Tag: جنرل قمر جاوید باجوہ

  • پاک افغان سرحد پر باڑ کا مقصد دہشت گردوں کو روکنا ہے، دیرپا امن کے خواہاں ہیں: آرمی چیف

    پاک افغان سرحد پر باڑ کا مقصد دہشت گردوں کو روکنا ہے، دیرپا امن کے خواہاں ہیں: آرمی چیف

    راول پنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد پر باڑ دہشت گردوں کی آمد روکنے کے لئے ہے، پاکستان افغانستان میں دیرپا امن کا خواہاں ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک روزہ دورہ کابل میں کیا، دورے میں انھوں نے افغان صدر اور چیف ایگزیکٹو سے اہم ملاقاتیں کی۔

    پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے اس دورے میں اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ کے علاوہ اتحادی فوج کے سربراہ جان نکلسن سے بھی ملاقات کی، جنرل قمر جاوید باجوہ نے امن کے لئے اقدامات پرافغان حکام کو مبارک باد دی۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے واضح کیا کہ پاکستان افغانستان میں دیرپا امن کا خواہاں ہے، پاکستان نے امن واستحکام کی کوششوں میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ان ملاقاتوں میں افغان مفاہمتی عمل، داعش کے خلاف اقدامات پر بھی گفتگو اور تبادلہ خیال ہوا۔

    آرمی چیف نے کہا کہ اب سماجی اور اقتصادی ترقی کے لئے قدم بڑھا رہے ہیں، سرحد پر باڑ دہشت گردوں کی نقل وحرکت روکنے کے لئے ہے۔

    افغان صدر نے دیرپا امن واستحکام کے لئے تعاون پرآرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔ افغان صدرنےعلاقائی ترقی، سیزفائر سے متعلقہ امورپربھی گفتگو کی۔

     یاد رہے کہ آرمی چیف نے افغان صدر اشرف غنی کی دعوت پر کابل کا ایک روزہ دورہ کیا تھا۔


    ابھی کام مکمل نہیں ہوا، مزید منزلیں طے کرنی ہیں، آرمی چیف


  • پاک چین تعلقات مثالی اور باہمی اعتماد پر محیط ہیں: آرمی چیف

    پاک چین تعلقات مثالی اور باہمی اعتماد پر محیط ہیں: آرمی چیف

    راولپنڈی: چینی سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، جہاں‌ انھوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی.

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چینی سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف سے اہم ملاقات کی.

    اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر بات چیت ہوئی اور علاقائی سیکیورٹی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا، اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاک چین تعلقات مثالی اور باہمی اعتماد پر محیط ہیں.

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں‌ چینی جنرل ژینگ یوژیا نے کہا کہ پاکستان اور چین باہمی بھائی ہیں، دونوں ممالک مثالی دوست اور اسٹریٹجک پارٹنر ہیں.

    چینی جنرل ژینگ یوژیا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کا کردارقابل تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی تمام دہشت گرد گروپس کے خلاف کارروائیوں کو سراہتے ہیں.

    چینی جنرل کا کہنا تھا کہ مشرقی ترکستان اسلامک موومنٹ کے خلاف بھی پاکستان کی کارروائیاں قابل قدر ہیں، سی پیک سے چین اور پاکستان دونوں کو مثالی فائدہ ہوگا، سی پیک کی سیکیورٹی کے لئے پاک فوج کےاقدامات اطمینان بخش ہیں.

    اس دورے کے مطابق چینی سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل ژینگ یوژیا نے یادگار شہداپر پھول بھی چڑھائے.


    کرنل سہیل عابد کی فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین، آرمی چیف کا اظہار رنجیدگی


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • آرمی چیف کی نیپالی ہم منصب سے ملاقات

    آرمی چیف کی نیپالی ہم منصب سے ملاقات

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نیپال کے چیف آف آرمی اسٹاف کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور فوجی تعلقات پر بات چیت ہوئی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نیپال کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راجندرا چھیتری کی ملاقات ہوئی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دونوں کے درمیان ملاقات جی ایچ کیو میں ہوئی۔

    ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، فوجی تعلقات، علاقائی سیکیورٹی اور باہمی تعلقات کے فروغ پر گفتگو ہوئی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنرل راجندرا چھیتری نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے جی ایچ کیو میں یادگار شہدا پر پھول چڑھائے۔

    اس موقع پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے جنرل راجندرا چھیتری کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • وزیراعظم اورآرمی چیف کا دورہ شمالی وزیرستان، فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کے عزم کا اعادہ

    وزیراعظم اورآرمی چیف کا دورہ شمالی وزیرستان، فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کے عزم کا اعادہ

    راولپنڈی: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا ہے.

    پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیراعظم اور آرمی چیف نے میران شاہ اور غلام خان کا دورہ کیا.

    اس دورے میں وزیر اعظم نے یادگار شہدا پرحاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ پڑھی، وزیر اعظم نے میران شاہ مارکیٹ کمپلیکس اور غلام خان ٹریڈ ٹرمینل کا بھی افتتاح کیا.

    اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ سماجی واقتصادی ترقی کے منصوبے فاٹا کو قومی دھارے میں لانے میں مدد کریں گے، فاٹا میں مزید کئی ترقیاتی منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں.

    وزیر اعظم نے کہا کہ متاثرین کی بحالی اورفاٹا کی ترقی بنیادی ترجیحات میں شامل ہے، دہشت گردی کے خلاف قبائلی بھائیوں نے جرات وبہادری کا مظاہرہ کیا. فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کے اقدامات جاری ہیں.

    وزیر اعظم نے کہا کہ پاک فوج کی قربانیوں اور کوششوں کا دنیا نے اعتراف کیا ہے، پاک فوج نے اپنا فریضہ سرانجام دے دیا اب انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، فاٹا میں امن ہوگا تو پاکستان میں بھی امن ہوگا.

    شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ فاٹا کے عوام کو مساوی وسائل اور مواقع ملنے چاہییں، سیاسی وعسکری قیادت امن کی کوششوں پر متفق ہیں. فاٹا کےمتاثرہ تاجروں کومتبادل سامان دیا جائے گا.

    یاد رہے کہ یہ وزیراعظم شاہدخاقان کا آپریشن کے بعد شمالی وزیرستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔ اس دورے میں ڈی جی آئی ایس پی آرکا تاجروں کو معاوضےکا وعدہ بھی پورا ہوگیا.


    آرمی چیف سرکاری دورے پر روس پہنچ گئے، فوجی سربراہ سے ملاقات


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سپہ سالار کا دہشت گرد حملے میں‌ معذور ہونے والے سپاہی کی قربانی کو خراج تحسین

    سپہ سالار کا دہشت گرد حملے میں‌ معذور ہونے والے سپاہی کی قربانی کو خراج تحسین

    راولپنڈی: سپہ سالار نے دہشت گرد حملے میں‌ معذور ہونے والے پنجاب پولیس کے دلیر کانسٹیبل کی قربانی کا اعتراف کرتے ہوئے مصنوعی ٹانگ لگانے کی ہدایت کر دی۔

    پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سپہ سالار نے پنجاب پولیس کے کانسٹیبل صابر حسین کی عظیم قربانی کا اعتراف کرتے ہوئے اُن کی کاوش کو سراہا ہے۔ 

    آئی ایس پی آرے کے مطابق صابر حسین دہشت گردوں کے حملے میں اپنی ٹانگ سےمحروم ہوگئے تھے، یہ واقعہ 16 فروری کو ڈی جی خان میں پیش آیا، جب دہشت گردوں نے پولیس پارٹی کو نشانہ بنایا. اس واقعہ میں‌کانسٹیبل صابر حسین شدید زخمی ہوگئے تھے.

    حملےمیں کانسٹیبل صابرکے پاؤں اورہاتھ پرمتعدد گولیاں لگیں، جس کے باعث اپنی ٹانگ سے محروم ہوگئے، اب بہادر سپاہی کے لیے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی بحالی مرکز کو مصنوعی ٹانگ بنانے کی ہدایت کی ہے.

    واضح رہے کہ دہشت گردی کے خلاف سیکیورٹی اداروں کی صلاحیت بڑھانے کے لئے پاک فوج پولیس کوٹریننگ دے رہی ہے اور آرمی چیف کا یہ بیان اس سلسلے کی کڑی ہے.


    آرمی چیف سرکاری دورے پر روس پہنچ گئے، فوجی سربراہ سے ملاقات


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاکستان کے کسی ملک کیخلاف منفی عزائم نہیں، جنرل قمر جاوید باجوہ

    پاکستان کے کسی ملک کیخلاف منفی عزائم نہیں، جنرل قمر جاوید باجوہ

    ماسکو : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے کسی ملک کیخلاف منفی عزائم نہیں، جنوبی ایشیا سے سرد جنگ کے اثرات کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

    یہ بات انہوں نے اپنے دورہ روس کے دوسرے روز روسی کمانڈر سے ملاقات میں کہی، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے روسی فوجی کمانڈر جنرل گرےسیموف سے ملاقات کی، ملاقات میں دو طرفہ سیکیورٹی تعاون، علاقائی سلامتی و استحکام کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں دیرپا امن کے ہراقدام کی مکمل حمایت کرے گا، افغانستان امن و استحکام سے پورے خطے کو فائدہ ہوگا، پاکستان جنوبی ایشیا سے سرد جنگ کے اثرات کا خاتمہ چاہتا ہے، ہمارے کسی ملک کیخلاف منفی عزائم نہیں ہیں۔

