Tag: جنرل راحیل شریف

  • صدر، وزیراعظم کا یومِ دفاع پر پاک فوج سے بھرپور یکجہتی کا اظہار

    صدر، وزیراعظم کا یومِ دفاع پر پاک فوج سے بھرپور یکجہتی کا اظہار

    اسلام آباد: صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف نے یوم دفاع پر پاک فوج سے بھرپوراظہاریکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہادر افواج خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

    صدر پاکستان ممنون حسین نے اپنے خصوصی پیغام میں ملکی دفاع اور وقار کی خاطر ڈٹ جانے والے سپاہیوں، غازیوں اور شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج اندرونی و بیرونی خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

     وزیراعظم نواز شریف کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ چھ ستمبر کا دن، ہماری تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، اس دن مسلح افواج اور عوام نے دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنائے۔

     انہوں نے کہا کہ آج ملک کو اندرون اور بیرون چیلنجز کا سامنا ہے، جن سے نمٹنے کیلئے اتحاد، خود انحصاری اور سیاسی استحکام کی ضرورت ہے۔

  • جنرل راحیل شریف کی وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات

    جنرل راحیل شریف کی وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات

    اسلام آباد : وزیراعظم محمد نوازشریف سےآرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پی ایم ہاؤس میں ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات کے موقع پرآرمی چیف نے وزیراعظم کوسلامتی کی داخلی اورخارجی صورتحال ،پاک چین اقتصادی راہداری،قومی ایکشن پلان اور آپریشن ضرب عضب کے باعث ہونیوالی پیش رفت پربریفنگ دی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم ہاﺅس میں ہونیوالی اس ملاقات میں وزیر اعظم اور آرمی چیف نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو پایہ تکمیل پر پہنچانے اور کامیاب بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

    ملاقات میں آپریشن ضرب عضب سے سامنے آنیوالے نتائج پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔ اس موقع پرآرمی چیف نے وزیراعظم کوپاک بھارت ورکنگ بائونڈری پرتازہ ترین صورتحال کے حوالے سے بھی کیا۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیرا عظم نواز شریف کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ملاقات میں پاک چین اقتصادی راہداری پر فوجی دستے تعینات کرنے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

  • جنرل راحیل شریف سے امریکی مشیرسوزن رائس کی ملاقات

    جنرل راحیل شریف سے امریکی مشیرسوزن رائس کی ملاقات

    راولپنڈی : چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے امریکی مشیرسلامتی امورسوزن رائس نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔

    ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امورسمیت خطے میں سکیورٹی کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ ذرائع کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے امریکی مشیرسلامتی امورسوزن کی ملاقات دوگھنٹے تک جاری رہی۔

    اس موقع پر امریکی مشیرسلامتی امور نے دہشت گردی کیخلاف پاک فوج کی قربانیوں اورکاوشوں کوخراج تحسین پیش کیا اورپاک فوج کی سنجیدہ کوششوں کوسراہا۔

    ملاقات میں افغانستان کی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیاگیا۔ سوزن رائس نے افغانستان میں قیام امن اوراستحکام کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی اورتعاون جاری رکھنے کی یقیین دہانی کروائی۔

  • نہتے شہریوں پر فائرنگ بھارت کا بزدلانہ فعل ہے، جنرل راحیل شریف

    نہتے شہریوں پر فائرنگ بھارت کا بزدلانہ فعل ہے، جنرل راحیل شریف

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سیالکوٹ سی ایم ایچ اسپتال میں بھارتی جارحیت سے زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سیالکوٹ میں سی ایم ایچ اسپتال کا دورہ کیا۔ انہوں نے سیالکوٹ کے چار واہ سیکٹر پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے شہریوں کی عیادت کی۔

    اس دوران آرمی چیف نے بیس منٹ تک زخمیوں کی خیریت دریافت کی۔  آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف نے سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پررینجرزہیڈکوارٹرکادورہ بھی کیا۔

    ذرائع کے مطابق جنرل راحیل کو بھارتی جارحیت سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ شہری آبادیوں کو نشانہ بنانا بھارت کا بزدلانہ فعل ہے۔

    جنرل راحیل شریف نے کہا کہ بھارت نہتے سویلین کو خوفزدہ کرنے اور دہشت گردی پھیلانے کی تمام سرحدیں عبور کر گیا ہے ۔بھارت کی جانب سے سول آبادی کو نشانہ بنانا بزدلانہ اقدام ہے۔ پاکستان بھارتی جارحیت کا بھر پور جواب دے رہا ہے۔


    Army Chief meets people injured by Indian firing by

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف کراچی پہنچ گئے، آئی ایس پی آر

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کراچی پہنچ گئے، آئی ایس پی آر

    کراچی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کراچی پہنچ گئے، انھیں کراچی آپریشن کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔

     آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کوکراچی کی سیکیورٹی صورتحال پربریفنگ دی جائیگی اور کراچی قیام امن کیلئے دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن سے متعلق آگاہ کیاجائے گا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کل کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کریں گے اور کل فوجی افسروں اور جوانوں سے خطاب کریں گے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ کراچی میں قیام کے دوران آرمی چیف آج کورہیڈ کوارٹر کراچی کادورہ کریں گے اورگریژن افسران اورجوانوں سے خطاب کریں گے۔

