Tag: جنرل قمر باجوہ

  • آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے مصر کے سفیر فدل یعقوب کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے مصر کے سفیر فدل یعقوب کی ملاقات

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے مصر کے سفیر نے ملاقات کی ہے ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

    پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان میں متعین مصری سفیر احمد محمد فدل یعقوب نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا.


    اس موقع پر انہوں نے چیف آف  آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، یہ ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی، ملاقات میں پاک مصر تعلقات سمیت علاقائی سیکیورٹی، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

  • جنرل قمر باجوہ کا آرمی سروس کور سینٹر نوشہرہ کا دورہ، یادگارشہداء پرحاضری

    جنرل قمر باجوہ کا آرمی سروس کور سینٹر نوشہرہ کا دورہ، یادگارشہداء پرحاضری

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی سروس کور سینٹر نوشہرہ کا دورہ کیا،انہوں نے سروس کور کی خدمات کو سراہا اور یادگار شہدا پر پھول بھی چڑھائے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے آرمی سروس کورسینٹر نوشہرہ کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے یادگارشہداء پرحاضری دی اور پھول چڑھائے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور سروس کور کی امن اور آپریشنز میں خدمات کو سراہا۔

    آرمی چیف تقریب میں موجود معزز مہمانوں سے بھی ملے اور ان سے گفتگو کی۔ بعد ازاں آرمی چیف نے میجر جنرل مشتاق فیصل کو کرنل کمانڈنٹ سروس کور کے بیجز لگائے۔

  • راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے چینی سفیر یاؤ جنگ کی ملاقات

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے چینی سفیر یاؤ جنگ کی ملاقات

    راولپنڈی : پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر یاؤ جنگ نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔

    ، پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے چین کے سفیر یاؤ جنگ نے ملاقات کی ہے، یہ ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی، دونوں شخصیات کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس سے قبل اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر یاؤ جنگ کا کہنا تھا کہ سماجی، اقتصادی، تجارتی، دفاعی اور ثقافتی ترقی کے لیے چین اور پاکستان یکجا ہیں، پاک چین قیادت کا وژن اور سوچ یکساں ہے، دونوں ممالک پالیسی سطح پر باہمی اشتراک اور تعاون سے بڑھیں گے۔

    مزید پڑھیں: آرمی چیف نے 14 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

    ان کا مزید کہنا تھا کہ چینی حکومت وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین کی منتظر ہے۔ چین معاشی اور اقتصادی طور پر مضبوط پاکستان کا خواہاں ہے، ہمیں اندازہ ہے پاکستان کو معاشی چیلجز کا سامنا ہے اور پاکستان کو اپنی برآمدات بڑھانے کی ضرورت ہے۔

  • آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا کراچی کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

    آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا کراچی کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

    راولپنڈی : پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ کیا، آرمی چیف کو سندھ کی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے، کور ہیڈ کوارٹرز آمد پر انہیں سندھ کی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

    آرمی چیف  نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کراچی میں قیام امن کیلئے رینجرز اور سیکیورٹی اداروں کی تعریف کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے اقتصادی سرگرمیوں کی بحالی پر سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی کو سراہا، ان کا کہنا تھا کہ امن کے استحکام کیلئے سیکیورٹی اقدامات جاری رکھے جائیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا  پر شیئر کریں۔  

  • آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سرکاری دورے پر ازبکستان پہنچ گئے

    آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سرکاری دورے پر ازبکستان پہنچ گئے

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سرکاری دورے پر ازبکستان پہنچ گئے، انہوں نے ازبک صدر اور دیگر اعلیٰ عہدیداران سے ملاقاتیں کیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر ازبکستان پہنچ گئے، ایئر پورٹ پر ان کا ازبک وزیردفاع اور چیف آف جنرل اسٹاف نے شاندار استقبال کیا۔

    بعد ازاں آرمی چیف نے ازبکستان کے صدر سے ملاقات کی، ملاقات میں دو طرفہ علاقائی،‌ باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    ازبک صدر نے دہشت گردی کےخلاف پاکستان کی کامیابیوں کو سراہا، ان کا کہنا تھا کہ دنیا علاقائی اور عالمی امن میں پاکستان کی خدمات کو تسلیم کرے۔

    علاوہ ازیں آرمی چیف سے ازبک وزیر خارجہ، سیکریٹری نیشنل سیکیورٹی کونسل نے بھی ملاقاتیں کیںآرمی چیف اور ازبک قیادت میں باہمی سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق اور پاکستان ازبکستان کا خطے میں امن واستحکام کیلئے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

    مزید پڑھیں: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سےازبک حکومتی وفد کی ملاقات

    یاد رہے کہ اس سے قبل 18اپریل کو ازبک حکومتی وفد نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا، وفد کی قیادت ازبک صدر کے سیکرٹری سیکورٹی کونسل لیفٹیننٹ جنرل مخدوموف وکٹر ولادی میر وچ کر رہے تھے، ازبک حکومتی وفد سے ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    مزید پڑھیں: آرمی چیف سے کمانڈر سری لنکن آرمی کی ملاقات، سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاک فوج دہشت گردی کو ملک سے اکھاڑنے کے لئے پرعز م ہے، جنرل قمر باجوہ

