Tag: جنرل آسٹن

  • دہشتگرد شہر میں ہوں یا دور دراز، دھونڈ نکالیں گے، آرمی چیف

    دہشتگرد شہر میں ہوں یا دور دراز، دھونڈ نکالیں گے، آرمی چیف

    نوشہرہ: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان سے ہر قسم کی دہشتگردی کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف پبی کی پہاڑیوں پر قائم کردہ قومی انسداد دہشت گردی کے تربیتی مرکز میں خصوصی تربیت حاصل کرنے والے پانچ سو اہلکاروں کے پہلے بیج کی تقریب میں مہمان خصوصی تھے، جس میں صوبائی پولیس کے دو سو ،ایف سی رینجرز ،ایس پی ڈی اور اے این ایف کے دو سو اہلکاروں سمیت فضائیہ اور بحریہ کے سو سابق اہلکار شامل ہیں۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کیلئے موثر انداز میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی تربیت کررہی ہے تاکہ دہشت گردوں کا پیچھا کرکے ان کا خاتمہ کیا جاسکے۔

    آرمی چیف نے زور دیا کہ تربیت کے ساتھ ساتھ موئثر انٹلیجنس میکنزم بھی ضروری ہے تاکہ دہشتگردی کے واقعات کو رونما ہونے سے پہلے روکا جاسکے، اس سلسلے میں ابہام مشتبہ عناصر کی نشاندہی کرے۔

     

    انہوں نے کہا کہ آئیں سب ملکر بلاخوف و خطر اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں، جنر ل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشگرد شہروں میں ہوں یا دور دراز علاقوں میں انہیں دھونڈ نکالیں گے، دہشتگردی کے خاتمے کا تہیہ کر رکھا ہے ۔

     

    اس موقع پر آرمی چیف کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ دہشتگردی کے خلاف لڑنے کیلئے پاک فوج نے پانچ سو جوانو ں پر مشتمل دستے کو تربیت دی ہے، تربیت حاصل کرنے والے دو سو اہلکاروں کا تعلق مختلف صوبوں کی پولیس سے جبکہ ایف اسی اے این ایف اور رینجرز کے دو سو اور بحریہ اور فضائیہ کے سو جوان شامل ہیں ۔

  • جنرل راحیل شریف کی ابوظہبی میں بین الاقوامی دفاعی نمائش میں شرکت

    جنرل راحیل شریف کی ابوظہبی میں بین الاقوامی دفاعی نمائش میں شرکت

    دبئی: چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے اتوار کو بین الاقوامی دفاعی نمائش اور کانفرنس (آئی ڈی ای ایکس) کا دورہ کیا جو ابوظہبی نیشنل ایگزی بیشن سنٹر میں منعقد ہوئی۔

    چیف آف آرمی سٹاف نے نمائش میں چین، روس، متحدہ عرب امارات اور پاکستان سمیت مختلف ممالک کے سٹالوں کا دورہ کیا۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نےعالمی دفاعی نمائش کےدورے کےموقع پرچین،عرب امارات،روس اورپاکستان کےاسٹالزکامعائنہ کیا۔

     اپنے ایک روزہ دورہ کے دوران جنرل راحیل شریف نے متحدہ عرب امارات مسلح افواج کے چیف آف سٹاف جنرل حماد محمد اور متحدہ عرب امارات کے سینئر فوجی افسران سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں بھی کیں۔

     آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں کے دوران دفاع، سیکیورٹی آپریشن اور تعاون اور علاقائی سلامتی کے دوطرفہ دلچسپی کے امور زیربحث آئے۔

    اس موقع پر متحدہ عرب امارات کی قیادت نےآپریشن ضرب عضب میں مسلح افواج کی کامیابیوں کوسراہا۔

  • جنرل راحیل شریف سے چین کے وزیرخارجہ کی ملاقات

    جنرل راحیل شریف سے چین کے وزیرخارجہ کی ملاقات

    راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سےچین کے وزیرخارجہ نے ملاقات کی اور علاقائی صورتحال اوردفاعی تعلقات پربات چیت کی گئی ۔

