Tag: جناح ہاؤس

  • جناح ہاؤس سے مور کی چوری میں ملوث ملزم کی ہلاکت کی خبر  :  پولیس نے حقیقت بتادی

    جناح ہاؤس سے مور کی چوری میں ملوث ملزم کی ہلاکت کی خبر : پولیس نے حقیقت بتادی

    لاہور: پولیس نے جناح ہاؤس سے مور کی چوری میں ملوث ملزم عبداللہ کی ہلاکت کی خبر کو جھوٹی قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورپولیس نے جناح ہاؤس سے مور کی چوری میں ملوث ملزم عبداللہ کی ہلاکت کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر ملزم کی ہلاکت کی خبر،تصویر جھوٹی،من گھڑت ،بے بنیاد ہے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کو کیمپ جیل لاہورمیں شناخت پریڈ کے لیے عدالتی تحویل میں دیا گیاتھا، ملزم عبداللہ دیگر قیدیوں کےساتھ محفوظ ہے،سپرنٹنڈنٹ جیل نے تصدیق کی ہے۔

    یاد رہے کور کمانڈر ہائوس پر حملے کے دوران مور چوری کرنے والے کو لاہور پولیس نے مری کے علاقے پھگواڑی سے گرفتار کیا تھا۔

    خیال رہے کمانڈر لاہور اور جناح ہاؤس سے توڑ پھوڑ کرنے کے بعد قیمتی اشیاء چرانے والوں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے۔

    بیشتر شر پسندوں کی شناخت کر لی گئی ہے، جن میں دانش منیر، سعود، عدنان اشرف، فاروق زمان، علی حسن، چوہدری مسعود شامل ہیں۔

    شرپسندوں نے لاہور میں جناح ہاؤس جلایا، توڑ پھوڑ کی، اور قیمتی اشیا چوری کیں، جن کے خلاف قانون حرکت میں آیا۔

  • جناح ہاؤس لاہور میں توڑ پھوڑ اور ملزم کے اعترافی بیان کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی

    جناح ہاؤس لاہور میں توڑ پھوڑ اور ملزم کے اعترافی بیان کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی

    لاہور: 9 مئی کو جناح ہاؤس لاہور میں توڑ پھوڑ کرنے والے میں ملوث ملزم کے اعترافی بیان کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ملزم نعمان شاہ 9 مئی کو جناح ہاؤس گیا، جلاؤ گھیراؤ میں حصہ لیا اور ویڈیو بنائی، سوشل میڈیا پر سانے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم جناح ہاؤس پر حملے کے دوران ساتھی شرپسندوں کو اکساتا رہا۔

    پی ٹی آئی رہنما نعمان شاہ کی 9 مئی جناح ہاؤس سے سامنے آنے والی ویڈیو میں کہہ رہے ہیں کہ یہ دیکھیں کورکمانڈر  ہاؤس کو آگ لگا دی ہے۔

    نعمان شاہ نے اعترافی بیان میں کہاکہ یہ سب کچھ میں نے پی ٹی آئی قیادت کے بہکاوے میں آکرکیا، میں نے فوج کے خلاف نازیبا زبان بھی استعمال کی، میں اس پر شرمندہ ہوں اور معافی کا طلبگار ہوں۔

    واضح رہے کہ رپورٹ کے مطابق نعمان شاہ صدرکینٹ لاہور کا رہائشی اور وارڈ نمبر 2 کا سینئر نائب صدر ہے۔

  • جناح ہاؤس پر حملے کی ویڈیو، ہوش رُبا مناظر اور شر پسندوں کی شرمناک گفتگو منظرِ عام پر

    جناح ہاؤس پر حملے کی ویڈیو، ہوش رُبا مناظر اور شر پسندوں کی شرمناک گفتگو منظرِ عام پر

