Tag: جنرل راحیل شریف

  • ملک کو درپیش مسائل کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔ جنرل راحیل شریف کا عزم

    ملک کو درپیش مسائل کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔ جنرل راحیل شریف کا عزم

    لاہور: آرمی چیف آف اسٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش تمام مسائل اور برائیاں ختم کر کے دم لیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے نیول وار کالج لاہور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلح افواج ہر طرح کے خطرے کا مؤثر جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ملک کو درپیش دہشت گردی کے مسائل اور دیگر برائیاں ختم کر کے دم لیں گے۔

    جنرل راحیل شریف نے مزید کہا کہ پاکستانی مسلح افواج کو جنگی اور آپریشنل امور پر بھرپور مہارت حاصل ہے اور ہمارے جوان ہر کڑے وقت میں دشمن سے مقابلہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔RAHEEL

    اس موقع پر انہوں نے کہا کہ  دہشت گردی کے خلاف جنگ میں  تینوں افواج کے باہمی مشترکہ تعاون سے ہی دہشت گردی پر قابو پایا جاسکتاہے،  آپریشن ضرب عضب میں قوم کے تعاون سے افواج نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

    انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ’’انشاءاللہ پاکستان سے دہشت گردی سمیت تمام مسائل کو جڑ سے اکھاڑ پھیگیں گے‘‘۔

    آرمی چیف نے پاکستان نیوی کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’’پاکستان کی بحری افواج بھی ملکی دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں اور ہر مشکل وقت میں قوم کی توقعات پر پورا اترنے کی صلاحیت رکھتی ہے،

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم کو  بحری افواج کی قربانیوں اور  بہادری پر فخر ہے‘‘۔

     

  • جنرل راحیل شریف سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈرکی ملاقات

    جنرل راحیل شریف سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈرکی ملاقات

    راولپنڈی: امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں امریکی جنرل نے پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون کو جاری رکھنے کا عزم کیا

    آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف سےملاقات کی جس میں دہشتگردی کیخلاف جنگ خطے میں امن و سلامتی اور افغانستان کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر جنرل جوزف نے خطے کی سلامتی اور استحکام کیلئے پاک فوج کے کردار کو سراہا اور جی ایچ کیو میں قائم یادگار شہدا پر پھول چڑھائے۔

  • آرمی اسٹاف گولف چیمپیئن شپ: جنرل راحیل شریف نے انعامات تقسیم کئے

    آرمی اسٹاف گولف چیمپیئن شپ: جنرل راحیل شریف نے انعامات تقسیم کئے

    راولپنڈی : گالف کلب میں آرمی اسٹاف گولف چیمپیئن شپ ٹورنامنٹ اختتام پذیرہو گیا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں چار روزہ  آرمی اسٹاف گولف چیمپیئن شپ ٹورنا منٹ کا انعقاد کیا گیا،  گالف چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف بطورمہمان خصوصی شریک ہوئے۔

    size0

    ۔ٹورنامنٹ میں شریک گالفرز نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ چار روزہ آرمی اسٹاف گالف چیمپیئن شپ میں بہترین کارکردگی گی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے انعامات تقسیم کئے اور بہترین کارکردگی پر آرمی چیف نے گالفرز کی تعریف کی۔

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا جہلم کے قریب فوجی مشقوں کا معائنہ

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا جہلم کے قریب فوجی مشقوں کا معائنہ

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جہلم کے قریب فوجی مشقوں کا معائنہ کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مشقوں کے شرکاء کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اورتیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا، فوجی مشقوں میں دشمن کے حملے کو موثر انداز میں پسپا کرنے کا شاندار مظاہرہ کیاگیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں میں آرٹلری،فضائی اور لڑاکا فائر پاور کا مظاہرہ کیاگیا،کورکمانڈرمنگلالیفٹیننٹ جنرل اکرام الحق بھی اس موقع پر موجود تھے۔

    <blockquote class=”twitter-tweet” data-lang=”en”><p lang=”en” dir=”ltr”>Manoeuvre Exercise of Corps near Jhelum.COAS appreciated combat readiness.Integrated fire power, synchronised effect <a href=”https://t.co/aEUED1feUK”>pic.twitter.com/aEUED1feUK</a></p>&mdash; Gen Asim Bajwa (@AsimBajwaISPR) <a href=”https://twitter.com/AsimBajwaISPR/status/725666027892281347″>April 28, 2016</a></blockquote>
    <script async src=”//platform.twitter.com/widgets.js” charset=”utf-8″></script>

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف کیلئے اردن کا اعلیٰ فوجی ایوارڈ

