Tag: جنرل اسمبلی

  • وزیر اعظم کا دورہ امریکا: کب، کہاں کیا ہوگا؟

    وزیر اعظم کا دورہ امریکا: کب، کہاں کیا ہوگا؟

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کی تفصیلات جاری کردی گئیں، وزیراعظم عمران خان یواین جنرل اسمبلی میں پاکستانی وفدکی قیادت کریں گے.

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان 21 سے 27 ستمبر تک جنرل اسمبلی میں شرکت کریں گے، اس دوران وہ مختلف ممالک کےاعلیٰ حکام سےملاقاتیں کریں گے.

    وزیرخارجہ بھی جنرل اسمبلی میں شرکت اورہم منصبوں سےملاقاتیں کریں گے، وزیراعظم موسمیاتی تبدیلی، ترقی، صحت پرسربراہان اجلاسوں میں شریک ہوں گے، ساتھ ہی سرمایہ کاری پرسربراہان اجلاس میں شرکت کریں گے.

    دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم نفرت انگیزبیانیے کے خلاف پاک ترک کانفرنس کی میزبانی کریں گے، ماحولیاتی تحفظ پرپاک ملائیشیا کانفرنس سے خطاب کریں گے، امریکامیں پاکستان، ملائیشیا اور ترکی کی سہ فریقی کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی.

    مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کا مقبوضہ کشمیر پر بیان واضح اور قابل تعریف ہے، ایلس ویلز

    وزیراعظم عمران خان عالمی میڈیا اور ادارتی بورڈ کےارکان سے بھی ملیں گے، امریکا میں بڑے تھنک ٹینکس سے خطاب، انسانی حقوق کی تنظیموں کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے.

    عمران خان 27 ستمبرکو یو این جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، اس موقع پر وہ مسئلہ کشمیرکی صورت حال پرپاکستان کامؤقف پیش کریں اور مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی بدترین صورتحال پراظہارخیال کریں گے.

  • انتونیوگتریس جنرل اسمبلی کے اجلاس میں مختلف رہنماؤں کے ساتھ مسئلہ کشمیر پر بات چیت کریں گے

    انتونیوگتریس جنرل اسمبلی کے اجلاس میں مختلف رہنماؤں کے ساتھ مسئلہ کشمیر پر بات چیت کریں گے

    نیویارک : اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گتریس نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مذاکرات ہی کو واحد حل قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے سیکریٹری جنرل انتونیو گتریس اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے والے مختلف رہنماؤں کے ساتھ مسئلہ کشمیر پر بات چیت کریں گے۔

    سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈیوجیرک نے کہا کہ انتونیو گتریس جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کے دوران اس پربحث کا موقع بھی استعمال کریں گے۔

    ترجمان اسٹیفن ڈیوجیرک کے مطابق سیکریٹری جنرل انتونیو گتریس نے تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے مذاکرات کی ضرورت پر بھی زور دیا اور اسے واحد حل قرار دیا۔

    اقوام متحدہ کا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پاسداری یقینی بنانے پر زور

    یاد رہے کہ گزشتہ روز اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گتریس نے کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان اور بھارت سے مذاکرات کی راہ نکالنے کا مطالبہ کیا تھا۔

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گتریس نے بھارت پر زور دیا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پاسداری یقینی بنائے۔

  • مقبوضہ کشمیر: نیو یارک میں موبائل ٹرک پر کرفیو کلاک آویزاں

    مقبوضہ کشمیر: نیو یارک میں موبائل ٹرک پر کرفیو کلاک آویزاں

    نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے قبل یو این آفس کے باہر بھارتی مظالم کے خلاف آوازیں اٹھنے لگی ہیں، کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف سمندر پار پاکستانیوں نے احتجاج شروع کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے دفتر اور بھارتی قونصلیٹ کے سامنے گشت کرتے ایک موبائل ٹرک پر کرفیو کلاک آویزاں کر دیا گیا ہے جس کا مقصد دنیا کو یہ بتانا ہے کہ کشمیری کتنے دن سے بھارتی فوج کے لگائے گئے بد ترین کرفیو کے نرغے میں ہیں۔

    یہ موبائل ٹرک یو این آفس اور بھارتی قونصلیٹ کے سامنے گشت کر رہا ہے، اس پر نصب ڈیجیٹل اسکرین پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے کلپس دکھائے جا رہے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  مقبوضہ کشمیر پر دنیا میونخ کی طرح اب محض لا علمی کا بہانہ نہیں کر سکتی: وزیر اعظم

