Tag: جنرل عاصم سلیم باجوہ

  • جنرل عاصم سلیم باجوہ کی بلوچستان کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں، وزیراعلیٰ جام کمال

    جنرل عاصم سلیم باجوہ کی بلوچستان کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں، وزیراعلیٰ جام کمال

    کوئٹہ : وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ جنرل عاصم سلیم باجوہ کی بلوچستان کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں، صوبے میں ٹیم ورک سے امن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہوئی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی جانب سے رخصت ہونے والے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔

    عشائیے میں عسکری و سیاسی قیادت نے شرکت کی، اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے جنرل عاصم سلیم باجوہ کی صوبے کیلئے خدمات کو سراہا۔

    انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ٹیم ورک سے امن و امان بہتر ہوگیا ہے، کمانڈر سدرن کمانڈ کا بڑے منصوبوں کی منظوری میں اہم کردار ہے۔

    لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان والوں کا خلوص و محبت نہیں بھلاسکتا، ریٹائرمنٹ کے بعد بھی بلوچستان اولین ترجیح ہے، بلوچستان کی بہتری کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

    واضح  رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 12 ستمبر کو لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف کو کمانڈر سدرن کمانڈ تعینات کیا تھا انہیں جنرل عاصم سلیم باجوہ کی 23 ستمبر 2019 کو ہونے والی ریٹائرمنٹ کے پیش نظر کمانڈر سدرن کمانڈ تعینات کیا گیا ہے۔

  • کمانڈرسدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم  باجوہ سے افغان نیشنل آرمی کے وفد کی ملاقات

    کمانڈرسدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ سے افغان نیشنل آرمی کے وفد کی ملاقات

    کوئٹہ : کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ سے افغان نیشنل آرمی کے وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر اتفاق رائے پایا گیا کہ علاقے میں دیرپا امن اور استحکام کیلئے باہمی تعاون کو مزید بڑھانا ہوگا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق افغان نیشنل آرمی کے وفد نے سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کوئٹہ کا دورہ کیا اور کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ سے ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق افغان وفد افغان نیشنل آرمی کے کمانڈر 205کورپس میجرجنرل امام نذر کی سربراہی میں میجر جنرل ولی مہمد سمیت دیگر اعلیٰ حکام پر مشتمل تھا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ملاقات میں باہمی اور پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور سمیت پاک افغان بارڈرمینجمنٹ معاملات زیر غورآئے جبکہ اس موقع پر اتفاق رائے پایا گیا کہ علاقے میں دیرپا امن اور استحکام کیلئے باہمی تعاون کو مزید بڑھانا ہوگا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • تمام دہشت گردوں کیخلاف بلاتفریق آپریشن کیا جارہا ہے، عاصم سلیم باجوہ

    تمام دہشت گردوں کیخلاف بلاتفریق آپریشن کیا جارہا ہے، عاصم سلیم باجوہ

    واشنگٹن: پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہناہےتمام دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق آپریشن کیا جا رہا ہے۔

    امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ دہشت گردوں کا تعلق چاہے کسی بھی ملک سے ہو اُن کے خلاف ایک ہی طرح سے کارروائی کی جا رہی ہے یعنی ان کا خاتمہ کرنا ہے، یا ان کو گرفتار کرنا ہے۔

    میجر جنرل عاصم باجوہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان نے جو قربانیاں دیں، اُن کا اعتراف ہی اس دورے کا سب سے بڑا حاصل ہو گا، آپریشن ضرب عضب میں اب تک بارہ سو سے زائد شدت پسند مارے جا چکے ہیں۔

  • ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل عاصم سلیم باجوہ واشنگٹن پہنچ گئے

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل عاصم سلیم باجوہ واشنگٹن پہنچ گئے

    واشنگٹن: آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجرجنرل عاصم سلیم باجوہ واشنگٹن پہنچ گئے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ سولہ نومبر سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے دورہ امریکہ کے حوالے سے امریکی حکام سے ملاقاتیں کریں گے، آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو دورے کی دعوت امریکی فوج کے سربراہ نے دی تھی۔ ذرائع کے مطابق جنرل راحیل شریف کے دورہ امریکہ پر دونوں ممالک کی افواج کے سربراہوں کے درمیان افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا پر بات ہوگی۔