Tag: جنرل قمر جاوید باجوہ

  • ایک دوسرے پرالزامات سے دشمنوں کو تقویت ملیگی، آرمی چیف کا افغان صدرکو فون

    ایک دوسرے پرالزامات سے دشمنوں کو تقویت ملیگی، آرمی چیف کا افغان صدرکو فون

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغان صدراشرف غنی کو ٹیلیفون کرکے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان دہشت گردی کا شکار ہیں۔ ایک دوسرے پرالزامات لگانے سے دشمنوں کو تقویت ملے گی اور خطے کی امن دشمن طاقتیں مزید مضبوط ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف نے افغان صدر اشرف غنی کو ٹیلی فون کیا ہے، دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر آرمی چیف قمرجاوید باجوہ نے افغان صدر پرواضح کر دیا کہ افغانستان اور پاکستان دونوں گزشتہ کئی سال سے دہشت گردی کا شکار ہیں،ایسے میں ایک دوسرے پرالزامات لگانے سے دشمنوں کو تقویت ملے گی۔ جبکہ خطے کا امن تباہ کرنے والے بھی مضبوط ہوں گے۔

    جنرل قمر جاوید باوجوہ نے اشرف غنی کو بتایا کہ مؤثرانٹیلی جنس تعاون سےدہشت گردوں کی نقل وحرکت روکی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کیلئے افغانستان کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔

    آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف طویل جنگ لڑی ہے، پاکستان میں بلاامتیاز کارروائی کرکے دہشت گردوں کے ہر قسم کے ٹھکانے تباہ کردیئے گئے ہیں۔ پاکستان میں اب دہشت گردوں کی کوئی محفوظ پناہ گاہ نہیں۔

    پاک فوج کے ادار ہ برائے تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے دہشت گرد حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔

    آرمی چیف نے افغان صدر کو آپریشن ضرب عضب کی کامیابیاں مستحکم کرنے کی دعوت دی۔ افغان صدر نے آرمی چیف کے مؤقف سے اتفاق کیا اور کہا کہ مشترکہ کوششوں سے ہی خطے میں استحکام ممکن ہے۔ خطے میں امن واستحکام کیلئے مل کرکوششیں کرنا ہوں گی۔

  • آرمی چیف اور جوائنٹ چیف آف اسٹاف کے لیے نشان امتیاز ملٹری

    آرمی چیف اور جوائنٹ چیف آف اسٹاف کے لیے نشان امتیاز ملٹری

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کو نشان امتیاز ملٹری کے اعزاز سے نوازا گیا۔

    اسلام آباد میں ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں صدر ممنون حسین، وزیر اعظم نواز شریف، چیئرمین سینیٹ رضا ربانی، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، وفاقی وزرا، اور اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔

    تقریب میں صدر ممنون حسین نے پیشہ وارانہ خدمات کے اعتراف میں جنرل زبیر محمود حیات اور جنرل قمر جاوید باوجوہ کو نشان امتیاز ملٹری نے نوازا۔

  • قومی سلامتی کے لیے کردار ادا کرتے رہیں گے: آرمی چیف

    قومی سلامتی کے لیے کردار ادا کرتے رہیں گے: آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب میں افسروں کی قربانیاں اور قائدانہ کردار قابل فخر ہے۔ قومی سلامتی میں پاک فوج اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے راولپنڈی گیریژن میں افسران سے اہم خطاب کیا۔

    اپنے خطاب میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ قومی سلامتی میں پاک فوج اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سیکیورٹی چیلنجز اور پیشہ ورانہ امور پر اظہار خیال کیا۔

    اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب میں افسروں کی قربانیاں اور قائدانہ کردار قابل فخر ہے۔ موجودہ حالات میں مسلح افواج بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔

  • آرمی چیف سے برطانوی جوائنٹ آپریشنز کمانڈر کی ملاقات

    آرمی چیف سے برطانوی جوائنٹ آپریشنز کمانڈر کی ملاقات

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی جوائنٹ آپریشنز کے کمانڈر نے ملاقات کی۔ لیفٹیننٹ جنرل سرجان لوریمر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی جوائنٹ آپریشنز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرجان لوریمر نے ملاقات کی۔

    ملاقات کے موقع پر پیشہ ورانہ دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ برطانوی جوائنٹ آپریشنز کے کمانڈر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

    لیفٹیننٹ جنرل سرجان لوریمر کا کہنا تھا کہ پاک فوج کا خطے میں امن کے لیے کردار قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے دہشت گردی کی بیخ کنی کے لیے مؤثر اقدامات کیے۔

    انہوں نے پاک فوج کے خطے میں امن و استحکام کے لیے کی گئی کوششوں کی بھی تعریف کی۔

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی یادگار شہدا پر حاضری

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی یادگار شہدا پر حاضری

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بطور سپہ سالار پاک فوج اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ پاک فوج کے سربراہ نے یادگار شہدا پر حاضری دی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادگار شہدا پر حاضری دی۔ آرمی چیف نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ کو جی ایچ کیو آمد پر گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

    واضح رہے کہ پاک فوج کے نئے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ روز باقاعدہ طور پر پاک فوج کی کمان سنبھالی۔ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فوج کی سربراہ کی تحویل میں رہنے والی ملاکہ چھڑی ان کے حوالے کی۔

    پاک فوج کی سربراہی کا منصب سنبھالنے کے بعد جنرل قمر جاوید باجوہ کو سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ٹیلی فون کر کے مبارکباد بھی دی۔

  • میڈیا کوساتھ لےکر چلوں گا،آرمی چیف قمرجاویدباجوہ

    میڈیا کوساتھ لےکر چلوں گا،آرمی چیف قمرجاویدباجوہ

    راولپنڈی : پاک فوج کی کمان سنبھالنے کے بعد نئے سپہ سالارجنرل قمر جاوید باجوہ نے صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کو ساتھ لےکر چلوں گا۔

