Tag: جنرل عاصم منیر

  • کچھ لوگوں کو جنرل عاصم منیر کا فیلڈ مارشل بننا ہضم نہیں ہورہا، رانا ثنااللہ

    کچھ لوگوں کو جنرل عاصم منیر کا فیلڈ مارشل بننا ہضم نہیں ہورہا، رانا ثنااللہ

    وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کو جنرل عاصم منیر کا فیلڈ مارشل بننا ہضم نہیں ہورہا۔

    اے آر وائی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے معرکے میں ملک کا موثر دفاع کیا، دشمن کےخلاف ملک کے موثر دفاع میں پوری قوم شامل تھی، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں افواج نے جرات مندانہ دفاع کیا۔

    رانا ثنااللہ نے کہا کہ دشمن کےخلاف معرکے میں روح رواں جنرل عاصم منیر ہی تھے، دشمن کےخلاف کامیابی سے ملک کو عزت اور مقام ملا ہے، ملک کو عز ت ملی اس کے روح رواں جنرل عاصم منیر ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ پوری قوم چاہتی تھی کہ جنرل عاصم منیر کو اعلیٰ ترین اعزاز دیا جائے، اعزاز ملنے سے فیلڈ مارشل عاصم منیرکی مدت ملازمت پر فرق نہیں پڑے گا۔

    رانا ثنا نے کہا کہ اعزاز ملنے سے فیلڈ مارشل عاصم منیرکی ملازمت کو کوئی فرق نہیں پڑےگا، فیلڈ مارشل کا اعزاز جنرل عاصم منیر کےساتھ ہمیشہ رہےگا، حکومت فیلڈ مارشل کا اعزاز دے سکتی ہے،

    مشیر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ اس سے متعلق آرڈر نہیں کرسکتا، فیلڈ مارشل کے اعزاز سے متعلق آرمی ایکٹ میں ذکر موجود ہے، ہائیکورٹ کسی بھی اعزاز سے متعلق حکومت کو ڈائریکشن نہیں دے سکتی۔

    انھوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل ایک اعزاز ہے جو تاحیات ساتھ رہےگا، فیلڈ مارشل اعزاز دینے کی مثال آرمی ایکٹ میں موجود ہے۔

    ایئرچیف کی خدمات کے اعتراف میں مدت ملازمت بڑھانے کی بات کی گئی، کوئی کسی بھی رینک میں ہو حکومت کے پاس مدت بڑھانے کا اختیار ہے۔

    رانا ثنااللہ کا مزید کہنا تھا کہ نوٹی فکیشن جاری ہوگا توایئرچیف کی مدت ملازمت سے متعلق تفصیل ہوگی، جنہوں نے اس معرکے میں حصہ لیا ان سب کو اعزازات دیے جائیں گے۔

  • آرمی چیف  کی کراچی کے تاجروں  کو ایس آئی ایف سی کیساتھ مل کر کام کرنے کی دعوت

    آرمی چیف کی کراچی کے تاجروں کو ایس آئی ایف سی کیساتھ مل کر کام کرنے کی دعوت

    کراچی : آرمی چیف جنرل عاصم منیر  نے کراچی کے تاجروں کو ایس آئی ایف سی کے ساتھ مل کر کام کرنے کی دعوت دیتے ہوئے ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کی یقین دہانی کرادی۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر  نے دورہ کراچی کےدوران تاجر برادری سے ملاقات کی ، ملاقات میں معیشت سےمتعلق تاجربرادری کےساتھ اہم امورزیربحث آئے۔

    جنرل عاصم منیر  نے کہا کہ ایک سال پہلے آپ سب سے کہا تھا کہ مایوس مت ہوں۔۔ مایوسی گناہ ہے۔۔ پاکستان کی خوشحالی کے بارے میں کبھی امید نہیں چھوڑنا، مایوسی پیدا کرنے کی ناکام کوششوں کو اجتماعی کاوشوں سے شکست دی گئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مختلف شعبوں میں غیر معمولی صلاحیت رکھتا ہے، بے پناہ وسائل اور صلاحیت کے پیش نظر پاکستان اقوام عالم میں اپنا جائز مقام حاصل کرنا چاہتا ہے۔

    سپہ سالار نے کہا مغربی سرحد پر اسمگلنگ پر قابو پانے سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے، برادر دوست ملکوں نے پاکستان کی معاشی بحالی میں اہم کردار ادا کیا۔۔ بالخصوص چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ گوگل، اسٹار لنک اور دیگر بین الاقوامی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کررہی ہیں، کاروباری برادری کے تعاون کے بغیر یہ کامیابیاں ممکن نہ تھیں۔۔ پاکستان کے روشن مستقبل پر سب کو غیر متزلزل اعتماد ہونا چاہیے۔

    انھوں   نے تاجروں کو یقین دلایا کہ پاک افواج غیرقانونی سرگرمیوں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھنے کیلئے پُرعزم ہے اور کراچی کی کاروباری برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

    سپہ سالار نے تاجر برادری کو معاشی ترقی میں کردار ادا کرنے اور ایس آئی ایف سی کے ساتھ مل کر کام کرنے کی دعوت بھی دی۔

  • ’جنرل عاصم منیر کے آنے کے بعد پاک فوج کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوا ہے‘

    ’جنرل عاصم منیر کے آنے کے بعد پاک فوج کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوا ہے‘

    چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کے آنے کے بعد پاک فوج کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوا ہے یہ کہنا ہے کہ عوامی سروے عوام الناس کا۔

    چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کے بطور فوجی سربراہ ایک سالہ کارکردگی پر عوام نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل عاصم منیر کے آنے کے بعد پاک فوج کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوا ہے اور تقریباً 50 فیصد عوام موجودہ آرمی چیف سے مطمئن ہیں۔

    سروے میں عوام نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ایک سال کے دور میں بہت اچھے اقدامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے دہشتگردی کے سدباب ک ے لیے سخت اقدامات کے اور معیشت کو بھی بہت بہتر کیا۔

    عوام کا کہنا تھا  کہ پاکستان میں ڈالرکی قیمت بہت بڑھ گئی تھی، آرمی چیف نے کافی حد تک اس پر بھی قابو پا لیا ہے۔ انہوں نے جو کاوشیں کی ہیں وہ ملک میں بہتری لانے کے لیے احسن ترین اقدامات ہیں۔

    عوام کا یہ بھی کہنا تھا کہ آرمی چیف کا احسان ہے کہ انہوں نے کسانوں کو ریلیف دلوایا۔ ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کے معاملے میں آرمی چیف بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔ غیر قانونی، غیر ملکیوں اور ذخیرہ اندوزی کیخلاف ایسے ہی کام ہوتا رہا تو اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

  • امید ہے جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج مزید ترقی کے منازل طے کرے گی، رانا ثنااللہ

    امید ہے جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج مزید ترقی کے منازل طے کرے گی، رانا ثنااللہ

    اسلام آباد : وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ امید ہے جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج مزید ترقی کے منازل طے کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے غیر رسمی گفتگو میں پاک فوج میں کمانڈ کی تبدیلی کے حوالے سے کہا کہ تحریک انصاف نے معاملے کو بھی متنازع بنانے کی کوشش کی مگر ناکامی ہوئی۔

    رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ نئے آرمی چیف انتہائی پیشہ ور اور بہترین صلاحیتوں کے مالک ہیں ، امید ہے انکی قیادت میں پاک فوج مزید ترقی کے منازل طے کرے گی۔

    خیال رہے جی ایچ کیو میں پاک فوج کے کمان کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، جس میں سبکدوش جنرل قمرجاوید باجوہ نے نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو پاک فوج کی کمان سونپ دی۔

    سیدعاصم منیر چھڑی ہاتھ میں تھام کر مسلح افواج کے سترویں آرمی چیف بن گئے۔