    موصولہ اطلاعات کے مطابق موبائل ٹرک پر چلتے ویڈیو کلپس ہزاروں لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ آج وزیر اعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کی نہایت مخدوش صورت حال سے متعلق ایک اہم ٹویٹ کر کے عالمی برادری کے ضمیر کو جھنجھوڑا۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پر دنیا میونخ کی طرح اب محض لا علمی کا بہانہ نہیں کر سکتی، آج مودی کی بھارتی فورسز کا مقبوضہ کشمیر پر قبضے کا 32 واں دن ہے۔

    انھوں نے سوال کیا کہ جب مسلمانوں پر ستم کے پہاڑ توڑے جاتے ہیں تو کیا اقوام عالم کی انسانیت دم توڑ دیتی ہے؟

  • پاکستانی طلبا کی پینٹنگز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں آویزاں کیے جانے کے لیے منتخب

    پاکستانی طلبا کی پینٹنگز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں آویزاں کیے جانے کے لیے منتخب

    کراچی:  پانچ  پاکستانی طالب علموں کی پینٹنگز  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں آویزاں کرنے کے لیے منتخب کر لی گئیں.

    پاکستان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا، تفصیلات کے مطابق . شہر قائد کے پانچ طالب علموں کی پینٹنگز  اقوام متحدہ کو فراہم کر دی گئیں.

    یہ فن پارے ستمبر 2019 میں جنرل اسمبلی میں آویزاں کیے جائیں گے، یہ وہی موقع ہوگا، جب وزیر اعظم پاکستان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کریں گے.

    ان طالب علموں کے فن پارے "بدل دو کراچی ایجوکشنل فیسٹسول 2019” میں بھی نمائش کےلیے پیش کیے گئے تھے۔

    مزید پڑھیں: دنیا کی کم عمر ترین کوہ پیما کا اعزاز رکھنے والی پاکستانی طالبہ کا ایک اور کارنامہ

    سابق وفاقی وزیر اور نامور مصنف جاوید جبار نے ان طالب علموں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان طالب علم نے ملک کا نام روشن کیا ہے۔

    رکن "بدل دو کراچی ایجوکشنل فیسٹسول 2019”  راشد فہیم نے اس امر کو خوش آیند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے طالب علموں پر فخر ہے۔

  • ملیحہ لودھی کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی صدر سے ملاقات

    ملیحہ لودھی کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی صدر سے ملاقات

    نیویارک: پاکستانی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر پر تاریخی کردار کی ذمہ داری نبھائے،عالمی برادری کشمیریوں کی حق خودارادیت کے لیے کردار ادا کرے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ فرنینڈا سے ملاقات کی اور انہیں مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے آگاہ کیا۔

    ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کی تمام آزادی سلب کررکھی ہے، بھارت کے غاصبانہ تسلط نے کشمیریوں کو اندھیرے میں دھکیل دیا۔

    پاکستانی سفیر نے کہا کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر پر تاریخی کردار کی ذمہ داری نبھائے،عالمی برادری کشمیریوں کی حق خودارادیت کے لیے کردار ادا کرے۔

    جب بھی کرفیو اٹھا کشمیری عوام بھارت کونکل جانے کا ہی کہیں گے، ملیحہ لودھی

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہا تھا کہ مودی سرکار طاقت سے کشمیری عوام کو زیرتسلط نہیں رکھ سکے گی۔

    پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ پوری ریاست میں کرفیو لگانا ثبوت ہے بھارتی اقدام غیرقانونی ہے، جب بھی کرفیو اٹھا کشمیری عوام بھارت کونکل جانے کا ہی کہیں گے۔

  • وزیر اعظم 27 ستمبر کو جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر پر بات کریں گے: فردوس عاشق اعوان

    وزیر اعظم 27 ستمبر کو جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر پر بات کریں گے: فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پوری قوم مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر احتجاج کر رہی ہے، وزیر اعظم جنرل اسمبلی میں 27 ستمبر کو مسئلہ کشمیر پر بات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پلانٹ فار پاکستان کو چپے چپے تک پہنچانے کی ضرورت ہے، دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ گلوبل وارمنگ ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کا 10 ارب درخت لگانے کا وژن ہے۔

    انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بلا معاوضہ پودے فراہم کیے جا رہے ہیں، پوری قوم مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر احتجاج کر رہی ہے۔ وزیر اعظم نے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے فوکل گروپ قائم کیا ہے۔ اسی ہفتے وزیر اعظم قوم سے خطاب کریں گے اور اسی ہفتے ایک دن کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ کشمیر میں کرفیو کو 20 دن ہوچکے ہیں، میڈیا کو مقبوضہ کشمیر میں رسائی نہیں دی جارہی ہے۔ پاکستان کے صحافیوں نے مقبوضہ کشمیر کے صحافیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ پاکستان کے صحافیوں کو اس اقدام پر خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ پاکستان کی اقلیتوں نے سب کے ساتھ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا۔

    انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام دنیا سے اپنا حق مانگ رہے ہیں، دنیا اس وقت خواب خرگوش میں ہے، کشمیریوں کی آواز سننے کو تیار نہیں۔ بھارت مقبوضہ وادی میں نسل کشی کرنے جا رہا ہے۔ جینو سائیڈ کی رپورٹ عالمی اداروں اور دنیا کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کی عبادت گاہوں کا احترام اپنی عبادت گاہوں کی طرح کرتے ہیں، عالمی صحافیوں کو مقبوضہ کشمیر میں رسائی نہیں دی جا رہی ہے۔ پرچم میں سفید رنگ ہمیں اتنا عزیز ہے جتنا سبز رنگ عزیز ہے، وزیر اعظم پاکستان بار بار دنیا کو آگاہ کر رہے ہیں، اقلیتی برادری کا اتنا ہی حق ہے جتنا اکثریت کا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں سکھوں سمیت اقلیتوں کی زندگی اجیرن ہے، حکومت پاکستان سکھ بھائیوں کو خوش آمدید کہے گی۔ وزیر اعظم مذہبی سیاحت کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ وزیر اعظم جنرل اسمبلی میں 27 ستمبر کو مسئلہ کشمیر پر بات کریں گے۔

  • وزیراعظم عمران خان 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

    وزیراعظم عمران خان 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

    اسلام آباد: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے متعلق وزیر اعظم عمران خان کا ابتدائی شیڈول تیار کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے وزیر اعظم عمران خان 23 ستمبر کو نیویارک روانہ ہوں گے۔

    وزیراعظم عمران خان کا دورہ چار روز پرمشتمل ہوگا، وہ نجی طیارے امریکا جائیں گے، وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

    اس موقع پر وزیر اعظم کی ملائیشین ہم منصب سمیت متعددعالمی رہنماوں سے ملاقاتیں ہوں گی، ان کی امریکا میں مقیم پاکستانی سرمایہ کاروں، تاجروں سے ملاقاتیں بھی شیڈول کا حصہ ہیں.

    وزیراعظم عمران خان 27ستمبرکواقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سےخطاب کریں گے، اپنے خطاب میں وہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی بربریت کے معاملے کو اٹھائیں گے.

    مزید پڑھیں: وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال

    وزیراعظم عمران خان 27 ستمبرکی رات امریکا سے واپس وطن روانہ ہوں گے. وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی وزیر اعظم عمران خان کی آمد سے پہلےامریکا پہنچیں گے.

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان نے سفارتی محاذ پر بڑی کامیابی حاصل کی تھی، پچاس برس بعد سلامتی کونسل میں کشمیر پر اجلاس بلایا گیا، جہاں ارکان ممالک کو اس مسئلے پر بریفنگ دی گئی۔

  • جنرل اسمبلی کی صدر ماریا فرنینڈا کا دورہ جی ایچ کیو، آرمی چیف سے ملاقات

    جنرل اسمبلی کی صدر ماریا فرنینڈا کا دورہ جی ایچ کیو، آرمی چیف سے ملاقات

    راولپنڈی: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر ماریا فرنینڈا نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، جہاں انھوں نے آرمی چیف سے ملاقات کی۔

    پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ماریا فرنینڈا نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے، جس میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی کے امور زیر غور آئے.

    [bs-quote quote=” دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردارکو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں” style=”style-7″ align=”left” author_name=”ماریا فرنینڈا”][/bs-quote]

    آئی ایس پی آرکے مطابق صدر جنرل اسمبلی نےعالمی امن کے لئے اقوام متحدہ کے تحت پاک فوج کے کردار کو قابل رشک قرار دیا.

    ماریا فرنینڈا نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردارکو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں.

    اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اقوام متحدہ کے تحت پاکستان کے کردار اور قربانیوں کے اعتراف پر اظہارتشکر کیا.

