Tag: جنرل قمر جاوید باجوہ

  • آرمی چیف کی زیرصدارت کورکمانڈرزکانفرنس،  جیواسٹریٹیجک اورسیکیورٹی صورتحال پرغور

    آرمی چیف کی زیرصدارت کورکمانڈرزکانفرنس، جیواسٹریٹیجک اورسیکیورٹی صورتحال پرغور

    راولپنڈی : آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں امن واستحکام کی فضا کو مزید سازگار بنانے کے امور کا جائزہ لیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرزکانفرنس جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو ) میں منعقد کی گئی، کانفرنس میں جیواسٹریٹیجک اور سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں امن واستحکام کی فضاکومزیدسازگاربنانےکےامورکاجائزہ لیاگیا جبکہ آپریشن ردالفساد میں ہونے والی پیشرفت اور کامیابیوں کو بھی زیر غور لایا گیا۔

    میجر جنرل آصف غفور نے کہا کانفرنس میں انسداد دہشت گردی آپریشن سے دیرپا امن واستحکام کے فروغ کیلئے اقدامات پرغور کیا گیا۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مشترکہ کوششوں سےمحرم الحرام میں بہترسیکیورٹی ممکن ہوئی جبکہ شرکا کو دورہ چین سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

    کور کمانڈرزکانفرنس کے شرکا نے یوم دفاع پر شہدا کو بھرپورخراج عقیدت پیش کرنے پر قوم سے اظہار تشکر کیا۔

  • آرمی چیف سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، افغانستان کی صورتحال پر گفتگو

    آرمی چیف سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، افغانستان کی صورتحال پر گفتگو

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور پال جونز نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اور افغانستان کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی ناظم الامور پال جونز نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، پال جونز نے خطے میں امن کو تقویت دینے میں پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا۔

    واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایئریونیورسٹی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے پاک فوج بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔

    سپہ سالار کا کہنا تھا کہ کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے قومی سطح پر تمام اداروں کا متفقہ ردعمل ضروری ہے، پاکستان سے دہشت گردی، انتہا پسندی کے خاتمے میں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو وزیرستان کے علاقے میں دوبارہ نہیں آنے دیں گے۔

    واضح رہے کہ 8 ستمبرکو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ امن و استحکام کے لیے کوششوں سے اپنا مقام حاصل کریں گے، پاکستان کو عالمی تنازعات کے باعث بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

  • وزیرستان کو ملک کے دیگر اضلاع کی طرح ترقی دینے کا وقت آ گیا: آرمی چیف

    وزیرستان کو ملک کے دیگر اضلاع کی طرح ترقی دینے کا وقت آ گیا: آرمی چیف

    راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو وزیرستان کے علاقے میں دوبارہ نہیں آنے دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا، انھوں نے عزم کا اظہار کیا کہ علاقے میں دہشت گردوں کو دوبارہ نہیں آنے دیا جائے گا۔

    [bs-quote quote=”وزیرستان کو ملک کے دیگر اضلاع کی طرح ترقی دینے کا وقت آ گیا ہے: آرمی چیف” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان دورے کے موقع پر آرمی چیف کو سیکورٹی کی صورتِ حال، بارڈر مینجمنٹ اور ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کو علاقے کے متاثرین کی بحالی کے سلسلے میں بھی بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں کے حوصلے اور جرأت کو سراہا۔


    امن و استحکام کے لیے کوششوں سے اپنا مقام حاصل کریں گے، آرمی چیف


    پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے علاقے میں دیر پا امن کے قیام کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

    آرمی چیف نے کہا کہ سماجی، اقتصادی ترقی اور استحکام سے متعلق آپریشنز پر توجہ رکھی جائے، وزیرستان کو ملک کے دیگر اضلاع کی طرح ترقی دینے کا وقت آ گیا ہے۔

    https://www.facebook.com/OfficialDGISPR/videos/279679889539765/

  • قومی حرمت اور وطن کی سلامتی سب چیزوں سے بالاترہے: آرمی چیف

    قومی حرمت اور وطن کی سلامتی سب چیزوں سے بالاترہے: آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ قومی حرمت اور وطن کی سلامتی اولین ترجیح ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے ان خیالات کا اظہار پاکستان ملٹری اکیڈمی، کاکول کے دورے کے موقع پر کیا۔

    اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ جوانوں کی بہبود، تحفظ اور احترام دوسری ترجیح ہوتی ہے، فوجی افسروں کی سہولت ہمیشہ آخری ترجیح ہوتی ہے۔

    دورے کے موقع پر آرمی چیف کو  پی ایم اے کے کمانڈنٹ میجرجنرل اختر نوازستی نےبریفنگ دی. آرمی چیف کواکیڈمی کے مختلف پہلوؤں سے متعلق بتایاگیا۔


    مزید پڑھیں: پاکستان آہنی بھائی ہے، دونوں ملکوں‌ کے مثالی تعلقات میں پاک فوج کا اہم کردارہے: چینی صدر

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ افسران پیشہ ورانہ مہارت، آگےبڑھ کرقیادت کو ترجیح دیں۔

    واضح رہے کہ گذشتہ دونوں آرمی چیف نے چین کا  تین روزہ دورہ کیا تھا، جہاں انھوں نے اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقات کی.

