Tag: جنرل قمر جاوید باجوہ

  • آرمی چیف سے عمان کے فضائی کمانڈر کی ملاقات

    آرمی چیف سے عمان کے فضائی کمانڈر کی ملاقات

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے عمان کے فضائی کمانڈر ایئر وائس مارشل ماطر علی ماطر العبیدی نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی، ملاقات میں باہمی اور پیشہ وارانہ دلچپسی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ عمان کے فضائی کمانڈر ایئر وائس مارشل ماطر علی ماطر العبیدی نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا۔ اس دوران ان کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں باہمی اور پیشہ وارانہ دلچپسی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عمان کے کمانڈر نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستانی کوششوں کی تعریف کی۔

    چند روز قبل آذر بائیجان کے وزیر دفاع کرنل ذاکر حسنوف نے بھی جی ایچ کیو کا دورہ کیا تھا۔ انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کی تھی۔

    ملاقات میں باہمی تعلقات، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دفاعی تعاون پر بھی گفتگو کی گئی تھی۔ آذر بائیجان کے وزیر دفاع نے خطے میں قیام امن کی کوششوں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف بھی کی تھی۔

  • دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں کے بعد مثبت سمت میں گامزن ہیں، آرمی چیف

    دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں کے بعد مثبت سمت میں گامزن ہیں، آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں کے بعد مثبت راہ پر گامزن ہیں، ایسے اقدام کررہے ہیں جہاں ہتھیار کے استعمال کا حق صرف ریاست کو ہو۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کی زیر صدارت 220ویں کور کمانڈر کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ملکی سیکیورٹی، اندرونی و بیرونی چیلنجز پر غور کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر کانفرنس میں جیو اسٹریٹجک، مشرقی بارڈر کی صورت حال پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سماجی و اقتصادی ترقی کے ثمرات سامنے آرہے ہیں، مادر وطن کے دفاع کے لیے ہر اقدام کیا جائے گا۔

    کور کمانڈر کانفرنس میں شرکا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کسی بھی مہم جوئی یا جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے، نیشنل ایکشن پلان کے اطلاق کے لیے حکومت سے تعاون کیا جائے گا، علاقائی امن و استحکام کے لیے مثبت اقدام کی حمایت کی جائے گی۔

  • عوام کی توقعات پر ہمیشہ پورا اتریں گے، عوام ہماری حقیقی طاقت ہیں، آرمی چیف

    عوام کی توقعات پر ہمیشہ پورا اتریں گے، عوام ہماری حقیقی طاقت ہیں، آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ عوام کی توقعات پر ہمیشہ پورا اتریں گے، پاکستانی عوام ہماری حقیقی طاقت ہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، آرمی چیف کو نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے آگاہ کیا گیا، خوشحال بلوچستان پروگرام کے تحت سماجی، اقتصادی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

    [bs-quote quote=” پاک فوج نے داخلی خطرات ختم کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کیا ” style=”style-8″ align=”left” author_name=”آرمی چیف”][/bs-quote]

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اسکول آف انفینٹری کوئٹہ کا بھی دورہ کیا، جنرل قمر جاوید باجوہ کو سیکیورٹی صورت حال، آپریشن ردالفساد پر بھی بریفنگ دی گئی۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج سرحدوں پر موثر انداز میں کردار ادا کررہی ہے، دہشت گردی، انتہا پسندی کے خلاف قوم نے بھرپور تعاون کیا۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے، صوبائی حکومت، بلوچ عوام سے بہتر مستقبل کے لیے تعاون کریں گے۔

    مزید پڑھیں: پاک فوج کے 23 افسران کو ستارہ امتیاز سے نواز دیا گیا، آئی ایس پی آر

    آرمی چیف نے کہا کہ سماجی، اقتصادی اشاریے، سیکیورٹی صورت حال بہتر ہوئی ہے، پاک فوج نے داخلی خطرات ختم کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔

  • آرمی چیف سے یورپی کمیشن کی نمائندہ خصوصی کی ملاقات

    آرمی چیف سے یورپی کمیشن کی نمائندہ خصوصی کی ملاقات

    راولپنڈی: یورپی کمیشن کی نمائندہ خصوصی برائے خارجہ و سیکورٹی پالیسی نے جی ایچ کیو کا دورہ کر کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیے کے مطابق آرمی چیف سے یورپی یونین کی نمائندہ خصوصی فیڈریکا موگرینی نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا ہے کہ ملاقات میں باہمی دل چسپی اور علاقائی سیکورٹی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق فیڈریکا موگرینی نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو قابل تعریف قرار دیا۔