    جنرل قمرجاویدباجوہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان علاقائی سطح پرتعاون کیلئے مل کر کام کرنے کاخواہش مند ہے، علاقائی تعاون کیلئے خودمختاری کے ساتھ کام کرتے رہیں گے۔

    آرمی چیف جنرل باجوہ سے گفتگو  کرتے ہوئے روسی کمانڈر جنرل گرے سیموف نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو سراہا، ان کا کہنا تھا کہ روس افغان مفاہمتی عمل اور امن کے لئے پاکستانی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ روس افغانستان میں قیام  امن کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے، دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیاں شاندار ہیں۔

  • انجینئرڈ احتجاج کی آڑمیں ریاست مخالف ایجنڈا کامیاب نہیں ہوگا: آرمی چیف

    انجینئرڈ احتجاج کی آڑمیں ریاست مخالف ایجنڈا کامیاب نہیں ہوگا: آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ قوم نے بھرپور یکجہتی سے انتہاپسندی اور دہشت گردی کو شکست دی، کامیابیوں کے باوجود بہت کچھ ہونا باقی ہے، انجینئرڈ احتجاج کی آڑمیں ریاست مخالف ایجنڈا کامیاب نہیں ہوگا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے خیبرپختونخواہ کے ارکان پارلیمنٹ، عمائدین، تاجر، دانشوروں نے خصوصی ملاقات کی. ملاقات میں‌ آرمی چیف نے سیکیورٹی صورت حال، دہشت گردی کی خلاف جنگ میں کامیابیوں پراظہارخیال کیا.

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ قوم نے بھرپور یکجہتی سے انتہاپسندی، دہشت گردی کو شکست دی، فاٹا کے عوام کی جرات اور بہادری کی قدر کرتے ہیں، دیرپا امن و استحکام کے لئے متحد ہوکر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی سمجھوتے کے بغیرچیک پوسٹوں پرآسانی کےاقدامات کررہے ہیں، سیکیورٹی فورسزملک میں دیرپا امن کاپختہ عزم رکھتی ہیں، سرحد پار سے افغان مہاجرین کے بھیس میں دہشت گردوں سے خطرہ ہے، دہشت گردی کے باعث سرحدی معاملات میں احتیاط سے آگے بڑھنا ہوگا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ انجینئرڈ احتجاج کی آڑمیں ریاست مخالف ایجنڈا کامیاب نہیں ہوگا، معصوم شہریوں اوروطن کی سیکیورٹی سب سےمقدم ہے، کامیابی کے ثمرات فاٹا کو قومی دھارے میں لانے سے جڑے ہیں۔

    یاد رہے کہ جی ایچ کیو میں مادروطن کے لیے قربانیاں دینے والے شہداکےاعزازمیں تقریب منعقد ہوئی تھی، جس سے خطاب کرتے جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا تھا کہ کچھ لوگ باہر اور اندر سے پاکستان کی سالمیت کے درپے ہیں، فاٹا میں امن بحال ہوئے ابھی کچھ ہی دن گزرے تھے کہ کچھ لوگوں نے نئی تحریک شروع کردی۔


    فاٹا میں امن بحال ہوا تو کچھ لوگوں نے نئی تحریک شروع کردی، آرمی چیف


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • فاٹا میں امن بحال ہوا تو کچھ لوگوں نے نئی تحریک شروع کردی، آرمی چیف

    فاٹا میں امن بحال ہوا تو کچھ لوگوں نے نئی تحریک شروع کردی، آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ  کچھ لوگ باہر اور اندر سے پاکستان کی سالمیت کے درپے ہیں، فاٹا میں امن بحال ہوئے ابھی کچھ ہی دن گزرے تھے کہ کچھ لوگوں نے نئی تحریک شروع کردی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے جی ایچ کیو میں منعقدہ مادروطن کے لیے قربانیاں دینے والےشہداکےاعزازمیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ  مادر وطن کیلئے جانیں نچھاور کرنے والوں کو خراج عقیدت اور شہداکی ماؤں کوسلام پیش کرتا ہوں۔

    اُن کا کہنا تھا مادر ورطن کے لیے زندگی داؤ پر لگانے والے شہداء ہی ہمارے اصل ہیروز ہیں اور ملک کا امن انہی کی مرہون منت ہے، جوقومیں اپنے ہیروز کو فراموش کردیں وہ مٹ جاتی  ہیں اس لیے ہم شہدا کے لواحقین کا بھرپور خیال رکھنے کی پوری کوشش کررہےہیں۔

