Tag: جنرل اسمبلی

  • وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سےملالہ یوسف زئی کی ملاقات

    وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سےملالہ یوسف زئی کی ملاقات

    نیویارک : وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ملک میں تعلیم کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے وزیراعظم شاہد خاقان سے نیویارک میں ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے ملالہ یوسف زئی کی تعلیم کے لیےکوششوں کو سراہا۔

    وزیراعطم پاکستان نے کہا کہ حکومت تعلیم کےفروغ اوربہترمعیارکے لیے کوشاں ہے اور یہی وجہ ہے کہ گزشتہ 4 سال سےتعلیمی شعبےمیں بہتری نظرآ رہی ہے۔

    وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ تعلیم کافروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،انہوں نے کہا کہ تمام وزرائےاعلیٰ کوہدایت کی ہےتعلیم کےفروغ کی کوششیں تیزکریں۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ڈی ایف آئی ڈی کےتعاون سےاسکول میں داخلہ لینےوالےطلبا کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جبکہ شعبہ تعلیم میں بنیادی ڈھانچےکی ترقی اورصنفی تفریق کےخاتمےکےلیےمزید کوششوں کی ضرورت ہے۔

    وزیراعظم پاکستان نےکہا کہ حکومت نےاعلیٰ تعلیم کی ترقی کےلیےتعلیمی بجٹ میں اضافہ کیا ہے۔


    عالمی میڈیا پاکستان کی صحیح صورتحال نہیں دکھارہا، شاہد خاقان عباسی


    دوسری جانب نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے وزیراعظم شاہد خاقان سے ملاقات میں کہا کہ وزیراعظم کی تعلیم کےفروغ میں دلچسپی قابل قدرہے۔

    ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ جلد سےجلد پاکستان واپس آنا چاہتی ہوں اورملک میں خواتین کی تعلیم کےفروغ کےلیےکام کرنا چاہتی ہوں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج نیویارک پہنچیں گے

    وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج نیویارک پہنچیں گے

    نیویارک :وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج نیویارک پہنچیں گے جہاں وہ اکیس ستمبرکو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج لندن سے نیویارک پہنچیں گے،وزیراعظم 21 ستمبرکو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

    وزیراعظم پاکستان اپنےخطاب میں ناصرف کشمیراو میانمارکے مسئلے کواجاگر کریں گے بلکہ امریکی ڈومور کی پالیسی پربھی اپنے تحفظات کا اظہار کریں گے۔

    اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی امریکی نائب صدر مائیک پنس کی خواہش پر ان سے ملاقات بھی کریں گے۔

    ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان ترکی،ایران سمیت 9 سربراہان مملکت سےملاقات کریں گے، وزیراعظم نیویارک میں اپنے قیام کےدوران امریکی تھنک ٹینک سے بھی خطاب کریں گے۔


    سازشیں ہوتی رہتی ہیں قوموں کو متحد ہو کران کا سامنا کرنا چاہیے، وزیراعظم شاہد خاقان


    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے لندن میں نوازشریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ سازشیں ہوتی رہتی ہیں ان سے گھبرایا نہیں جاتا بلکہ ان شازشوں کا مقابلہ کیا جاتا ہے۔

    واضح رہے کہ امریکی دورے پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے بیان کا قومی سلامتی کمیٹی نےجواب دیا وہی ہماری پالیسی ہے اور ہم نے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششیں کی ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستان نے کشمیر میں بھارتی مظالم کے ثبوت اقوام متحدہ کو فراہم کردیے

    پاکستان نے کشمیر میں بھارتی مظالم کے ثبوت اقوام متحدہ کو فراہم کردیے

    نیویارک:وزیراعظم نوازشریف کے خصوصی وفد نے نیویارک میں جنرل اسمبلی کے صدر کو کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق دستاویزات فراہم کردیں۔

    تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم نوازشریف کے خصوصی نمائندے سینیٹر مشاہد حسین سید اور ڈاکٹر شذرا نے جنرل اسمبلی کے صدر سے ملاقات کی اس موقع پر اقوم متحدہ میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی بھی ان کے ہمراہ تھی۔

    اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے صدر سے ملاقات میں وزیراعظم کے خصوصی وفد نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور بگرٹی ہوئی صورتحال پر پیٹر تھامسن کو تفصیلی بریفنگ دی۔

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر نے صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا اور دورے پر آئے ہوئے وفدکو یقین دلایا کہ وہ امن کو فروغ دینے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

    پیٹر تھامسن نے کہا کہ وہ امن کاری کی کارروائیوں کے اقوام متحدہ کے محکمہ کی طرف سے موجودہ صورتحال پراپ ڈیٹ حاصل کریں گے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان کے خصوصی وفدنے اقوام متحدہ کے امن کے محکمے کے حکام کو لائن آف کنٹرول پر بڑھتی کشیدگی پر تفصیلی بریفنگ دی۔