    پاک فوج دہشت گردی کو ملک سے اکھاڑنے کے لئے پرعز م ہے، جنرل قمر باجوہ

    کاکول : پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہپاک فوج اور قوم دہشت گردی کو ملک سے اکھاڑپھینکنے کے لئے پر عز م ہے ،ہم نے ملک سے دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کا خاتمہ کردیا ہے،  افغانستان میں دیرپا امن کیلئے افغان ثالثی عمل کے حامی ہیں۔

    ان خیالات کااظہار انہوں نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔

    سعودی عرب کے کیڈٹس بھی پاس آؤٹ ہونے والوں میں شامل تھے، تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کومبارکباد پیش کی۔

    انہوں نے کہا کہ پاس آؤٹ کیڈٹس اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں پربھرپور توجہ دیں، پیشہ ورانہ تربیت مکمل کرنے کے بعد اب آپ پر اہم ذمہ داریاں ہیں، اپنی صلاحیتوں کا بھرپور انداز میں مظاہرہ کریں۔

    آرمی چیف نے کہا کہ ہمارے دشمن جانتےہیں وہ روایتی جنگ میں ہمیں شکست نہیں دے سکتے۔ افغانستان میں دیرپا امن و استحکام کیلئے افغان ثالثی عمل کے حامی ہیں، آئندہ نسلوں کیلئے پرامن اور مستحکم پاکستان دینا چاہتے ہیں۔

    پاکستان نے دہشت گردی انتہا پسندی کو مسترد کر دیا، قوم اور مسلح افواج دہشت گردی کے خاتمے کےلئے متحد ہیں، پاکستان سے تمام دہشت گرد جماعتوں کا ڈھانچہ ختم کر دیا۔

    آرمی چیف نےمزید کہا کہ دورحاضر میں جدید جنگی رجحانات تیزی سے بڑھ رہےہیں، ردالفساد کے ذریعے حاصل کامیابیوں کو مزید تقویت دی جارہی ہے، آپریشن ردالفساد محض ایک آپریشن نہیں بلکہ نظریہ ہے، ہم اپنی سرزمین سے شدت پسندی جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہیں اور اپنی دھرتی کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دینگے۔

    جنرل باجوہ نے کہا کہ کے پی بالخصوص فاٹا کے عوام کی قربانیوں کے بغیر امن ممکن نہیں تھا، افغانستان میں دیرپا امن کیلئےافغان ثالثی عمل کے حامی ہیں، افغانستان میں امن کے بغیر پاکستان میں امن ممکن نہیں، فریقین کو خطے میں امن کا موقع دینا ہوگا۔

    مسئلہ کشمیر کے حوالے سے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کےعوام کو اپنےمستقبل کا فیصلہ کرنے کا مکمل حق حاصل ہے، کشمیری بھائیوں کی بھرپور سیاسی اوراخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔

    پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر سمیت تمام تنازعات پرامن مذاکرات سے حل کرنے پریقین رکھتے ہیں، کیونکہ کشمیرسمیت پاک بھارت تنازعات کا حل مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

     

  • چیلنجز کے باوجود روایتی خطرے سے غافل نہیں، جنرل قمر باجوہ

    چیلنجز کے باوجود روایتی خطرے سے غافل نہیں، جنرل قمر باجوہ

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ موجودہ چیلنجز کے باوجود روایتی خطرے سے غافل نہیں رہ سکتے، پاک فوج ہر خطرے سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار پاک فوج کے سربراہ نے کورہیڈ کوارٹرز بہاولپور کے دورے کے موقع پر کیا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورہیڈ کوارٹرزبہاولپورکا دورہ کیا۔

    اس موقع پر ان کو کور کمانڈر ملتان کی جانب سےآپریشنل تیاریوں پر بریفنگ بھی دی گئی، آرمی چیف نے مشرقی سرحدوں پر پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں اور حکمت عملی کو سراہا۔


    مزید پڑھیں: آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا دورہ آواران، کیڈٹ کالج کا سنگ بنیاد رکھا


    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موجودہ چیلنجز کے باوجود روایتی خطرے سے غافل نہیں رہ سکتے، امن کی صورتحال میں بھی فوجی تیاریاں بھرپور رکھنی چاہئیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • جمہوریت پر یقین ہے، فوج ریاستی ادارہ ہے جس کا مقصد ملک کی خدمت کرنا ہے، آرمی چیف

    جمہوریت پر یقین ہے، فوج ریاستی ادارہ ہے جس کا مقصد ملک کی خدمت کرنا ہے، آرمی چیف

    کوئٹہ : آرمی چیف قمر باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج اور ایف سی کے اسکولوں میں 25 ہزار طلبہ زیر تعلیم ہیں جب کہ بلوچستان حکومت کےتعاون سے 6 کیڈٹ کالج بھی زیر تعمیر ہیں.

