Tag: جنت مرزا

  • کارتک آریان کے ساتھ بالی ووڈ فلم آفر ہوئی تھی، جنت مرزا

    کارتک آریان کے ساتھ بالی ووڈ فلم آفر ہوئی تھی، جنت مرزا

    پاکستانی ٹک ٹاکر و اداکارہ جنت مرزا نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں بالی ووڈ اداکار کارتک آریان کے ساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی۔

    ٹک ٹاکر جنت مرزا کا ماضی کا مختصر ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں میزبان ان سے پوچھتی ہیں کہ بالی ووڈ میں کب نظر آئیں گی کوئی آفر آئی ہے؟

    جواب میں جنت مرزا کہتی ہیں کہ ایک آفر کارتک آریان کے ساتھ مرکزی کردار کی آئی تھی لیکن میں نے انکار کردیا۔

    انہوں نے کہا کہ میں بھارت جاکر کبھی بھی کام نہیں کرسکتی، والدین نہیں مانتے اور میرا اپنا دل بھی نہیں مانتا کہ وہاں جاکر کام کروں۔

    اگرچہ انہوں نے کارتک آریان کے ساتھ فلم میں کام کی پیش کش ہونے کا دعویٰ کیا، تاہم انہوں نے فلم سے متعلق مزید کوئی معلومات فراہم نہیں کی۔

    یہ پڑھیں: اسکردو کے پہاڑوں میں شادی کروں گی، جنت مرزا

    واضح رہے کہ جنت مرزا ایک پنجابی فلم ’تیرے باجرے دی راکھی‘ میں کام کر چکی ہیں، جس کی ہدایات سید نور نے دی تھیں اور صائمہ نے ان کی والدہ کا کردار ادا کیا تھا لیکن فلم فلاپ ہوگئی تھی۔

    جنت مرزا متعدد اشتہارات میں نظر آ چکی ہیں لیکن انہوں نے کسی ڈرامے یا بڑے بجٹ کی کسی دوسری فلم میں کام نہیں کیا۔

    اس سے قبل انٹرویو میں میزبان نے پوچھا تھا کہ جب شادی کریں گی تو اس کے لیے کس مقام کا انتخاب کریں گی؟

    جنت مرزا نے کہا تھا کہ میں اسکردو میں شادی کروں گی، سوچا ہوا ہے لیکن یہ پلان میری بہن علیشبہ کا تھا جسے میں نے لے لیا ہے، چھوٹی سی شادی کی تقریب ہو قریبی لوگ آئیں، لیکن ماما اور پاپا چاہتے ہیں کہ بہت سے لوگ آئیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسکردو میں شادی کے لیے والدین کو منانے کی کوشش کروں گی، وہاں پہاڑیاں ہوں گی اور سفید کلر سے جگہ کو سجایا جائے گا۔

  • پشاور زلمی نے جنت مرزا کو آفیشل سوشل میڈیا ایمبیسیڈر مقرر کردیا

    پشاور زلمی نے جنت مرزا کو آفیشل سوشل میڈیا ایمبیسیڈر مقرر کردیا

    پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل 10 کی فرنچائز پشاور زلمی نے ٹاک ٹاکر جنت مرزا کو اپنی ٹیم کی آفیشل سوشل میڈیا ایمبیسیڈر مقرر کردیا۔

    ٹیم نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس بات کا اعلان کیا، جس کے تحت جنت مرزا پی ایس ایل کے 10ویں سیزن کے دوران پشاور زلمی کے ڈیجیٹل اور آن لائن تشہیری مہم کا حصہ ہوں گی۔

    واضح رہے کہ جنّت مرزا پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی سوشل میڈیا اسٹارز میں سے ایک ہیں۔ زلمی کی اس شراکت داری کا مقصد ٹیم کی نوجوانوں میں مقبولیت کو مزید بڑھانا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر اپنے چاہنے والوں کے ساتھ بہتر روابط قائم کرنا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Peshawar Zalmi (@peshawarzalmipk)

    خیال رہے کہ پشاو زلمی نے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو ٹیم کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Peshawar Zalmi (@peshawarzalmipk)

    اس سے قبل معروف ٹک ٹاکر و اداکارہ جنّت مرزا کا ایک پروگرام میں کہنا تھا کہ پاکستان سے باہر رشتہ آئے تو کوئی اعتراض نہیں۔