    اس دورے میں آرمی چیف نے چینی صدر سے بھی ملاقات کی، جس میں‌ علاقائی سیکیورٹی اور درپیش چیلنجز پرتبادلہ خیال کیا گیا.

  • پاکستانی اور چینی افواج کا مشترکہ چیلنجزسے نمٹنے کے لئے تعاون بڑھانے کا فیصلہ

    پاکستانی اور چینی افواج کا مشترکہ چیلنجزسے نمٹنے کے لئے تعاون بڑھانے کا فیصلہ

    راولپنڈی: آرمی چیف نے چینی سینٹرل ملٹری کمیشن ہیڈ کوارٹرزکا دورہ کیا، اس موقع پر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اس دورے میں آرمی چیف کی وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن جنرل ژینگ سے ملاقات ہوئی. ملاقات میں باہمی اورپیشہ وارانہ دل چسپی کےامور پر گفتگو ہوئی.

    اس موقع پر جنرل ژینگ نے کہا کہ پاکستان، پاک فوج کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں.

    انھوں نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ تعاون کومزید فروغ دینے کا خواہاں ہے، پاک چین فوجی تعاون باہمی تعلقات میں اہم ستون کی حیثیت رکھتا ہے.

    جنرل ژینگ کا کہنا تھا کہ دونوں افواج مشترکہ چیلنجزسے نمٹنے کے لئے تعاون بڑھارہی ہیں.

    ڈی جی آئی ایس پی آر  کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے چین کی حمایت اور تعاون کا شکریہ ادا کیا. ملاقات میں چین میں متعین پاکستانی سفیربھی موجود تھے.

    یاد رہے کہ پاک فوج کے سربراہ نے  گذشتہ روز پیپلز لبریشن آرمی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کرتے ہوئے چینی ہم منصب سے ملاقات کی تھی۔

    آرمی چیف اور پیپلز لبریشن آرمی کے سربراہ جنرل ہان ویگو کی ملاقات میں سی پیک سمیت باہمی دل چسپی کے امور پر  تبادلۂ خیال کیا گیا۔

  • سی پیک کی سیکورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، جنرل قمر جاوید باجوہ

    سی پیک کی سیکورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، جنرل قمر جاوید باجوہ

    راولپنڈی : چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کی سیکیورٹی پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، سی پیک پاکستان کامعاشی مستقبل ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے جی ایچ کیو میں ملاقات کیلئے آنے والے چین کے سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں چین کے سفیر نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی پرتبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر چینی سفیر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار اور قربانیوں کی بھی تعریف کی، چینی سفیر نے سی پیک پر پاکستان کی مکمل حمایت کرتے ہوئے چینی وزیرخارجہ وانگ ژی کے کامیاب دورہ کو سراہا۔

    اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کہا کہ سی پیک پاکستان کامعاشی مستقبل ہے، پاک چین اقتصادی راہداری کی سیکیورٹی پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

  • ترقی اور دہشت گردی ساتھ نہیں چل سکتے: آرمی چیف کا جرگے سے خطاب

    ترقی اور دہشت گردی ساتھ نہیں چل سکتے: آرمی چیف کا جرگے سے خطاب

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ترقی اور دہشت گردی ایک ساتھ نہیں چل سکتے.

    پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ان خیالات کا اظہار آرمی چیف نے جنوبی، شمالی وزیرستان کےمشترکہ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ علاقے میں آپریشن کے بعد امن بحال ہوچکا ہے، کوئی بھی تنازع محض آپریشن سے ختم نہیں ہوسکتا، آپریشن کےبعد بہت سے پہلوؤں پرتوجہ دینی ہوتی ہے.

    جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ آپریشن کے بعد بحالی اور ترقی کےاقدامات کیے جا رہے ہیں، بارودی سرنگیں پھٹنے کے چند واقعات ہوئے ہیں، یقینی بنائیں گےکہ دوبارہ علاقے میں انتشار پیدا نہ ہو.

    آرمی چیف نے کہا کہ مقامی آبادی چوکنا ہو کرامن کے فروغ کے لئےاپن اکردارادا کرے. مقامی آبادی ہوشیاررہے،امن واستحکام کی حفاظت کی جائے، دشمن قوتیں امن کاماحول خراب کرناچاہتی ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اقتصادی وسماجی بہتری کے لئے تعاون کی یقین دہانی کرائی، آرمی چیف نےقبائلی عمائدین کی تجاویزکوسراہا اور  شکریہ ادا کیا۔

    اس موقع پر آرمی چیف کوپاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے کام اور علاقے میں آپریشن کے بعد کی صورت حال پربریفنگ دی گئی اور بجلی، پانی، تعلیمی اداروں، موبائل نیٹ ورک کی ضروریات پرروشنی ڈالی گئی.