    تفصیلات کےمطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کاصحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ میڈیا فوج کے مورال کو بلند رکھے۔انہوں نے کہا کہ وہ جلد صحافیوں سے بات کریں گے۔

    آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے توقع ظاہر کی کہ لائن آف کنٹرول کی صورتحال جلد بہتر ہو جائےگی۔ان کا کہنا تھا کہ مایوسی کی باتیں نہیں ہونی چاہیں۔

    پاک فوج کےسربراہ جنرل قمر باجوہ نے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بڑی ذمہ داری ملی ہے میڈیا انہیں سپورٹ کرے۔

    مزید پڑھیں:نئے پاکستانی آرمی چیف سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے،سابق بھارتی آرمی چیف

    خیال رہے کہ دو روز قبل سابق بھارتی آرمی چیف بکرام سنگھ نے کہاتھا کہ انڈیا کو نئے پاکستانی آرمی چیف سے محتاط رہنا ہوگا جنگی مہارت میں ان کا ذاویہ نگاہ نہایت بلند اور انتہائی ماہرانہ ہے۔

    مزید پڑھیں:جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی کمان سنبھال لی

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ جی ایچ کیومیں انسپکٹرجنرل آف ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن تعینات تھے،یہ وہی عہدہ ہے جو آرمی چیف بننے سے قبل جنرل راحیل شریف کے پاس تھا۔

    جنرل قمر باجوہ آرمی کی سب سے بڑی 10 ویں کور کو کمانڈ کرچکے ہیں جو کنٹرول لائن کے علاقے کی ذمہ داری سنبھالتی ہے۔قمر جاوید باجوہ کو کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں معاملات کو سنبھالنے کا وسیع تجربہ ہے۔

    پاک فوج کےسربراہ قمر باجوہ کینیڈین فورسز کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج (ٹورنٹو)، نیول پوسٹ گریجویٹ یونیورسٹی مونٹیری (کیلی فورنیا)، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں۔

    واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 10 ویں کور میں لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر بھی بطور جی ایس او خدمات انجام دے چکے ہیں۔

  • جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی کمان سنبھال لی

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی کمان سنبھال لی

    راولپنڈی : جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی کمانڈسنبھال لی وہ اس عہدے پر پہنچنے والے پاک فوج کے16ویں آرمی چیف ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق راولپنڈی کے آرمی ہاکی اسٹیڈیم میں پاک فوج کی کمانڈ میں تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں سبکدوش ہونے والے جنرل راحیل شریف نے نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو کمانڈ اسٹک سونپی۔

    ہاکی اسٹیڈیم میں تقریب کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہواجس کے بعد پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے تقریب کے مہمان خصوصی جنرل راحیل شریف کوفرنٹیئر فورس رجمنٹ کے دستے اور جنرل قمر جاوید باجوہ کو بلوچ رجمنٹ کے دستے نے سلامی پیش کی۔

    تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل زبیر حیات، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر مارشل سہیل امان بھی مہمانوں میں شامل تھے۔

    جی ایچ کیو میں پاک فوج کی کمانڈ میں تبدیلی کی تقریب میں وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق و دیگر وزراء بھی تقریب میں شریک تھے۔

    اللہ کا شکر گزار ہوں جس نے مجھے دنیا کی بہترین فوج کی قیادت کا موقع دیا،راحیل شریف

    آرمی ہاکی اسٹڈیم میں سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاک فوج کی کمان کی تبدیلی کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ’میں اللہ کا شکر گزار ہوں جس نے مجھے دنیا کی بہترین فوج کی قیادت کا موقع دیا‘۔

    raheel-post-1

    جنرل راحیل شریف نے اس موقع پر سیاسی قیادت اور میڈیا کے کردار کو بھی سراہا اور کہا کہ ان کا تعاون بھی فوج کی کوششوں میں شامل رہا۔

    raheel-post-3

    انہوں نے کہا کہ میں بھارت کو واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہماری تحمل کی پالیسی کو کمزوری سمجھنا بھارت کے لیے خطرناک ثابت ہوگا۔

    جنرل راحیل شریف نے کہا کہ ملک کو پیچیدہ چیلنجز کا سامنا ہے اور ہمیں درپیش خطرات ابھی ختم نہیں ہوئےمکمل امن کے حصول کے لیے ہمارا سفر قدم بقدم جاری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے جارحانہ اقدام نے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا۔

    مزید پڑھیں:نئےآرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی خدمات

    جنرل راحیل شریف نے کہا کہ خطے میں امن و خوشحالی کی واضح مثال چائنا پاکستان اقتصادی راہداری ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ سی پیک کے دشمن اپنی دشمنی ترک کرکے اس کے ثمرات میں شریک ہوں۔

    raheel-post-2

    جنرل راحیل شریف نے کہا کہ ’پاک فوج سے رخصت ہوتے ہوئے مجھے خوشی ہے کہ میری زندگی سب سےعظیم قوم اور سب سے باوقار ادارے کی خدمت کے لیے وقف رہی‘۔

    raheel-post-4

    خیال رہےکہ اس سےقبل سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل راحیل شریف اورفوج کے نامزد سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے جی ایچ کیومیں یادگار شہدا کی تقریب میں شرکت کی تھی۔

    جنرل راحیل شریف نے یاد گار شہدا پر پھول چڑھائے،فاتحہ خوانی کی اور سلامی دی اورتقریب کے مہمان خصوصی جنرل راحیل شریف نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیاتھا۔