    جنت مرزا کے دل کے قریب کونسی چیز ہے جسے کھونے کا ڈر ہے؟

    میزبان نے پوچھا کہ شادی کا کیا پلان ہے؟ جواب میں اداکارہ نے کہا کہ مجھے پاکستان سے باہر رشتہ آنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے بس والدین چکر لگاتے رہے اور مجھ سے ملتے رہیں۔

  • جنت مرزا کے دل کے قریب کونسی چیز ہے جسے کھونے کا ڈر ہے؟

    جنت مرزا کے دل کے قریب کونسی چیز ہے جسے کھونے کا ڈر ہے؟

    اداکارہ و ٹک ٹاکر جنت مرزا کا کہنا ہے کہ دل کے قریب فیملی ہے جسے کھونے کا ڈر ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’شانِ سحور‘ میں ٹک ٹاکر جنت مرزا اور علیشبا نے شرکت کی اور میزبان کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

    ندا یاسر نے پوچھا کہ جنت مرزا اپنی کونسی چیز کسی سے شیئر نہیں کرتیں؟

    جواب میں انہوں نے کہا کہ کپڑے شیئر نہیں کرتی، میں کہتی ہوں کہ ایک مرتبہ میں پہن لوں اگلی مرتبہ تم پہن لینا، یہی لڑائی ہوتی ہے کہ تم نے میرا میک اپ کیوں لے لیا، علیشبا نے چوری چھپکے میری چیزیں بھی پہنی ہیں۔

    جنت مرزا نے کہا کہ دل سے قریب میرے ماں، باپ ہیں جنہیں کھونے کا ڈر ہے۔

    میزبان نے پوچھا کہ کونسی زندگی کا ایسا لمحہ ہے جو فارورڈ اور ڈیلیٹ کرنا چاہتی ہو؟ جنت مرزا نے کہا کہ صبح اسکول کے لیے اٹھا نہیں جاتا تھا، میرے لیے صبح اٹھ کر جانا مشکل ہوتا تھا، کلاس کے باہر ٹیچر نے بھی کھڑا کیا جسے ہم انجوائے کرتے تھے۔

    علیشبا نے کہا کہ ایک دفعہ ٹیچر کی شکایت والدہ سے کردیتی ہے جس کے بعد وہ ٹیچر اسکول میں دکھائی نہیں دیں۔

    ٹک ٹاکر نے کہا کہ اگر مجھ سے ایک دن کے لیے فون لے لیا جائے تو کچھ بھی نہیں کروں گی بس میں ٹی وی دیکھ کر ٹائم پاس کرلوں گی۔

  • اسکردو کے پہاڑوں میں شادی کروں گی، جنت مرزا

    اسکردو کے پہاڑوں میں شادی کروں گی، جنت مرزا

    ٹک ٹاکر و اداکارہ جنت مرزا کا کہنا ہے کہ وہ اسکردو کی پہاڑوں میں شادی کریں گی۔

    سوشل میڈیا انفلوئنسر جنت مرزا نے حال ہی میں اداکارہ حنا الطاف کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔

    میزبان نے پوچھا کہ جب شادی کریں گی تو اس کے لیے کس مقام کا انتخاب کریں گی؟

    جنت مرزا نے کہا کہ میں اسکردو میں شادی کروں گی، سوچا ہوا ہے لیکن یہ پلان میری بہن علیشبہ کا تھا جسے میں نے لے لیا ہے، چھوٹی سی شادی کی تقریب ہو قریبی لوگ آئیں، لیکن ماما اور پاپا چاہتے ہیں کہ بہت سے لوگ آئیں۔

    انہوں نے کہا کہ اسکردو میں شادی کے لیے والدین کو منانے کی کوشش کروں گی، وہاں پہاڑیاں ہوں گی اور سفید کلر سے جگہ کو سجایا جائے گا۔

    سوشل میڈیا انفلوئنسر نے اپنی ٹریلونگ سے متعلق بتایا کہ وہ جاپان کافی مرتبہ جاچکی ہیں کیونکہ وہاں پر ان کے رشتے دار رہتے ہیں اور ناروے کی ہائی وے پر گاڑی چلانے کی ان کی خواہش ہے۔

    اس سے قبل ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں نجی زندگی ختم ہوگئی ہے، گھر سے باہر نہیں نکل سکتی، باہر نکلو تو ہمیشہ ڈر لگا رہتا ہے کہ کوئی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کردے گا۔‘

    جنت مرزا نے منگنی ٹوٹنے کے سوال پر جواب دیا تھا کہ ’آپ اگر کسی کے ساتھ نہیں چل سکتے تو اس رشتے کو اچھے طریقے سے ختم کردینا بہتر ہے نہ کہ بہت بڑا ڈراما بنا دیا جائے۔‘