    خیال رہے کہ یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی آج ہی پاکستان پہنچی ہیں، پاکستان دورے کے دوران ان کی وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

    قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے انھوں نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور یورپی یونین میں نئے اسٹریٹجک تعلقات کا معاہدہ طے پا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  پاکستان اور یورپی یونین میں نئے اسٹریٹجک تعلقات کا معاہدہ طے پاگیا

    وزیر خارجہ نے کہا کہ یورپی یونین اور تحریک انصاف حکومت کی پالیسیوں میں مماثلت ہے، ملاقات میں نیشنل ایکشن پلان، انتہا پسندی اور افغان امن عمل سے متعلق بات ہوئی۔

    فیڈریکا موگرینی نے کہا کہ اسلامو فوبیا صرف مسلمانوں کے لیے نہیں ہمارے لیے بھی خطرہ ہے، اسلامو فوبیا پر نہ صرف او آئی سی بلکہ اقوام متحدہ میں بھی کام کرنے کو تیار ہیں۔

  • آرمی چیف سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر کی ملاقات

    آرمی چیف سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر کی ملاقات

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی و پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور سمیت علاقائی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔ اس دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ان کی ملاقات بھی ہوئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی و پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور سمیت علاقائی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ باہمی فوجی تعاون کو مزید وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

    کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کا کہنا تھا کہ علاقائی امن کے لیے پاکستان کا کردار قابل قدر ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ آرمی چیف سے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کی سربراہی میں اسلامی فوجی اتحاد کے وفد نے ملاقات کی تھی۔ ملاقات میں باہمی دلچپسی کے امور اور علاقائی امن و استحکام پر گفتگو ہوئی۔

    آرمی چیف نے علاقائی امن اور سیکیورٹی کے لیے اسلامی فوجی اتحاد کی کاوشوں کو سراہا تھا۔

  • آرمی چیف سے سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر کی ملاقات

    آرمی چیف سے سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر کی ملاقات

    راولپنڈی: سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی وزیرِ مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، جہاں انھوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات میں پاک بھارت کشیدگی اور علاقائی سیکورٹی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    سعودی وزیر عادل الجبیر نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف کی، انھوں نے کہا کہ سعودی عرب ہر سطح پر پاکستان کی حمایت کرتا رہے گا۔

    ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مشکل حالات میں فروغ امن کے لیے سعودی وزیر کے کردار پر اظہار تشکر کیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  وزیرِ اعظم عمران خان سے سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کا سچا دوست ثابت ہوا ہے۔

    خیال رہے کہ سعودی وزیر خارجہ آج پاکستان کے دورے پر پہنچے ہیں، انھوں نے وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں پاک بھارت کشیدگی کے بعد کی صورتِ حال پر بات چیت کی گئی۔

  • پاک فوج مادر وطن کے دفاع کے لئے چوکس اور تیار ہے: آرمی چیف

    پاک فوج مادر وطن کے دفاع کے لئے چوکس اور تیار ہے: آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کسی بھی خطرے یا رکاوٹ کے باعث ہمیں ترقی سے روکا نہیں جا سکتا.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے کور کمانڈرز کانفرنس میں‌کیا. پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کی زیر صدارت ہونے والے اس اجلاس میں‌ نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی فیصلوں پرمن وعن عمل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

    [bs-quote quote=”نیشنل ایکشن پلان پ رعمل درآمدکے لئے تمام ریاستی اداروں سےمکمل تعاون کیاجائے گا۔” style=”style-8″ align=”left” author_name=”شرکا”][/bs-quote]

    کانفرنس میں نیشنل ایکشن پلان عمل درآمد اور پیش رفت کاجائزہ لیاگیا، شرکا کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان سےمتعلق حکومتی اقدامات پرمن وعن عمل کیاجائے گا۔ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمدکے لئے تمام ریاستی اداروں سےمکمل تعاون کیاجائے گا۔

    اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان میں امن استحکام اورترقی مثبت سمت میں  رواں دواں ہے، کوئی بھی خطرہ یا رکاوٹ ہمیں ترقی سے نہیں روک سکتی۔ طاقت کا استعمال صرف ریاست کااستحقاق ہے۔

    آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے مزید کہا کہ اللہ کےفضل وکرم سےپاک فوج مادروطن کےدفاع کے لئےچوکس اور تیار ہے۔

