Tag: جنرل بلال اکبر

  • کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کا لائن آف کنٹرول کا دورہ

    کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کا لائن آف کنٹرول کا دورہ

    راولپنڈی: پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے ایل او سی کا دورہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کر کے جوانوں سے ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر نے ایل او سی کے شاہ کوٹ اور نکرون سیکٹرز کا دورہ کیا۔

    کور کمانڈر جنرل بلال اکبر نے لائن آف کنٹرول پر تعینات جوانوں کے بلند عزم اور پیشہ ورانہ تیاریوں کو سراہا۔

    یاد رہے کہ ڈیڑھ ماہ قبل بھی جنرل بلال اکبر نے ایل او سی کا دورہ کیا تھا جس میں انھوں نے کیل سیکٹر پر بھارتی سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر پاکستانی جوانوں کی طرف سے جوابی کارروائی کو سراہا۔

    یہ بھی پڑھیں:  بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، خاتون سمیت 3 شہری زخمی

    بھارتی فوج سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مسلسل شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے، بھارت 2018 میں 2312 بار سیز فائر کی خلاف ورزی کر چکا ہے۔

    واضح رہے کہ چھ دن قبل بھی بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے جندروٹ سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 شہری زخمی ہوئے۔

  • کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کا ایل او سی کا دورہ

    کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کا ایل او سی کا دورہ

    راولپنڈی: پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے ایل او سی کا دورہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کر کے جوانوں سے ملاقات کی۔

    [bs-quote quote=”جنرل بلال اکبر نے لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کے جوانوں کی پیشہ ورانہ تیاریوں کی تعریف کی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر راولپنڈی نے ایل او سی کیل سیکٹر پر بھارتی سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر جوابی کارروائی کو سراہا۔

    کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کے جوانوں کی پیشہ ورانہ تیاریوں کی تعریف کی۔

    واضح رہے کہ بھارتی فوج مسلسل شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے، بھارت 2018 میں 2312 بار سیز فائر کی خلاف ورزی کر چکا ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  گولیاں نہتے بہادرآزادی کے متوالوں کے عز م کو دبانہیں سکتیں، ڈی جی آئی ایس پی آر


    آج ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارت کی مقبوضہ کشمیرمیں ریاستی جبر و دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گولیاں نہتے بہادر آزادی کے متوالوں کے عزم کو دبا نہیں سکتیں۔

    انھوں نے بھارتی قابض افواج کی جانب سے کشمیری شہریوں کو ہدف بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج کو پیشہ ورانہ جنگی اخلاقیات کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

  • کراچی کے تاجروں کا کورکمانڈراورڈی جی رینجرزکوخراج تحسین

    کراچی کے تاجروں کا کورکمانڈراورڈی جی رینجرزکوخراج تحسین

    کراچی : کے سی سی آئی نے لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار، لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان شخصیات کی کوششوں سے کراچی میں امن و سکون کا قیام ممکن ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدے داروں نے لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کو بطور ڈی جی آئی ایس آئی اور لیفٹننٹ جنرل بلال اکبر کو چیف آف جنرل اسٹاف بنائے جانے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار اور لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس امر کو یقینی بنایا کہ کراچی کا صنعتی پہیہ محفوظ کاروباری ماحول میں بلارکاوٹ گھومتا رہے۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن وامان کی مجموعی صورتحال ویسی تشو یش ناک نہیں جیسی 3 سال پہلے تھی تاہم اب بھی کراچی میں دیرپا امن قائم کرنے کے لیے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

    کے سی سی آئی کے عہدے داروں نے نئے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کو بھی اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ کہ شہر میں دیرپا امن کے قیام کے لیے سخت اقدامات کریں گے۔

  • ڈی جی رینجرز نے کراچی میں بچوں کے اغوا سے متعلق افواہوں کو مسترد کردیا

    ڈی جی رینجرز نے کراچی میں بچوں کے اغوا سے متعلق افواہوں کو مسترد کردیا

    کراچی: ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال نے کراچی میں بچوں کے اغوا کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر بچوں کے اغوا سے متعلق الرٹ بے بنیاد ہے، پولیس اور رینجرز عوام کی حفاظت کیلئے موجود ہیں۔

    پنجاب میں بچوں کے اغوا کے بعد کراچی میں اغوا کی افواہوں کا بازار گرم ہے،اس حوالے سے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر بچوں کے اغوا سے متعلق الرٹ بے بنیاد ہے، بچوں کو گھروں میں رکھنے کا کوئی الرٹ جاری نہیں کیا ۔


    کراچی میں‌ بچوں‌ کا اغوا، چھٹی کے وقت والدین کی موجودگی لازمی قرار


    ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ افواہوں کا مقصد کراچی میں خوف وہزاس کی فضا پیدا کرنا ہے، میجرجنرل بلال اکبر نے عوام سے اپیل کی کہ شہری افواہیں پھیلانے والے عناصر کی نشاندہی کریں، رینجرز اور پولیس شہریوں کے تحفظ کے لئے موجود ہیں۔


    کراچی میں بچی کو اغوا کرنے والا گرفتار‘ دو دن میں تیسرا واقعہ


    اس سے قبل ایس ایس پی سینٹرل مقدس حیدر نے اے آر وائی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر بچوں کے اغواء ہونے کے حوالے سے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہر قائد میں بچوں کے اغواء سے متعلق سوشل میڈیا پر شائع ہونے والی تصاویر کے حوالے سے باقاعدہ تحقیقات کی گئیں بعد از انکوائری میں یہ بات سامنے آئی کہ یہ خبریں جھوٹ پر مبنی اور محض افواہ ہیں۔

  • افغان خفیہ ایجنسی کراچی دہشت گردی میں ملوث ہے، ڈی جی رینجرز سندھ

    افغان خفیہ ایجنسی کراچی دہشت گردی میں ملوث ہے، ڈی جی رینجرز سندھ

    کراچی: ڈی جی رینجرز سندھ بلال اکبر کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں 2008 سے 2013 تک روزانہ 10 افراد قتل ہوتے تھے تاہم آپریشن کے بعد سے قتل و غارت کے واقعات میں نمایاں حد تک کمی ہوگئی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی ایسو سی ایشن بلڈر اینڈ ڈیولپرز (آباد) کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈی جی رینجرز نے مزید کہا کہ کراچی آپریشن کے بعد سے یومیہ قتل و غارت کے واقعات کی شرح کم ہوگئی اور اب اوسطاً شہر میں 2 افراد قتل و غارت کا نشانہ بنتے ہیں۔

    پڑھیں : وفاق نے رینجرزکوسندھ میں اختیارات دے دیئے، دو نوٹیفکیشن جاری

    ڈی جی رینجرز کا کہنا تھاکہ ’’کراچی میں اختیارات ملنے کے بعد سے حالات میں بہتری آئی، ہم شہریوں کے ساتھ مل کر جلد امن و امان قائم کردیں گے، شہر میں جاری آپریشن اسی شدت سے جاری رہے گا‘‘۔

    میجر جنرل بلال اکبر کا کہنا تھا کہ ’’تین سال میں آپریشن کے دوران 6 ہزار سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن میں سے 1200 افراد کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے جبکہ دیگر 855 افراد کا تعلق دیگر جماعتوں عسکری ونگ کے 855 ٹارگٹ کلز کو بھی گرفتار کیا گیا ہے‘‘۔

    مزید پڑھیں :   رینجرز کے اختیارات میں توسیع، اندرون سندھ کارروائی نہیں‌ کرسکے گی

    انہوں نے مزید کہا کہ ’’کراچی آپریشن سے قبل شہر کو جرائم پیشہ افراد نے یرغمال بنائے رکھا تھا، خصوصی اختیارات ملنے کے بعد سے شہر کے حالات میں بہت بہتری آئی ہے ۔ شہر میں دیرپا امن کو قائم رکھنے کےلیے آپریشن کو اسی شدت سے جاری رکھا جائے گا۔

    ڈی جی رینجرز نے انکشاف کیا کہ ’’شہر سے غیر قانونی پیسہ حاصل کر کے اسے کراچی کے نہتے عوام پر استعمال کیا گیا اور شہر میں  قتل و غارت کی گئی۔افغان خفیہ ایجنسی بھی کراچی کی دہشت گردی میں ملوث ہے‘‘۔

