Tag: جنرل راشد محمود

  • جنرل راشد محمود کا پاک فضائیہ کی مشقوں کا معائنہ

    جنرل راشد محمود کا پاک فضائیہ کی مشقوں کا معائنہ

    راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے پاک فضائیہ کی مشقوں ہائی مارک کا معائنہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل راشد محمود نے مشقوں میں حصہ لینے والے اہلکاروں سے ملاقات کی۔ پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان نے جنرل راشد محمود کو پاک فضائیہ کی مشقوں ہائی مارک پر تفصیلی بریفنگ دی۔

    جنرل راشد نے مشقوں میں شریک عملے کی مہارت کوسراہا جب کہ مختلف ایریاز میں فلائنگ مشقوں کا جائزہ بھی لیا۔

    اس موقع پر جنرل راشد محمود کا کہنا تھا کہ قوم کو ضرب عضب میں پاک فضائیہ کی کامیابیوں پر فخر ہے، انہوں نے کہا کہ فضائیہ کے تعاون سےمسلح افواج کو ضرب عضب میں کامیابیاں نصیب ہوئیں۔

    دوسری جانب تاریخ میں پہلی بار ہونے  والی پاک روس مشترکہ فوجی مشقیں کامیابی سے جاری ہیں، بھارت کی لاکھ کوشش کے باوجود روسی فوجی مودی کے سینے پر مونگ دلتے پاکستان پہنچے اور مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لیا۔

  • ماسکو: جنرل راشد محمود کی فوجی قیادت سے ملاقات

    ماسکو: جنرل راشد محمود کی فوجی قیادت سے ملاقات

    ماسکو: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے ماسکو میں روسی ڈائریکٹر فیڈرل سروس فارملٹری ٹیکنیکل کارپوریشن سےملاقات کی اور دو طرفہ پیشہ ورانہ امورپر تبادلہ خیال کیا۔

    انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کےدوران پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، بات چیت میں علاقائی صورتحال، دفاعی معاملات کے ساتھ ساتھ دو طرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات کے مطابق پاکستان طویل عرصے سے روس کے ساتھ تکنیکی معاملات میں تعاون کا خواہاں ہے اور روس کے ساتھ پر امن بقائے باہمی کے تحت دوستانہ تعلقات چاہتا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: جوائنٹ چیف آف اسٹاف روس پہنچ گئے

    قبل ازیں جوائنٹ چیف آف اسٹاف ماسکو پہنچے جہاں روسی وزارتِ داخلہ کی جانب سے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس موقع پر جنرل راشد محمود نے وکٹری پارک میں واقعہ یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے‘‘۔

    جوائنٹ چیف آف اسٹاف نے کارشین انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز کا بھی دورہ کیا اور روسی جنرل اسٹاف سے ملاقات بھی کی، اس ملاقات میں دونوں ممالک کے فوجی سربراہان نے خطے کی صورتحال اور سیکیورٹی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

  • ایئرچیف مارشل سہیل امان پاک فضا ئیہ کے سربراہ مقرر

    ایئرچیف مارشل سہیل امان پاک فضا ئیہ کے سربراہ مقرر

    اسلام آباد: ایئرچیف مارشل سہیل امان کوپاک فضا ئیہ کاسربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔

    صدرمملکت ممنون حسین نےسہیل امان کوایئرچیف کےعہدے پر ترقی کی منظوری دی، سہیل امان ڈپٹی چیف ایئراسٹاف آپریشنزکےفرائض انجام دےرہےتھے، ایئرچیف مارشل طاہر رفیق بٹ آج ریٹائر ہورہے ہیں۔

     اسلام آباد میں انہوں نےوزیراعظم نوازشریف سے الوداعی ملاقات ہوئی ،ملاقات میں پاک فضائیہ کےسربراہ نے وزیراعظم سےپیشہ وارانہ امورپرتبادلہ خیال کیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاک فضایہ کے سابق سربراہ طاہررفیق بٹ نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود سے الوداعی ملاقات کی تھی۔

  • پاک فضایہ کےسر براہ طاہررفیق بٹ کی جنرل راشد محمود سے الوداعی ملاقات

    پاک فضایہ کےسر براہ طاہررفیق بٹ کی جنرل راشد محمود سے الوداعی ملاقات

    اسلام آباد: پاک فضایہ کے سربر اہ نےجنرل راشد محمود سےالوداعی ملاقات کی۔۔

    پاک فضایہ کےسر براہ طاہررفیق بٹ نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود سے الوداعی ملاقات کی۔

    آئی ایس پی ار کے مطابق جنرل راشد محمودنے ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ کی خدمات کو سراہا۔

    جنرل راشد محمود نے ائیر چیف مارشل کی فضائیہ کو جدید خطوط پر استوار کر نے کی کوششوں کی تعریف کی۔

  • جنرل راشد محمود کی زیرصدارت جوائنٹ اسٹاف کمیٹی کااجلاس

    جنرل راشد محمود کی زیرصدارت جوائنٹ اسٹاف کمیٹی کااجلاس

    راولپنڈی: جنرل راشد محمود کی سربراہی میں جوائنٹ اسٹاف کمیٹی نے آپریشن ضرب عضب میں کامیابیاں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ پاک فوج ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ یقینی بنائے گی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راشد محمود کی زیر صدارت جوائنٹ اسٹاف کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان کی بری ،بحری اور فضائیہ کے سربراہان نے شرکت کی ہے، اجلاس میں مسلح افواج کے پیشہ وارانہ امور اور سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور آپریشن ضرب عضب میں سیکیورٹی فورسز کے درمیان تعاون کو سراہا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں آپریشن ضرب عضب میں حاصل کی گئی کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، اجلاس کے اعلامیے کے مطابق مسلح افواج ہرطرح کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار ہے، ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ یقینی بنایا جائے اور سیلاب زدگان کی مدد کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

  • چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی نوازشریف سے ملاقات

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی نوازشریف سے ملاقات

    اسلام آباد:  وزیراعظم نوازشریف سے اعلی حکام کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز آرمی چیف اور وزیر داخلہ سے ملاقات کے بعد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی بھی ملاقات کے لئے وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے۔

    وزیراعظم نوازشریف کی اعلی عسکری اور سول حکام سے ملاقاتوں کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے، وزیراعظم ہاؤس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے نوازشریف سے ملاقات میں قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان آپریشن ضرب عضب سے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔

    ذرائع کے مطابق یوم آزادی پر ہونے والی خصوصی پریڈ سے متعلق بھی معاملات کا جائزہ لیا گیا۔

    گزشتہ روز وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیرداخلہ چوہدری نثار اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی نوازشریف سے ملاقات کی تھی  آرمی چیف سے ملاقات میں فیصلہ ہوا کہ آ رمی چیف چودہ اگست کو پارلیمنٹ کے سامنے ہونے والی پریڈ میں وزیراعظم کے ہمراہ شرکت کریں گے، تقریب میں مسلح افواج کے سربراہان اور غیرملکی سفارتکار بھی شریک ہوں گے۔