    اسلام آباد: لاہور میں جناح ہاؤس پر حملے کی ویڈیو میں ہوش رُبا مناظر اور شر پسندوں کی شرمناک گفتگو منظرِ عام پر آ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق 9 مئی کے غارت گر دن پر جناح ہاؤس لاہور پر شرپسندوں نے حملہ کر کے اسے نذر آتش کر کے اجاڑ دیا تھا، اتنے دن بعد ہوش رُبا مناظر اور شر پسندوں کی شرمناک گفتگو پر مبنی اس واقعے کی ایک ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے۔

    ویڈیو دیکھنے کے بعد معلوم ہوتا ہے کہ بغض و عناد میں سیاسی جماعت کے شر پسندوں کے شرمناک جملوں نے بھارت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، ویڈیو میں سُنا جا سکتا ہے کہ کیسے بے حیائی اور بے باکی سے بھارتی فلم کا ڈائیلاگ دہرایا جا رہا ہے۔

    ایک شرپسند فلمی ڈائیلاگ کہہ رہا ہے ’’گھر میں گھس کر ماریں گے۔‘‘ عمارت کو آگ لگانے کے مناظر ثابت کر رہے ہیں کہ کیسے بھرپور تیاری کے ساتھ سیاسی شر پسندوں نے ایک منظم طریقے سے جناح ہاؤس کو آگ لگائی۔

    جناح ہاؤس میں لائٹر کے پیٹرول سے لکڑی کے اسٹینڈ کو آگ لگانے اور صوفہ سیٹس کو آگ میں پھینک کر مزید بھڑکانے کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

    پاکستان سے آزادی کے طلب گار ضمیر فروشوں نے جناح ہاؤس میں شر پسندی کرتے ہوئے ’’ہم لے کے رہیں گے آزادی‘‘ کے نعرے لگا کر دشمن کو بھی خوش کر دیا، شرپسند اپنے بغض، عناد اور سیاسی شدت پسندی میں سب کچھ بھول گئے، وہ یہ بھی بھول گئے کہ اس گھناؤنے جرم کے بعد وہ قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔

    یہ نا قابل تردید مناظر عوام نے اپنی آنکھوں سے نو مئی کو بھی دیکھے تھے اور اب بھی دیکھ رہے ہیں، کوئی بھی من گھڑت پروپیگنڈا نہ سچ کو جھٹلا سکتا ہے اور نہ ہی حقائق کو چھپا سکتا ہے۔

  • فوج اور عوام میں خلیج کی کوشش ناقابل معافی عمل ہے،آرمی چیف

    فوج اور عوام میں خلیج کی کوشش ناقابل معافی عمل ہے،آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ فوج اور عوام میں دراڑ کی کوشش ریاست مخالف عمل تصور ہوگا،اس طرح کی مذموم کوشش ناقابل برداشت اور ناقابل معافی ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے لاہورکا دورہ کیا، آرمی چیف نے یادگارشہدا پرحاضری پھول چڑھائے اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جلاؤگھیراؤ سے متاثرجناح ہاؤس اورآرمی تنصیب کا بھی دورہ کیا، اس موقع پر آرمی چیف کونو مئی یوم سیاہ کے واقعات پربریفنگ دی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق جوانوں اور افسران سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ نو مئی میں ملوث منصوبہ سازوں،اکسانے والوں کیخلاف قانونی عمل شروع ہوچکا،ملزمان کیخلاف آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کےتحت کارروائی کی جارہی ہے۔the army chief was given briefing on events of black day of may 9 as he visited jinnah house in lahore on may 20 2023 screengrabجنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ فوج اپنی طاقت عوام سےحاصل کرتی ہے،فوج اور عوام میں خلیج کی کوشش ناقابل برداشت اورناقابل معافی عمل ہے،فوج اور عوام میں دراڑ کی کوشش ریاست مخالف عمل تصورہوگا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے واضح کیا کہ دشمن کی جعلی خبروں پروپیگنڈے کےذریعے انتشار کی کوشش ناکام بنائیں گے اور دشمن کےتمام عزائم کو قوم کےتعاون سےناکام بنایاجائےگا۔