  • مقبوضہ کشمیر کبھی بھی بھارت کاحصہ نہ تھااورنہ ہوگا

    مقبوضہ کشمیر کبھی بھی بھارت کاحصہ نہ تھااورنہ ہوگا

    نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیرڈاکٹرملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کبھی بھی بھارت کاحصہ نہیں تھااور نہ ہو گا۔

    تفصیلات کےمطابق بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر کے جواب میں پاکستانی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں فیکٹ فائنڈنگ مشن کوتحقیقات کرنے دے۔

    اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پچاس سال سے بھارت ہمسایہ ملکوں میں دہشت گردی کی معاونت کرتارہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں قتل عام ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال ہے،ڈھائی ماہ میں 100سے زائد کشمیری شہید،سیکڑوں بینائی سے محروم ہوگئے،بھارت کی جانب سے پاکستان پرالزامات کا مقصدکشمیری خواتین اور بچوں پر ظلم سے توجہ ہٹانا ہے۔

    اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیرملیحہ لودھی نے مزید کہاکہ بھارت کی پاکستان میں مداخلت ریکارڈ پرموجود ہے،بھارتی جاسوس کل بھوشن یادیو نےبھارتی تخریبی سرگرمیوں کااعتراف کیاہے۔

    واضح رہے کہ ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لیے مذاکرات کا حامی ہے،اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں وزیر اعظم نواز شریف نے بھی بھارت کو مذاکرات کی دعوت دی تھی۔

  • وزیر اعظم کی برطانیہ سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم رکوانے کی درخواست

    وزیر اعظم کی برطانیہ سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم رکوانے کی درخواست

    نیویارک: وزیر اعظم نواز شریف نے برطانوی ہم منصب تھریسا مے سے ملاقات کی اور ان سے درخواست کی کہ برطانیہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانیت سوز مظالم سے روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

    وزیر اعظم نواز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک میں ہیں جہاں انہوں نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری، سعودی ولی عہد اور برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے سے ملاقاتیں کی۔

    برطانوی ہم منصب سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم نواز شریف نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے اپنے تحفظات و خدشات کا اظہار کیا۔

    ان کا کہنا تھا، ’مقبوضہ کشمیر کے عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کی اجازت دینی چاہیئے۔ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدر آمد ضروری ہے‘۔

    انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر عالمی برادری بھارت کو کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم اور طاقت کے بے رحمانہ استعمال سے روکنے میں ناکام رہی تو بھارت کی مزید حوصلہ افزائی ہوگی۔

    کشمیریوں کی حالت زار اور بھارت کے سنگین انسانی جرائم کے بارے میں برطانوی وزیر اعظم کو آگاہ کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی مکمل حمایت کرتا ہے اور مسئلہ کشمیر پر اپنے مؤقف سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گا۔

    ’ہم اپنے کشمیری بھائیوں کو مایوس نہیں کریں گے اور عالمی برادری کو وہ وعدے یاد دلاتے رہیں گے جو انہوں نے مسئلہ کشمیر کو حل کروانے کے لیے عشروں پہلے کیے لیکن وہ اب تک وفا نہ ہوسکے‘۔

    وزیر اعظم نے واضح کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں اور ریاستی جبر و تشدد اپنے عروج پر ہے اور یہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ نہتے کشمیریوں کے خلاف بھارت کے مسلح جبر کو فوری طور پر رکوائے۔

    ملاقات میں برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستانی کوششوں کا بھی اعتراف کیا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے واضح کیا کہ پرامن افغانستان نہ صرف پاکستان بلکہ خطے میں بھی امن کی ضمانت ہے۔

    ملاقات کے دوران مشیر خارجہ سرتاج عزیز، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی، اور خارجہ سیکریٹری اعزاز احمد چوہدری بھی موجود تھے۔

    اس سے قبل وزیر اعظم نواز شریف اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے درمیان بھی ملاقات ہوئی جس میں وزیر اعظم نے مسئلہ کشمیر کو حل کروانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ بل کلنٹن نے مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرنے کا وعدہ کیا تھا، اب امریکا اپنا وعدہ پورا کرے۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں نوجوان حریت لیڈر برہان وانی کی شہادت کے بعد شروع ہونے والے احتجاج کو بذریعہ جبر روکنے کی کوشش کی اور بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی کشمیریوں پر وحشیانہ تشدد کیا۔ 74 روز میں قابض فوج کے تشدد سے 103 کشمیری شہید جبکہ پیلٹ گنوں کے استعمال کے باعث سینکڑوں کشمیر نابینا و شدید زخمی ہوچکے ہیں۔

