بیشتر افراد کی شناخت ہوگئی ہے۔

    کور کمانڈر لاہور کا گھر کلیئر کرانے کے دوران ڈی آئی جی آپریشنز زخمی

    ان شر پسندوں کے خلاف، انسداد دہشت گردی کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے، اب تک شرپسندوں میں اویس مشتاق ،عباد فاروق، محمد حاشر خان اور جہانزیب خان کی نشاندہی کی گئی ہے۔

    لاہور کینٹ میں احتجاج، پی ٹی آئی قیادت کیخلاف مقدمہ درج

    پرتشدد کارکنان مسلح آتشی اسلحہ، ڈنڈے، پتھر اور پٹرول بم سے لیس تھے، ایسے مزید افراد جنہوں نے دیگر علاقوں میں املاک کو نقصان پہنچایا وہ بھی قانون کی گرفت میں آرہے ہیں۔