Tag: جنرل سید عاصم منیر

  • امریکی اخبار نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو مردِ آہن قرار دے دیا

    امریکی اخبار نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو مردِ آہن قرار دے دیا

    نیویارک : امریکی اخبار نیویارک ٹائمز  نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو مرد آہن قراردے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان بھارت بڑھتی کشیدگی میں امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو مرد آہن قرار دے دیا۔

    امریکی اخبار نے اپنے آرٹیکل میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے قائدانہ کردار کی اہمیت کو تسلیم کیا، اخبار نے لکھا ‘ایسے وقت میں جب پہلگام واقعے کے بعد بھارت پر دباؤ اور خطے میں تناؤ میں اضافہ ہو رہا ہے، ایسے میں جنرل عاصم منیرنے پاکستان کا واضح موقف تشکیل دیا۔’

    امریکی اخبار کا کہنا تھا کہ کچھ دن پہلے ٹینک پر کھڑے ہوکر خطاب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دو ٹوک کہا کوئی ابہام میں نہ رہے بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا فوری اور پرعزم اورمنہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

    نیویارک ٹائمز نے لکھا ‘آرمی چیف کا یہ خطاب کسی بھی بھارتی حملے کا جواب دینے کے عزم کا مکمل اعادہ تھا, ایک ایسے وقت میں جب پاکستانی قوم سیاسی اور معاشی مشکلات میں گھری تھی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پوری قوم کو متحد کردیا ہے۔

    آرمی چیف کے خطاب اوربیانات کو بھارت میں پاکستان کی جانب سے طاقت کےاظہارکے طورپر دیکھا جارہا ہے۔

  • ہم اپنی آئینی حدود جانتے ہیں اور دوسروں سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں، آرمی چیف

    ہم اپنی آئینی حدود جانتے ہیں اور دوسروں سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں، آرمی چیف

    رسالپور: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ ہم آئینی حدود جانتے ہیں دوسروں سے بھی آئین کی پاسداری کومقدم رکھنےکی توقع رکھتےہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نشان امتیاز(ملٹری) نے پاکستان ائیر فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے آپ ہماری امیدوں کا مرکز اور آسمانوں کے محافظ اور علاقائی یکجہتی کے ضامن ہیں، توقع ہے آپ کردار،ہمت اورقابلیت کی خوبیوں سے مُزیّن زندگی گزاریں گے۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آپ کا طرز عمل نہ صرف ذاتی اخلاقیات بلکہ قابل احترام ادارےکیلئےبھی غیر معمولی ہوگا، آپ مادر وطن کےدفاع،عزت و وقار کیلئےقربانی دینے سے کبھی دریغ نہیں کریں گے، توقع ہے آپ بہترین پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کی لازوال روایت قائم رکھیں گے۔

    جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ آرٹیکل 19میں واضح طور پر آزادی اظہار اور اظہار رائے کی حدود متعین کی گئی ہیں، آئین میں دی گئی آزادی رائے پرعائدقیود کی برملا پامالی کرنیوالےدوسروں پرانگلیاں نہیں اٹھاسکتے، ہم آئینی حدود جانتے ہیں دوسروں سے بھی آئین کی پاسداری کومقدم رکھنےکی توقع رکھتےہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسلحے کی دوڑ سے ہمارےخطےمیں طاقت کاتوازن بھی بگڑنےکاامکان ہے، جدیدٹیکنالوجیز فضائی طاقت کے استعمال کو تبدیل کرنے کے ساتھ دائرہ کار کووسعت دے رہی ہیں۔

    چیف آف آرمی اسٹاف نے مزید کہا کہ ایک مضبوط فضائیہ کے بغیر ملک کسی بھی جارح کےرحم و کرم پر ہوتاہے، پاک فضائیہ ہمیشہ قوم کی توقعات پر پورا اتری ہے، پاک فضائیہ نےبہادری،پیشہ ورانہ مہارت سےمشکلات میں فضائی حدودکی نگرانی کی، جس کی بڑی مثال فروری 2019 ہم سب کے سامنے ہے۔