    آرمی چیف نےمسلح افواج کےبلندعزم وحوصلےاورقوم کےجذبےکوسراہا۔

  • مادر وطن کی حفاظت سے مقدس کوئی چیز نہیں، آرمی چیف

    مادر وطن کی حفاظت سے مقدس کوئی چیز نہیں، آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مادر وطن کی حفاظت سے مقدس کوئی چیز نہیں ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ بارڈر کا دورہ کیا، آرمی چیف نے جوانوں کے بلند حوصلے اور تیاریوں کو سراہا۔

    آرمی چیف نے کہا کہ اپنی دھرتی کے دفاع سے بڑھ کر کوئی چیز مقدس نہیں ہے، اپنا فرض نبھانے کے لیے ہمیشہ تیار رہنے والی فوج کی قیادت پر فخر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی قیادت کرنے پر فخر ہے، پاک فوج مادر وطن کے دفاع کے لیے ہر دم تیار ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جوانوں کے بلند حوصلے اور تیاریوں کو سراہا۔

    مزید پڑھیں: امن دوست ہیں، مگر مجبور نہیں، ہر مہم جوئی کا بھرپورجواب دیا جائے گا: آرمی چیف

    واضح رہے دو روز قبل آرمی چیف نے لائن آف کںٹرول کا دورہ کیا تھا، اس دورے میں آرمی چیف کو ایل او سی کی صورت حال پر بریفنگ دی گئی تھی۔

    اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان امن دوست ریاست ہے، ہم نہ تو خوف زدہ ہیں اورنہ ہی مجبور ہیں۔

    ایل او سی کے دورے کے موقع پر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر اور کمانڈرآرمی ایئرڈیفنس لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان بھی موجود تھے۔

  • بہتر ہوگا بھارتی آرمی چیف جنرل باجوہ کے وِژن کو فالو کریں: ڈی جی آئی ایس پی آر

    بہتر ہوگا بھارتی آرمی چیف جنرل باجوہ کے وِژن کو فالو کریں: ڈی جی آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی آرمی چیف کو مشورہ دیا ہے کہ ان کے لیے بہتر ہوگا کہ وہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے وژن کی تقلید کریں۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف بپن راوت کے لیے بہتر ہوگا کہ وہ جنرل باجوہ کے وژن کو فالو کریں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا کہنا ہے ہم پاکستانی آرمی چیف پر نظر رکھتے ہیں۔

    بھارتی آرمی چیف کے بیان پر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بہتر ہوگا بھارتی آرمی چیف جنرل باجوہ کے وژن کو فالو کریں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹ میں لکھا کہ بہتر ہوتا بھارتی آرمی چیف علاقائی امن، سلامتی اور ترقی میں بھی جنرل باجوہ کی پیروی کریں، مگر اس کے لیے ضروری ہے بھارت پاکستان سے دشمنی ترک کرے۔

    یہ بھی پڑھیں:  ہمارا پیغام واضح ہے، بری نظر سے دیکھنےکا سوچو بھی نہیں ، ڈی جی آئی ایس پی آر

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈی جی نے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا وژن علاقائی امن و استحکام اور ترقی سے عبارت ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ بھارت کے لیے ہمارا پیغام واضح ہے، وہ جان لے، پاکستان بدل رہا ہے جنگ ہوئی تو فوجی ردِ عمل بھی مختلف ہوگا، بھارت پاک فوج کوکوئی بھی سرپرائز نہیں دے سکتا، سرپرائز ہم دیں گے۔

  • پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں آرمی چیف کا بڑا کردار

    پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں آرمی چیف کا بڑا کردار

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورہ سعودی عرب سے تعلقات میں اہم کردار ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورہ سعودی عرب کے موقع پر سعودی ولی عہد سے ملاقات کی تھی، جنرل قمر جاوید باجوہ نے حالیہ دورے میں اہم پیش رفت ہوئی تھی۔

    پاک سعودی تعلقات کی گرم جوشی کے تاریخی لمحات کا ثمر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان آج پاکستان کے مہمان ہیں، آرمی چیف نے پاکستان کی تاریخی سفارتی کامیابی کی بنیاد رکھی۔

    گزشتہ کئی سالوں سے پاک سعودی تعلقات سرد مہری کا شکار تھے، آرمی چیف کی کامیاب کوششوں سے سعودی عرب دوبارہ پاکستان کا گہرا دوست بنا اور سعودی ولی عہد کل پاکستان میں متعدد اہم شخصیات سے ملاقات کریں گے۔

    یاد رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 22 اگست 2018 کو سعودی عرب کا دورہ کیا تھا، جنرل قمر جاوید باجوہ کی سعودی ولی عہد سے ملاقات اہم سنگ میل ثابت ہوئی۔

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اپنے دورہ پاکستان میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ون آن ون ملاقات کریں گے۔