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کیلئے اردن کا اعلیٰ فوجی ایوارڈ

    عمان: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو اردن کے اعلیٰ فوجی ایوارڈ میڈل آف میرٹ سے نوازا گیا،اردن کی قیادت نے دہشتگردی کے خلاف پاک افواج کی کامیابیوں کی تعریف کی ہے۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف دو روزہ دورے پر اردن پہنچ گئے جہاں اردن کی اعلی فوجی قیادت نے ان کا شاندار استقبال کیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

    آرمی چیف نے اردن کے شہزادہ حسن بن طلال اور سینیئر فوجی افسران سے ملاقات کی، ایک خصوصی تقریب میں آرمی چیف کو اردن کے اعلی ایوارڈ سے نوازا گیا اور دہشت گردی کے خلاف پاک افواج کی کامیابیوں کی تعریف کی گئی۔

    اس سے پہلے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو سعودی عرب، امریکہ، برازیل اور ترکی کے اعلیٰ فوجی اعزازات بھی عطا کیئے جا چکے ہیں۔

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے اٹلی کے وزیر خارجہ کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے اٹلی کے وزیر خارجہ کی ملاقات

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے اٹلی کے وزیر خارجہ پاولو گینسٹو لین کی ملاقات ہوئی ہے جس میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ امور ،علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی اشتراک بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی۔

    اس موقع پر اٹلی کے وزیر خارجہ پاولو گینسٹو لین نے آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا علاقائی سیکیورٹی میں کردار قابل تعریف ہے ۔

    اس سے قبل آج آرمی چیف نے اپنے ادارے سے احتساب کا آغاز کرتے ہوئے کرپشن کے الزام میں اعلٰی فوجی افسروں کو برطرف کردیا، فارغ ہونے والوں میں بریگیڈئیرزاورکرنل بھی شامل ہیں جن کو رینک اورریٹائرمنٹ پرمراعات سے بھی محروم کردیا گیا ہے۔

  • امن و استحکام کےلئے کرپشن کا خاتمہ ضروری ہے، جنرل راحیل شریف

    امن و استحکام کےلئے کرپشن کا خاتمہ ضروری ہے، جنرل راحیل شریف

    کوہاٹ : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ امن و استحکام کےلئے کرپشن کا خاتمہ ضروری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاکستان کے استحکام اور سالمیت کیلئے بلاامیتازاحتساب ناگزیرقراردےدیا.

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سگنل رجمنٹ سنٹر کوہاٹ کا دورہ کیا،جہاں انہوں نے ایک تقریب کے دوران میجر سہیل احمد زیدی کو کرنل کمانڈرنٹ کور آف سگنل کے بیجز لگائے، تقریب میں پاک فوج کے افسروں ،جوانوں اور شہداء کے لواحقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ مسلح افواج کرپشن کے خاتمے کےلئے ہربامقصد کوشش کی حمایت کریں گی۔

    کرپشن کے خاتمے تک ملک میں امن و استحکام نہیں آسکتا،آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردی اورانتہا پسندی کے خلاف جنگ پوری قوم کے تعاون سے لڑرہے ہیں۔

    آرمی چیف نے کہا کہ ملکی خود مختاری اور یکجہتی کےلئے بلاامتیاز احتساب ضروری ہے۔ ان کا کہناتھا کہ کریشن کاخاتمہ ہی آئندہ نسلوں کے بہترمستقبل کاضامن ہے۔

     

  • عالمی برادری پاکستان کی قربانیاں اورکامیابیاں تسلیم کرے، آرمی چیف

    عالمی برادری پاکستان کی قربانیاں اورکامیابیاں تسلیم کرے، آرمی چیف

    گوادر: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے ’را‘ پاکستان اور پاک چین راہداری منصوبے کو غیر مستحکم کرنے میں ملوث ہے،کسی کو رکاوٹ یاگڑبڑکی اجازت نہیں دیں گے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق گوادر میں سیمنیار سے خطاب میں جنرل راحیل شریف نے عالمی برادری سے پاکستان میں دہشتگردوں کےبیرونی سہولت کاروں کوروکنے میں اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔

    پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے صاف صاف کہدیا، اقتصادی راہداری منصوبے کی سیکیورٹی قومی فریضہ ہے۔ منصوبے کی تکمیل میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے اور "کسی کو” رکاوٹ یاگڑبڑکی اجازت نہیں دیں گے، ’را‘ پاکستان اور راہداری منصوبے کو غیر مستحکم کرنے میں ملوث ہے۔

    جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ ضرب عضب صرف آپریشن نہیں ایک نظریہ ہے عالمی برادری پاکستان کی قربانیاں اورکامیابیاں تسلیم کرے۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا پاک چین اقتصادی راہداری پورے خطے کیلئے امن اور خوشحالی کی راہداری ہے،یہ پاکستان اور چین کے درمیان گہرے تعلقات کی عکاس ہے، اس سے بلوچستان اور گوادر کی تقدیر بدل جائے گی۔

    جنرل راحیل نے کہا کہ چین سے گوادر کارگو اسی سال آنا شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے گوادر میں کیڈٹ کالج کے قیام کا بھی اعلان کیا۔

  • آرمی چیف کی زیر صدارت اجلاس ، افغانستان سےبھتہ خوری کی کالز کو روکنے کا فیصلہ

    آرمی چیف کی زیر صدارت اجلاس ، افغانستان سےبھتہ خوری کی کالز کو روکنے کا فیصلہ

    پشاور: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ کے پی کے اور فاٹا کے عوام دہشت گردوں کےخلاف غیرمتزلزل عزم کےساتھ کھڑے ہیں ،صوبے کے عوام نے دہشت گردوں کو تنہا کردیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کور ہیڈ کواٹرز پشاور میں خیبر پختونخوا ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف ،ڈی جی آئی ایس آئی میجر جنرل رضوان اختر،کور کمانڈرپشاور،گورنر کے پی کے اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور سینئر صوبائی اور فاٹا سیکرٹریٹ کے افسران نے شرکت کی۔

    اجلاس میں وادی شوال میں جاری آپریشن ،کے پی کے میں انٹیلی جنس بنیادوں پرکارروائیوں اور عارضی بے گھرافراد کی واپسی اور طورخم بارڈرمینجمنٹ کاجائزہ لیاگیا۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے متعلقہ اداروں اوراسٹیک ہولڈرزکے مابین ہم آہنگی کوسراہا۔آرمی چیف نےعلاقے کی تعمیر نو اور پورے سماجی اقتصادی بنیادی ڈھانچے کو بحال کرنے کےلیے قبائلی بھائیوں کے ساتھ اپنے عہد کا اعادہ کیا۔

    آئی ایس پی آر ترجمان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ کے پی کے اور فاٹا کے عوام نے دہشت گردوں کو پیچھے دھکیل کر تنہا کر دیا ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ان کا عزم غیر متزلزل ہے ۔قبائلی علاقوں میں انفرا سٹرکچر دوبارہ تعمیر کیا جائے گا ۔آرمی چیف نے تمام اسٹیک ہولڈرز، تنظیموں کے درمیان ہم آہنگی کی تعریف کی اور کام کی رفتار کو تیز اور اس کی بہترین معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

    ایپیکس کمیٹی اجلاس میں طورخم میں تمام کراسنگ پوائنٹس پر سرحدی انتظام کو بہتر بنانے،سرحد پار کرنے کے طریقہ کارکے میکنزم کونافذ کرنے،افغانستان سےبھتہ خوری کی کالز کو روکنے کا فیصلہ کیا گیا۔ایپکس کمیٹی اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا اس مسئلے میں تعاون کے حل کے لیے ایک اعلی سطحی وفد جلد ہی افغان حکام کے ساتھ بات کے لئے کابل کا دورہ کرے گا۔

    ایپیکس کمیٹی اجلاس میں گورنر اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے پاکستان آرمی کی بھرپور حمایت اور تعریف کی اور صوبے میں دہشت گردی اور انتہا پسندی سے چھٹکارا دلانے کے لئے فاٹا اور صوبائی حکومتوں کے عزم کا اعادہ کیا۔

  • وحشی درندوں کو عوام کی زندگی سے نہیں کھیلنے دیں گے، جنرل راحیل شریف

    وحشی درندوں کو عوام کی زندگی سے نہیں کھیلنے دیں گے، جنرل راحیل شریف

    راولپنڈی : چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ وحشی درندوں کو عوام کی زندگی سے نہیں کھیلنے دیں گے۔ بھائی بہنوں بچوں کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔

    یہ بات انہوں نے عسکری قیادت کا اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنرل راحیل شریف نے خفیہ اداروں کو لاہور میں دھماکہ کرنے والوں کافوری پتہ لگانے کی ہدایت کردی ہے۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی ایم آئی سمیت اہم عسکری حکام نے شرکت کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ معصوم لوگوں کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچا یا جائے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ وحشی لوگوں کو اپنی زندگی اور آزادی کا خاتمہ نہیں کرنے دیں گے ۔

    آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردوں سے روابط رکھنے والوں کو پکڑا جائے۔