    آرمی چیف کاسروسزاسپتال لاہورکا دورہ

    آئی ایس پی آر کے مطابق دورہ لاہور کے موقع پر آرمی چیف نے سروسزاسپتال لاہورکا بھی دورہ کیا اور وہاں زیر علاج ڈی آئی جی علی ناصررضوی کی خیریت دریافت کی۔

    بعد ازاں آرمی چیف نے قربان لائنزکا دورہ کیا اور پولیس حکام سےملاقات کی، ملاقات میں آرمی چیف نے پولیس کےشہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی، آرمی چیف نے فسادات،توڑپھوڑکے دوران پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت کوسراہا۔

    آرمی چیف کی آمد پرکورکمانڈرلاہور نے ان کا استقبال کیا۔

  • جناح ہاؤس پر حملہ کرنیوالے شرپسندوں اور سیاسی لیڈر شپ میں رابطے کے ثبوت مل گئے

    جناح ہاؤس پر حملہ کرنیوالے شرپسندوں اور سیاسی لیڈر شپ میں رابطے کے ثبوت مل گئے

    لاہور : جناح ہاؤس پر حملہ کرنیوالوں شرپسندوں اور سیاسی لیڈر شپ میں رابطے کے ثبوت مل گئے، نگراں وزیراعلیٰ نے بتایا کہ شرپسندوں اور سیاسی رہنماؤں کی بات چیت اور میسجنگ کے ٹھوس شواہد ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کااجلاس ہوا، جس میں 9مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کی گرفتاریوں، شناخت اور مقدمات پر بریفنگ دی گئی۔

    اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کیمروں کی مدد سے 542 چہروں، 305 گاڑیوں اور موٹرسائیکل کی شناخت کرلی گئی ہے اور جناح ہاؤس پر حملہ کرنیوالوں شرپسندوں،سیاسی لیڈر شپ میں رابطے کےثبوت مل گئے۔

    بریفنگ میں کہنا تھا کہ شرپسندوں اور سیاسی رہنماؤں کی بات چیت اور میسجنگ کے ٹھوس شواہد ہیں۔

    نگران وزیراعلیٰ نے دہشت گردی کے واقعات کے منصوبہ سازوں کیخلاف بھی کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عسکری تنصیبات اور مقامات پر حملہ کرنیوالے ہر دہشت گرد کو قانون کی گرفت میں لائیں اور جلاؤگھیراؤ ،توڑپھوڑ کرنیوالے مقامات کی جیو فینسنگ کا فوری مکمل کی جائے۔

    نگراں وزیراعلیٰ نے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیمزکی تشکیل کا عمل آج مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے آئی جی سےکیسزمیں شرپسندوں کی گرفتاریوں پر رپورٹ طلب کرلی۔

    محسن نقوی نے کہا کہ 9مئی کے واقعات کے کیسز کی مکمل شواہد ،ٹھوس انداز سے پیروی کی جائے، تمام کیسز ہمارے لئے ٹیسٹ کیس ہیں،انہیں منطقی انجام تک پہنچایا جائے اور محکمہ پراسیکیوشن تمام کیسوں کی بھر پور پیروی کرے۔

  • فوجی تنصیبات پر حملے کے منصوبہ سازوں کو کٹہرے میں لانا ہوگا، وزیراعظم

    فوجی تنصیبات پر حملے کے منصوبہ سازوں کو کٹہرے میں لانا ہوگا، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نو مئی کے واقعات نے کروڑوں پاکستانیوں کو افسردہ کیا، وطن سے والہانہ محبت کو نذرآتش کرنےکی کوشش کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نومئی کو سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا، افسوسناک واقعات نے کروڑوں پاکستانیوں کے سرشرم سےجھکادیئے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ اس روز وطن سے والہانہ محبت کو نذرآتش کرنے کی کوشش کی گئی یہ جناح ہاؤس صرف عمارت نہیں بلکہ لہو سے عبارت گھر تھا، تمام طبقات نے ان واقعات پرانتہائی غم وغصے کی صورتحال میں وقت گزارا۔

    اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ دھرتی کے شہیدوں اور غازیوں کی بے حرمتی کی گئی،جی ایچ کیو،میانوالی بیس، حساس تنصیبات کونشانہ بنایا گیا، یہ وہ شہدا وغازی تھے جنہوں نے انیس سو پینسٹھ کی جنب، ضرب عضب اور امن کے لئے عظیم قربانیاں دیں۔

    قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ جس گھرمیں پاکستان کی حفاظت پرمامورسپوت تھےاسےجلایاگیا، پاکستان کاازلی دشمن75سال میں وہ نہ کرسکاجوان لوگوں نےکیا۔

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ افواج پاکستان اور عوام یک جان دو قالب ہیں، ان واقعات کی منصوبہ بندی کرنے والوں کو ہرصورت قانون کےکٹہرے میں لانا ہوگا، بےگناہوں کوکسی صورت تنگ نہیں کریں گے۔

    انہوں نے واضح کیا کہ کچھ بھی کرلیں لیکن شہدا کی بیواؤں اور یتیم بچوں کےغموں کاکوئی مداوا نہیں کیاجاسکتا، وزیراعظم بھی حکم دےتوان واقعات کےمجرموں کونہ چھوڑاجائے۔

  • حکومت نے اپنے شہریوں کیخلاف طاقت کا کوئی استعمال نہیں کیا، مریم اورنگزیب

    حکومت نے اپنے شہریوں کیخلاف طاقت کا کوئی استعمال نہیں کیا، مریم اورنگزیب

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے اپنے شہریوں کیخلاف طاقت کا کوئی استعمال نہیں کیا۔

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے گزشتہ دنوں ہونے والے تمام واقعات کے حوالے سے الجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو میں بتایا کہ عمران خان کو گرفتار کر کے ہم  نے کوئی ہدف حاصل نہیں کرنا تھا، ان کو نیب نے القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں گرفتار کیا۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان اور اس کی جماعت نے ہمیشہ ملک کو نقصان پہنچایا، انہوں نے اپنے دور اقتدار میں اپوزیشن کی مقبول لیڈر شپ کو جیلوں میں ڈالا، ایف آئی اے اور نیب کی تحقیقات میں عمران خان کو جواب دینا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ زمان پارک میں پی ٹی آئی کارکنوں نے پولیس پرپیٹرول بم پھینکے، پتھراؤ کیا، ایک جتھے کی صورت میں پی ٹی آئی کارکنوں نے جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ کیا، عمران خان نے ہمیشہ تشدد اور انتشار کی سیاست کو فروغ دیا۔

    وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ شرپسندوں نے جناح ہاؤس کی تاریخی عمارت کو نشانہ بنایا، شرپسندوں نے عسکری املاک اور تاریخی یادگاروں کو شدید نقصان پہنچایا۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ ان سب کے باوجود حکومت نے اپنے شہریوں کیخلاف طاقت کا کوئی استعمال نہیں کیا، توشہ خانہ سمیت کئی معاملات میں عمران خان کی کرپشن کے ثبوت موجود ہیں، وہ ہمیشہ ملکی سیاسی قیادت کیخلاف منفی زبان استعمال کرتے رہے۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے اپنی نگرانی میں عمران خان کو پولیس لائن کے مہمان خانے میں بھجوایا، عمران خان، ان کی اہلیہ اور فرحت شہزادی سمیت کئی وزرا کرپشن میں ملوث رہے، سپریم کورٹ نے اپنی نگرانی میں عمران خان کو پولیس لائن کے مہمان خانے میں بھجوایا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے اپنے دور میں شدید مہنگائی کے تحائف دیے، پی ٹی آئی حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کر کے اس کی خلاف ورزی کی، انہوں نے ملکی ساکھ داؤ پر لگائی، ہمیں تباہ حال معیشت ورثے میں ملی۔

    وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے معیشت سے جو کھلواڑ کیا اسکی مثال نہیں ملتی، پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے۔