  • برطانوی فوج کےکمانڈرکی جنرل راحیل شریف سے ملاقات

    برطانوی فوج کےکمانڈرکی جنرل راحیل شریف سے ملاقات

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے برطانوی بری فوج کے کمانڈرنے ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق  برطانوی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل جیمز روپرٹ نے دہشت گردوں سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ اطلاعات آئی ایس پی آر کے مطابق برطانیہ کی بری فوج کے کمانڈر لیفٹننٹ جنرل جیمز روپرٹ نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ جس میں پیشہ ورانہ،تربیتی اموراورخطےکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر برطانوی جنرل جیمز نے دہشت گردی کیخلاف پاک فوج کے جذبے کی تعریف کی اور دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کی کارکردگی کو سراہا۔

    Press Release No PR260/2015-ISPR Dated: August 24, 2015Rawalpindi – August 24, 2015: Lieutenant General James Rupert…

    Posted by ISPR Official on Monday, August 24, 2015

  • آرمی چیف کا وزیرستان میں اگلے مورچوں کا دورہ ، آئی ایس پی آر

    آرمی چیف کا وزیرستان میں اگلے مورچوں کا دورہ ، آئی ایس پی آر

    پشاور: آرمی چیف نے وزیرستان میں اگلےمورچوں کادورہ کیا اور جوانوں سے ملاقات کی۔

     ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم آرمی چیف اگلے مورچوں پر جوانوں کا حوصلہ بڑھانے وزیرستان پہنچ گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق وزیرستان دورے کے موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب آخری مراحل میں داخل ہوچکا،شمالی وزیرستان کےچند محدود علاقوں سے مزاحمت ہورہی ہے۔

     آرمی چیف جنرل راحیل کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے فرارکی تمام راہیں مسدودکردیں ہیں اورعلاقے کو کو جلد دہشت گردوں کی باقیات سے بھی پاک کردیا جائے گا۔

  • جنرل راحیل شریف سے جرمنی کی نمائندہ خصوصی کی ملاقات

    جنرل راحیل شریف سے جرمنی کی نمائندہ خصوصی کی ملاقات

    راولپنڈی : جرمنی کی نمائندہ خصوصی برائے پاکستان و افغانستان سبین سپرویژر نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی ہے۔

    جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں آپریشن ضرب عضب پر بات چیت کی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جرمنی کی نمائندہ سبین سپرویژر نے آپریشن ضرب عضب میں پاکستان کی پیش قد می اور کامیابیوں کو سراہا۔

    جرمن نمائندہ نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جو کوششیں کررہا ہے وہ لائق تحسین ہیں، ان کاکہنا تھا کہ خطے میں امن پاکستان اور افغانستان دونوں کے مفاد میں ہے۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جرمنی کی نمائندہ کو دہشت گردی کے خاتمے اور جنگ سے تباہ حال علاقوں کی بحالی میں فوج کی کوششوں کے حوالے سے بتایا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینک دیا جائے گا۔

  • جنرل راحیل شریف کا لیہ کےسیلاب سے متاثرہ علاقےکادورہ

    جنرل راحیل شریف کا لیہ کےسیلاب سے متاثرہ علاقےکادورہ

    راولپنڈی : پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقے لیہ کا دورہ کیا اور متاثرہ علاقے میں پاک فوج کی مدد سے جاری ریلیف اور ریسکیو آپریشن کا جائزہ لیا۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو اس موقع پر کور کمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم اور اعلیٰ حکام نے سیلاب کی تباہ کاریوں پر بریفنگ دی۔

    پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے سیلاب کی تباہ کاریوں سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر گہرے افسوس اور رنج کا اظہار کیااور ہدایت کی کہ متاترین سیلاب کی بحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

    انہوں نے لیہ میں آباد شمالی وزیرستان کے متاثرین سے بھی ملاقات کی اور ان کی جلد اپنے آبائی علاقوں میں واپسی کی یقین دہانی بھی کرائی۔

  • چین کا دشمن پاکستان کا دشمن ہے،جنرل راحیل شریف

    چین کا دشمن پاکستان کا دشمن ہے،جنرل راحیل شریف

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ ہرقیمت پرمکمل کیاجائےگا، منصوبے کے راہ میں حائل ہر رکاوٹ ختم کردی جائے گی۔

    چین کا دشمن پاکستان کا دشمن ہے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے چین کے دشمنوں کو انتباہ کر دیا، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے چینی فوج کی اٹھاسیویں سالانہ تقریب میں شرکت کی۔

    اس موقع پر اُن کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند، سمندر سے گہری اور شہد سے میٹھی ہے، اُن کا کہنا تھا پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ ہرقیمت پرمکمل کیاجائےگا۔

    آرمی چیف نے دشمنوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ چین کے ساتھ دشمنی پاکستان سے دشمنی کے مترادف سمجھی جائے گی اور منصوبے کی راہ میں حائل ہونے والی ہر رکاوٹ ختم کردیں گے۔