Tag: جنرل (ر) اسد درانی

  • جنرل (ر) اسد درانی کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا، ذرائع وزارت داخلہ

    جنرل (ر) اسد درانی کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا، ذرائع وزارت داخلہ

     اسلام آباد: کتاب لکھنے کے معاملے پر سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر) اسد درانی کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا، ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اسد درانی کے خلاف اعلیٰ سطح کی تحقیقات ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کے حکم پر سابق ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی کو ان کی کتاب کے سلسلے میں آج جی ایچ کیو طلب کیا گیا تھا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ریٹائرڈ اسد درانی سے متعلق عدالتی تحقیقات لیفٹیننٹ جنرل کی سربراہی میں کی جائیں گی، سابق ڈی جی آئی ایس آئی اس سلسلے میں جی ایچ کیو میں پیش ہوچکے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے جنرل (ر) اسد درانی کی کتاب پر تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا، جی ایچ کیو میں ان سے وضاحت طلب کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق اسد درانی سے جی ایچ کیو میں وضاحت طلب کیے جانے کے بعد فوری ایکشن لیا گیا اور ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے درخواست دے دی گئی۔

    لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اسد درانی آج جی ایچ کیومیں پیش ہوں گے


    ذرائع نے بتایا کہ اسد درانی کی کتاب میں بیان کردہ متعدد موضوعات حقائق کے برعکس ہیں، اپنی کتاب میں انھوں نے ملٹری کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی ہے۔

    واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل اسد درانی اگست 1990 سے مارچ 1992 تک آئی ایس آئی کے سربراہ رہے ہیں جنہوں نے سابق را چیف اے ایس دلت کے ساتھ مل کر ایک کتاب ’دی اسپائے کرونیکلز: را، آئی ایس آئی اینڈ دی الوژن آف پیس‘ لکھی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • جنرل (ر) اسد درانی کی کتاب پرپاک فوج کے تحفظات، 28 مئی کو جی ایچ کیو طلب

    جنرل (ر) اسد درانی کی کتاب پرپاک فوج کے تحفظات، 28 مئی کو جی ایچ کیو طلب

    اسلام آباد : آئی ایس آئی کے سابق ڈائریکٹر جنرل اسد درانی کی کتاب پر فوج کے تحفظات سامنے آ گئے، اسد درانی کو پوزیشن واضح کرنے کیلئے 28 مئی کو جی ایچ کیو طلب کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جنرل (ر) اسد درانی اور بھارتی خفیہ ایجنسی راکے سابق چیف کی مشترکہ کتاب پر پاک فوج نے تحفظات کا اظہار کردیا، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مذکورہ کتاب میں بہت سے موضوعات حقائق کے برعکس پیش کیےگئے ہیں۔

    یہ کتاب ‘دی سپائے کرونیکلز:  را، آئی ایس آئی اینڈ دی الوژن آف پیس’آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی نے سابق ‘را’ چیف اے ایس دلت کے ساتھ مل کر لکھی ہے۔ اس کتاب میں پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم حساس اور خفیہ معاملات پر بات کی گئی ہے۔

    کتاب میں جن معاملات پر روشنی ڈالی گئی، اُن میں کارگل آپریشن، ایبٹ آباد میں امریکی نیوی سیلز کا اسامہ بن لادن کو ہلاک کرنے کا آپریشن، کلبھوشن یادیو کی گرفتاری، حافظ سعید، کشمیر، برہان وانی اور دیگر معاملات شامل ہیں۔

    اس حوالے سے جنرل (ر)اسد درانی کو اپنی پوزیشن واضح کرنے کیلئے 28 مئی کو جی ایچ کیو طلب کیا گیا ہے، ملٹری کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر پوزیشن واضح کرنا ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق عسکری قیادت نے یہ واضح پیغام دیا ہے کہ اگر پاک فوج کا کوئی سابق افسر بھی ملکی مفاد کے خلاف کوئی بات کرے گا تو اس کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: اسد درانی نے کس کی اجازت سے سابق را چیف سے مل کر کتاب لکھی، رضا ربانی

    علاوہ ازیں اس کتاب کی اشاعت پر سینیٹ اجلاس میں اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے بھی شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ کتاب کسی سویلین یا سیاستدان نے بھارتی ہم منصب سے مل کر لکھی ہوتی تو آسمان سر پر ہوتا، کتاب لکھنے والے سیاستدان پرغدار کے فتوے لگ رہے ہوتے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