    میزبان کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ’ممکنہ طور پر میں والدین کی پسند سے ہی شادی کروں گی، شادی اور نکاح ہونے کے بعد ہی سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کروں گی، اس سے پہلے نہیں پوسٹ کروں گی۔‘

    انہوں نے کہا کہ شادی کے معاملے پر والدین سے بہتر کوئی فیصلہ نہیں کرسکتا۔

  • خوشی ہے عمر بٹ سے رشتہ نکاح سے پہلے ہی ختم ہوگیا، جنت مرزا

    خوشی ہے عمر بٹ سے رشتہ نکاح سے پہلے ہی ختم ہوگیا، جنت مرزا

    پاکستانی فلموں کی اداکارہ اور معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے کہا ہے کہ خوشی ہے کہ عمر بٹ سے رشتہ نکاح سے پہلے ہی ختم ہوگیا۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک سے شہرت پانے والی جنت مرزا نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کرتے ہوئے اپنی منگنی ٹوٹنے کے حوالے سے پہلی بار کھل کر لب کشائی کی ہے،عمر بٹ کے ساتھ بریک اپ سے متعلق سوال کیا پر جنت مرزا نے کہا کہ میں اس چیز کے لیے تیار نہیں تھی

    جنت مرزا کا کہنا تھا کہ یہ مشکل مرحلہ تھا تاہم خوشی اس بات کی تھی کہ یہ رشتہ نکاح سے پہلے ہی ختم ہوگیا، اگر خدانخواستہ نکاح کے بعد علیحدگی ہوتی تو یہ بہت تکلیف دہ ہوتا۔

    ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے اپنے ساتھی ٹک ٹاکر اور سابق منگیتر عمر بٹ سے بریک اپ کے حوالے سے مزید بتاتے ہوئے کہا کہ عمر اور میری منگنی نہیں ہوئی تھی۔

    انھوں نے انکشاف کیا کہ ہماری صرف بات پکی ہوئی تھی، اس عرصے میں اندازہ ہوا کہ میرا اُن کے ساتھ گزارا نہیں، والدین کی رضامندی سے یہ رشتہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا اور میں اس چیز کے لیے تیار نہیں تھی۔

    جنت مرزا نے بتایا کہ یہ رشتہ ختم کرنا ہی بہترین فیصلہ تھا، دو سال لگے اس رشتے کو توڑنے میں، بہت سی چیزیں برداشت لیکن ساری زندگی یہ چیزیں برداشت نہیں کی جاسکتیں۔

    اپنی شادی کے حوالے سے جنت نے بتایا کہ ماضی میں بہت سے مسائل دیکھنے کے بعد اب میری ترجیح ارینج میرج ہے، والدین کی رضا مندی سے شادی کروں گی۔

    ٹک ٹاکر نے یہ بھی کہا کہ میں پہلے نہ سمجھ تھی، غلط چیزوں کو بھی برداشت کرتی تھی، لوگوں کو کئی مواقع دیے تاہم اب کسی کو دوسرا موقع دینے کی قائل نہیں ہوں۔

  • معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا کے مداحوں کے لیے خوشخبری

    معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا کے مداحوں کے لیے خوشخبری

    معروف ویڈیو شیئرنگ سوشل نیٹ ورکنگ سروس ٹک ٹاک پر مقبول جنت مرزا نے اپنے اوپر فلمایا گیا پہلا گانا جاری کر دیا۔

    ٹک ٹاک پر اپنی ویڈیوز سے مشہور جنت مرزا نے اپنے مداحوں کو اپنے پہلے گانے کا تحفہ دیا ہے، گانا پاکستانی گلوکار بلال سعید کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔

    گانے کی شاعری اور موسیقی میوزک آرٹسٹ سرمد قدیر نے کی ہے۔

    پنجابی گانے شاعر میں جنت مرزا نے اپنے جلوے دکھائے ہیں۔ جنت مرزا نہایت مقبول ٹک ٹاکر ہیں جن کے ٹک ٹاک پر 7.5 ملین فالوورز ہیں۔

    جنت کے گانے کو یوٹیوب پر صرف چند گھنٹوں میں 1 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد نے دیکھا۔

    گانے کے بعد اب جنت کے مداح ان کی اداکاری کے ڈیبیو کا انتظار کر رہے ہیں، بعض اطلاعات کے مطابق جنت مرزا کو بالی ووڈ سے بھی ایک فلم کی آفر کی جاچکی ہے۔