    پاک فوج کے ترجمان کے مطابق چینی وزیر خارجہ نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں کامیابیوں پرمبارکباد پیش کرتے ہوئے خطےمیں امن واستحکام کےلیےپاک فوج کی قربانیوں پرخراج تحسین پیش کیا ۔

     آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ملکوں کےدرمیان وفودکی سطح پربھی مذاکرات ہوئے، چینی وزیرخارجہ نے جی ایچ کیومیں یادگارشہداپر بھی حاضری دی اورپھول چڑھائے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل جینی وزیر خارجہ کی  وزیر اعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف زرداری سے بھی ملاقات کی۔

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا مہمند ایجنسی کا دورہ

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا مہمند ایجنسی کا دورہ

    راولپنڈی: آرمی چیف نے کہا ہے کہ قبائلیوں نے اپنے علاقے سے دہشت گردوں کو نکالنے میں اہم کردار ادا کیا،قبائلی علاقوں میں حالات معمول پر آنے تک فوج اپنا مشن جاری رکھے گی۔

    مہمند ایجنسی میں ترقیاتی کاموں کاجائزہ لینے کے دوران جوانوں سے خطاب میں آرمی چیف کاکہناتھاتعمیر نو اور بحالی کے اقدامات سے حالات بہتر ہوں گے، نوجوانوں کیلئے تعلیم اور اقتصادی مواقع فراہم کرنے سے دور رس نتائج برآمدہوں گے۔ان کاکہناتھا علاقے میں حالات جلد معمول پر آجائیں گے۔

     آرمی چیف کو اس موقع پر مہمند ایجنسی میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف نے کہاکہ افغان نیشنل آرمی کے اپنے علاقوں میں آپریشنز سےسرحد پاردہشت گردی روکنےمیں مددملے گی۔جبکہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھانے میں مدد ملے گی۔

  • جنرل راحیل شریف آج برطانیہ کے 3 روزہ دورے پرروانہ ہوں گے

    جنرل راحیل شریف آج برطانیہ کے 3 روزہ دورے پرروانہ ہوں گے

    راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف تین روزہ دورے پرآج برطانیہ روانہ ہوں گے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کےڈائریکٹرجنرل میجرجنرل عاصم باجوہ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف دورے کے دوران برطانیہ کی عسکری اور سیاسی قیادت سے ملاقات کریں گے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف برطانیہ کی عسکری قیادت کو آپریشن ضرب عضب کے حوالے سے آگاہ کریں گے،آرمی چیف کچھ عرصہ پہلے دورہ امریکا بھی کرچکے ہیں۔

    گزشتہ روز آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل آسٹن سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان علاقائی سیکیورٹی، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

  • امریکی سینٹرل کمانڈر کی آرمی چیف راحیل شریف  سے ملاقات

    امریکی سینٹرل کمانڈر کی آرمی چیف راحیل شریف سے ملاقات

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل آسٹن سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان علاقائی سیکیورٹی، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

    امریکی جنرل آسٹین کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کی قربانیاں قابل قدرہیں۔ انہوں نے ضرب عضب میں دہشت گردوں کیخلاف کارروائیوں پر پاک فوج کی تعریف کی۔

    امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل آسٹن نے شہدا کی یادگار پر پھول چڑھائے اور سلامی دی۔

    zarb-e-azb-blog

    واضح رہے کہ پاک فوج کا ضربِ عضب آپریشن چودہ جون سے جاری ہے، اس دوران پاک فوج کے جوانوں نے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ ان کے بے شمار ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا ہے۔

    گزشتہ ماہ سولہ دسمبر کو پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر ہونے والے دہشت گردوں کے حملے کے بعد آپریشن ضربِ عضب میں مزید تیزی آئی ہے،اوردہشت گردوں سے نمٹنے کیلئے مزید  اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔

    یاد رہے کہ سانحہ پشاورکے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف افغانستان کے ہنگامی دورے پر روانہ ہوئے،اورافغام حکام سے دہشت گردوں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا، جس کے بعد طالبان کے سرغنہ ملا فضل اللہ کی گرفتاری کیلئے آپریشن بھی کیا گیا۔