    یہ بھی پڑھیں: امن دستوں کے لیے پاکستان کا کرداراہم اورقابل تعریف ہے‘ ماریہ ایسپی نوزا

    یاد رہے کہ گذشتہ روز اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ فرنینڈا نے سی آئی پی ایس کا دورہ کیا تھا، اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل(ر)نویدزمان اور یواین میں پاکستانی مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی بھی موجود تھے۔

    اس دورے پر انھوں نے ا نے 156شہید پاکستانیوں کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا عالمی امن اور سیکیورٹی پرپاکستان کی قربانیاں قابل فخر ہیں۔

  • پاکستان نےعالمی امن کے قیام میں خاطرخواہ کردار ادا کیا ہے‘ عارف علوی

    پاکستان نےعالمی امن کے قیام میں خاطرخواہ کردار ادا کیا ہے‘ عارف علوی

    اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ پاکستان کا قومی ایجنڈا اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کے عین مطابق ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ ماریہ فرنینڈا ایسپی نوزا نے صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی سے ملاقات کی۔

    صدرمملکت نے ملاقات کے دوران صدر جنرل اسمبلی کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے جاری مظالم کی جانب مبذول کرائی۔

    انہوں نے کہا کہ تنازعات کی روک تھام اور جموں کشمیرسمیت تمام اہم دیرینہ تصفیہ طلب معاملات کے حل میں اپنا فعال کردار ادا کرے۔

    ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ اور اس کے منشور کی حمایت کے لیے اپنا فعال کردار ادا کرتا رہے گا، پاکستان کا قومی ایجنڈا اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کے عین مطابق ہے۔

    کشمیر میں بھارتی مظالم پر اقوام متحدہ میں تحقیقاتی کمیشن قائم کیا جائے، وزیراعظم

    صدر پاکستان نے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے امن مشنز میں اپنی بھرپور شرکت کے ذریعے عالمی امن کے قیام میں خاطرخواہ کردار ادا کیا ہے۔

    انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات پربات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ مجوزہ اصلاحات کا یہ عمل اتفاق رائے کے ساتھ شروع کیا جائے جو تمام ممالک کی امنگوں کا عکاس ہو۔

    صدر مملکت نے امید ظاہر کی کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی موجودہ صدر کی قیادت میں ادارہ مزید مستحکم ہوگا۔

    تنازعات کی روک تھام اور جموں کشمیر سمیت تمام اہم اوردیرینہ تصفیہ طلب معاملات کے حل میں اپنافعال کرداراداکرے گا۔

  • خواتین کے بنیادی حقوق کے لیے پاکستان نے احسن قدم اٹھایا: صدر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی

    خواتین کے بنیادی حقوق کے لیے پاکستان نے احسن قدم اٹھایا: صدر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی

    اسلام آباد: اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ ایسپی نوزا کا کہنا ہے کہ خواتین کے بنیادی حقوق کے لیے پاکستان نے احسن قدم اٹھایا۔ قدرتی آفات کم کرنے کے لیے شجر کاری مہم اچھا اقدام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ ایسپی نوزا نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کئی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بات ہوئی۔ کشمیر کا مسئلہ بین الاقوامی تنازعہ سمجھا جاتا ہے، مسئلے کے حل کے لیے کردار ادا کریں۔

    انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے آزادی کی جدوجہد کے لیے 90 ہزار جانیں قربان کیں۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ماحولیاتی بہتری کے لیے اقدامات کیے ہیں، خواتین کے بنیادی حقوق کے لیے بھی اقدامات کیے۔ پاکستان پر امن ملک ہے۔ ہمسائیوں کے ساتھ پرامن طریقے سے رہنا چاہتے ہیں۔

    جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ ایسپی نوزا کا کہنا تھا کہ پاکستانی وزیر خارجہ سے ملاقات مفید رہی، پاکستان کے ماحول کو بہتر بنانے کے اقدامات خوش آئند ہیں۔ قدرتی آفات کم کرنے کے لیے شجر کاری مہم اچھا اقدام ہے۔

    ماریہ ایسپی نوزا کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے مل کر نبرد آزما ہوں گے، خواتین کے بنیادی حقوق کے لیے پاکستان نے احسن قدم اٹھایا۔ پاکستان کی 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغان پناہ گزینوں کی بہتر مہمان نوازی کی۔ افغان امن عمل میں پاکستان کا کردار اہم ہے۔ پرامن اور مستحکم افغانستان خطے کے لیے اہم ہے۔

    خیال رہے کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ ایسپی نوزا آج پاکستان پہنچی ہیں اور 22 جنوری تک پاکستان میں قیام کریں گی۔

    ماریہ ایسپی نوزا اپنے 5 روزہ دورے میں وزیر اعظم عمران خان اور صدر مملکت عارف علوی سے خصوصی ملاقات کریں گی۔

    جنرل اسمبلی کی صدر اپنی سرکاری مصروفیات کے علاوہ خواتین کے پارلیمانی گروپ کی ارکان اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پرسن سے بھی ملاقات کریں گی جبکہ پاکستان امن مشن کے تربیتی مرکز کا بھی دورہ کریں گی۔