Tag: جنرل قمر جاوید باجوہ

  • میرا پاک فوج کیساتھ روحانی رابطہ ہمیشہ قائم رہے گا،  جنرل قمر جاوید باجوہ

    میرا پاک فوج کیساتھ روحانی رابطہ ہمیشہ قائم رہے گا، جنرل قمر جاوید باجوہ

    راولپنڈی : جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ نئے آرمی چیف جنرل سید عاصم کیلئے دعا گو ہوں، میرا پاک فوج کیساتھ روحانی رابطہ ہمیشہ قائم رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق جنرل قمرجاوید باجوہ نے پاک فوج میں کمانڈ تبدیلی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آج اللہ کا شکر گزار ہوں کہ عظیم فوج کی خدمت کا موقع دیا۔

    جنرل قمرجاوید باجوہ نے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف کے عہدے پر پروموٹ ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا مجھے امید ہے جنرل عاصم منیر کی تعیناتی بہت مثبت ثابت ہوگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے ہرمشکل میں میرے ہرحکم پر لبیک کہا، پاک فوج کی قربانیوں کی وجہ سے آج پاکستان میں امن ہے۔

    جنرل قمرجاوید باجوہ نے مزید کہا کہ کم وسائل کے باوجود پاک فوج جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کررہی ہے اور ملک کے چپے چپےکی حفاظت کی ضامن ہے۔

    سابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج جنرل عاصم منیر کی قیادت میں ملک کی مزید خدمت کرےگی ، جب فوج پر مشکل وقت آئے گا تو میری دعائیں پاک فوج کیساتھ رہیں گی۔

    انھوں نے کہا کہ نئے آرمی چیف جنرل سید عاصم کیلئے دعا گو ہوں ، میرا پاک فوج کیساتھ روحانی رابطہ ہمیشہ قائم رہے گا ، خوشی ہے کہ کمان قابل افسرا کے حوالے کرکے ریٹائر ہورہاہوں۔

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پشاور کا دورہ

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پشاور کا دورہ

    اسلام اباد / پشاور: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور کا دورہ کیا، جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افسران اور جوان قوم کی خدمت اور پیشہ وارانہ ذمہ داریوں پر توجہ مرکوز رکھیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور کا دورہ کیا، آرمی چیف نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

    کور ہیڈ کوارٹر آمد پر کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے پشاور کور کے افسروں اور جوانوں سے خطاب بھی کیا، خطاب میں انہوں نے امن و استحکام کے لیے افسروں اور جوانوں کی کوششوں کو بھی سراہا۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ امن و استحکام ہمارے شہدا کی قربانیوں کی مرہون منت ہے، شہدا کی قربانیوں کے نتیجے میں معاشی اور اقتصادی ترقی ممکن ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ افسران اور جوان قوم کی خدمت اور پیشہ وارانہ ذمہ داریوں پر توجہ مرکوز رکھیں۔

  • سعودی عرب کی جانب سے آرمی چیف کے لیے اعزاز

    سعودی عرب کی جانب سے آرمی چیف کے لیے اعزاز

    جدہ: سعودی عرب کی جانب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو اعزاز دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلنٹ کلاس سے نواز دیا ہے۔

    آرمی چیف کو باہمی تعلقات کے فروغ کی کاوشوں کے اعتراف میں اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

    اس سلسلے میں ولئ عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جدہ میں جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، جس میں باہمی تعلقات اور عسکری شعبوں میں تعاون کے فروغ کا جائزہ لیا گیا۔

    جدہ ملاقات میں مشترکہ دل چسپی کے متعدد امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا، ملاقات میں نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز بھی موجود تھے۔

  • آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول چکوٹھی سیکٹر کا دورہ

    آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول چکوٹھی سیکٹر کا دورہ

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹول پر چکوٹھی سیکٹر کا دورہ کیا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول (ایل اوسی) کے اطراف کے علاقوں کا دورہ کیا ہے، ایل او سی پہنچنے پر لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

    دورے کے دوران آرمی چیف کو ایل او سی کی صورتحال اور فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی، انہوں نے جنگی تیاریوں اور جوانوں کے بلند حوصلے کی تعریف کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے چکوٹھی سیکٹر میں تعینات فوجیوں سے بات چیت کی، انہوں نے ایل اوسی پر تعینات جوانوں کیساتھ وقت بھی گزارا۔

  • وزیر اعظم شہباز شریف سے آرمی چیف کی ملاقات

    وزیر اعظم شہباز شریف سے آرمی چیف کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم بننے کے بعد آج منگل کو شہباز شریف اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے مابین ملاقات ہوئی ہے۔

    ملاقات میں قومی سلامتی، باہمی دل چسپی اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

  • آرمی چیف سے ترک مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات

    آرمی چیف سے ترک مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور پیشہ ورانہ امور پر گفتگو ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات ہوئی۔

    ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی کی صورتحال اور پیشہ ورانہ امور پر بات چیت ہوئی جبکہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ترکی کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان گہرے ثقافتی اور مذہبی تعلقات ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے افغانستان میں امن اور مفاہمت کے اقدامات کی اہمیت اور انسانی بحران کو روکنے کے لیے عالمی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

    دونوں ممالک کی جانب سے فوجی تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر بھی اتفاق ہوا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ترک چیف آف جنرل اسٹاف نے مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کا اعتراف کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

    انہوں نے افغان صورتحال، بارڈر مینجمنٹ کے لیے خصوصی کوششوں اور علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو بھی سراہا۔

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

    راولپنڈی: آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں پاکستان میں پولیو کے خاتمے اور کرونا کی روک تھام پر بات چیت کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا پولیو کا خاتمہ اور کرونا وبا کی روک تھام قومی کاز اور کوشش ہے، پاکستان سے جب تک پولیو ختم نہیں ہو جاتا، کامیابی قرار نہیں دے سکتے۔