    ان خیالات کا اظہار پاک فوج کے سربراہ نے کوئٹہ میں انٹرنیشنل کانفرنس میں طلبہ, صحافیوں اور علاقہ اکابرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ صوبے کی تعمیر و ترقی اور استحکام کے لئے سب کو مل کر اقدامات کرنے ہوں گے کیوں کہ مستقبل میں بلوچستان قومی ترقی کی کوششوں کا مرکز ہوگا.

    پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس مقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی ترقی اور امن کے لئے پاک فوج اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے اور بلوچ نوجوانوں کی بڑی تعداد مسلح افواج کا حصہ ہے پی ایم اے کا کول میں 232 بلوچ کیڈٹس زیر تربیت ہیں۔

    آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کے دورافتادہ علاقوں میں تعلیمی اداروں اور صحت کے مراکز کی بحالی جاری ہے اور یہ سرگرمیاں قیام امن کی بہتر ہوتی صورت حال کے باعث ہیں جس کے لیے سیکیورٹی فورسز کے 25 ہزارسے زائد جوان اور 600 سے زائد افسران خدمات انجام دے رہے ہیں.

    آئی ایس پی آر کے مطابق طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر باجوہ نے بلوچستان کے لوگوں کو تکنیکی تعلیم کے لئے نیو ٹیک ادارہ قائم کرنے کی خوشخبری بھی سنائی جہاں طالب علموں کو ہنر کے زیور سے آراستہ کیا جائے گا جب ایک جدید ایم آئی آر سینٹر کے قیام کا بھی اعلان کیا گیا.

    آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کہا کہ ہمارا مستقبل روشن ہے اور پاکستانی نوجوان بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں جب کہ بلوچ نوجوان ملک کے کسی بھی حصے کے نوجوانوں جیسے قابل اور بااعتماد ہیں اور اپنے صوبے کا نام روشن کر رہے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس کافی وسائل ہیں تاہم ہیومن ریسورس کو مزید بہترکرنے کی ضرورت ہے جس کے لیے سول سروس کو پر کشش بنایا جائے تا کہ نوجوان اس شعبے میں آئیں کیوں کہ سول سروس کسی بھی ملک کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔

    آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج ایک ریاستی ادارہ ہے اور پاک فوج کا مقصد قوم کی خدمت ہے اسی طرح قومی سلامتی اور ترقی ریاست کے تمام اداروں کی ذمہ داری ہے میں جمہوریت پر یقین رکھتا ہوں کیوں کہ جمہوری اقدار، بے لوث خدمت اور کردار کی عظمت زیادہ اہم ہے۔

  • آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سرکاری دورے پر تاجکستان پہنچ گئے

    آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سرکاری دورے پر تاجکستان پہنچ گئے

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ تین روزہ سرکاری دورے پر تاجکستان پہنچ گئے، ایئر پورٹ پر آرمی چیف کا تاجک وزیردفاع نے پرتپاک استقبال کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تین روزہ دورے پر تاجکستان پہنچ گئے ہیں جہاں وہ 4 ملکی کاونٹرٹیررازم کوآرڈینیشن فورم میں شرکت کریں گے۔

    فورم میں علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ آرمی چیف نے تاجکستان پہنچنے پر تاجک وزیردفاع سے ملاقات کی۔

    اس کے علاوہ آرمی چیف نے چین کےچیف آف جوائنٹ اسٹاف سے بھی ملاقات کی ہے، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق چار ملکی انسداد دہشت گردی فورم میں پاکستان، چین، تاجکستان، افغانستان کے حکام بھی شریک ہونگے، فورم میں انسداد دہشت گردی کیلئےتعاون اورمتعلقہ امورپرمشاورت ہوگی۔

  • ہرطرح کے فسادیوں کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، جنرل قمر باجوہ

    ہرطرح کے فسادیوں کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، جنرل قمر باجوہ

    راولپنڈی : چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ قوم کے تعاون سے جاری رہے گی، انشااللہ تعالیٰ ملک سے ہر طرح کے فسادیوں کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے گوجرانوالہ گیریژن کا دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا، گوجرانوالہ گیریژن پہنچنے پرلیفٹیننٹ جنرل اکرم الحق نے آرمی چیف کا پرتپاک استقبال کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پسرور کینٹ کا بھی دورہ کیا، انہوں نے افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی۔

    آرمی چیف کو گوجرانوالہ گیریژن میں آپریشن ”رد الفساد “ اور مردم شماری سے متعلق اور گوجرانوالہ کور کی آپریشنل تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔

    چیف آف آرمی اسٹاف نے افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے فوجی جوانوں کے بلند حوصلے اور ان کی پیشہ ورانہ تیاری کو سراہا۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ قوم کے تعاون سے جاری رہے گی، ملک سے ہر طرح کے فسادیوں کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، انشااللہ تعالیٰ ملک سےہر طرح کے فسادیوں کاخاتمہ کرکے دم لیں گے۔