  • روسی نائب وزیر دفاع کی آرمی چیف سے ملاقات، سیکیورٹی تعاون کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال

    روسی نائب وزیر دفاع کی آرمی چیف سے ملاقات، سیکیورٹی تعاون کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال

    راولپنڈی: روسی نائب وزیر دفاع نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، جہاں انھوں نے آرمی چیف جنر ل قمرجاویدباجوہ سے ملاقات کی.

    پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کرنل جنرل الیگزینڈر فومن نے آرمی چیف سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی.

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اس اہم ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی کی صورت حال، باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی.

    روسی نائب وزیردفاع اور آرمی چیف کے درمیان باہمی دفاعی، سیکیورٹی تعاون کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال ہوا.

    اس موقع پر روسی نائب وزیردفاع کرنل جنرل الیگزینڈر فوین کی دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں کی تعریف کی.


    ریاست انتہا پسندی، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، آرمی چیف


    روسی نائب وزیر دفاع کی جانب سے دہشت گردی اور انتہاپسندی کے سدباب کے لیے پاک فوج کی پیشہ ورانہ قابلیت کو  سراہا.

    یاد رہے کہ گذشتہ روز آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس پی آر کا دورہ کیا تھا، اس موقع پر آرمی چیف کی انٹرن شپ مکمل کرنے پر طلبا کو مبارک باد دی تھی۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ نوجوان ملک کو اصل منزل تک پہنچانے میں کردار ادا کریں، ریاست انتہا پسندی، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

  • پاکستان ایک لائق سیاسی رہنما سراج رئیسانی سے محروم ہوگیا، آرمی چیف

    پاکستان ایک لائق سیاسی رہنما سراج رئیسانی سے محروم ہوگیا، آرمی چیف

    راولپنڈی : چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مستونگ خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ان کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک لائق سیاسی رہنما سے محروم ہوگیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مستونگ میں ہونے والے خود کش دھماکے میں بے گناہ افراد کی شہادت پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

    انہوں نے دہشت گردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پاکستان ایک لائق سیاسی رہنما سراج رئیسانی سے محروم ہوگیا، ملک دشمنوں کو جمہوری سرگرمیاں معطل نہیں کرنے دیں گے، انہوں نےکہا کہ انشاءاللہ تمام پاکستانی متحد ہوکر دشمن قوتوں کو شکست دیں گے۔ 

    مزید پڑھیں: مستونگ دھماکا، سراج رئیسانی سمیت 128 افراد شہید، متعدد کی حالت تشویشناک

    واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں بلوچستان عوامی پارٹی کی کارنر مٹینگ میں خود کش دھماکے کے نتیجے میں اب تک 128 افراد شہید ہوچکے ہیں جبکہ122زخمی ہیں جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ایسے پاکستان کے حامی ہیں، جہاں قانون کی حکمرانی ہو: آرمی چیف

    ایسے پاکستان کے حامی ہیں، جہاں قانون کی حکمرانی ہو: آرمی چیف

    راول پنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کا کٹھن مرحلہ عبور کرلیا۔

    ان خیالات کا اظہار آرمی چیف نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے دورے کے موقع پر کیا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہرسطح پرامن واستحکام کے لئے کوشاں ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا، اس موقع پر انھوں نے نیشنل سیکیورٹی اور جنگی کورسز کی تکمیل پرشرکا کو مبارک باد دی۔

    آرمی چیف نے کہا کہ علاقائی امن وترقی کے لئے فریقین کو جارحانہ سوچ سے نکلنا ہوگا، تعاون پرمبنی فریم ورک ہی سے خطے میں امن کا قیام ممکن ہے۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے سیکیورٹی چیلنجزسے نمٹنے کا کٹھن مرحلہ عبور کرلیا، سنجیدگی سے خطے میں دستیاب مواقع کےاستعمال کے لئے مثبت راہ اپنانی ہوگی۔

    سپہ سالار کا کہنا تھا کہ پاکستان نے سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اپنے حصے کا کام کرلیا ہے، ہم ایسے پاکستان کے حامی ہیں، جہاں قانون کی حکمرانی ہو.

    آرمی چیف نے کہا کہ حقوق کی بات اورفرائض کی انجام دہی کے لئے یکساں سوچ ہونی چاہیے، عقیدے اور خیالات سے قطع نظر پاکستان تمام پاکستانیوں کا ہے.

    آرمی چیف نے کہا کہ تمام چیلنجز کے لئے قومی اورمتفقہ ردعمل ضروری ہے، پاکستان ہرمذہب اورنظریات کےحامی پاکستانیوں کا ہے.

    https://www.facebook.com/OfficialDGISPR/videos/1915561728741272/


    ابھی کام مکمل نہیں ہوا، مزید منزلیں طے کرنی ہیں، آرمی چیف


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں