Tag: جنرل جوزف

  • جنرل جوزف کا آرمی چیف سے رابطہ، سبیکا کی ناگہانی موت پر اظہار تعزیت

    جنرل جوزف کا آرمی چیف سے رابطہ، سبیکا کی ناگہانی موت پر اظہار تعزیت

    راولپنڈی: امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف نے پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آرمی چیف سےامریکی سینٹرل کمانڈکےسربراہ نے بذریعہ ٹیلی فون رابطہ کیا اور ٹیکساس اسکول میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی پاکستانی طالبہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ نے سبیکا کے اہل خانہ سے بھی افسوس کا اظہار بھی کیا۔

    مزید پڑھیں : ہیوسٹن اسکول میں فائرنگ سے جاں بحق سبیکا شیخ کا جسد خاکی پاکستان روانہ

    یاد رہے کہ 19 مئی کو امریکی ریاست ٹیکساس میں شہرہوسٹن کے سانٹا فے ہائی اسکول میں طالبعلم کی فائرنگ سے پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ سمیت 10 طالبعلم جاں بحق ہوگئے تھے۔

    پاکستانی طالبہ ایکسچینج ایئر پروگرام کی طالبہ تھی، وہ 21 اگست 2017 کو یوتھ ایکسچیج اینڈ اسٹڈی پروگرام کے تحت تعلیم حاصل کرنے امریکا گئی تھیں اور 6 جون کو اُن کی وطن واپسی تھی۔

    سبیکا شیخ کا جسد خاکی امریکا میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپسی کے لیے روانہ کردیا گیا ہے جو ممکنہ طور پر آج شب پہنچ جائے گا، اہل خانہ کے مطابق مقتولہ کا نماز جنازہ گلشن اقبال میں واقع بیت المکرم مسجد میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین عظیم پورہ قبرستان شاہ فیصل میں ہو گی۔

    یہ بھی پڑھیں: ٹیکساس اسکول فائرنگ میں جاں بحق سبیکا شیخ کی میت آج شب کراچی پہنچے گی

    علم کی شمع  کو تقویت دینے کے لیے امریکا جانے والی پاکستانی طالبہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال کی رہائشی تھیں وہ اپنے بہن بھائیوں میں سب سے بڑی اور ذہین تھیں، والدہ ، بہن بھائی اور لواحقین غم سے نڈھال ہیں اور مقتولہ کے کمرے میں رکھی شیلڈ و اعزازت کو حسرت بھری نگاہوں سے دیکھ رہا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • پاکستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے متعلق خدشات دور ہو رہے ہیں: جنرل جوزف

    پاکستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے متعلق خدشات دور ہو رہے ہیں: جنرل جوزف

    واشنگٹن: کمانڈر امریکی سینٹرل کمانڈ جنرل جوزف نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کا کردار اہم ہے۔ جنوبی ایشیا میں امن کے لیے پاکستان کے مضبوط تعاون کی ضرورت ہے۔ پاکستان کے ساتھ امریکا کو تعاون کرنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق کمانڈر امریکی سینٹرل کمانڈ جنرل جوزف ویٹل نے ایوان نمائندگان میں دیے گئے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ با اعتماد تعلقات ہمارا مقصد ہے۔ خطے میں پاکستان اور امریکی افواج کا تعاون ضروری ہے، اس سے امن کی راہیں کھلیں گی۔

    جنرل جوزف نے بتایا کہ انتہا پسندوں کے معاملے میں پاکستان کے مثبت اشارے مل رہے ہیں اور وہ درست سمت میں جارہا ہے، اس لیے پاکستان کے ساتھ پیشہ ورانہ تعاون وقت کی ضرورت ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم پاکستانی حکومت سےروزانہ کی بنیاد پر رابطے میں ہیں اور پاکستانی حکام سے براہ راست ملاقاتیں ہو رہی ہیں۔

    جنرل جوزف نے کہا کہ ان کا مقصد پاکستان سے اچھے اور مضبوط تعلقات قائم رکھنا ہے، امید ہے پاکستان سے تعلقات بہت جلد معمول پر آجائیں گے۔ داعش کو شکست دینے کے لیے متحد ہونا ہوگا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • جنرل راحیل شریف سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈرکی ملاقات

    جنرل راحیل شریف سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈرکی ملاقات

    راولپنڈی: امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں امریکی جنرل نے پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون کو جاری رکھنے کا عزم کیا

    آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف سےملاقات کی جس میں دہشتگردی کیخلاف جنگ خطے میں امن و سلامتی اور افغانستان کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر جنرل جوزف نے خطے کی سلامتی اور استحکام کیلئے پاک فوج کے کردار کو سراہا اور جی ایچ کیو میں قائم یادگار شہدا پر پھول چڑھائے۔