Tag: جنرل زبیرمحمود حیات

  • کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل ہونا چاہیے، جنرل زبیرمحمود حیات

    کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل ہونا چاہیے، جنرل زبیرمحمود حیات

    رسالپور: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمود حیات کا کہنا ہے کہ بھارت میں نسلی اور مذہبی امتیاز کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی اے ایف اکیڈمی اصغرخان میں 142ویں ڈی جی پی،88ویں ایروناٹیکل انجینئرنگ کورس، 23ویں اےاینڈ ایس ڈی اور 98 ویں اے ڈی کی مشترکہ پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب ہوئی۔

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرحیات مہمان خصوصی تھے، ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان بھی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں موجود تھے۔

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمود حیات نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ جنرل زبیرمحمود حیات نے پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو فلائنگ بیجز لگائے۔

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمود حیات نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاس آؤٹ کیڈٹس اور ان کے والدین کو مبارکباد دیتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ آج کے کیڈٹس مستقبل میں پاک فضائیہ کی قیادت ہیں، قوم کوپاک فضائیہ پر فخر ہے، امید ہے پاس آؤٹ کیڈٹس وطن کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

    جنرل زبیرمحمود حیات نے کہا کہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل ہونا چاہیے، کشمیرتقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے۔

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے کہا کہ پاکستان ایک ذمے دار جوہری طاقت ہے، انہوں نے کہا کہ بھارت میں نسلی اورمذہبی امتیاز کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

  • جنرل زبیرمحمود حیات کا دورہ تاجکستان، سول وعسکری قیادت سے ملاقاتیں

    جنرل زبیرمحمود حیات کا دورہ تاجکستان، سول وعسکری قیادت سے ملاقاتیں

    راولپنڈی : چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمود حیات نے تاجکستان کا دورہ کیا اور تاجک صدر سمیت اہم حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل زبیرمحمود حیات سرکاری دورے پر تاجکستان پہنچ گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمود حیات نے تاجک صدر، وزیر خارجہ وزیردفاع، سیکریٹری نیشنل سیکیورٹی کونسل سے ملاقاتیں کیں جس میں سیکیورٹی، باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق تاجک قیادت نے دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کے کردارکی تعریف کی۔

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا دورہ اٹلی

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے 22 مئی کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل زبیرمحمود حیات نے ڈیفنس جنرل اسٹاف ہیڈ کوارٹرزمیں اپنے ہم منصب چیف آف اٹالین ڈیفنس اسٹاف جنرل کلاڈیو سے ملاقات کی تھی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دفاع اور سیکیورٹی کے شعبوں میں باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

    اس موقع پرچیف آف اٹالین ڈیفنس جنرل اسٹاف جنرل کلاڈیو نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کی علاقائی امن واستحکام کے لیے کوششیں قابل تحسین ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا دورہ اٹلی‘  اٹالین چیف آف ڈیفنس سےملاقات

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا دورہ اٹلی‘ اٹالین چیف آف ڈیفنس سےملاقات

    راولپنڈی : چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل زبیرمحمود حیات اور چیف آف اٹالین ڈیفنس جنرل اسٹاف جنرل کلاڈیو کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دفاع اور سیکیورٹی کے شعبوں سمیت دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل زبیرمحمود حیات نے ڈیفنس جنرل اسٹاف ہیڈ کوارٹرزمیں اپنے ہم منصب چیف آف اٹالین ڈیفنس اسٹاف جنرل کلاڈیو سے ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دفاع اور سیکیورٹی کے شعبوں میں باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پرچیف آف اٹالین ڈیفنس جنرل اسٹاف جنرل کلاڈیو نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی علاقائی امن واستحکام کے لیے کوششیں قابل تحسین ہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل زبیر محمود حیات کو ڈیفنس جنرل اسٹاف میڈل سے نوازا گیا۔

    آرمی چیف کا متحدہ عرب امارات کا دورہ

    خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ابوظہبی کے ولی عہدشیخ محمدبن زایدالنہیان کے درمیان ملاقات ہوئی تھی جس میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر گفتگو کی گئی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بھارت آگ کے ساتھ کھیل رہاہے، جنرل زبیرمحمود حیات