    مزید پڑھیں: جی ایچ کیو: مادر وطن کیلئے قربانیاں دینے والےشہدا کےاعزازمیں تقریب

    سپہ سالار کا کہنا تھا کہ شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کی وجہ سے آج ہم ترقی کی طرف گامزن ہیں، پاکستان نے دہشت گردوں کو اٹھا کر باہر پھینک دیا اور اب ملک آہستہ آہستہ امن و ترقی کی طرف جارہا ہے۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ  پاکستان مشکل حالات سے باہر نکل چکا اس کے باوجود کچھ لوگ ملک کی سالمیت کے درپے ہیں،  جب تک فوج کے پیچھے قوم کھڑی ہے ملک کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے کیونکہ پاک فوج د نیاکی بہترین فوج ہے اور ہم شہداء کی وجہ سے ہی امن حاصل کررہے ہیں۔

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ کچھ لوگ باہر اور اندر سے پاکستان کے خلاف سازش کررہے ہیں، فاٹا میں ابھی امن بحال ہوئےکچھ دن ہی گزرےکہ کچھ لوگوں نے نئی تحریک شروع کردی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • قبائلی علاقوں کی قومی دھارے میں شمولیت بڑی کامیابی ہوگی، آرمی چیف

    قبائلی علاقوں کی قومی دھارے میں شمولیت بڑی کامیابی ہوگی، آرمی چیف

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کے اقدامات کے اثرات ہر سطح پر پہنچنے چاہئیں،قبائلی علاقوں کی قومی دھارے میں شمولیت ہی بڑی کامیابی ہوگی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے210ویں کور کمانڈرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردوں سے پاک علاقے سول انتظامیہ کے حوالے کیے جارہے ہیں،امن کے ثمرات فاٹا کوعوامی امنگوں کے مطابق قومی دھارے میں شامل کرنے سے جڑے ہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں جیو اسٹریٹیجک اور ملک کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال، آپریشن ردالفساد اور خوشحال بلوچستان پروگرام میں پیشرفت کاجائزہ بھی لیا گیا۔

    شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر طرح کی دہشت گردی رد کرتا ہے، ملک میں سیکیورٹی استحکام کے لئےکاوشیں جاری ہیں، کانفرنس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تمام فریقین کے تعاون اور قربانیوں کا اعتراف کیا گیا،  آئی ایس پی آر کے مطابق  شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دیرپا امن کیلئے ریاستی اداروں میں بہتر تعاون جاری رکھا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: آرمی چیف جنرل باجوہ سے برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل جاوید باجوہ کا اپنے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ ملکی ترقی کےاقدامات کےاثرات ہرسطح پر پہنچنے چاہئیں، شدت پسندی سے پاک علاقے سول انتظامیہ کے سپرد کیے جارہے ہیں، قبائلی علاقوں کی قومی دھارےمیں شمولیت ہی بڑی کامیابی ہوگی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔  

  • پاک فوج کی قیام امن کیلئے دی گئی قربانیاں رنگ لائیں گی، آرمی چیف

    پاک فوج کی قیام امن کیلئے دی گئی قربانیاں رنگ لائیں گی، آرمی چیف

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج کی قیام امن کیلئے دی گئی قربانیاں رنگ لائیں گی، دیرپا امن و استحکام کیلئے اقدامات جاری رکھےجائیں گے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے کور ہیڈکوارٹرز پشاور اورخیبرایجنسی کا دورہ کیا.

    اس موقع پر اپنے پیغام میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ امن کےلیے دی گئی قربانیاں رنگ لائیں گی، قیام امن کیلئے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں اورکاوشیں قابل تحسین ہیں، دیرپا امن واستحکام کے لیے اقدمات جاری رکھیں گے۔

    آرمی چیف نے فوجی جوانوں اور قبائلی عمائدین سے گفتگو بھی کی، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے خیبر ایجنسی میں باڑ لگانے کے کام کا جائزہ لیا، اس موقع پر کورکمانڈر پشاوراور آئی جی ایف سی بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔


    مزید پڑھیں: آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا دورہ آواران، کیڈٹ کالج کا سنگ بنیاد رکھا


    اس کے علاوہ آرمی چیف کو پشاور، فاٹا کی سیکیورٹی صورتحال اور آپریشن ردالفساد پر بریفنگ دی گئی جس میں متاثرین کی واپسی، ترقیاتی منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ آرمی چیف نے سیکیورٹی فورسز کیلئے قبائلی عمائدین کی حمایت اور تعاون کو سراہا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