    اسے بھی پڑھیں :  رینجرز کو اختیارات دینے کی کبھی مخالفت نہیں کی، فاروق ستار

    پاک چین اقتصادی راہداری پر تبصرہ کرتے ہوئے میجر جنرل بلال اکبر نے کہا کہ ’’اس منصوبے کے بہت سے دشمن ہیں اور اس کی ناکامی کے لیے بھارتی خفیہ ایجنسی را بھی متحرک ہے‘‘۔

  • ڈی جی رینجرز سے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہان کی ملاقات

    ڈی جی رینجرز سے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہان کی ملاقات

    کراچی: ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر سے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہان مصطفٰی کمال اور انیس قائم خانی نے ملاقات کی ۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر سے مصطفٰی کمال اور انیس قائم خانی نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں کراچی سمیت سندھ کے حالات اور مختلف موضوعات پر بات چیت کی گئی۔

    مصطفٰی کمال کا کہنا تھا کہ ان کی پارٹی بھارتی خفیہ ایجنسی را کے مقاصد کو بے نقاب کرنے اور ان کو ناکام بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔

    پی ایس پی کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت عدم تشدد کی بنیاد پر یقین رکھتی ہے اور سندھ میں امن قائم کرنے کی کاوشوں کو جاری رکھے گی۔

    اس موقع پر کراچی میں لاپتہ افراد کی گمشدگی اور دشمن ممالک کی خفیہ ایجنٹس کے معاملے پر بھی بات کی گئی۔

    ڈی جی رینجرز کی جانب سے پاک سر زمین پارٹی کی عدم تشدد پالیسی اور دشمن کے خفیہ اینجٹس کو بے نقاب کرنے کے اقدامات کو سراہا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : اردواسپیکنگ کمیونٹی کی خدمات قابل قدر ہیں، میجر جنرل بلال اکبر

    واضح رہے گزشتہ روز صطفی ٰ کمال نے انیس قائم خانی کے ہمراہ حیدر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنی پارٹی کا اگلہ لائحہ عمل بیان کیا اور کہا کہ اس ماہ کے آخر میں لندن میں پارٹی کایونٹ آفس کھولا جارہا ہے اور پہلا پروگرام ایم کیو ایم کے قائد کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرے سے ہوگا، جس کے لئے پارٹی کے کچھ اہم رہنماؤں کو لندن بھیجا جائیگا۔

  • گورنر سندھ کی ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر سے ملاقات

    گورنر سندھ کی ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر سے ملاقات

    کراچی: گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے پاکستان رینجرز سندھ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بلال اکبر نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبہ میں امن وامان کی مجموعی صورتحال اور جاری کراچی آپریشن پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ امن و امان بہتر بنانے میں رینجرز سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور یہ ایک ناقابل تردید حقیقت ہے کہ جاری آپریشن کے باعث امن و امان میں بہتری آرہی ہے۔

    ملاقا ت میں اس عزم کا اظہار بھی کیا گیا کہ آپریشن آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رکھا جائے گا اس ضمن میں تمام قانونی اور انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے ۔گورنر سندھ نے کہا کہ پر امن کراچی پورے ملک سمیت خطے کے مفاد میں ہے امن و امان کے قیام سے شہر و صوبہ میں تیز ترین بیرونی سرمایہ کاری یقینی ہے جس سے صوبہ میں خو شحالی لانے کے ساتھ ساتھ بے روزگاری کا خاتمہ ممکن ہے ۔

    انہوں نے رینجرز ، پولیس سمیت دیگر قانون نا فذ کرنے والے اداروں کی کا رکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسی اتحاد ، یقین و محکم، یکسوئی،محنت اور وژن کے ساتھ ہمیں آگے بڑھنا ہوگا ۔

    انہوں نے آپریشن میں عوام کا بھرپور تعاون اور حمایت بھی قابل تحسین ہے، انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہری حالات میں بہتری کے بعد سماجی، ثقافتی اور تفریحی سرگرمیوں سے بھرپور طریقہ سے لطف اندوز ہورہے ہیں ۔