    بھارت آگ کے ساتھ کھیل رہاہے، جنرل زبیرمحمود حیات

    اسلام آباد : چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمود حیات کا کہنا ہے کہ بھارت آگ کے ساتھ کھیل رہاہے، را نے سی پیک منصوبوں کونشانہ بنانے کے لئے نیا سیل قائم کیا ہے، سی پیک کے خلاف ہرسطح پرسازش کی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ’جنوبی ایشیا کی علاقائی جہتیں اورتذویراتی خدشات‘ پر2روزہ عالمی کانفرنس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمودحیات نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کامعاملہ جنوب اوروسطی ایشیاکے خطے میں اہم  ہے، جبکہ  چین اوربھارت کی  توانائی کی ضروریات کے لیے ایران کلیدی  کردارکا حامل خطہ ہے۔

     ان کا کہنا تھا کہ طاقت کاحصول جنوبی ایشیامیں عدم استحکام کاباعث ہے، بیرونی طاقتیں اپنے ’تذویراتی ڈیزائنز‘ کو آگے بڑھانے کے  لیے کوشاں ہیں۔ غیرریاستی عناصرجنوبی ایشیامیں عدم استحکام چاہتے ہیں جبکہ دوسری جانب ماحولیاتی تغیرات اور آبی مسائل‘ پہلے سے درپیش پیچیدہ چیلنجز کو مزید بڑھا رہے ہیں۔

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے یہ بھی کہا کہ مسئلہ کشمیربدستورجوہری جنگ کےخطرات کاپیش خیمہ ہے، کسی بھی قسم کاغلط اندازہ خطرات کاباعث بن سکتاہے، کشمیر میں ریاستی جبر سے90ہزارسےزائدشہیدہوئے، پیلٹ گن کےاستعمال سےہزاروں کی آنکھیں متاثرہوئیں۔


    مزید پڑھیں : مضبوط افغانستان خوشحال پاکستان کا ضامن ہے‘ جنرل زبیرمحمودحیات


    ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی پر ان کا کہنا تھا کہ ایل اوسی پر1200سےزائد مرتبہ سیزفائرکی خلاف ورزیاں ہوئیں، جنوبی ایشیامیں پائیدار امن کاراستہ کشمیر سے  ہوکرگزرتا ہے۔

    جنرل زبیرمحمودحیات نے مزید کہا کہ بھارت بلوچستان میں دہشت گردی کوہوا دے کرخطےمیں امن واستحکام کوخطرات سےدوچارکررہاہے۔ بھارت آگ سے کھیل رہا ہے‘  را نے سی پیک منصوبوں کونشانہ بنانے کے لئے نیا سیل قائم کیا ہے، سی پیک کے خلاف ہرسطح پرسازش ہورہی ہے۔

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی  نے واضح کیا کہ پاکستان ان حالات میں اپنی کم ازکم جوہری صلاحیت ضروربرقراررکھےگا۔ پاکستان اپنی عالمی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے لیکن اپنے دفاع سےغافل نہیں ہے، ہم  تنازعات کا پرامن حل چاہتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستان نےہمیشہ خطےمیں امن واستحکام کےلیےکرداراداکیا‘جنرل زبیرحیات

    پاکستان نےہمیشہ خطےمیں امن واستحکام کےلیےکرداراداکیا‘جنرل زبیرحیات

    سنگاپور: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل زبیر محمود حیات کا کہناہےکہ پاکستان نے دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لیےکردار اداکیا۔

    تفصیلات کےمطابق سنگاپور میں جنرل زبیرمحمودحیات نےشنگریلاڈائیلاگ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان نے قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیےہمیشہ کردار ادا کیا۔انہوں نےکہاکہ پاک بحریہ نےسری لنکامیں سیلاب متاثرین کی مددکی۔

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کاکہناتھاکہ یواین امن مشن کےلیےپاکستان سب سےبڑافوجی دستہ بھیجتاہےاور پاکستان نےہمیشہ خطے میں امن واستحکام کے لیے کردار ادا کیا۔

    جنرل زبیرمحمود حیات کا کہناتھاکہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مل کر اقدامات کرنے ہوں گے جبکہ بحرانوں پرقابوپانے کی کامیابی عالمی طاقتوں ہر منحصر ہے۔

    پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق جنرل زبیرمحمود حیات کا کہناتھاکہ یہ منصوبہ خطے میں تنازعات ختم کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔


    کابل دھماکا، آرمی چیف قمر باجوہ کی مذمت اور اظہارِ افسوس


    واضح رہےکہ گزشتہ دنوں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کابل دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ دہشت گردی اورانتہا پسندی کے خلاف افغان عوام اور فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں