Tag: جنرل قمرجاویدباجوہ

  • نوجوانوں نے  پاکستان کی قیادت کیلئے ترجیحات طے کرنی ہیں، آرمی چیف

    نوجوانوں نے پاکستان کی قیادت کیلئے ترجیحات طے کرنی ہیں، آرمی چیف

    راولپنڈی  : آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے سندھ کے عوام کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا پاکستان کامستقبل نوجوانوں کےہاتھوں میں ہے  اور آپ نے ہی نوجوانوں نے پاکستان کی قیادت کیلئے ترجیحات طے کرنی ہیں، پاکستان کوآگے لے جانے کے لئے میرٹ کو یقینی بناناہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے سندھ بھر کے نوجوانوں کے نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا سندھ کے عوام کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا اور کہا پاکستان کامستقبل نوجوانوں کےہاتھوں میں ہے، آپ لوگوں نے پاکستان کی قیادت کیلئےترجیحات طےکرنی ہیں، اگر ہم خود کو ایمانداری سے نہیں دیکھیں گے تو کوئی مدد نہیں کرےگا۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ سندھ پاکستان کی جان ہے، سندھ کےجوان جفاکش،محنتی اوروفادارہیں، پاکستان کامستقبل جمہوریت سے وابستہ ہے، پاکستان دنیا میں اپنا مقام حاصل کرےگا، دنیا میں تبدیلی یوتھ لاتی ہے۔

    جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہا پاکستان کو بنانے میں سندھ کابہت اہم رول ہے، ہم نے پاکستان کو وہاں لے کر جانا ہے ، جہاں اس کاحق بنتاہے، جس ڈائریکشن میں آپ جائیں گے پاکستان اس طرف جائےگا۔

    ہمارے پاک فوج کے جوان ایسے ہیں ، جن سے پسینہ مانگا تو انہوں نےخون دیا

    ان کا کہنا تھا امریکامیں پوچھاگیا پاک فوج نےکیسےدہشت گردی کوشکست دی، ہمارے پاک فوج کے جوان ایسے ہیں ، جن سے پسینہ مانگا تو انہوں نےخون دیا، ہم نے کراچی کودہشت گردوں سے آزاد کرایا۔

    فوج میں سپاہی کویہ نہیں کہا جاتا آگے بڑھو ہمیشہ کہاجاتاہے’’فالومی‘‘

    آرمی چیف نے کہا فوج میں میرٹ کا سسٹم ہے، میرٹ سےہی ملک ترقی کرتاہے، نوجوانوں نے بطور لیڈر پاکستان کی سمیت کا تعین کرناہے، فوج میں سپاہی کویہ نہیں کہا جاتا آگے بڑھو ہمیشہ کہاجاتاہے’’فالومی‘‘۔

    جنرل قمرجاویدباجوہ کا مزید کہنا تھا کہ نئی نسل پاکستان کی امیدہے، پاکستان کوآگے لے جانے کے لئے میرٹ کو یقینی بناناہوگا۔

  • آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کوئٹہ پہنچ گئے

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کوئٹہ پہنچ گئے

    کوئٹہ : آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کوئٹہ پہنچ گئے، سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کوئٹہ میں وزیراعظم کو سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کوئٹہ پہنچ گئے، وزیراعظم کوسیکیورٹی صورتحال پربریفنگ دی جائےگی، سیکیورٹی بریفنگ سدرن کمانڈ ہیڈکوارٹرز کوئٹہ میں ہوگی۔

    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے تو وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے وزیراعظم کا استقبال کیا، وزیراعظم کی آمد پر شاہراہوں پر استقبالیہ بینرز آویزاں کئے گئے ہیں۔

    اپنے دورے کے دوران وزیراعظم صوبائی کابینہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور بلوچستان کےعوام کیلئے جاری ترقیاتی منصوبوں پربریفنگ لیں گے جبکہ وزیراعلیٰ اور گورنربلوچستان سے ملاقاتیں کریں گے۔

    دورہ کوئٹہ میں وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹیرینز اور سول سوسائٹی کےنمائندوں سے ملاقات کریں گے اور قومی،صوبائی اور سینیٹ ارکان سے خطاب بھی کریں گے۔

    خیال رہے عمران خان کا وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلا دورہ بلوچستان ہے۔

  • قوم نے ثابت کردیا دہشت گردوں کو شکست دے کررہیں گے، آرمی چیف

    قوم نے ثابت کردیا دہشت گردوں کو شکست دے کررہیں گے، آرمی چیف

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم ملک دشمن قوتوں کیخلاف اتحاد کے ساتھ سینہ سپر ہے، قوم نے ثابت کردیا دہشت گردوں کو شکست دے کر رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ آرمی چیف نے اپنا حق رائے دہی راولپنڈی میں استعمال کرلیا، جنرل قمرجاوید باجوہ کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

    آرمی چیف نے ایف جی قائداعظم سیکنڈری اسکول چکلالہ میں پی پی11 پولنگ اسٹیشن نمبر 45 پر ووٹ کاسٹ کیا۔

    اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ایسی قوتوں کے نشانے پر ہیں جو پاکستان دشمن ہیں، ملک دشمن قوتوں کے خلاف بڑی حد تک کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم ملک دشمن قوتوں کیخلاف اتحاد کیساتھ سینہ سپرہے، قوم نے ثابت کردیا دہشت گردوں کوشکست دے کر رہیں گے، قوم باہر نکل کر بلا خوف وخطر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرے۔


    مزید پڑھیں:  عام انتخابات 2018 کے لیے پولنگ کا عمل شروع


    خیال رہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے، پولنگ صبح آٹھ بجے سے بلا تعطل شام 6بجے تک جاری رہے گی ، دس کروڑ 59 لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

    قومی اورصوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کےلیےآزادامیدواروں سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے گیارہ ہزارسےزائد امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • مسیحی برادری نےقیام پاکستان اورملکی ترقی میں بھرپورکرداراداکیا،آرمی چیف

    مسیحی برادری نےقیام پاکستان اورملکی ترقی میں بھرپورکرداراداکیا،آرمی چیف

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے مسیحی برادری کوکرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری نےقیام پاکستان اورملکی ترقی میں بھرپورکرداراداکیا، مادروطن کےدفاع کیلئےمسلح افواج میں مسیحی برادری کاگرانقدرکردارہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مسیحی برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے راولپنڈی کے کرائسٹ چرچ پہنچے ، جہاں چرچ انتظامیہ نے ان کا استقبال کیا۔

    اس موقع پر آرمی چیف نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد ددیتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری نےقیام پاکستان اورملکی ترقی میں بھرپورکرداراداکیا، مسیحی برادری تعلیم،صحت اورعوامی بہبودمیں بھی حصہ لےرہی ہے۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ مادروطن کےدفاع کیلئےمسلح افواج میں مسیحی برادری کاگرانقدرکردارہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرراولپنڈی بھی آرمی چیف کےساتھ تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • پاک فوج کا عید سادگی سے منانے کا فیصلہ

    پاک فوج کا عید سادگی سے منانے کا فیصلہ

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہا ہے کہ ملک میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی اور سانحہ احمد پورشرقیہ کے متاثرین کے ساتھ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سانحہ بہاولپور کو مد نظر رکھتے ہوئے عید سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈی جی کے مطابق آرمی چیف نے کہا ہے کہ غمزدہ خاندانوں سے اظہاریکجہتی کیلئے پاک فوج عید سادگی سے منا ئے گی، یہ بات انہوں نے عیدالفطر کا چاند نظر آنے کے بعد اپنے ایک پیغام میں کہی۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے پوری قوم کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تمام چیلنجزکایکجا ہوکر مقابلہ کریں گے، پاک فوج دہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