    غزہ کی صورتحال کے حوالے ان کا کہنا تھا کہ غزہ جنگ اس بات کی تازہ مثال ہےکہ جنگیں کیاکیا مصائب سامنے لاسکتی ہیں، غزہ میں بزرگوں، خواتین،بچوں کا اندھادھند قتل اس بات کا ثبوت ہے کہ دنیا میں تشددبڑھ رہا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر سے متعلق جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارت نے اپنا ناجائز قبضہ کررکھا ہے، کشمیر میں بھارتی جارحیت پر دنیا کی خاموشی وہاں گونجنے والی آزادی کی آوازدبا نہیں سکتی، ہم اپنے کشمیری بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی ،سفارتی حمایت جاری رکھیں گے، ہمیشہ یاد رکھیں کہ حق طاقت ہے جبکہ باطل کبھی طاقتور نہیں ہوسکتا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ راشدمنہاس، سرفراز رفیقی،ایم ایم عالم جیسےبنیں جنہوں نےوطن کیلئےزندگیاں پیش کیں، آپ کوجوذمہ داری سونپی ہےاس کیلئےپرعزم اورریاست پاکستان کیساتھ وفاداررہیں۔

  • عمران خان کی جنرل سید عاصم منیر کو چیف آف آرمی اسٹاف  بننے پرمبارکباد

    عمران خان کی جنرل سید عاصم منیر کو چیف آف آرمی اسٹاف بننے پرمبارکباد

    لاہور : چیرمین عمران خان نے جنرل سید عاصم منیر کو چیف آف آرمی اسٹاف بننے اور جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی بننے پر مبارک باد دی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سویلین بالادستی پر قائداعظم کا قول شیئر کرتے پیغام میں کہا کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی بننے اور جنرل سید عاصم منیر کو چیف آف آرمی اسٹاف بننے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ قوم اور ریاست کےدرمیان پچھلے8ماہ سے اعتماد کا فقدان ہے، امید ہے نئی ملٹری لیڈرشپ ریاست،قوم میں اعتمادکےفقدان کوختم کرے گی، عوام ہی ریاست کی اصل قوت ہیں۔

    گذشتہ روز جی ایچ کیو میں پاک فوج کے کمان کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی تھی، جس میں سبکدوش جنرل قمرجاوید باجوہ نے نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو پاک فوج کی کمان سونپی تھی۔

    سیدعاصم منیر چھڑی ہاتھ میں تھام کر مسلح افواج کے سترویں آرمی چیف بن گئے تھے۔

  • جنرل سید عاصم منیر کی بطور آرمی چیف 3 سال تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

    جنرل سید عاصم منیر کی بطور آرمی چیف 3 سال تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد : جنرل عاصم منیرکی بطور آرمی چیف اور جنرل ساحرشمشادمرزاکی بطور چئیرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف تین تین سال کیلئے تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تقرریوں کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے۔

    جنرل عاصم منیرکی بطورآرمی چیف اور جنرل ساحر شمشاد مرزا کی بطور چئیرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف تین تین سال کیلئے تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔

    نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ جنرل سید عاصم منیر 29 نومبر کو بطور17 ویں آرمی چیف کی کمانڈ سنبھالیں گے جبکہ جنرل ساحر شمشاد مرزا 27 نومبر کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی کمانڈ سنبھالیں گے۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق جنرل عاصم منیر اور جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ترقی فوری طور پر نافذ العمل ہو گی۔

    گذشتہ روز وزیراعظم پاکستان نے آئینی اختیارات استعمال کرتےہوئے جنرل سید عاصم منیرکو چیف آف آرمی اسٹاف اور جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف مقرر کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور سمری صدر مملکت کو ارسال کردی گئی تھی۔

    بعد ازاں صدر مملکت عارف علوی نے وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹس چیف آف اسٹاف کمیٹی کی تقرری کی سمری پر دستخط کر دیے تھے۔