Tag: جنرل راحیل شریف
-
وزیراعظم کا آرمی چیف کو فون، دہشت گرد حملوں کی مذمت
وزیراعظم نواز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے راولپنڈی آر اے بازار سمیت دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت کی ہے۔
سیکیورٹی فورسسز پر پے در پے حملوں کے بعد وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، دونوں سربراہان نے ملک میں دہشت گردی اور حالیہ رونما ہونے والے واقعات پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم اور آرمی چیف نے دہشت گردی کے ان واقعات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور ان واقعات کی مذمت کی، وزیراعظم اور آرمی چیف نے اس عزم کا اعادہ کیا دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
-
پاکستان کو جوہری پروگرام موثر ملکی دفاع کا ذریعہ ہے، آرمی چیف
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو جوہری پروگرام موثر ملکی دفاع کا ذریعہ ہے اور ملک کے اسٹرٹیجک اثاثے محفوظ ہاتھوں میں ہیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اسٹرٹیجک پلاننگ ڈویژن کا دورہ کیا، جہاں آرمی چیف کو اسٹرٹیجک امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کا جوہری پروگرام موثر ملکی دفاع کا ذریعہ ہے،اور ملک کے اسٹرٹیجک اثاثے محفوظ ہاتھوں میں ہیں، ان کا کہنا تھاکہ نیوکلیئر کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام اطمینان بخش ہے۔
-
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم پر حملے کی مذمت
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کراچی میں ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم پر حملے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے، گورنر سندھ نے چوہدری اسلم کو سول ایوارڈ دینے کی سفارش کی ہے۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی چوہدری اسلم پرحملےکی مذمت کرتے ہوئے انھیں خراج عقیدت پیش کیا، آرمی چیف کا کہنا تھاکہ چوہدری اسلم نےدہشت گردی کیخلاف شاندارخدمات انجام دیںاور پوری قوم دہشت گردی کےخاتمےکیلئےمتحدہے، سندھ رینجرزنے بھی دھماکے کی مذمت کی ہے۔
ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ چوہدری اسلم ایک بہادر اور دلیر افسرتھے،انکی شہادت سےمزید چوہدری اسلم پیدا ہوں گے، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے چوہدری اسلم کے لئے سول ایوراڈ کی سفارش ہے ان کا کہنا ہے کہ چوہدری اسلم نے بہادری اور جواں مردی کی زندگی گزاری، گورنر سندھ کی سفارش پر پہلے بھی چوہدری اسلم کو قومی اعزازت سے نوازا جا چکا ہے۔
-
زخمی جوان قومی ہیرؤ ہیں، ان پر فخر ہے، جنرل راحیل شریف
پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ملک کا دفاع کرتے ہوئے زخمی ہونے والے جوان قوم کے ہیرو ہیں, قوم کو ان پر فخر ہے۔
راولپنڈی میں آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف ری ہبیلی ٹیشن میڈیسن کے دورہ کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مادر وطن کے لیے جان اور اعضا کی قبانی سے بڑھ کر کوئی قربانی نہیں ہوسکتی۔
جنرل راحیل شریف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں زخمی جوانوں کی قربانیوں اور حوصلے کو سراہا اور کہا کہ فوج ان کی قربانیوں سے آگاہ ہے۔
فوج ان کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی، اس موقع پر حکام نے پاک فوج کے سربراہ کو ادارے کے بحالی پروگرام پر بریفنگ دی، انہوں نے ادارے کے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کیا۔