    مقبوضہ وادی میں 74 روز سے کرفیو بھی جاری ہے۔ تعلیمی ادارے بند، انٹرنیٹ و ٹیلی فون سروس جزوی طور پر دستیاب جبکہ کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں۔

  • کشمیریوں کےحق خودارادیت کی حمایت کرتےرہیں گے،وزیراعظم نواز شریف

    کشمیریوں کےحق خودارادیت کی حمایت کرتےرہیں گے،وزیراعظم نواز شریف

    نیویارک : وزیراعظم نواز شریف نے امریکہ میں پاکستانی برادری سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہر سطح پر کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کرتا رہےگا۔

    تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم نوازشریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 71ویں اجلاس میں شرکت کے لیے اتوار کے روز امریکہ پہنچنے کے بعد نیویارک میں پاکستانی برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ہر سطح پر کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کرتا رہےگا۔

    وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق نواز شریف بدھ کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران ’بھارت کے زیر انتظام کشمیر کو جلد حل کرنے اور وہاں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی جانب دنیا کی توجہ دلانے کے لیے پالیسی بیان دیں گے۔‘

    یاد رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یہ چوتھا خطاب ہوگا۔

    نواز شریف امریکہ کے دورے کے دوران برطانیہ، ترکی، ایران، سعودی عرب، جاپان اور نیوزی لینڈ کے سربراہان مملکت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

    گذشتہ روز انڈیا کے زیرانتظام کشمیر میں اڑی سیکٹر میں کنٹرول لائن کے قریب بھارتی فوج کے ایک اڈے پر علی الصبح حملےمیں میں کم از کم 17 فوجی ہلاک اور 30 زخمی ہوئے تھے۔

    مزید پڑھیں: اوڑی حملہ : پاکستان نے بھارتی الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا

    دوسری جانب پاکستان کے دفترِ خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے کہا کہ ’انڈیا کسی قسم کی تفتیش کیے بغیر ہی پاکستان پر الزام لگا رہا ہے اور ہم اسے مسترد کرتے ہیں۔‘

    دفترخارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ بھارت کا پرانا وطیرہ ہے کہ وہ بغیر کسی تفتیش کے پاکستان پر الزام لگا دیتا ہے۔

  • نیویارک کےمرکزی علاقے مین ہٹن میں دھماکہ،29افرادزخمی

    نیویارک کےمرکزی علاقے مین ہٹن میں دھماکہ،29افرادزخمی

    نیویارک : امریکی شہر نیو یارک کےمرکزی علاقے مین ہیٹن چیلسی میں دھماکاہوا ہے،جس کے نتیجے میں29 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی میڈیا کے مطابق دھماکہ 14 منزلہ عمارت کے قرین کچرے کے ڈبے میں ہواہے۔دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی تاہم پولیس دھماکے کی جگہ پہنچ گئی ہے۔

    پولیس نے علاقےکو گھیرےمیں لےلیاہے،جبکہ دھماکےکی جگہ کےقریب2 عمارتیں خالی بھی کرالی گئیں ہیں۔

    دھماکہ نابینا افراد کے ایک ادارے کے قریب ہوا جہاں نابینا افراد کو تربیت،رہائش اور دیگر سہو لیات فراہم کی جاتی ہیں۔پولیس نے ادارے کے اندر موجود افراد کو عمارت میں ہی رہنے کی ہدایت کی ہے۔

  • اقوام متحدہ میں ڈرون حملوں کیخلاف قرارداد متفقہ طور پرمنظور

    اقوام متحدہ میں ڈرون حملوں کیخلاف قرارداد متفقہ طور پرمنظور

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ڈرون حملوں کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی ہے، قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ڈرون حملوں کے استعمال کو بین الاقوامی قوانین کے مطابق بنایا جائے پہلی مرتبہ اقوام متحدہ میں ڈرون حملوں کے خلاف قرارداد پیش کی گئی ہے جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا ہے۔

    دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے ہم خیال ممالک کے ساتھ مل کر یہ قرارداد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیش کی، قرارداد میں ممبر ممالک سے کہا گیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ انسداد دہشتگردی کے لیے استعمال کیے جانے والے ڈرونز بین الالقوامی قوانین، اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے مطابق ہوں۔

    قرارداد میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ ڈرون حملوں کی قانونی حیثیت پر مختلف ممالک کے مابین معاہدے کیے جائیں، وزارت خارجہ کے مطابق اگلے برس مارچ میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں بحی ڈرون حملوں کا معاملہ اٹھایا جائے گا۔