  • جناح ہاؤس اور دیگر فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے بیش تر شرپسندوں کی شناخت ہو گئی

    جناح ہاؤس اور دیگر فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے بیش تر شرپسندوں کی شناخت ہو گئی

    اسلام آباد: جناح ہاؤس لاہور اور دیگر فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے بیش تر شرپسندوں کی شناخت ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حملہ کرنے والے بیش تر شر پسندوں کی شناخت کر لی ہے، جن میں دانش منیر، سعود، عدنان اشرف، فاروق زمان، علی حسن، چوہدری مسعود شامل ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شر پسندوں کی شناخت کا سلسلہ جاری ہے، محمد تیمور، علی افتخار، عامر حمزہ، وقاص پرویز، سجاد سعید، یوسف گلزار، محمد ارسلان اور علی رضا کو بھی بہ طور شرپسند شناخت کر لیا گیا ہے۔

    جناح ہاؤس، سرکاری تنصیبات میں توڑ پھوڑ کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

    شرپسندوں نے لاہور میں جناح ہاؤس جلایا، توڑ پھوڑ کی، اور قیمتی اشیا چوری کیں، جن کے خلاف قانون حرکت میں آ گیا ہے، شرپسندوں نے کور کمانڈر ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کی اور پرتشدد کاروائیوں میں حصہ لیا۔

    لاہور کینٹ میں فوجی دفاتر کو ملک دشمنوں کی طرح نشانہ بنایا گیا

    ان شر پسندوں کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے، جس کے مطابق پر تشدد کارکنان مسلح آتشی اسلحہ، ڈنڈے، پتھر اور پٹرول بم سے لیس تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسے مزید افراد جنھوں نے دیگر علاقوں میں املاک کو نقصان پہنچایا، قانون کی گرفت میں آ رہے ہیں۔

  • جناح ہاؤس، سرکاری تنصیبات میں توڑ پھوڑ کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

    جناح ہاؤس، سرکاری تنصیبات میں توڑ پھوڑ کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

    لاہور: نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے جناح ہاؤس، سرکاری تنصیبات میں توڑ پھوڑ ،جلاؤ گھیراؤ کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانےکا فیصلہ کیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت امن وامان کی صور تحال پرجائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں جناح ہاؤس، سرکاری تنصیبات میں توڑ  پھوڑ ،جلاؤ گھیراؤ کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانےکا فیصلہ کیا گیا۔

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب کو آئی جی نے صوبے میں امن وامان کی صورتحال، شرپسندوں کیخلاف کارروائیوں پر بریفنگ دی۔

    اجلاس میں ہدایت دی گئی کہ جے آئی ٹی واقعات کی تحقیقات کر کے جامع رپورٹ تیار کی جائے جسے حکومت کو پیش کی جائے گی بعد ازا توڑ پھوڑ والے تمام مقامات کی جیو فینسنگ کرائی جائے گی۔

    جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والے چند شرپسندوں کی شناخت کرلی گئی

    نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے تمام شرپسندوں کو قانون کی گرفت میں لانے کیلئے کارروائیاں مزید تیز کرنے کا حکم دیدیا۔

    نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ شرپسندوں کیخلاف تمام کیس اے ٹی سی میں چلائے جائیں گے، انہوں نے محکمہ پبلک پراسیکیوشن کو تمام کیسوں کا فوری ٹرائل یقینی بنانے کی  ہدایت جاری کردی۔

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کسی گناہ گار کو چھوڑیں گے نہیں اور بے گناہ کو پکڑیں گے نہیں، شواہد، ثبوتوں کیساتھ ہر شرپسند کو کٹہرے میں لایاجائےگا، جناح ہاؤس، سرکاری املاک پر حملہ کرنیوالے عبرتناک سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔

    نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شرپسندوں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی ہے، شرپسند عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنانے کیلئے فورس الرٹ ہے۔

    نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مزید کہا کہ 15 مئی کو تعلیمی ادارے کھول دیئے جائیں گے۔