    بل گیٹس نے قومی پولیو مہم میں پاک فوج کے تعاون کی خصوصی تعریف کی اور کہا کہ پاک فوج کے تعاون سے قومی پولیو مہم کے بہتر نتائج آئے ہیں، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا پولیو کے سدباب کے لیے پولیو ورکرز سمیت سب کی کوششیں کار فرما ہیں۔

    پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے بل گیٹس کی تنظیم کے تعاون پر آرمی چیف نے شکریہ ادا کیا۔

  • جارحانہ پڑوسی کے باوجود ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہوئے: آرمی چیف

    جارحانہ پڑوسی کے باوجود ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہوئے: آرمی چیف

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ نیشنل سیکیورٹی کا مقصد وقت کے ساتھ مختلف محرکات کا مقابلہ کرنا ہے۔ جارحانہ پڑوسی کے باوجود پاکستان خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل سیکیورٹی ڈائیلاگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی کا مقصد صرف اندرونی و بیرونی خطرات کا مقابلہ کرنا نہیں، نیشنل سیکیورٹی کا مقصد وقت کے ساتھ مختلف محرکات کا بھی مقابلہ کرنا ہے۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ نیشنل سیکیورٹی ڈائیلاگ وقت کی اہم ضرورت ہے، نیشنل سیکیورٹی میں اب صرف فوج کا کردار نہیں رہا، دیگر عوامل کو بھی دیکھنا ضروری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آج دنیا کو مختلف طرز کی دہشت گردی کا سامنا ہے، نیشنل سیکیورٹی ڈائیلاگ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ موجودہ حالات میں پاکستان کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے۔ چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اخراجات بڑھانے سے انسانی ترقی کی قربانیاں دینا پڑتی ہیں، جارحانہ پڑوسی کے باوجود پاکستان خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہوا، ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل ہونے کے بجائے پاکستان نے دفاعی اخراجات میں کمی کی۔ پاکستان خطے میں خطرات کے باوجود دفاع کے اوپر کم خرچ کر رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کے لیے پاکستان اہم کردار ادا کر رہا ہے، افغانستان کا امن خطے کے امن کی ضمانت ہے۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت میں کشیدگی کی بڑی وجہ مسئلہ کشمیر ہے، خطے میں امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا پرامن حل ضروری ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی پر قابو پانے کے لیے کم ترقی یافتہ علاقوں پر توجہ دی جارہی ہے، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے طویل جدوجہد کے بعد منزل کے قریب پہنچے۔ پاکستان کی جیو پولیٹیکل حیثیت خطے میں معاشی ترقی کا باعث بن سکتی ہے۔

  • عارف علوی اور وزیراعظم کی ظفراللہ جمالی کے انتقال پر اہلخانہ سے تعزیت

    عارف علوی اور وزیراعظم کی ظفراللہ جمالی کے انتقال پر اہلخانہ سے تعزیت

    اسلام آباد : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سابق وزیر اعظم ظفر اللہ جمالی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ بطور ممبر قومی اسمبلی وہ ایک بااخلاق انسان کے طور پر جانے جاتے تھے۔

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت ملک تمام اہم شخصیات نے سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی کے انتقال پر اہل خانہ سے تعزیت پیش کی ہے۔

    وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل نے سابق وزیراعظم کے جہان فانی سے رخصت ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے دعا کی اللہ مرحوم کے درجات بلند اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

    صدر مملکت عارف علوی نے بھی مرحول کے بلندی درجات کےلیے دعا کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر عطا فرمائے۔ ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ بطور ممبر قومی اسمبلی وه ایک بااخلاق انسان کے طور پر جانے جاتے تھے۔

    سابق وزیر اعظم ظفر اللہ جمالی انتقال کرگئے

    خیال رہے کہ کچھ دیر قبل سابق وزیر اعظم پاکستان میر ظفر اللہ خان جمالی مختصر علالت کے بعد 76 برس کی عمر میں قضائے الہی سے انتقال فرماگئے، وہ گزشتہ تین روز سے وینٹی لیٹر پر موت اور زندگی کی جنگ لڑ رہے تھے۔

    انہوں نے 21 نومبر 2002 کو ملک کے 15ویں وزیر اعظم کا حلف اٹھایا اور 2004 تک بطور وزیر اعظم اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے رہے، 26 جون 2004 کو ظفر اللہ خان جمالی نے وزارتِ عظمیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دیا۔

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا مولانا عادل خان کے قتل پر اظہار افسوس

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا مولانا عادل خان کے قتل پر اظہار افسوس

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی میں مولانا عادل خان کے قتل پر اظہار افسوس اور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ پاکستان میں ملک دشمنوں کی انتشار پھیلانے کی کوشش ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے ٹویٹ میں کہا گیا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی میں مولانا عادل خان کے قتل پر اظہار افسوس کیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کی، انہوں نے کہا ہے کہ یہ واقعہ پاکستان میں ملک دشمنوں کی انتشار پھیلانے کی کوشش ہے۔

    آرمی چیف نے مجرمان کو کٹہرے میں لانے کے لیے سول انتظامیہ سے مکمل تعاون کی ہدایات بھی کردی ہیں۔

    خیال رہے کہ کراچی میں گزشتہ رات جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا عادل خان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس میں وہ اور ان کے ڈرائیور زخمی ہوئے۔

    مولانا عادل کو 2 گولیاں لگیں جن میں سے ایک ان کی گردن پر لگی، اسپتال پہنچنے تک مولانا عادل دم توڑ چکے تھے۔

    مولانا ڈاکٹر عادل خان وفاق المدارس العربیہ کی مجلس عاملہ کے رکن بھی تھے۔